Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 82

سورة النمل

وَ اِذَا وَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَیۡہِمۡ اَخۡرَجۡنَا لَہُمۡ دَآبَّۃً مِّنَ الۡاَرۡضِ تُکَلِّمُہُمۡ ۙ اَنَّ النَّاسَ کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا لَا یُوۡقِنُوۡنَ ﴿٪۸۲﴾  2

And when the word befalls them, We will bring forth for them a creature from the earth speaking to them, [saying] that the people were, of Our verses, not certain [in faith].

جب ان کے اوپر عذاب کا وعدہ ثابت ہو جائے گا ، ہم زمین سے ان کے لئے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرتا ہوگا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Emergence of the Beast of the Earth Allah tells: وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِّنَ الاْإَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِأيَاتِنَا لاَإ يُوقِنُونَ And when the Word is fulfilled against them, We shall bring out from the earth a beast for them, to speak to them because mankind believed not with certainty in Our Ayat. This is the beast which will emerge at the end of time, when mankind has become corrupt and neglected the commands of Allah and changed the true religion. Then Allah will cause a beast to emerge from the earth. It was said that it will be brought from Makkah, or from somewhere else, as we shall discuss in detail below, if Allah wills. The beast will speak to people about matters. Ibn Abbas, Al-Hasan and Qatadah said, and it was also narrated from Ali, may Allah be pleased with him, that it will speak words, meaning, it will address them. Many Hadiths and reports have been narrated about the beast, and we will narrate as many of them as Allah enables us to, for He is the One Whose help we seek. Imam Ahmad recorded that Hudhayfah bin Asid Al-Ghifari said, "The Messenger of Allah came out from his room while we were discussing the matter of the Hour. He said: لاَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَرَوْا عَشْرَ ايَاتٍ طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَالدُّخَانُ وَالدَّابَّةُ وَخُرُوجُ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ وَخُرُوجُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَمُ وَالدَّجَّالُ وَثَلَثَةُ خُسُوفٍ خَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ وَخَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ وَخَسْفٌ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَنَارٌ تَخْرُجُ مِنْ قَعْرِ عَدَنٍ تَسُوقُ أَوْ تَحْشُرُ النَّاسَ تَبِيتُ مَعَهُمْ حَيْثُ بَاتُوا وَتَقِيلُ مَعَهُمْ حَيْثُ قَالُوا The Hour will not come until you see ten signs: the rising of the sun from the west; the smoke (Ad-Dukhan); emergence of the beast; the emergence of Ya'juj and Ma'juj; the appearance of `Isa bin Maryam, upon him be peace; the Dajjal; and three land cave-ins, one in the west, one in the east and one in the Arabian Peninsula; and a Fire which will emerge from the midst of Yemen, and will drive or gather the people, stopping with them whenever they stop for the night or to rest during the day." This was also recorded by Muslim and the Sunan compilers from Hudhayfah, in a Mawquf report. At-Tirmidhi said, "It is Hasan Sahih." It was also recorded by Muslim from Hudhayfah in a Marfu` report. And Allah knows best. Another Hadith Muslim bin Al-Hajjaj recorded that Abdullah bin Amr said, "I memorized a Hadith from the Messenger of Allah which I never forgot afterwards. I heard the Messenger of Allah say: إِنَّ أَوَّلَ الاْيَاتِ خُرُوجًا طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَخُرُوجُ الدَّابَّةِ عَلَى النَّاسِ ضُحًى وَأَيَّتُهُمَا مَا كَانَتْ قَبْلَ صَاحِبَتِهَا فَالاُْخْرَى عَلَى إِثْرِهَا قَرِيبًا The first of the signs to appear will be the rising of the sun from the west, and the emergence of the beast to mankind in the forenoon. Whichever of them appears first, the other will follow close behind it. Another Hadith In his Sahih, Muslim recorded that Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, said that the Messenger of Allah said: بَادِرُوا بِالاْاَعْمَالِ سِتًّا طُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَالدُّخَانَ وَالدَّجَّالَ وَالدَّابَّةَ وَخَاصَّةَ أَحَدِكُمْ وَأَمْرَ الْعَامَّة Hasten to do good deeds before six things appear: the rising of the sun from the west; the smoke; the Dajjal; the beast; the (death) of one of your favorite, or general affliction. This was recorded by Muslim alone. Muslim also recorded that Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, said that the the Prophet said: بَادِرُوا بِالاْاَعْمَالِ سِتًّا الدَّجَّالَ وَالدُّخَانَ وَدَابَّةَ الاْاَرْضِ وَطُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَأَمْرَ الْعَامَّةِ وَخُوَيْصَّةَ أَحَدِكُم Hasten to do good deeds before six things appear: the Dajjal; the smoke; the beast of the earth; the rising of the sun from the west; and the (death of one of your favorite) or general affliction. Another Hadith Ibn Majah recorded from Anas bin Malik that the Messenger of Allah said: بَادِرُوا بِالاْاَعْمَالِ سِتًّا طُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَالدُّخَانَ وَالدَّابَّةَ الدَّجَّالَ وَخُوَيْصَّةَ أَحَدِكُمْ وَأَمْرَ الْعَامَّة Hasten to do good deeds before six things appear: the rising of the sun from the west; the smoke; the beast; the Dajjal; and the (death of one of your favorite) or general affliction. He was the only one who recorded this version. Another Hadith Abu Dawud At-Tayalisi recorded from Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, that the Messenger of Allah said: تَخْرُجُ دَابَّةُ الاَْرْضِ وَمَعَهَا عَصَا مُوسَى وَخَاتَمُ سُلَيْمَانَ عَلَيْهِمَا السَّلَمُ فَتَخْطِمُ أَنْفَ الْكَافِرِ بِالْعَصَا وَتُجَلِّي وَجْهَ الْمُوْمِنِ بِالْخَاتَمِ حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّاسُ عَلَى الْخِوَانِ يُعْرَفُ الْمُوْمِنُ مِنَ الْكَافِر A beast will emerge from the earth, and with it will be the staff of Musa and the ring of Suleiman, peace be upon them both. It will strike the nose of the disbelievers with the staff, and it will make the face of the believer bright with the ring, until when people gather to eat, they will be able to recognize the believers from the disbelievers. It also was recorded by Imam Ahmad, with the wording: فَتَخْطِمُ أَنْفَ الْكَافِر بِالْخَاتَمِ وَتَجْلُو وَجْهَ الْمُوْمِن بِالْعَصَا حَتَّى إِنَّ أَهْلَ الْخِوَانَ الْوَاحِدِ لَيَجْتَمِعُونَ فَيَقُولُ هَذَا يَا مُوْمِنُ وَيَقُولُ هَذَا يَا كَافِر It will strike the nose of the disbelievers with the ring, and will make the face of the believer bright with the staff, until when people gather for a meal, they will say to one another, O believer, or O disbeliever. It was also recorded by Ibn Majah. Ibn Jurayj reported that Ibn Az-Zubayr described the beast and said, "Its head is like the head of a bull, its eyes are like the eyes of a pig, its ears are like the ears of an elephant, its horns are like the horns of a stag, its neck is like the neck of an ostrich, its chest is like the chest of a lion, its color is like the color of a tiger, its haunches are like the haunches of a cat, its tail is like the tail of a ram, and its legs are like the legs of a camel. Between each pair of its joints is a distance of twelve cubits. It will bring out with it the staff of Musa and the ring of Suleiman. There will be no believer left without it making a white spot on his face, which will spread until all his face is shining white as a result; and there will be no disbeliever left without it making a black spot on his face, which will spread until all his face is black as a result, then when the people trade with one another in the marketplace, they will say, `How much is this, O believer?' `How much is this, O disbeliever?' And when the members of one household sit down together to eat, they will know who is a believer and who is a disbeliever. Then the beast will say: `O so-and-so, enjoy yourself, for you are among the people of Paradise.' And it will say: `O so-and-so, you are among the people of Hell,' This is what Allah says: وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِّنَ الاْإَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِأيَاتِنَا لاَإ يُوقِنُونَ And when the Word is fulfilled against them, We shall bring out from the earth a beast for them, to speak to them because mankind believed not with certainty in Our Ayat.

