Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 8

سورة النمل

فَلَمَّا جَآءَہَا نُوۡدِیَ اَنۡۢ بُوۡرِکَ مَنۡ فِی النَّارِ وَ مَنۡ حَوۡلَہَا ؕ وَ سُبۡحٰنَ اللّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۸﴾

But when he came to it, he was called, "Blessed is whoever is at the fire and whoever is around it. And exalted is Allah , Lord of the worlds.

جب وہاں پہنچے تو آواز دی گئی کہ بابرکت ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور برکت دیا گیا ہے وہ جو اس کے آس پاس ہے اور پاک ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
جَآءَہَا
وہ آیا اس(آگ )کےپاس
نُوۡدِیَ
وہ پکارا گیا
اَنۡۢ
کہ
بُوۡرِکَ
برکت دیا گیا
مَنۡ
جو
فِی النَّارِ
آگ میں ہے
وَمَنۡ
اور جو
حَوۡلَہَا
اس کے اردگرد ہے
وَسُبۡحٰنَ
اور پاک ہے
اللّٰہِ
اللہ
رَبِّ
جو رب ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
جَآءَہَا
وہ آیا اس کے پاس
نُوۡدِیَ
آواز دی گئی
اَنۡۢ
یہ کہ
بُوۡرِکَ
بر کت دی گئی ہے
مَنۡ
جو
فِی النَّارِ
آگ میں ہیں
وَمَنۡ
اور جو
حَوۡلَہَا
اس کے اردگرد ہے
وَسُبۡحٰنَ
اور پاک ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
رَبِّ
رب
الۡعٰلَمِیۡنَ
سارے جہانوں کا
Translated by

Juna Garhi

But when he came to it, he was called, "Blessed is whoever is at the fire and whoever is around it. And exalted is Allah , Lord of the worlds.

جب وہاں پہنچے تو آواز دی گئی کہ بابرکت ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور برکت دیا گیا ہے وہ جو اس کے آس پاس ہے اور پاک ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب وہ وہاں پہنچے تو ندا آئی کہ مبارک ہے۔ وہ جو اس آگ میں ہے اور جو اس کے ارد گرد ہے اور پاک ہے اللہ جو سب جہان والوں کا پروردگار ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب وہ اُس کے پاس آیا، آواز دی گئی: ’’برکت دی گئی ہے اُسے جوآگ میں ہے اورجواُس کے اردگردہے اور پاک ہے اﷲ تعالیٰ جوسارے جہانوں کارب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So when he came to it, he was called: &Blessed is the one who is in the fire and the one who is around it. And pure is Allah, the Lord of the worlds.

پھر جب پہنچا اس کے پاس آواز ہوئی کہ برکت ہے اس پر جو کوئی کہ آگ میں ہے اور جو اس کے آس پاس ہے اور پاک ہے ذات اللہ کی جو رب سارے جہان کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں پکارا گیا کہ بہت مبارک ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور وہ جو اس کے آس پاس ہے اور پاک ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

وہاں جو پہنچا تو ندا آئی 10 کہ ” مبارک ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور جو اس کے ماحول میں ہے ۔ پاک ہے اللہ ، سب جہان والوں کا پروردگار ۔ 11

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب وہ اس آگ کے پاس پہنچے تو انہیں آواز دی گئی کہ : برکت ہو ان پر بھی جو اس آگ کے اندر ہیں ، اور اس پر بھی جو اس کے آس پاس ہے ( ٣ ) اور پاک ہے اللہ جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب اس آگ کے پاس پہنچا تو اس کو آواز مبارک ہے 8 وہ جو آگ میں ہے اور جو اس کے گرد ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے جو مالک ہے سارے جہان کا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب وہ اس کے پاس آئے تو ان کو (اللہ کی طرف سے) آواز دی گئی ، جو آگ کے اندر ہیں (فرشتے) ان پر بھی برکت ہو اور جو اس (آگ) کے پاس (موسیٰ ) ہیں ان پر بھی اور پاک ہے اللہ جو جہانوں کا پروردگار ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب وہ آگ کے قریب پہنچے تو آواز دی گئی کہ مبارک ہے جو آگ کے اندر ہے اور جو اس کے اردگرد ہے۔ اللہ کی ذات پاک بےعیب ہے اور وہی رب العالمین ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب موسیٰ اس کے پاس آئے تو ندا آئی کہ وہ جو آگ میں (تجلّی دکھاتا) ہے بابرکت ہے۔ اور جو آگ کے اردگرد ہیں اور خدا جو تمام عالم کا پروردگار ہے پاک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when he came unto it, he was cried unto Thus; Blest is whosoever is in the fire and whosoever is around it; and hallowed be Allah, the Lord of the Worlds.