دابتہ الارض جس جانور کا یہاں ذکر ہے یہ لوگوں کے بالکل بگڑ جانے اور دین حق کو چھوڑ بیٹھنے کے وقت آخر زمانے میں ظاہر ہوگا ۔ جب کہ لوگوں نے دین حق کو بدل دیا ہوگا ۔ بعض کہتے ہیں یہ مکہ شریف سے نکلے گا بعض کہتے ہی اور کسی جگہ سے جس کی تفصیل ابھی آئے گی ان شاء اللہ تعالی ۔ وہ بولے گا باتیں کرے گا اور کہے گا کہ لوگ اللہ کی آیتوں کا یقین نہیں کرتے تھے ابن جریر اسی کو مختار کہتے ہیں ۔ لیکن اس قول میں نظر ہے واللہ اعلم ۔ ابن عباس کا قول ہے کہ وہ انہیں زخمی کرے گا ایک روایت میں ہے کہ وہ یہ اور وہ دونوں کرے گا ۔ یہ قول بہت اچھا ہے اور دونوں باتوں میں کوئی تضاد نہیں ، واللہ اعلم ۔ وہ احادیث جو دابتہ الارض کے بارے میں مروی ہیں ۔ ان میں سے کچھ ہم یہاں بیان کرتے ہیں واللہ المستعان ۔ صحابہ کرام ایک مرتبہ بیٹھے قیامت کا ذکر کررہے تھے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات سے آئے ۔ ہمیں ذکر میں مشغول دیکھ کر فرمانے لگے کہ قیامت قائم نہ ہوگی کہ تم دس نشانیاں نہ دیکھ لو ۔ سورج کا مغرب سے نکلنا ، دھواں ، دابتہ الارض ، یاجوج ماجوج ، عیسی بن مریم کا ظہور ، اور دجال کانکلنا اور مغرب ، مشرق اور جزیرہ عرب میں تین خسف ہونا ، اور ایک آگ کا عدن سے نکلنا جو لوگوں کا حشر کرے گی ۔ انہی کے ساتھ رات گزارے گی اور انہی کے ساتھ دوپہر کا سوناسوئے گی ( مسلم وغیرہ ) ابو داؤد طیالسی میں ہے کہ دابتہ الارض تین مرتبہ نکلے گا دور دراز کے جنگل سے ظاہر ہوگا اور اس کا ذکر شہر یعنی مکہ تک نہ پہنچے گا پھر ایک لمبے زمانے کے بعد دوبارہ ظاہر ہوگا اور لوگوں کی زبانوں پر اس کا قصہ چڑھ جائے گا یہاں تک کہ مکہ میں بھی اس کی شہرت پہنچے گی ۔ پھر جب لوگ اللہ کی سب سے زیادہ حرمت وعظمت والی مسجد مسجد حرام میں ہوں گے اسی وقت اچانک دفعتا دابتہ الارض انہیں وہی دکھائی دے گا کہ رکن مقام کے درمیان اپنے سر سے مٹی جھاڑ رہا ہوگا ۔ لوگ اس کو دیکھ کر ادھر ادھر ہونے لگیں گے یہ مومنوں کی جماعت کے پاس جائے گا اور ان کے منہ کو مثل روشن ستارے کے منور کردے گا اس سے بھاگ کر نہ کوئی بچ سکتا ہے اور نہ چھپ سکتا ہے ۔ یہاں تک کہ ایک شخص اس کو دیکھ کر نماز کو کھڑا ہوجائے گا یہ اس کو کہے گا اب نماز کو کھڑا ہوا ہے؟ پھر اس کے پیشانی پر نشان کردے گا اور چلا جائے گا اس کے ان نشانات کے بعد کافر مومن کا صاف طور امتیاز ہوجائے گایہاں تک کہ مومن کافر سے کہے گا کہ اے کافر! میرا حق ادا کر اور کافر مومن سے کہے گا اے مومن! میرا حق ادا کر یہ روایت حذیفہ بن اسید سے موقوفا بھی مروی ہے ۔ ایک روایت میں ہے کہ یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ہوگا جب کہ آپ بیت اللہ شریف کا طواف کررہے ہونگے لیکن اس کی اسناد صحیح نہیں ہے ۔ صحیح مسلم میں ہے کہ سب سے پہلے جو نشانی ظاہر ہوگی وہ سورج کا مغرب سے نکلنا اور دابتہ الارض کا ضحی کے وقت آجانا ہے ۔ ان دونوں میں سے جو پہلے ہوگا اس کے بعد ہی دوسرا ہوگا ۔ صحیح مسلم شریف میں ہے آپ نے فرمایا چھ چیزوں کی آمد سے پہلے نیک اعمال کرلو ۔ سورج کا مغرب سے نکلنا ، دھویں کا آنا ، دجال کا آنا ، اور دابتہ الارض کا آنا تم میں سے ہر ایک کا خاص امر اور عام امر ۔ یہ حدیث اور سندوں سے دوسری کتابوں میں بھی ہے ۔ ابو داؤد طیالسی میں ہے کہ دابتہ الارض کے ساتھ حضرت عیسیٰ کی لکڑی اور حضرت سلیمان کی انگوٹھی ہوگی ۔ کافروں کی ناک پر لکڑی سے مہر لگائے گا اور مومنوں کے منہ انگوٹھی سے منور کردے گا یہاں تک کہ ایک دسترخوان بیٹھے ہوئے مومن کافر سب ظاہر ہونگے ۔ ایک اور حدیث میں جو مسند احمد میں ہے ، مروی ہے کہ کافروں کے ناک پر انگوٹھی سے مہر کرے گا اور مومنوں کے چہرے لکڑی سے چمکا دے گا ۔ ابن ماجہ میں حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر مکہ کے پاس ایک جنگل میں گئے ۔ میں نے دیکھا کہ ایک خشک زمین ہے جس کے ارد گرد ریت ہے ۔ فرمانے لگے یہیں سے دابتہ الارض نکلے گا ۔ ابن بریدہ کہتے ہیں اس کے کئی سال بعد میں حج کے لئے نکلا تو مجھے لکڑی دکھائی دی جو میری اس لکڑی کے برابر تھی ۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں اس کے چار پیر ہونگے صفا کے کھڈ سے نکلے گا بہت تیزی سے خروج کرے گا جیسے کہ کوئی تیز رفتار گھوڑا ہو لیکن تاہم تین دن میں اس کے جسم کا تیسرا حصہ بھی نہ نکلا ہوگا ۔ حضرت عبداللہ بن عمر سے جب اس کی بابت پوچھا گیا تو فرمانے لگے جیاد میں ایک چٹان ہے اس کے نیچے سے نکلے گا میں اگر وہاں ہوتا تو تمہیں وہ چٹان دکھا دیتا ۔ یہ سیدھا مشرق کی طرف جائے گا اور اس شور سے جائے گا کہ ہر طرف اس کی آواز پہنچ جائے گی ۔ پھر شام کی طرف جائے گا وہاں بھی چیخ لگا کر ، پھر یمن کی طرف متوجہ ہوگایہاں بھی آواز لگا کر شام کے وقت مکہ سے چل کر صبح کو عسفان پہنچ جائے گا ۔ لوگوں نے پوچھا پھر کیا ہوگا ؟ فرمایا پھر مجھے معلوم نہیں ۔ حضرت عبداللہ بن عمر کا قول ہے کہ مزدلفہ کی رات کو نکلے گا ۔ حضرت عزیر کے ایک کلام کی حکایت ہے کہ سدوم کے نیچے سے یہ نکلے گا ۔ اس کے کلام کو سب سنیں گے حاملہ کے حمل وقت سے پہلے گرجائیں گے ، میٹھا پانی کڑوا ہوجائے گادوست دشمن ہوجائیں گے حکمت جل جائی گی علم اٹھ جائے گا نیچے کی زمین باتیں کرے گی انسان کی وہ تمنائیں ہونگی کہ جو کبھی پوری نہ ہوں ، ان چیزوں کی کوشش ہوگی جو کبھی حاصل نہ ہو ۔ اس بارے میں کام کریں گے جسے کھائیں گے نہیں ۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے اس کے جسم پر سب رنگ ہونگے ۔ اس کے دوسینگوں کے درمیان سوار کے لئے ایک فرسخ کی راہ ہوگی ۔ ابن عباس کہتے ہیں کہ یہ موٹے نیزے کی اور بھالے کی طرح کا ہوگا ۔ حضرت علی فرماتے ہیں اس کے بال ہونگے کھر ہونگے ڈاڑھی ہوگی دم نہ ہوگی ۔ تین دن میں بمشکل ایک تہائی باہر آئے گا حالانکہ تیز گھوڑے کی چال چلتا ہوگا ۔ ابو زبیر کا قول ہے کہ اس کا سر بیل کے سرکے مشابہ ہوگا آنکھیں خنزیر کی آنکھوں کے مشابہ ہونگی ، کان ہاتھی جیسے ہوں گے ، سینگ کی جگہ اونٹ کی طرح ہوگی ، شتر مرغ جیسی گردن ہوگی ، شیر جیسا سینہ ہوگا ، چیتے جیسا رنگ ہوگا بلی جیسی کمر ہوگی مینڈے جیسی دم ہوگی اونٹ جیسے پاؤں ہونگے ہر دو جوڑ کے درمیان بارہ گز کا فاصلہ ہوگا ۔ حضرت موسیٰ کی لکڑی اور حضرت سلیمان کی انگوٹھی ساتھ ہوگی ہر مومن کے چہرے پر اپنے عصائے موسوی سے نشان کرے گا جو پھیل جائے گا اور چہرہ منور ہوجائے گا اور ہر کافر کے چہرے پر خاتم سلیمانی سے نشانی لگادے گا جو پھیل جائے گا اور اس کا سارا چہرہ سیاہ ہوجائے گا ۔ اب تو اس طرح مومن کافر ظاہر ہوجائیں گے کہ خرید وفروخت کے وقت کھانے پینے کے وقت لوگ ایک دوسروں کو اے مومن اور اے کافر کہہ کر بلائیں گے ۔ دابتہ الارض ایک ایک کا نام لے کر ان کو جنت کی خوشخبری یا جہنم کی بدخبری سنائے گا ۔ یہی معنی ومطلب اس آیت کا ہے ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

821یعنی جب نیکی کا حکم دینے والا اور برائی سے روکنے والا نہیں رہ جائے گا۔ 822یہ وہی ہے جو قرب قیامت کی علامات میں سے ہے جیسا کہ حدیث میں ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ' قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم دس نشانیاں نہ دیکھ لو، ان میں ایک جانور نکلنا ہے۔ (صحیح بخاری) دوسری روایت میں ہے ' سب سے پہلی نشانی جو ظاہر ہوگی، وہ ہے سورج کا مشرق کی بجائے، مغرب سے طلوع ہونا اور چاشت کے وقت جانور کا نکلنا۔ ان دونوں میں سے جو پہلے ظاہر ہوگی، دوسری اس کے فوراً بعد ظاہر ہوجائے گی (صحیح بخاری)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَاِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ ۔۔ : یعنی جس وعید کو یہ لوگ جھٹلا رہے ہیں اور اسے لانے کی جلدی مچا رہے ہیں، جب اس کا وقت آجائے گا تو ہم زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو انوکھی قسم کا ہوگا (تنوین تنکیر سے انوکھے کا مفہوم پیدا ہو رہا ہے) ۔ وہ جانور قیامت کی علامات میں سے ہوگا، اس کے بعد ایمان لانے کا کوئی فائدہ نہ ہوگا، کیونکہ آخرت کی حقیقتوں سے حجاب اٹھنے کے بعد آزمائش کا مقصد ختم ہوجاتا ہے۔ بعض تفاسیر میں ہے کہ وہ جانور ستر ہاتھ لمبا ہوگا، اس کی چار ٹانگیں اور دو پر ہوں گے، اس کے پاس موسیٰ (علیہ السلام) کا عصا اور سلیمان (علیہ السلام) کی انگوٹھی ہوگی وغیرہ۔ مگر کسی صحیح حدیث میں اس جانور کی کیفیت بیان نہیں ہوئی، اس لیے ہمیں اتنا ہی کافی ہے جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا۔ بعض لوگوں نے اسے حدیث دجّال میں مذکور جانور ” جساسہ “ قرار دیا ہے اور بعض نے یاجوج ماجوج، مگر یہ سب اندھیرے میں تیر ہیں۔ تُكَلِّمُهُمْ : وہ جانور لوگوں سے بات کرے گا۔ قیامت کے قریب اس قسم کے عجیب و غریب واقعات کثرت سے ہوں گے کہ وہ چیزیں جو عام طور پر کلام نہیں کرتیں، کلام کریں گی۔ ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (وَالَّذِيْ نَفْسِيْ بِیَدِہِ ! لَا تَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتّٰی تُکَلِّمَ السِّبَاعُ الإِْنْسَ ، وَ حَتّٰی یُکَلِّمَ الرَّجُلَ عَذَبَۃُ سَوْطِہِ وَشِرَاکُ نَعْلِہِ وَتُخْبِرُہُ فَخِذُہُ بِمَا أَحْدَثَ أَھْلُہُ بَعْدَہُ ) [ ترمذي، الفتن، باب ما جاء في کلام السباع : ٢١٨١، و قال الألباني صحیح و رواہ أحمد : ٣؍٨٤، ح : ١١٧٩٨ ] ” اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! قیامت قائم نہیں ہوگی حتیٰ کہ درندے انسانوں سے کلام کریں گے اور آدمی سے اس کے کوڑے کا کنارا اور جوتے کا تسمہ بات کرے گا اور اس کی ران اسے بتائے گی کہ اس کے گھر والوں نے اس کے بعد کیا کیا۔ “ حتیٰ کہ جب قیامت بالکل قریب ہوگی اور اس کی علامات خاصہ کا ظہور شروع ہوگا، جن کے ظاہر ہونے کے بعد کسی کا ایمان لانا قبول نہیں ہوگا (دیکھیے انعام : ١٥٨) اس وقت وہ جانور زمین سے نکلے گا۔ حذیفہ بن اسید غفاری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بالا خانے سے ہمیں جھانک کر دیکھا، ہم قیامت کے بارے میں باتیں کر رہے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( إِنَّھَا لَنْ تَقُوْمَ حَتّٰی تَرَوْنَ قَبْلَھَا عَشْرَ آیَاتٍ ، فَذَکَرَ الدُّخَانَ ، وَالدَّجَّالَ ، وَالدَّابَّۃَ ، وَ طُلُوْعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِھَا، وَنُزُوْلَ عِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ ، وَیَأْجُوْجَ وَ مَأْجُوْجَ ، وَثَلَاثَۃَ خُسُْوْفٍ ، خَسْفٌ بالْمَشْرِقِ ، وَ خَسْفٌ بالْمَغْرِبِ ، وَ خَسْفٌ بِجَزِیْرَۃِ الْعَرَبِ ، وَ آخِرُ ذٰلِکَ نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْیَمَنِ ، تَطْرُدُ النَّاسَ إِلٰی مَحْشَرِھِمْ ) [ مسلم، الفتن، باب في الآیات التي تکون قبل الساعۃ : ٢٩٠١ ] ” قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تم دس نشانیاں دیکھو۔ “ اور آپ نے وہ نشانیاں شمار کیں کہ سورج کا اس کے مغرب سے طلوع ہونا، دخان (دھواں) ، دابہ (زمین سے نکلنے والا جانور) ، یاجوج ماجوج کا نکلنا، عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) اور دجال کا نکلنا اور تین خسف (زمین کا دھنس جانا) ایک خسف مغرب میں، ایک خسف مشرق میں اور ایک خسف جزیرۂ عرب میں اور آخر میں یمن سے ایک آگ نکلے گی جو لوگوں کو ہانکتی ہوئی ان کے محشر کی طرف لے جائے گی۔ “ عبد اللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک حدیث سنی، جو میں ابھی تک نہیں بھولا، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا : ( إِنَّ أَوَّلَ الْآیَاتِ خُرُوْجًا، طُلُوْعُ الشَّمْسِ مِنْ مَّغْرِبِھَا، وَخُرُوْجُ الدَّابَّۃِ عَلَی النَّاسِ ضُحًی، وأَیُّھُمَا مَا کَانَتْ قَبْلَ صَاحِبَتِھَا، فَالْأُخْرٰی عَلٰی إِثْرِھَا قَرِیْبٌ ) [ مسلم، الفتن، باب في خروج الدجال۔۔ : ٢٩٤١ ] ” آیات (نشانیوں) میں سب سے پہلی سورج کا اس کے مغرب سے طلوع ہونا اور دابہ (ایک جانور) کا دوپہر کے وقت لوگوں کے سامنے نکلنا، ان میں سے جو بھی دونوں سے پہلے ہوگی، دوسری اس کے بعد قریب ہی ظاہر ہوجائے گی۔ “ ابو امامہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( تَخْرُجُ الدَّابَّۃُ فَتَسِمُ النَّاسَ عَلٰی خَرَاطِیْمِھِمْ ، ثُمَّ یُغْمَرُوْنَ فِیْکُمْ حَتّٰی یَشْتَرِيَ الرَّجُلُ الْبَعِیْرَ فَیَقُوْلَ مِمَّنِ اشْتَرَیْتَہُ ؟ فَیَقُوْلُ اشْتَرَیْتُہُ مِنْ أَحَدِ الْمُخَطَّمِیْنَ ) [ مسند أحمد : ٥؍٢٦٨، ح : ٢٢٣٧١۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ : ٣٢٢ ] ”(زمین سے) ایک جانور نکلے گا، جو لوگوں کی پیشانیوں پر نشان لگائے گا اور وہ (نشان زدہ) لوگ بہت زیادہ ہوجائیں گے، حتیٰ کہ آدمی کسی سے اونٹ خریدے گا تو کوئی پوچھے گا کہ یہ تو نے کس سے خریدا ہے ؟ وہ جواب دے گا کہ میں نے یہ کسی نشان زدہ سے خریدا ہے۔ “ ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (بَادِرُوْا بالْأَعْمَالِ سِتًّا طُلُوْعَ الشَّمْسِ مِنْ مَّغْرِبِھَا، أَوِ الدُّخَانَ ، أَوِ الدَّجَّالَ ، أَوِ الدَّابَّۃَ ، أَوْ خَاصَّۃَ أَحَدِکُمْ ، أَوْ أَمْرَ الْعَامَّۃِ ) [ مسلم، الفتن، باب في بقیۃ من أحادیث الدجال : ٢٩٤٧ ] ” چھ چیزوں سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرلو، ایک سورج کا مغرب سے نکلنا، دوسری دخان (دھواں) ، تیسری دجّال، چوتھی زمین کا جانور، پانچویں موت اور چھٹی قیامت۔ “ اَنَّ النَّاسَ كَانُوْا ۔۔ : اس کی ایک تفسیر وہ ہے جس کے مطابق ترجمہ کیا گیا ہے کہ ” النَّاسَ “ سے مراد مخصوص لوگ ہیں، یعنی وہ جانور لوگوں سے یہ کلام کرے گا کہ فلاں فلاں لوگ (النَّاسَ ) ہماری آیات پر یقین نہیں کرتے تھے، یعنی وہ ایمان نہ لانے والوں کی نشان دہی کرے گا، جیسا کہ اوپر عبداللہ بن عمرو (رض) کی حدیث میں گزرا ہے۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ ” اَن النَّاسَ “ سے پہلے لام محذوف ہے، گویا عبارت یوں ہے : ” تُکَلِّمُھُمْ لِأَنَّ النَّاسَ کَانُوْا بِاٰیَاتِنَا لَا یُوْقِنُوْنَ “ یعنی وہ دابہ ان سے کلام کرے گا، کیونکہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں کرتے تھے۔ اس صورت میں اس دابّہ کا کلام کرنا ہی قیامت کی نشانی ہوگا۔ دونوں معنوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ پہلی صورت میں یہ ” ان النَّاسَ “ جانور کا کلام ہے اور بعد والے معنی کے لحاظ سے یہ ” ان النَّاسَ “ جانور یا کلام دابہ کی وجہ بیان ہوئی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary The nature of the beast coming out of the earth, and its time and place It is reported in Musnad of Ahmad on the authority of Sayyidna Hudhaifah (رض) that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said that the Doomsday would not come until you witness ten signs of it. They are: (1) Appearance of the sun from the west. (2) Dukhan (Smoke). (3) Dabba-tul-ard, i.e the beast coming out of the earth (4) Coming out of Ya’ juj and Ma’ juj. (5) Descent of Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) . (6) Dajjal. 7, 8, 9) Three lunar eclipses together - one in the west, second in the east and the third in the peninsula of Arabia. 10) A fire, that will emerge from the Gulf of Aden and drive every one towards the plain of mahshar; wherever people will stop for the rest at night, the fire will also stop there, and will drive them again the next day. (Muslim, Tirmidhi) This hadith has informed us of the emergence of such an animal close to Doomsday that will talk to human beings. The Tannin of the word Dabbah indicates that this animal will be extra-ordinary. This animal will not be born by the normal way of propagation; instead, it will emerge from the ground all of a sudden. There is an allusion in this hadith that the emergence of this animal would be one of the very last signs, after which the Doomsday will follow soon. Ibn Kathir has reported in a lengthy hadith on the authority of Sayyidna Talhah ibn &Umar through Abu Dawud Tayalisi that this beast will emerge in Makkah from the mount of Sara, and after cleaning the dust from its head will reach at a point between the Black Stone (Al-Hajar-al-Aswad) and the Station of Ibrahim (Magam Ibrahim). Seeing this creature , people will start running helter-skelter. Only one group of people will stay behind. Then the beast will make their faces glitter like stars. After that it will go out in the world, and put a sign of infidelity on the face of every infidel. No one will be able to get out of its grasp. It will recognize every believer and the infidel (Ibn Kathir). And Muslim Ibn Hajjaj has reported on the authority of Sayyidna ` Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) that he had heard the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) saying, which he did not forget, that among the last signs of the Doomsday the first would be the rising of the sun from the west, and after that Dabbah would come out. Out of the two signs whichever appears first, the Doomsday will follow soon. (Ibn Kathir) Shaikh Jalaluddin Mahalli (رح) has said that after the appearance of Dabbah the obligation of inviting others to good deeds and forbidding them from the evils will cease to apply, and no infidel would convert to Islam after that. This statement is inferred from many ahadith and the statements of Sahabah. (Mazhari). Ibn Kathir has related many a things about the appearance and activities of Dabbah, most of which are not trustworthy. Therefore, only that much should be trusted and believed which is contained in the Qur&an and authentic ahadith. Anything beyond that should be discarded, as it is neither of any value nor benefit. As for the question as to what this Dabbah will converse with people, some commentators are of the view that it will communicate what is stated in the Qur&an, that is أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِآيَاتِنَا لَا يُوقِنُونَ (that the human beings did not believe in Our verses). It will communicate the message on behalf of Allah Ta` ala that ` Many did not believe Our verses before this&. It would mean that now the time has come that every one would believe, but then it would be too late, because it would not be acceptable then. Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) ، Hasan Al-Basri, Qatadah رحمۃ اللہ علیہما ، have reported, which is corroborated by a narration of Sayyidna also, that the Dabbah will converse with people normally, as people do among themselves (Ibn Kathir).

خلاصہ تفسیر اور جب وعدہ (قیامت کا) ان (لوگوں) پر پورا ہونے کو ہوگا (یعنی قیامت کا زمانہ قریب آپہنچے گا) تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک (عجیب) جانور نکالیں گے کہ وہ ان سے باتیں کرے گا (کافر) لوگ ہماری (یعنی اللہ تعالیٰ کی) آیتوں پر (خصوصاً ان آیتوں پر جو قیامت کے متعلق ہیں) یقین نہیں لاتے تھے (مگر اب قیامت آپہنچی اس کی علامتوں میں ایک علامت میرا ظہور بھی ہے۔ ) معارف و مسائل دابتہ الارض کیا ہے اور کہاں اور کب نکلے گا : مسند احمد میں حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک تم اس سے پہلے دس نشانیاں نہ دیکھ لو۔ 1 آفتاب کا جانب مغرب سے طلوع ہونا۔ 2 دخان۔ 3 دابہ۔ 4 خروج یا جوج ماجوج۔ 5 نزول عیسیٰ علیہ السلام۔ 6 دجال۔ 7، 8، 9) تین خسوف ایک مغرب میں دوسرا مشرق میں تیسرا جزیرة العرب میں ہوگا۔ 10 ایک آگ جو قعر عدن سے نکلے گی اور سب لوگوں کو ہنکا کر میدان حشر کی طرف لے آئیگی جس مقام پر لوگ رات گزارنے کے لئے ٹھہریں گے یہ آگ بھی ٹھہر جائے گی پھر ان کو لے چلے گی (ہکذا رواہ مسلم و اہل السنن من طرق و قال الترمذی حدیث حسن صحیح) اس حدیث سے قرب قیامت میں زمین سے ایک ایسے جانور کا نکلنا ثابت ہوا جو لوگوں سے باتیں کرے گا۔ اور لفظ دابة کی تنوین میں اس جانور کے عجیب الخلقت ہونے کی طرف بھی اشارہ پایا گیا اور یہ بھی کہ یہ جانور عام جانوروں کی طرح توالد و تناسل کے طریق پر پیدا نہیں ہوگا بلکہ اچانک زمین سے نکلے گا اور یہ بات بھی اسی حدیث سے سمجھ میں آتی ہے کہ دابتہ الارض کا خروج بالکل آخری علامات میں سے ہوگا جس کے بعد بہت جلد قیامت آجائے گی۔ ابن کثیر نے بحوالہ ابو داؤد طیالسی حضرت طلحہ بن عمر سے ایک طویل حدیث میں روایت کیا ہے کہ یہ دابتہ الارض مکہ مکرمہ میں کوہ صفا سے نکلے گا اور اپنے سر سے مٹی جھاڑتا ہوا مسجد حرام میں حجر اسود اور مقام ابراہیم کے درمیان پہنچ جائے گا۔ لوگ اس کو دیکھ کر بھاگنے لگیں گے ایک جماعت رہ جائے گی یہ دابہ ان کے چہروں کو ستاروں کی طرح روشن کر دے گا۔ اس کے بعد وہ زمین کی طرف نکلے گا، ہر کافر کے چہرے پر کفر کا نشان لگا دے گا۔ کوئی اس کی پکڑ سے بھاگ نہ سکے گا یہ ہر مومن و کافر کو پہچانے گا ( ابن کثیر) اور مسلم بن حجاج نے حضرت عبداللہ ابن عمر سے روایت کیا ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک حدیث سنی تھی جس کو میں کبھی بھولتا نہیں وہ یہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ قیامت کی آخری علامات میں سب سے پہلے آفتاب کا طلوع مغرب کی طرف سے ہوگا اور آفتاب بلند ہونے کے بعد دابتہ الارض نکلے گا ان دونوں علامتوں میں سے جو بھی پہلے ہوجائے اس کے فوراً بعد قیامت آجائے گی۔ (ابن کثیر) شیخ جلال الدین محلی نے فرمایا کہ خروج دابہ کے وقت امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے احکام منقطع ہوجائیں گے اور اس کے بعد کوئی کافر اسلام قبول نہ کرے گا۔ یہ مضمون بہت سی احادیث و آثار سے مستنبط ہوتا ہے (مظہری) ابن کثیر وغیرہ نے اس جگہ دابتہ الارض کی ہیئت اور کیفیات و حالات کے متعلق مختلف روایات نقل کی ہیں جن میں سے اکثر قابل اعتماد نہیں اس لئے جتنی بات قرآن کی آیات اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ یہ عجیب الخلقت جانور ہوگا۔ بغیر توالد و تناسل کے زمین سے نکلے گا۔ اس کا خروج مکہ مکرمہ میں ہوگا پھر ساری دنیا میں پھرے گا۔ یہ کافر و مومن کو پہچانے گا اور ان سے کلام کرے گا بس اتنی بات پر عقیدہ رکھا جائے، زائد کیفیات و حالات کی تحقیق و تفتیش نہ ضروری ہے نہ اس سے کچھ فائدہ ہے۔ رہا یہ معاملہ کہ دابتہ الارض لوگوں سے کلام کرے گا اس کا کیا مطلب ہے ؟ بعض حضرات نے فرمایا کہ اس کا کلام یہی ہوگا جو قرآن میں مذکور ہے اَنَّ النَّاسَ كَانُوْا بِاٰيٰتِنَا لَا يُوْقِنُوْنَ ، یہ کلام وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کو سنائے گا، بہت سے لوگ آج سے پہلے ہماری آیتوں پر یقین نہ رکھتے تھے اور مطلب یہ ہوگا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ان سب کو یقین ہوجائے گا مگر اس وقت کا یقین شرعاً معتبر نہیں ہوگا اور حضرت ابن عباس، حسن بصری، قتادہ سے منقول ہے اور ایک روایت حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے بھی ہے کہ یہ دابتہ لوگوں سے خطاب اور کلام کرے گا جس طرح عام کلام ہوتا ہے۔ (ابن کثیر)