پھر جب وہ اس (آگ) کے پاس پہنچے تو انہیں آواز دی گئی کہ برکت ہو ان پر جو اس آگ کے اندر ہیں ۔ اور اس پر بھی جو اس کے پاس ہے ۔ اور پاک ہے اللہ پروردگار عالم ! ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب وہ اس کے پاس آیا تو اس کو آواز آئی کہ مبارک ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور جو اس کے ارد گرد ہیں! اور پاک ہے اللہ – عالم کا خداوند ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب ( حضرت موسیٰ ( علیہ السلام ) اس ( آگ ) کے پاس آئے تو آواز دی گئی کہ برکت والا ہے وہ جو ( اس ) آگ میں اور اس کے اردگرد ( ماحول میں ) ہے اور پاک ہے اللہ ( تعالیٰ ) ( جو ) تمام عالم کا رب ( ہے ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب موسیٰ اس کے پاس آئے تو آواز آئی کہ وہ جو آگ میں ہے بابرکت ہے اور وہ جو آگ کے اردگرد ہے اور اللہ جو تمام جہانوں کا رب ہے پاک ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب موسیٰ وہاں پہنچے تو انھیں ایک آواز آئی کہ برکت ہو ان پر بھی جو اس آگ کے اندر ہیں اور اس پر بھی جو اس کے آس پاس ہے اور یہ نور ذات خداوندی نہیں کہ اللہ جو پروردگار ہے سب جہانوں کا پاک ہے ہر حد بندی سے

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب وہ وہاں پہنچے تو آوازآئی کہ’’مبارک ہے وہ جو اس آگ میں ہے اورجو اس کے اردگردہے اور پاک ہے اللہ جو سب جہان والوں کا رب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب آگ کے پاس آیا ندا کی گئی کہ برکت دیا گیا وہ جو اس آگ کی جلوہ گاہ میں ہے یعنی موسیٰ اور جو اس کے آس پاس میں یعنی فرشتے ( ف۱۱ ) اور پاکی ہے اللہ کو جو رب ہے سارے جہان کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب وہ اس کے پاس آپہنچے تو آواز دی گئی کہ بابرکت ہے جو اس آگ میں ( اپنے حجاب نور کی تجلی فرما رہا ) ہے اور وہ ( بھی ) جو اس کے آس پاس ( اُلوہی جلووں کے پرتَو میں ) ہے ، اور اللہ ( ہر قسم کے جسم و مثال سے ) پاک ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب وہ اس کے پاس آئے تو ( انہیں ) ندا دی گئی کہ مبارک ہے وہ جس کا جلوہ آگ میں ہے ۔ اور جس کا جلوہ اس کے اردگرد ہے اور پاک ہے اللہ جو پروردگارِ عالمیان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when he came to the (fire), a voice was heard: "Blessed are those in the fire and those around: and glory to Allah, the Lord of the worlds.

Translated by

Muhammad Sarwar

When he approached the fire, he was told, "Blessed is the one in the fire and those around it. All glory belongs to God, the Lord of the Universe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But when he came to it, he was called: "Blessed is whosoever is in the fire, and whosoever is round about it! And glorified be Allah, the Lord of all that exists."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when he came to it a voice was uttered saying: Blessed is Whoever is in the fire and whatever is about it; and glory be to Allah, the Lord of the worlds;

Translated by

William Pickthall

But when he reached it, he was called, saying: Blessed is Whosoever is in the fire and Whosoever is round about it! And Glorified be Allah, the Lord of the Worlds!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब वह उस के पास पहुँचा तो उसे आवाज़ आई कि "मुबारक है वह जो इस आग में है और जो इस के आस-पास है। महान और उच्च है अल्लाह, सारे संसार का रब!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب اس آگ کے پاس پہنچے تو ان کو (منجانب الله) آواز دی گئی کہ جو اس آگ کے اندر ہیں (یعنی فرشتے) ان پر بھی برکت ہو اور جو اس کے پاس (یعنی موسیٰ (علیہ السلام) اس پر بھی برکت ہو یہ دعا بطور تحیہ وسلام کے ہے اور رب العالمین پاک ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ وہاں پہنچے تو آواز آئی جو اس آگ میں ہے وہ مبارک ہے اور جو اس کے آس پاس ہے وہ بھی مبارک ہے۔ پاک ہے اللہ سب جہانوں کا پالنے والا۔ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہاں جو پہنچا تو ندا آئی کہ مبارک ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور جو اس کے ماحول میں ہے۔ پاک ہے اللہ ، سب جہاں والوں کا پروردگار

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب وہ وہاں آئے تو آواز دی گئی کہ وہ شخص مبارک ہے جو آگ میں ہے، اور وہ بھی مبارک ہیں جو اس کے ارد گرد ہیں، اور اللہ پاک ہے اور رب العالمین ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب پہنچا اس کے پاس آواز ہوئی کہ برکت ہے اس پر جو کوئی کہ آگ میں ہے اور جو اس کے آس پاس ہے اور پاک ہے ذات اللہ کی جو رب سارے جہان کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو جب موسیٰ اس آگ کے پاس پہنچا تو آواز دی گئی کہ مبارک ہے جو اس آگ کے اندر ہے اور وہ جو اس آگ کے آس پاس ہے اور اللہ رب العالمین تمام عیوب سے پاک ہے