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَاِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْہِمْ اَخْرَجْنَا لَہُمْ دَاۗبَّۃً مِّنَ الْاَرْضِ تُكَلِّمُہُمْ۝ ٠ۙ اَنَّ النَّاسَ كَانُوْا بِاٰيٰتِنَا لَا يُوْقِنُوْنَ۝ ٨٢ۧ وقع الوُقُوعُ : ثبوتُ الشیءِ وسقوطُهُ. يقال : وَقَعَ الطائرُ وُقُوعاً ، والوَاقِعَةُ لا تقال إلّا في الشّدّة والمکروه، وأكثر ما جاء في القرآن من لفظ «وَقَعَ» جاء في العذاب والشّدائد نحو : إِذا وَقَعَتِ الْواقِعَةُ لَيْسَ لِوَقْعَتِها كاذِبَةٌ [ الواقعة/ 1- 2] ، ( و ق ع ) الوقوع کے معنی کیس چیز کے ثابت ہونے اور نیچے گر نے کے ہیں چناچہ محاورہ ہے : ۔ وقع الطیر وقوعا پر ندا نیچے گر پڑا ۔ الواقعۃ اس واقعہ کو کہتے ہیں جس میں سختی ہو اور قرآن پاک میں اس مادہ سے جس قدر مشتقات استعمال ہوئے ہیں وہ زیادہ تر عذاب اور شدائد کے واقع ہونے کے متعلق استعمال ہوئے ہیں چناچہ فرمایا ۔ إِذا وَقَعَتِ الْواقِعَةُ لَيْسَ لِوَقْعَتِها كاذِبَةٌ [ الواقعة/ 1- 2] جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں ۔ خرج خَرَجَ خُرُوجاً : برز من مقرّه أو حاله، سواء کان مقرّه دارا، أو بلدا، أو ثوبا، وسواء کان حاله حالة في نفسه، أو في أسبابه الخارجة، قال تعالی: فَخَرَجَ مِنْها خائِفاً يَتَرَقَّبُ [ القصص/ 21] ، ( خ رج ) خرج ۔ ( ن) خروجا کے معنی کسی کے اپنی قرار گاہ یا حالت سے ظاہر ہونے کے ہیں ۔ عام اس سے کہ وہ قرار گاہ مکان ہو یا کوئی شہر یا کپڑا ہو اور یا کوئی حالت نفسانی ہو جو اسباب خارجیہ کی بنا پر اسے لاحق ہوئی ہو ۔ قرآن میں ہے ؛ فَخَرَجَ مِنْها خائِفاً يَتَرَقَّبُ [ القصص/ 21] موسٰی وہاں سے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔ دب الدَّبُّ والدَّبِيبُ : مشي خفیف، ويستعمل ذلک في الحیوان، وفي الحشرات أكثر، ويستعمل في الشّراب ويستعمل في كلّ حيوان وإن اختصّت في التّعارف بالفرس : وَما مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُها [هود/ 6] ( د ب ب ) دب الدب والدبیب ( ض ) کے معنی آہستہ آہستہ چلنے اور رینگنے کے ہیں ۔ یہ لفظ حیوانات اور زیادہ نر حشرات الارض کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ اور شراب اور مگر ( لغۃ ) ہر حیوان یعنی ذی حیات چیز کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ وَما مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُها [هود/ 6] اور زمین پر چلنے پھرنے والا نہیں مگر اس کا رزق خدا کے ذمے ہے ۔ كلم الكلْمُ : التأثير المدرک بإحدی الحاسّتين، فَالْكَلَامُ : مدرک بحاسّة السّمع، والْكَلْمُ : بحاسّة البصر، وكَلَّمْتُهُ : جرحته جراحة بَانَ تأثيرُها، ( ک ل م ) الکلم ۔ یہ اصل میں اس تاثیر کو کہتے ہیں جس کا ادراک دو حاسوں میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوسکے چناچہ کلام کا ادراک قوت سامعہ کیساتھ ہوتا ہے ۔ اور کلم ( زخم ) کا ادراک قوت بصر کے ساتھ ۔ محاورہ ہے ۔ کلمتہ ۔ میں نے اسے ایسا زخم لگایا ۔ جس کا نشان ظاہر ہوا اور چونکہ یہ دونوں ( یعنی کلام اور کلم ) معنی تاثیر میں مشترک ہیں ۔ يقن اليَقِينُ من صفة العلم فوق المعرفة والدّراية وأخواتها، يقال : علم يَقِينٍ ، ولا يقال : معرفة يَقِينٍ ، وهو سکون الفهم مع ثبات الحکم، وقال : عِلْمَ الْيَقِينِ [ التکاثر/ 5] «2» ، وعَيْنَ الْيَقِينِ [ التکاثر/ 7] «3» وحَقُّ الْيَقِينِ [ الواقعة/ 95] وبینها فروق مذکورة في غير هذا الکتاب، يقال : اسْتَيْقَنَ وأَيْقَنَ ، قال تعالی: إِنْ نَظُنُّ إِلَّا ظَنًّا وَما نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِينَ [ الجاثية/ 32] ، وَفِي الْأَرْضِ آياتٌ لِلْمُوقِنِينَ [ الذاریات/ 20] ، لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ [ البقرة/ 118] وقوله عزّ وجلّ : وَما قَتَلُوهُ يَقِيناً [ النساء/ 157] أي : ما قتلوه قتلا تَيَقَّنُوهُ ، بل إنما حکموا تخمینا ووهما . ( ی ق ن ) الیقین کے معنی کسی امر کو پوری طرح سمجھ لینے کے ساتھ اس کے پایہ ثبوت تک پہنچ جانے کے ہیں اسی لئے یہ صفات علم سے ہے اور معرفت اور وغیرہ سے اس کا در جہ اوپر ہے یہی وجہ ہے کہ کا محاورہ تو استعمال ہوات ہے لیکن معرفۃ الیقین نہیں بولتے اور قدر معنوی فرق پایا جاتا ہے جسے ہم اس کتاب کے بعد بیان کریں گے استیتن والقن یقین کرنا قرآن میں ہے : ۔ إِنْ نَظُنُّ إِلَّا ظَنًّا وَما نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِينَ [ الجاثية/ 32] ہم اس کو محض ظن ہی خیال کرتے ہیں اور ہمیں یقین نہیں آتا ۔ وَفِي الْأَرْضِ آياتٌ لِلْمُوقِنِينَ [ الذاریات/ 20] اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ [ البقرة/ 118] یقین کرنے والوں کیلئے اور آیت کریمہ : ۔ وَما قَتَلُوهُ يَقِيناً [ النساء/ 157] اور انہوں نے عیسیٰ کو یقینا نہیں کیا ۔ کے معنی یہ ہیں کہ انہیں ان کے قتل ہوجانے کا یقین نہیں ہے بلکہ ظن وتخمین سے ان کے قتل ہوجانے کا حکم لگاتے ہیں ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٨٢) اور جس وقت ان پر نزول عذاب کا وقت آجائے گا تو ہم صفا ومروہ کے درمیان سے ایک جانور نکالیں گے جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا عصا یا یہ کہ اس کے ساتھ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا عصا ہوگا اور وہ ان سے باتیں کرے گا اس لیے کہ لوگ ہماری آیات یعنی قرآن کریم اور رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یا یہ کہ خروج دابہ پر یقین نہیں کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اَنَّ النَّاسَ کَانُوْا بِاٰیٰتِنَا لَا یُوْقِنُوْنَ ) ” ” دابّۃ الارض “ کا ظہور قیامت کی آخری علامات میں سے ہے۔ احادیث کے مطابق سورج کے مغرب سے طلوع ہونے کے بعد کوہ صفا پھٹے گا اور اس میں سے یہ جانور برآمد ہوگا۔ واللہ اعلم !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

100 That is, "...when Resurrection which they are being promised will approach." 101 According to Ibn `Umar, this will happen when there remains no one in the world to command the people to do good and forbid them to do evil. Ibn Marduyah has reported a Hadith on the authority of Abu Said Khudri; according to which the latter heard the same thing from the Holy Prophet himself. This shows that when man gives up the duty of exhorting others to do good and forbidding them to do evil, AIIah will bring forth a beast to serve as the final warning just before Resurrection. This, however, is not clear whether it will be just one beast, or a particular species of beasts, who will spread all over the earth. The words daabbat-an-min-al-ard might contain both the meanings. In any case, what it will say will be: "The people did not believe Allah's Revelations in which Resurrection was foretold. Now the same Resurrection is about to come; Iet everyone know that what Allah said was true". The sentence, "The people did not believe in Our Revelations", is either a part of the beast's own speech, or Allah's narration of its words. If these are its own words, the word "Our" will be understood in the style of an official who speaks on behalf of his government and not on his personal behalf. In the second case, since Allah is narrating the beast's words, He has used "Our Revelations" in the normal sense. As to the time and occasion of the appearance of this beast, the Holy Prophet has said: "The sun will rise in the west and the beast will suddenly appear in the open daylight. Whichever of these signs appears first, it will be closely followed by the other." (Muslim) In the other traditions related in Muslim, Ibn Majah, Tirmidhi, Musnad Ahmad, etc. the Holy Prophet foretold that the signs of Resurrection-emergence of the Anti-Christ (Dajjal), appearance of the beast, smoke and the rising of the sun in the west -will appear one after the other. As for the nature, general appearance, place of appearance and other details about the beast, contradictory traditions have been reported, which only cause confusion and are not relevant to the object for which this thing has been mentioned in the Qur'an. As regards the beast's speaking to human beings in a human language, this will be a manifestation of the power of Allah, Who can give the power of speech to anything He pleases. He will give this power only to a beast before the event of Resurrection, but when Resurrection will have taken place, each limb of man-his ears, his eyes, even his skin-will speak out and give evidence in the Court of Allah, as has been clearly stated in Ha Mim As-Sajdah: 20-21: "Then, when all will have reached there, their ears and their eyes and their very skins will bear witness against them concerning what they had been doing in the world. They will say to their skins, "Why have you borne witness against us?' They will reply, `The same God Who has given speech to everything has given us speech'."

سورة النمل حاشیہ نمبر : 100 یعنی قیامت قریب آجائے گی جس کا وعدہ ان سے کیا جارہا ہے ۔ سورة النمل حاشیہ نمبر : 101 ابن عمر کا قول ہے کہ یہ اس وقت ہوگا جب زمین کوئی نیکی کا حکم کرنے والا اور بدی سے روکنے والا باقی نہ رہے گا ۔ ابن مردویہ نے ایک حدیث ابو سعید خدری سے نقل کی ہے جس میں وہ فرماتے ہیں کہ یہی بات انہوں نے خود حضور سے سنی تھی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ جب انسان امر بالمعروف اور نہی عن المنکر چھوڑ دیں گے تو قیامت قائم ہونے سے پہلے اللہ تعالی ایک جانور کے ذریعہ سے آخری مرتبہ حجت قائم فرمائے گا ۔ یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ ایک ہی جانور ہوگا یا ایک خاص قسم کی جنس حیوان ہوگی جس کے بہت سے افراد روئے زمین پر پھیل جائیں گے ۔ دابۃ من الارض کے الفاظ میں دونوں معنوں کا احتمال ہے ، بہر حال جو بات وہ کہے گا وہ یہ ہوگی کہ لوگ اللہ تعالی کی ان آیات پر یقین نہیں کرتے تھے جن میں قیامت کے آنے اور آخرت برپا ہونے کی خبریں دی گئی تھیں ، تو لو اب اس کا وقت آن پہنچا ہے اور جان لو کہ اللہ کی آیات سچی تھیں ، یہ فقرہ کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں کرتے تھے یا تو اس جانور کے اپنے کلام کی نقل ہے ، یا اللہ تعالی کی طرف سے اس کے کلام کی حکایت ، اگر یہ اسی کے الفاظ کی نقل ہے تو ہماری کا لفظ وہ اسی طرح استعمال کرے گا جس طرح ایک حکومت کا ہر کارندہ ہم کا لفظ اس معنی میں بولتا ہے کہ وہ اپنی حکومت کی طرف سے بات کررہا ہے نہ کہ اپنی شخصی حیثیت میں ۔ دوسری صورت میں بات صاف ہے کہ اللہ تعالی اس کے کلام کو چونکہ اپنے الفاظ میں بیان فرما رہا ہے اس لیے اس نے ہماری آیات کا لفظ استعمال فرمایا ہے ۔ اس جانور کے نکلنے کا وقت کون سا ہوگا ؟ اس کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد یہ ہے کہ آفتاب مغرب سے طلوع ہوگا اور ایک روز دن دہاڑے یہ جانور نکل آئے گا ، ان میں سے جو نشان بھی پہلے ہو وہ بہرحال دوسری کے قریب ہی ظاہر ہوگی ( مسلم ) دوسری روایات جو مسلم ، ابن ماجہ ، ترمزی اور مسند احمد وغیرہ میں آئی ہیں ان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ قیامت کے قریب زمانے میں دجال کا خروج ، دابۃ الارض کا ظہور ، دخان ( دھواں ) اور آفتاب کا مغرب سے طلوع وہ نشانیاں ہیں جو یکے بعد دیگرے ظاہر ہوں گی ۔ اس جانور کی ماہیت ، شکل و صورت ، نکلنے کی جگہ اور ایسی ہی دوسری تفصیلات کے متعلق طرح طرح کی روایات نقل کی گئی ہیں جو باہم بہت مختلف اور متضاد ہیں ۔ ان چیزوں کے زکر سے بجز ذہن کی پراگندگی کے اوپر کچھ حاصل نہیں ہوتا اور ان کے جاننے کا کوئی فائدہ بھی نہیں کیونکہ جس مقصد کے لیے قرآن میں یہ ذکر کیا گیا ہے اس سے ان تفصیلات کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ رہا کسی جانور کا انسانوں سے انسانی زبان میں کلام کرنا ، تو یہ اللہ کی قدرت کا ایک کرشمہ ہے ، وہ جس چیز کو چاہے نطق کی طاقت بخش سکتا ہے ۔ قیامت سے پہلے تو وہ ایک جانور ہی کو نطق بخشے گا ، مگر جب وہ قیامت قائم ہوجائے گی تو اللہ کی عدالت میں انسان کی آنکھ اور کان اور اس کے جسم کی کھال تک بول اٹھے گی ، جیسا کہ قرآن میں بتصریح بیان ہوا ہے حَتّىٰٓ اِذَا مَا جَاۗءُوْهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَاَبْصَارُهُمْ وَجُلُوْدُهُمْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ ، وَقَالُوْا لِجُلُوْدِهِمْ لِمَ شَهِدْتُّمْ عَلَيْنَا ۭ قَالُوْٓا اَنْطَقَنَا اللّٰهُ الَّذِيْٓ اَنْــطَقَ كُلَّ شَيْءٍ ۔ ( حم السجدہ ، آیات 20 ۔ 21 )

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

36: قیامت کی آخری علامتوں میں سے ایک علامت قیامت کے بالکل قریب یہ ظاہر ہوگی کہ اللہ تعالیٰ زمین سے ایک عجیب الخلقت جانور پیدا کریں گے جو انسانوں سے بات کرے گا بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے فوراً بعد قیامت آجائے گی، اور اس جانور کے نکلنے کے بعد توبہ کا دروازہ بند ہوجائے گا۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٨٢۔ اس جانور کا قیامت کے قریب نکلنا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی کا ہونا اس قدر تفسیر اس آیت کی بہت صحیح حدیثوں میں آئی ہے چناچہ صحیح مسلم میں حضرت حذیفہ (رض) کی حدیث ٢ ؎ ہے۔ جس کا حاصل یہ ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب تک دس نشانیاں لوگوں کو نظر نہ آویں گی اس وقت تک قیامت نہ آوے گی ان دس نشانیوں میں جانور کی بھی ذکر ہے اور اسی حدیث کی روایت ترمذی ابوداؤد اور ابن ماجہ میں بھی ہے دوسری حدیث صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ (رض) کی ہے اس میں بھی اس جانور کا ذکر ہے تیسری حدیث حضرت عبداللہ بن عمر (رض) و کی صحیح مسلم کی روایت میں ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جس وقت آفتاب مغرب سے نکلے گا اسی وقت میں یہ جانور بھی نکلنے کا قول حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کا ہے اور امام نووی نے شرح صحیح مسلم میں لکھا ہے کہ اکثر مفسروں نے اس قول کی قوی قرار دیا ہے معتبر ٣ ؎ سند سے ترمذی مسند امام احمد ابن ماجہ مستدرک حاکم بیہقی تفسیر ابن منذر تفسیر ابن جریر تفسیر ابن ابی حاتم وغیرہ میں حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ حانور جب نکلے گا تو اس کے پاس حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کا عصا اور حضرت سلیمان ( علیہ السلام) کی انگوٹھی یہ دونوں چیزیں ہوں گی مسلمانوں کے منہ کو وہ جانور انگوٹھی چھوادے گن جس سے ان کے چہرہ پر ایک طرح کی رونق آجائے گی اور جو لوگ پورے مسلمان نہیں ہیں ان کے ناک پر حضرت موسیٰ کے عصا سے ایک چھاپہ لگا دے گا اس روز سے مسلمان اور کافر کی ایسی پہچان ہوجائے گی کہ ایک دستر خوان پر جتنے لوگ ہوں گے وہ سب پہچانے جائیں گے حذیفہ (رض) بن اسید کی ایک حدیث مستدرک حاکم اور بیہقی اور تفسیر ابن منذر میں ہے جس کو حاکم نے صحیح کہا ہے اس کا حاصل یہ ہے کہ یہ جانور تین دفعہ دنیا میں نکلے گا اور قرآن شریف میں یہ جو ہے کہ لوگوں پر جب ایک بات پڑچکے گی اس وقت یہ جانور نکلے گا اس کی تفسیر اور مفسرین متقدمین نے جو کی ہے اس کا حاصل یہ ہے کہ جب مغرب سے آفتاب نکل چکے گا اور کافر کا ایمان اور گنہگار کی توبہ قبول ہونے کا موقع نہ رہے گا اس وقت یہ جانور نکلے گا صحیح مسلم کی عبداللہ بن عمر (رض) و کی یہ حدیث جو اوپر گزر چکی ہے کہ مغرب سے آفتاب کے نکلنے اور اس جانور کے نکلنے کا ایک ہی زمانہ ہوگا اس حدیث سے اس تفسیر کی تائید ہوتی ہے عطاخر اسانی کے قول کے موافق وہ جانور اس وقت کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ کے حکم کے موافق یہی کہے گا ان الناس کانوابا یتنا لا یوقنون جس کا مطلب یہ ہے کہ مغرب سے آفتاب کے نکلنے سے اور اس جانور کے پیدا ہوجانے سے پہلے جو منکر لوگ راہ راست پر نہیں آئے اور جن گنگاروں نے توبہ نہیں کی وقت کے ہاتھ سے نکل جانے کے سبب سے گویا یہ جانور ایسے لوگوں کے حال پر افسوس کرے گا یہ عطاء خراسانی اعمش کے طبقہ تابعی اور صحیح مسلم کے راویوں میں ہیں۔ (٢ ؎ مشکوٰۃ باب العلامات بین یدی الساعۃ وذکر الدجال۔ ) (٣ ؎ تفسیر الدر المنثور ص ١١٦ ج ٥۔ )

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(27:82) وقع۔ ماضی واحد ۔ مذکر غائب۔ وقع یقع وقوع (باب فتح سے) وقع القول علیہم واجب ہونا۔ وقع الحق ثابت ہونا۔ وقع الشیء من الید کسی چیز کا ہاتھ سے گرنا۔ اذا وقع القول علیہم جب ان پر (ہماری) بات (کا پورا ہونا) واجب آ ٹھہرے گا۔ یعنی ضروری ہوجاوے گا۔ القول۔ اس کے کئی مصداق ہوسکتے ہیں۔ مثلاً قیام الساعۃ۔ قیامت کا وقوع پذیر ہونا۔ قیامت کی نشانیوں کا ظہور پذیر ہونا۔ عذاب و سزا کے وعدے جو ان سے کئے گئے تھے۔ جملہ وعدہ وعید جن کے لئے یہ لوگ جلدی مچا رہے تھے۔ یعنی جب ان سب کے متعلق اللہ کے فرمان کے پورا ہونے کا وقت آلگے گا۔ دابۃ۔ مادہ د ب ب ۔ الدب والدبیب (ضرب) کے معنی آہستہ چلنے اور رینگنے کے ہیں یہ لفظ حیوانات اور زیادہ تر حشرات الارض کے متعلق استعمال ہوتا ہے یہ لفظ گو عرف عام میں خاص کر گھوڑے پر بولا جاتا ہے مگر لغتہ ہر حیوان یعنی ذی حیات چیز کے متعلق استعمال ہوتا ہے قرآن مجید میں اور جگہ ہے واللہ خلق کل دابۃ من مائ (24:25) اور خدا نے ہر چلتے پھرتے جانور کو پانی سے پیدا کیا دابۃ الارض کا پیدا ہونا قیامت کی اخیر ترین علامت ہے اس عجیب ترین حیوان کا نام حدیث شریف میں جساسہ آیا ہے ۔ اس کے قدوقامت، مقام خروج وغیرہ کے متعلق بڑی تفصیلات روایات میں مذکور ہیں ۔ لیکن امام رازی (رح) فرماتے ہیں کہ :۔ خوب جان لو کہ کتاب اللہ ہیں ان امور پر کوئی دلالت نہیں ۔ جو چیز صحیح حدیث میں سے ثابت ہوگی وہ مان لی جائے ورنہ اس کی طرف التفات نہیں کیا جائے گا۔ تکلمہم : تکلم مضارع واحد مؤنث غائب تکلیم (تفعیل) مصدر۔ ضمیر کا مرجع دابۃ الارض ہے ہم ضمیر مفعول جمع مذکر غائب وہ ان سے کلام کرے گا۔ وہ ان سے بولے گا۔ ضمیر ھم کا مرجع کیا ہے اس کے متعلق دو صورتیں ہوسکتی ہیں :۔ (1) ابن عمر (رض) کا قول ہے کہ دابۃ الارض کا وقوعہ اس وقت ہوگا جب زمین پر کوئی نیکی کا حکم دینے والا اور برائی سے روکنے والا نہ رہے گا۔ ابن مردویہ نے ایک حدیث ابو سعید خدری سے نقل کی ہے کہ یہی بات انہوں نے خود حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی تھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ جب انسان امر بالمعروف اور نہی عن المنکر چھوڑ دے گا تو قیامت قائم ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ ایک جانور کے ذریعہ سے آخری مرتبہ حجت قائم فرمائے گا (تفہیم القرآن) اس صورت میں ہم ضمیر جمع مذکر غائب ان لوگوں کے لئے ہے۔ (2) ترمذی نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ دابۃ الارض کے پاس حضرت علیمان (علیہ السلام) کی انگوٹھی ہوگی اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا عصا۔ وہ عصا سے مونوں کے چہرے منور کرے گا۔ اور کافروں کی ناک پر انگوٹھی سے مہر کرے گا (الخازن۔ ابن کثیر) اس صورت میں ہم ضمیر جملہ مؤمنین و کافرین جو اس وقت ہوں گے ان کے لئے ہے۔ ان الناس کانوا بایتنا لایوقنون (کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں رکھتے تھے) اس کی بھی مندرجہ ذیل صورتیں ہوسکتی ہیں : (1) یہ کہ ایتنا میں ضمیر جمع متکلم اللہ تعالیٰ کی طرف راجع ہے اور جمع کا صیغہ تعظیم و تکریم کے لئے لایا گیا ہے یعنی دابۃ الارض لوگوں سے کہہ گا۔ کہ وہ ہماری (اللہ تعالیٰ کی) آیات پر یقین نہیں کرتے تھے۔ اس صورت میں اللہ تعالیٰ اس (دابۃ الارض) کے کلام کو اپنے الفاظ میں فرما رہے ہیں۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے کلام کی حکایت ہے۔ (2) دابۃ الارض کے اپنے کلام کی نقل ہے ۔ اس کی بھی دو صورتیں ہیں :۔ (ا) دابۃ الارض صیغہ جمع متکلم اسی طرح استعمال کرے گا۔ جس طرح حکومت کا کارندہ ” ہم “ کا لفظ اس معنی مٰں بولتا ہے کہ وہ اپنی حکومت کی طرف سے بات کر رہا ہے نہ کہ اپنی شخصی حیثیت سے اور ایات ربنا ہوگا۔ (ب) نا ضمیر جمع متکلم دابۃ الارض اپنے لئے استعمال کرے گا۔ اس صورت میں ترجمہ ہوگا کہ وہ ہمارے خروج پر یقین نہیں کرھتے تھے۔ اور اب یہ خروج ان کی آنکھوں کے سامنے وقوع پذیر ہو رہا ہے۔ خروج کو آیات میں ہی شمار کیا گیا ۔ کیونکہ یہ خارق عظیم واقعہ ہوگا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

6 ۔ ” تکلمھم “ کے معنی بات کرنا اور زخمی کرنا، دونوں ہوسکتے ہیں۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ وہ جانور مومن سے بات کریگا اور کافر کو زخمی کریگا حافظ ابن کثیر (رح) نے اس … کو پسند کیا ہے۔ واللہ اعلم (شوکانی، ابن کثیر) 7 ۔ حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ یہ وہ وقت ہوگا جب لوگ امر بالمعروف او نہی عن المنکر چھوڑ دینگے۔ یہ جانور کیسا ہوگا۔ کہاں نکلے گا۔ کب نکلے گا اور نکل کر کیا کریگا ؟ اس بارے میں متعدد احادیث و آثار مروی ہیں جن میں صحیح، حسن اور ضعیف ہر قسم کی احادیث مذکور ہیں۔ مگر یہ بات تو قطعی طور پر صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ ” خروج وأبۃ بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ جیسا کہ صحیح مسلم اور سنن اربعہ میں حضرت حذیفہ (رض) کی حدیث میں ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قیامت کی اس نشانیاں شمار فرمائیں جن میں ایک ” خروج دابہ “ بھی تھی۔ اس طرح صحیح مسلم کی دوسری روایت میں ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نیک اعمال کی طرف تیز تیز قدم اٹھائو قبل اس کے کہ سورج مغرب سے طلوع ہو، دجال ظاہر ہو، اور ” خروج دابہ “ ہو۔ (شوکانی، ابن کثیر) حافظ ابن کثیر (رح) نے اور بھی بہت سی روایات نقل کی ہیں۔ شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں : ” قیامت سے پہلے صفا پہاڑ مکہ کا پھٹے گا اور اس میں سے ایک جانور نکلے گا لوگوں سے باتیں کریگا کہ اب قیامت نزدیک ہے۔ ایمان والوں اور چھپے منکروں کو جدا جدا کر دے گا نشان دے کر۔ “ (موضح)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : اندھے، بہرے اور حق سے بھاگنے والے لوگ قیامت سے پہلے حق بات کا اعتراف نہیں کریں گے۔ اندھے، بہرے اور حق بات سے دور بھاگنے والے قیامت سے پہلے حق بات قبول کرنے کے لیے تیار نہ ہوں گے۔ قرآن و حدیث میں قیامت کی تین قسم کی نشانیاں بیان کی گئی ہیں۔ کچھ وہ ہیں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں مکمل ہوچکی ہیں۔ دوسری وہ ہیں جو قرب قیامت سے پہلے نمودار ہوں گی۔ تیسری نشانیاں وہ ہیں جو قیامت کی شروعات میں شمارہوتی ہیں وہ اس طرح نمودار ہوں گی جیسے تسبیح کا دھاگہ ٹوٹ جائے تو تسبیح کے دانے ایک دوسرے پر گرتے چلے جاتے ہیں۔ آخر میں تین نشانیاں وہ ظاہر ہوں گی جب توبہ کا دروازہ بند کردیا جائے گا۔ ان نشانیوں میں سے ایک نشانی دابَّۃُ الْأَرْضِ ہے۔ یہ ایسا جانور ہوگا جو قیامت پر یقین نہ رکھنے والوں سے کلام کرے گا۔ ابن عمر (رض) کا قول ہے کہ یہ جانور اس وقت ظاہر ہوگا جب زمین میں کوئی نیکی کا حکم کرنے والا اور بدی سے روکنے والا باقی نہ رہے گا۔ ابن مردویہ نے ایک حدیث ابو سعید خدری سے نقل کی ہے جس میں فرماتے ہیں کہ یہی بات انہوں نے خود نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی تھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ جب لوگ امر بالمعرو ف اور نہی عن المنکر چھوڑ دیں گے تو قیامت سے پہلے اللہ تعالیٰ ایک جانور کے ساتھ آخری حجت قائم فرمائے گا، یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ ایک ہی جانور ہوگا یا اس کی جنس کے لاکھوں، کروڑوں جانور ہونگے۔” دَابَۃٌ مِنَ الْاَرْضِ “ کے الفاظ میں دونوں معنوں کا احتمال ہے بہرحال وہ لوگوں سے کلام کرے گا۔ اس جانور کے نکلنے کا وقت کونسا ہوگا ؟ اس کے متعلق نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ ” آفتاب مغرب سے طلوع ہوگا اور دن دہاڑے یہ جانور نکل آئے گا۔ ان میں سے جو نشانی بھی پہلے ہو۔ بہرحال دوسری نشانی اس کے قریب تر ہوگی۔ ( مسلم) رہا کسی جانور کا انسانوں سے کلام کرنا یہ اللہ کی قدرت کا ایک کرشمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ جس چیز کو چاہے نطق کی طاقت عطا کر۔ قیامت سے پہلے تو وہ ایک جانور کو ہی نطق بخشے گا۔ مگر جب قیامت قائم ہوجائے گی تو اللہ کی عدالت میں انسان کی آنکھ اور کان اور اس کے جسم کی کھال تک بول اٹھے گی۔ (عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُول اللَّہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ثَلاَثٌ إِذَا خَرَجْنَ لاَ یَنْفَعُ نَفْسًا إِیمَانُہَا لَمْ تَکُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ کَسَبَتْ فِی إِیمَانِہَا خَیْرًا طُلُوع الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِہَا وَالدَّجَّالُ وَدَابَّۃُ الأَرْضِ ) [ رواہ مسلم : باب بَیَان الزَّمَنِ الَّذِی لاَ یُقْبَلُ فیہِ الإِیمَانُ ] ” حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تین باتیں جب ظاہر ہوجائیں اس وقت کسی کو ایمان لانے کا کچھ فائدہ نہ ہوگا الا یہ کہ وہ پہلے سے ایمان لا چکا ہو اور نیک اعمال کرتا رہا ہو۔ 1 سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، 2 دجال کا نکلنا 3 دابۃ الارض کا ظاہر ہونا۔ “ مسائل ١۔ قرب قیامت زمین سے ایک جانور نمودار ہوگا جو لوگوں سے کلام کرے گا۔ ٢۔ قیامت کا انکار کرنے والوں کو یقین ہوجائے گا کہ اب قیامت آہی چکی ہے۔ تفسیر بالقرآن قیامت کی چند بڑی بڑی نشانیاں : ١۔ جب واقعہ ہوگی واقعہ ہونے والی۔ (الواقعۃ : ١) ٢۔ جب زمین کو ہلا دیا جائے گا پوری طرح ہلا دینا۔ (الزلزال : ١) ٣۔ لوگو ! اپنے رب سے ڈر جاؤ قیامت کا زلزلہ بہت سخت ہے۔ (الحج : ١) ٤۔ قیامت زمین و آسمانوں پر بھاری ہوگی۔ (الاعراف : ١٨٧) ٥۔ قیامت کے دن لوگ اڑتے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے۔ (القارعۃ : ٤) ٦۔ قیامت کے دن پہاڑ اون کی طرح ہوں گے۔ (القارعۃ : ٥) ٧۔ قیامت کا دن انتہائی دردناک ہوگا۔ (ھود : ٢٦) ٨۔ زمین کو ہلا کر تہہ وبالا کردیا جائے گا۔ (واقعۃ : ٣، ٤) ٩۔ پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر پر اگندہ غبار کی طرح ہوجائیں گے۔ (الواقعۃ : ٥، ٦) ١٠۔ زمین چٹیل میدان بنا دی جائے گی۔ ( الواقعہ : ٤ ) ١١۔ زمین و آسمانوں کو تبدیل کردیا جائے گا۔ ( ابراہیم : ٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب علامات قیامت کے موضوع پر اور قیامت کے بعض مناظر کی طرف بات نکلتی ہے۔ اور اس کے بعد اس سورت پر آخری تبصرہ ہوگا۔ ایک ایسا دابۃ الارض جو ان لوگوں کے ساتھ ہمکلام ہوگا ، جو اللہ کی تکوینی آیات کو نہیں مانتے۔ اس کے بعد حشر و نشر کا منظر جہاں یہ تکذیب کرنے والے اور جدل وجدال کرنے والے نہایت ہی خاموشی کے ساتھ چپ چاپ کھڑے ہوں گے۔ پھر یہاں دنیا کی آیات و نشانات مثلا ً گردش لیل و نہار کے مناظر کی طرف بھی انسان کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ آیا ان سے بڑا معجزہ بھی کوئی ہو سکتا ہے۔ لیکن لوگ ان سے غافل ہیں۔ پھر یہ بتایا جاتا ہے کہ جب صور پھونکا جائے گا تو یہ لوگ عظیم جزع و فزع میں مبتلا ہوں گے اور چیخ و پکار کریں گے مگر بےفائدہ ۔ جب پہاڑ چل پڑیں گے اور یہ فضائے کائنات میں بادلوں کی طرف اڑ رہے ہوں گے پھر بتایا جاتا ہے کہ کچھ لوگ اس جزع و فزع اور خوف و ہراس سے متاثر نہ ہوں گے اور بالکل مطمئن کھڑے ہوں گے اور کچھ دوسرے نہایت ہی دہشت زدہ سرنگوں ہوں گے۔ اور اسی حالت میں جہنم کے اندر گرا دئیے جائیں گے۔ واذا وقع القول علیھم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ھل تجزون الا ما کنتم تعملون (82- 90) ” ، ۔ “۔۔۔۔ ، “۔ زمین سے جانور نکالنے کا ذکر بعض احادیث میں آتا ہے۔ لیکن ان صحیح روایات میں اس جانور کی تفصیلات وصفات نہیں ہیں۔ جن روایات میں اس جانور کی کچھ صفات بیان ہوئی ہیں۔ وہ حد صحت تک پہنچی ہوئی نہیں ہیں ، لہٰذا ہم یہاں ان صفات سے صرف نظر کرتے ہیں۔ اس لیے کہ کسی جانور کا طول اگر سات گز ہو یا اس کا روئیں والا ہونا ، یا داڑھی والا ہونا ، یا اس کا سر بیل جیسا ہونا ، یا اس کی آنکھیں خنزیر جیسی ہونا ، یا اس کے کان ہاتھی جیسے ہونا یا اس کے سینگ بارہ سنگے یا اس کی گردن آہو کی طرح ہونا اور اس کا سینہ شیر کی طرح ہونا اور اس کا رنگ چیتے کی طرح ہونا اور اس کے دونوں پہلو بلی کی طرح ہونا اور اس کی دم دنبے کی طرح ہونا ، اس کے پاؤں اونٹ کی طرح ہونا اور پروں اور کھروں والا ہونا کوئی ایم بات نہیں ہے۔ یہ وہ اوصاف ہیں جن میں مفسرین پریشان ہوئے۔ بس ہمیں چاہئے کہ قرآنی نص اور صحیح احادیث پر اکتفاء کریں اور یہ عقیدہ رکھیں کہ علامات قیامت میں سے ایک یہ ہے کہ اس قسم کا جانور نکلے گا اور یہ اس وقت ہوگا جب توبہ کے دروازے بند ہوجائیں گے۔ اس وقت جو لوگ ہوں گے ان پر فیصلہ اٹل ہوجائے گا اور اب ان کے لیے توبہ کرنے کا کوئی موقعہ نہ ہوگا۔ بس اب جو لوگ جس حالت اور جس عقیدے پر ہوں گے ان کے بارے میں فیصلہ کردیا جائے گا۔ اس وقت یہ جانور نکلے گا۔ یہ ان کے ساتھ بات کرے گا جبکہ عموماً جانور بات نہیں کرتے یا ہم لوگ ان کی باتوں کو نہیں سمجھتے۔ لیکن آج سب لوگ اس جانور کی بات سمجھیں گے اور سمجھ لیں گے کہ یہ وہ معجزہ ہے جسے قیامت سے قبل آنا تھا۔ اس سے قبل وہ آیات الہیہ پر ایمان نہ لاتے تھے۔ نہ ان کی تصدیق کرتے تھے اور نہ قیامت کی تصدیق کرتے تھے یہاں یہ بات پیش نظر رہے کہ سورت نمل میں ایسے مشاہدات و عجائبات کا ذکر ہے مثلاً حشرات الارض کی آپس میں گفتگو ، طیور کی گفتگو ، جنوں کی گفتگو ، اور سلیمان (علیہ السلام) کا ان کی گفتگو سمجھنا۔ اسی ضمن میں دابۃ الارض اور لوگوں کے ساتھ اس کی گفتگو ، مضمون کلام کی ہم آہنگی کا اظہار ہے۔ اس طرح قرآن کریم ہر سورت میں مناظر ، مثالیں اور مضامین و مفاہیم و معانی بھی باہم متناسب اور ہم آہنگ لے کر آتا ہے۔ (دیکھئے میری کتاب التصویر الغنی) اب علامت دابۃ الارض کے بیان کے بعد ، بات خود مناظر قیامت میں داخل ہوتی ہے۔ ویوم نحشر من ۔۔۔۔۔۔۔ یوزعون (27: 83) ” اور ذرا تصور کرو اس دن کا ہم ہر امت میں سے ایک فوج کی فوج ان لوگوں کی گھیر لائیں گے جو ہماری آیات کو جھٹلایا کرتے تھے پھر ان کو مرتب کیا جائے گا “۔ تمام لوگوں کو اٹھایا جائے گا۔ اللہ کی مرضی یوں اس لیے ہوئی کہ وہ مکذبین کے موقف کو واضح کر دے۔ یوزعون کے معنی ہیں کہ ان سب کو ایک نظم کے ساتھ چلایا جائے گا ، ان کا اپنا کوئی اختیار و ارادہ نہ ہوگا اور نہ وہ اپنی مرضی سے کسی طرح جاسکیں گے۔ حتی اذا جآء ۔۔۔۔۔۔۔ کنتم تعملون (27: 84) ” یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو وہ پوچھے گا : تم نے میری آیات کو جھٹلا دیا حالانکہ تم نے ان کا علمی احاطہ نہ کیا تھا ؟ اگر یہ نہیں تو اور تم کیا کر رہے تھے ؟ “ پہلا سوال تو ان کو شرمندہ کرنے اور ملامت کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ بات تو معلوم و معروف تھی کہ انہوں نے تکذیب کی تھی۔ رہا دوسرا سوال تو وہ ان کی زندگی پر ایک بھرپور طنز ہے۔ اور اس انداز خطاب کے نظائر ہر زبان میں موجود ہوتے ہیں۔ کیا تم نے تکذیب کی یا تم کیا کرتے تھے ؟ کیونکہ بظاہر تمہاری زندگی کا کوئی مصرف نظر نہیں آتا۔ یعنی تکذیب کے علاوہ تمہاری زندگی کا اور تو کوئی عمل معلوم نہیں ہے جبکہ تمہیں تکذیب نہ کرنا چاہئے تھی۔ ایسے سوالات کا جواب ظاہر ہوتا ہے اس لیے جواب نہیں دیا جاتا اور مکاطب خاموش رہتا ہے۔ گویا اس سوال ہی کی وجہ سے مخاطب گنگ ہوجاتا ہے اور اس سے کوئی جواب بن نہیں پاتا۔ ووقع القول علیھم بما ظلموا فھم لاینطقون (27: 85) ” اور ان کے ظلم کی وجہ سے عذاب کا وعدہ ان پر پورا ہوجائے گا تب وہ کچھ بھی بول نہ سکیں گے “۔ یعنی دنیا میں ظلم اور شرک کرنے کی وجہ سے ان پر فیصلہ برحق ہوگیا اور اب وہ بیکار ، لاجواب اور خاموش کھڑے ہیں اور یہ اس وقت ہوگا جب دابۃ الارض بات کرے گا اور لوگ بات نہ کرسکیں گے۔ قرآن کے معجزاتی انداز کا یہ ایک پہلو ہے کہ وہ کلام کے اندر ایک حسین معنوی تقابل پیدا کرتا ہے کہ جانور بات کر رہا ہے ، اسکے منہ میں زبان ہے اور یہ انسان ہوکر بھی لاکلام ہیں۔ پھر یہاں مشاہد دنیا اور مشاہد قیامت کے درمیان بھی ایک امتزاج اور تقابل ہے۔ کبھی دنیا کا منظر سامنے آتا ہے اور کبھی آخرت کا کیونکہ خروج دابہ دنیا کے آخری ایام میں ہوگا۔ اور یوں فضا میں گہرا تاثر قائم ہوجاتا ہے یہاں پہلے قیامت کا منظر ہے کہ مکذبین وہاں مبہوت اور لاجواب کھڑے ہیں۔ پھر بات دنیا کی طرف منتقل ہوجاتی ہے اور ان کے وجدان اور شعور کو بیدار کیا جاتا ہے اور دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ذرا اس نظام کائنات پر غور تو کریں کہ الہہ العالمین کس قدر عظیم قدرت والا ہے کہ تمہارے لیے وہ تمام اسباب حیات مہیا کرتا ہے ۔ تمہارے لیے دنیا میں راحت اور آرام کے اسباب مہیا کرتا ہے۔ اس نے پوری کائنات کو اس طرح سازگار بنایا ہے کہ اس کے اندر تمہاری زندگی نہایت خوش و خرم گزر رہی ہے۔ یہ کائنات اور اس کی قوتیں ممد حیات ہیں ، مضر حیات نہیں ہیں۔ وہ حیات انسانی کیلئے معاون ہیں۔ اس کے ساتھ برسرپیکار نہیں ہیں۔ الم یروا انا ۔۔۔۔۔۔۔ لایت لقوم یومنون (27: 86) ” کیا ان کو سجھائی نہ دیتا تھا کہ ہم نے رات ان کے لیے سکون حاصل کرنے کو بنائی تھی اور دن کو روشن کیا تھا ؟ اس میں بہت نشانیاں تھیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے تھے “۔ رات کا منظر بالکل پرسکون اور خاموش ہے اور دن روشن اور گویا ہے۔ اور یہ منظر اس قابل ہیں کہ انسان کے اندر ایک ایسا شعور اور وجدان پیدا کریں جو اسے اللہ سے ملا دے ۔ جو رات اور دن کو گردش میں لانے والا ہے۔ رات اور دن کو منظر تو دراصل دو کائناتی شواہد ہیں اور ان لوگوں کے لیے کافی ہیں جو ایمان لانا چاہیں لیکن وہ ایمان نہیں لاتے۔ اگر رات نہ ہوتی تو تمام زمانہ دن پر مشتمل ہوتا اور اس کرہ ارض پر حیات ممکن نہ ہوتی اور اسی طرح اگر مسلسل رات ہوتی تو بھی زندگی ممکن نہ ہوتی بلکہ اگر رات اور دن اپنے موجودہ وقت سے دس گنا بھی طویل ہوتے تب بھی اس کرہ ارض پر زندگی محال ہوجاتی۔ سورج تمام نباتات کو جلا ڈالتا۔ اور رات تمام چیزوں کو منجمد کرکے رکھ دیتی۔ لہٰذا گردش لیل و نہار بھی انسانوں کے لیے ذریعہ حیات ہے لیکن لوگ ہیں کہ ایمان نہیں لاتے۔ اب گردش لیل و نہار کے ان دونوں دلائل و معجزات کے منظر سے بات چشم زدن میں قیامت کے مناظر کی طرف چلی جاتی ہے۔ ایک لمحہ پہلے انسان اس کرہ ارض پر خوش و خرم زندگی بسر کر رہے تھے کہ صور پھونک دیا گیا۔ زمین و آسمانوں کے درمیان ایک بھونچال سا آگیا ۔ تمام مخلوقات الا ماشاء اللہ خوفزدہ ہوگئی۔ پہاڑ اپنی جگہ سے چلنے لگے ، حالانکہ وہ سکون وقرار کی علامت تھے۔ پھر اس دن لوگوں کے انجام سامنے آگئے۔ کسی کا انجام امن و عافیت ہوا اور کسی کا جزع و فزع اور اوندھے منہ آگ میں گرائے جانے تک پہنچا۔ ویوم ینفخ فی الصور۔۔۔۔۔۔۔ الا ما کنتم تعملون (27: 87- 90) ” اور کیا گزرے گی اس روز جب کہ صور پھونکا جائے گا اور ہول کھا جائیں گے وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ ۔۔ سوائے ان لوگوں کے جنہیں اللہ اس ہول سے بچانا چاہے گا ۔۔۔ اور سب کان دبائے اس کے حضور حاضر ہوجائیں گے۔ آج تو پہاڑوں کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خوب جمے ہوئے ہیں ، مگر اس وقت یہ بادلوں کی طرح اڑ رہے ہوں گے ، یہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ ہوگا جس نے ہر چیز کو حکمت کے ساتھ استوار کیا ہے۔ وہ خوب جانتا ہے کہ تم لوگ کیا کرتے ہو۔ جو شخص بھلائی لے کر آئے گا اسے اس سے زیادہ بہتر صلہ ملے گا اور ایسے لوگ اس دن کے ہول سے محفوظ ہوں گے ، اور جو برائی لیے ہوئے آئے گا ، ایسے سب لوگ اوندھے منہ آگ میں پھینکے جائیں گے۔ کیا تم لوگ اس کے سوا کوئی اور جزا پاسکتے ہو کہ جیسا کرو ویسا بھرو ؟ “ صور وہ نرسنگھا ہے ، جس میں قیامت کے دن پھونکا جائے گا۔ اور یہ وہ آواز ہوگی جس سے زمین و آسمان کی تمام مخلوق خوفزدہ ہوجائے گی۔ الایہ کہ کسی کو اللہ اس سے مامون و محفوظ کر دے۔ کہا گیا ہے کہ شہداء اس سے محفوظ ہوں گے۔ تمام زندہ مخلوق بیہوش ہوجائے گی یا مر جائے گی۔ اس کے بعد دوسری بار پھونکا جائے گا تو تمام لوگ یکدم جی اٹھیں گے۔ وکل اتوہ دخرین (27: 87) ” اور سب کان دبا کر اس کے حضور حاضر ہوں گے “۔ یعنی نہایت مطیع فرمان ، سرخم کیے ہوئے ہوں گے۔ اس خوف و ہراس کے ساتھ ہی افلاک کا موجودہ نظام خلل پذیر ہوجائے گا اور پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح اڑیں گے۔ تمام مدار ختم ہوں گے۔ اور پہاڑ بادلوں کی طرح چل پڑیں گے اور بکھر جائیں گے۔ جس طرح لوگ مشوش ہوں گے اسی طرح پہاڑ بھی مشوش ہوں گے۔ ذی حیات اور جمادات سب میں انتشار ہوگا ، گویا پہاڑ بھی کو فزدہ ہوجائیں گے اور حیران و پریشان دوڑتے پھریں گے۔ اور پریشان و بےقرار ہوں گے۔ زندہ چیزوں کی طرح ان کی حرکت کی نہ سمت ہوگی نہ کوئی قرار ہوگا۔ صنع اللہ الذی اتقن کل شی (27: 88) ” یہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ ہے جس نے ہر چیز کو حکمت کے ساتھ استوار کیا “۔ سبحان اللہ ، اس کی کاریگری کی خوبصورتی اور کمال تو اس کی تمام مصنوعات سے عیاں ہے ۔ اس کا ہر کام صحیح وقت پر ہوتا ہے ، اس میں کوئی نقص ، کوئی بخت و اتفاق ، کوئی بغاوت نہیں ہے نہ اس میں اللہ نے کوئی چیز بھال دی ہے ۔ اس نے جو چیز بھی بنائی ہے اس کے مالہ و ما علیہ کو مکمل کیا۔ ہر چیز بامقصد بنائی۔ ہر چھوٹی اور بڑی چیز ایک اندازے سے رکھی۔ منصوبے اور مقاصد کے مطابق اور اس کے اندر اس قدر گہری حکمت اور دقیق منصوبہ بندی ہے کہ سر چکرا جاتے ہیں۔ مزید تفصیلات دیکھئے سورة الفرقان کی آیت خلق کل شئ کی تفسیر میں۔ انہ خبیر بما تفعلون (27: 88) ” وہ خوب جانتا ہے کہ تم کیا کرتے ہو “۔ اور یہ ہے یوم الحساب ، ان کاموں کا جو تم دنیا میں کرتے رہے ہو۔ اور اس دن کو اس ذات نے مقرر کیا ہے جس کی قدرت کا کرشمہ یہ پوری کائنات ہے۔ اللہ اسے اپنے وقت پر لایا ہے۔ اس میں ایک گھنٹے کی تقدیم و تاخیر ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ اس نے ہر چیز کو حکمت کے ساتھ پیدا کیا ہے اور ہر چیز نے اس کی حکمت کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ عمل اور مکافات عمل کی خدائی اسکیم اپنے انجام کو پہنچے۔ عمل پہلی زندگی میں ہو اور اس کا اجر وثواب دوسری زندگی میں۔ صنع اللہ الذی۔۔۔۔ بما تفعلون (27: 88) ” یہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ ہوگا جس نے ہر چیز کو حکمت کے ساتھ استوار کیا۔ وہ خوب جانتا ہے کہ تم کیا کرتے ہو “۔ اس خوفزدہ کرنے والے ہولناک دن میں ، وہ لوگ جنہوں نے دنیا کی زندگی میں اچھے کام کیے ، نہایت ہی امن و سکون میں ہوں گے۔ اور اس امن و سکون کے علاوہ ان کو جو اجر اور بدلہ ملے گا وہ بہت ہی بڑا ہوگا اور کافی و شافی ہوگا۔ من جآء ۔۔۔۔۔ یومئذ امنون (27: 89) ” جو شخص بھلائی لے کر آئے گا اسے اس سے بہتر صلہ ملے گا اور ایسے لوگ اس دن کے ہول سے محفوظ ہوں گے “۔ قیامت کے دن کے ہول سے پر امن رہنا ہی ہمارے حقیر اعمال کی پوری جزاء ہے۔ اس کے بعد جو انعامات و اکرامات ملیں گے وہ گویا انعام اور پنشن ہے۔ اس لیے کہ اہل تقویٰ دنیا میں بھی اللہ سے ڈرتے رہتے تھے لیکن دنیا میں اللہ کے خوف اور تقویٰ کے ساتھ آخرت کے ہول کو جمع کرنا مناسب نہ سمجھا۔ بلکہ اللہ نے اہل تقویٰ کو اس سے مستثنیٰ کیا۔ اس دن جو مخلوق بھی زمین و آسمانوں میں ہے وہ اس ہول کا شکار ہوگی ماسوائے ان لوگوں کے جن کو اللہ نے بچا لیا اور یہ متقین ہوں گے۔ ومن جآء ۔۔۔۔۔۔ فی النار (27: 90) ” اور جو برائی لئے ہوئے آئے گا ایسے سب لوگ اوندھے منہ اگ میں پھینکے جائیں گے “۔ یہ نہایت ہی خوفناک منظر ہے کہ لوگوں کو لا لا کر جہنم کے دھانے سے اوندھے منہ اس کے اندر گرایا جا رہا ہوگا اور اس پر مزید ان کو زجر و توبیخ بھی کی جا رہی ہوگی۔ ھل تجزون الا ما کنتم تعملون (27: 90) ” کیا تم لوگ اس کے سوا کوئی اور جزا پاسکتے ہو کہ جیسا کرو ویسا بھرو “۔ اس سے قبل دنیا میں انہوں نے ہدایت سے منہ موڑا اور انکار کیا۔ اس لیے یہاں ان کو بطور سزا منہ کے بل آگ میں گرایا جا رہا ہے کیونکہ ان کے سامنے سچائی نہایت ہی واضح ہو کر اور کھل کر آگئی تھی۔ اور اس طرح واضح تھی جس طرح رات اور دن واضح تھے مگر انہوں نے منہ موڑا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

قرب قیامت میں دابۃ الارض کا ظاہر ہونا (دَآبَّۃً مِّنَ الْاَرْضِ ) (زمین سے برآمد ہونے والا چوپایہ) اس کا خروج علامات قیامت میں سے ہے احادیث شریفہ میں قدرے تفصیل کے ساتھ اس کا ذکر آیا ہے۔ حضرت حذیفہ بن اسید (رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ قیامت نہ ہوگی جب تک دس نشانیاں ظاہر نہ ہوں (١) دھواں (٢) دجال (٣) دابۃ الارض (٤) پچھم سے سورج کا نکلنا (٥) حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا آسمان سے نازل ہونا (٦) یاجوج ماجوج کا نکلنا (٧، ٨، ٩) زمین میں تین جگہ لوگوں کا دھنس جانا ایک مشرق میں دوسرا مغرب میں تیسرا عرب میں (١٠) اور ان میں سب کے اخیر میں یمن سے آگ نکلے گی جو لوگوں کو ان کے محشر کی طرف گھیر کر پہنچا دے گی۔ دوسری روایت میں دسویں نشان (آگ کے بجائے) یہ ذکر فرمائی کہ ایک ہوا نکلے گی جو لوگوں کو سمندر میں ڈال دے گی۔ (صحیح مسلم ص ٣٩٣ ج ٢) آیت کریمہ سے قرب قیامت میں زمین سے ایک جانور کا نکلنا معلوم ہوا جو لوگوں سے باتیں کرے گا لفظ دابۃ کی تنوین میں اس جانور کے عجیب الخلقت ہونے کی طرف اشارہ ہے اور یہ بھی کہ یہ جانور عام جانور کی طرح تو الد و تناسل کے طریق پر پیدا نہ ہوگا بلکہ اچانک زمین سے نکلے گا، اور یہ بات بھی سمجھ میں آتی ہے کہ دابۃ الارض کا خروج آخری علامات میں سے ہوگا۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کی علامات (جو اس سے پہلے قریب تر زمانہ میں ظاہر ہوں گی) ان میں سب سے پہلے پچھم کی طرف سے سورج کا نکلنا ہے اور چاشت کے وقت لوگوں کے سامنے دابۃ الارض کا نکلنا ہے اور دونوں میں سے جو بھی پہلے واقع ہوجائے دوسری نشانی اس کے قریب ہی ظاہر ہوگی۔ (صحیح مسلم) اور حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ (قیامت کی) تین علامتیں ایسی ہے جب وہ ظاہر ہوجائیں گی تو کسی کو اس کا ایمان لانا نفع نہ دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو یا جس نے اپنے ایمان میں کسی خیر کا کسب نہ کیا ہو (یعنی اب تک گناہوں سے توبہ نہ کی ہو) (١) پچھم کی طرف سے سورج کا نکلنا (٢) دجال کا ظاہر ہونا (٣) دابۃ الارض کا ظاہر ہونا۔ (رواہ مسلم) دابۃ الارض کے ظاہر ہونے کی حدیث جو حضرت حذیفہ بن اسید (رض) سے مروی ہے (جس کا ذکر صحیح مسلم کی روایت میں گزرا) یہ مسند ابی داؤد الطیالسی میں بھی ہے جس میں قدرے تفصیل ہے اور وہ یہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دابۃ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دابۃ تین مرتبہ ظاہر ہوگا پہلی بار دیہات میں ظاہر ہوگا اور مکہ مکرمہ میں اس کا تذکرہ بالکل نہ ہوگا، اس کے بعد وہ عرصہ دراز تک ظاہر نہ ہوگا دوبارہ نکلے گا تو اس کا تذکرہ دیہات میں بھی ہوگا اور مکہ مکرمہ میں بھی ہوگا، (تیسری بار نکلنے کے بارے میں) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ پھر ایک دن مسجد حرام میں جو حرمت کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑی مسجد ہے اور سب سے زیادہ محترم ہے لوگ موجود ہوں گے کہ اچانک دابۃ الارض ظاہر ہوجائے گا جو حجرا سود اور مقام ابراہیم کے درمیان آواز نکالتا ہوا اور سر سے مٹی جھاڑتا ہوا ظاہر ہوگا لوگ اس کے اچانک نکلنے سے خوف زدہ اور منتشر ہوجائیں گے بہت سے لوگ اس کی وجہ سے دور بھاگ جائیں گے، مومنین کی ایک جماعت ثابت قدم رہے گی یہ مومن بندے یہ سمجھ کر اپنی جگہ جمے رہیں گے کہ وہ اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے لہٰذا بھاگنے سے کچھ فائدہ نہیں یہ جانور مومنین بندوں کے چہروں کو چمکا دے گا گویا کہ چمک دار ستارہ کی مانند ہوجائیں گے، اور پھر وہاں سے پشت پھیر کر چلا جائے گا اور کوئی بھاگنے والا اس سے نجات نہ پا سکے گا یہاں تک کہ ایک شخص نماز میں اس جانور سے پناہ مانگے گا تو وہ جانور اس کے پیچھے سے آجائے گا اور کہے گا کہ اے فلاں اب تو نماز پڑھتا ہے ؟ پھر وہ اس کے چہرے پر نشان لگا دے گا، اس کے بعد یہ ہوگا کہ لوگ چلیں پھریں گے اموال میں شریک ہوں گے اور شہروں میں مل جل کر ساتھ رہیں گے (اور اس جانور کے نشان لگانے کا یہ اثر ہوگا) مومن اور کافر میں خوب اچھی طرح امتیاز ہوگا کہ مومن کافر سے کہے گا کہ اے کافر میرا حق ادا کر دے اور کافر مومن سے کہے گا کہ تو میرا حق ادا کر دے۔ (ابو داؤد طیالسی ص ١٤٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ دابتہ نکلے گا اس کے ساتھ سلیمان (علیہ السلام) کی انگوٹھی ہوگی اور موسیٰ (علیہ السلام) کا عصا ہوگا۔ وہ مومن کے چہروں کو روشن کر دے گا اور کافر کی ناک پر مہر لگا دے گا (جس سے دیکھنے والے یہ سمجھ جائیں گے کہ یہ کافر ہے۔ (رواہ الترمذی فی تفسیر سورة النمل و قال ھذا حدیث حسن و قد روی ھذا الحدیث عن ابی ہریرہ عن النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) من غیر ھذا الوجہ فی دابۃ الارض)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

69:۔ یہ تخویف دنیوی ہے۔ قول سے قیام ساعت کا وعدہ اور وقوع قول سے قیامت کا قرب مراد ہے (مدارک وروح) یعنی آخر زمانے میں قرب قیامت کی علامت کے طور پر ہم زمین سے ایک عجیب و غریب جانور پیدا کریں گے جو لوگوں سے صاف صاف باتیں کرے گا۔ ان الناس الخ اس سے پہلے حرف جر مقدر ہے ای تکلمھم بانھم کانوا لا یتیقنون بایات اللہ تعالیٰ الناطقۃ بمجئ الساعۃ (روح ج 20 ص 24) ۔ یعنی وہ جانور لوگوں سے کہے گا کہ لوگ ان نشانیوں کو نہیں مانتے جو اللہ تعالیٰ نے قیامت کے لیے قائم فرمائی ہیں۔ اور حضرت شیخ (رح) تعالیٰ نے فرمایا۔ یہاں دابۃ سے کوئی خاص دابہ مراد نہیں بلکہ عام ہے۔ القول سے وعدہ عذاب مراد ہے یعنی جب کسی قوم پر انکار توحید کی وجہ سے عذاب الٰہی کا وقت آجائے تو اللہ تعالیٰ بطور اعجاز جانوروں کو قوت گویائی عطا فرما کر ان سے دین حق کی سچائی پر شہادت دلوا دیتا ہے۔ جیسا کہ خودحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں ایک گواہ نے آپ کی صداقت کی گواہی دی تھی۔ اس قسم کے اور بھی کئی واقعات گذر چکے ہیں۔ جب ایسی معجزانہ شہادتوں کے بعد بھی لوگ دین حق کو نہ مانیں تو ان پر اللہ کا عذاب آجاتا ہے۔ تکلمھم یعنی وہ دابہ (جانور) دین حق کی سچائی اور دوسرے ادیان کے بطلان کی گواہی دیتا ہے۔ تکلمھم ببطلان الادیان کلہا سوی دین الاسلام (مدارک ج 3 ص 170) ۔ ان الناس کانوا الخ یہ ماقبل کی علت ہوگی۔ یعنی ہم دابہ اس لیے نکالیں گے کہ لوگ ہماری آیتوں کو نہیں مانتے۔ دابہ کا معجزانہ کلام ان کو ایمان کی طرف مائل اور راغب کرے گا۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(82) ار جب ان لوگوں پر بات پوری ہونے والی ہوگی اور جب وعدہ قیامت ان لوگوں پر پورا ہونے کو ہوگا تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا اس لئے کہ یہ منکر ہماری آیات کا یقین نہیں کیا کرتے تھے یعنی اس جانور کا نکلنا علامات قیامت میں سے بڑی علامت ہوگا اور چونکہ یہ مغرب سے طلوع آفتاب کے وقت ہوگا اس لئے اس وقت ایمان لانا معتبر نہ ہوگا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں قیامت سے پہلے صفا پہاڑ مکہ کا پھٹے گا اس میں سے ایک جانور نکلے گا لوگوں سے باتیں کرے گا کہ اب قیامت نزدیک ہے اور سچے ایمان والوں اور چھپے منکروں کو جدا کردے گا نشان دے کر کہتے ہیں اس جانور کا نام جساسہ ہوگا اور یہ بہت طویل القامت ہوگا روایات بہت مختلف ہیں جس قدر حضرت شاہ صاحب (رح) نے فرمایا وہی صحیح ہے اس کے خروج سے مخلص مسلمان اور منافق متمیز ہوجائیں گے۔ (واللہ اعلم)