Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 82

سورة النمل

وَ اِذَا وَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَیۡہِمۡ اَخۡرَجۡنَا لَہُمۡ دَآبَّۃً مِّنَ الۡاَرۡضِ تُکَلِّمُہُمۡ ۙ اَنَّ النَّاسَ کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا لَا یُوۡقِنُوۡنَ ﴿٪۸۲﴾  2

And when the word befalls them, We will bring forth for them a creature from the earth speaking to them, [saying] that the people were, of Our verses, not certain [in faith].

جب ان کے اوپر عذاب کا وعدہ ثابت ہو جائے گا ، ہم زمین سے ان کے لئے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرتا ہوگا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
وَقَعَ
واقع ہو جائے گی
الۡقَوۡلُ
بات
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَخۡرَجۡنَا
نکالیں گے ہم
لَہُمۡ
ان کے لیے
دَآبَّۃً
ایک جانور
مِّنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
تُکَلِّمُہُمۡ
جو کلام کرے گا ان سے
اَنَّ
کہ بےشک
النَّاسَ
لوگ
کَانُوۡا
تھے وہ
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
لَایُوۡقِنُوۡنَ
نہ وہ یقین رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
وَقَعَ
واقع ہو جائے گی
الۡقَوۡلُ
بات
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَخۡرَجۡنَا
نکالیں گے ہم
لَہُمۡ
ان کے لیے
دَآبَّۃً
ایک چلنے والا جانور
مِّنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
تُکَلِّمُہُمۡ
وہ کلام کرے گا ان سے
اَنَّ
یقیناً
النَّاسَ
فلاں لوگ
کَانُوۡا
تھے وہ
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
لَایُوۡقِنُوۡنَ
نہیں یقین رکھتے
Translated by

Juna Garhi

And when the word befalls them, We will bring forth for them a creature from the earth speaking to them, [saying] that the people were, of Our verses, not certain [in faith].

جب ان کے اوپر عذاب کا وعدہ ثابت ہو جائے گا ، ہم زمین سے ان کے لئے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرتا ہوگا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب (عذاب کی) بات پوری ہونے کا وقت آجائے گا تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا کہ (فلاں فلاں) لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں رکھتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب اُن پر بات واقع ہو جائے گی ،توہم اُن کے لیے زمین سے ایک چلنے والا جانور نکالیں گے جواُن سے کلام کرے گاکہ یقیناًفلاں لوگ ہماری آیات پریقین نہیں رکھتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when the word will come to fall upon them, We will bring forth for them a beast from the earth who will speak to them that the human beings (i.e the infidels) did not believe in Our verses.

اور جب پڑچکے گی ان پر بات نکالیں گے ہم ان کے آگے ایک جانور زمین سے ان سے باتیں کرے گا اس واسطے کہ لوگ ہماری نشانیوں کا یقین نہیں کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان پر ہماری بات واقع ہوجائے گی تو ہم نکالیں گے ان کے لیے زمین سے ایک جانور جو ان سے کلام کرے گا کہ لوگ ہماری نشانیوں پر یقین نہیں رکھتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when the time for the fulfilment of Our Word against them will come, We shall bring forth for them a beast from the earth who will speak to them because people did not believe in Our Signs.

اور جب ہماری بات پوری ہونے کا وقت ان پر آپہنچے گا 100 تو ہم ان کے لیے ایک جانور زمین سے نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں کر تے تھے ۔ 101 ؏٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ور جب ہماری بات پوری ہونے کا وقت ان لوگوں پر آپہنچے گا تو ہم ان کے لیے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بات کرے گا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں رکھتے تھے ۔ ( ٣٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان کافروں پر قیامت کا عذاب آن پڑے گیا عنی قیامت کے قریب تو ہم زمین سے ان کے لئے ایک جانو نکالیں گے جو ان سے بات کریگا یا ان پر اغ کرے گا کیونکہ لوگ اس وقت ہماری نشانیوں پر یقین نہ رکھتے ہوں گے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان کے بارے (عذاب کا) وعدہ پورا ہوگاتو ہم ان کے لئے زمین میں سے ایک جانور نکالیں گے وہ ان سے باتیں کرے گا (اس لئے) کہ (کافر) لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہ لاتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

او جب ان پر عذاب کا وعدہ پورا ہوجائے گا تو ہم زمین سے ایک چوپایہ جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرے گا۔ کیونکہ بیشک یہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہ رکھتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب اُن کے بارے میں (عذاب) کا وعدہ پورا ہوگا تو ہم اُن کے لئے زمین میں سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بیان کر دے گا۔ اس لئے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہیں لاتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when the word shall come to be fulfilled concerning them, We shall bring forth a beast of the earth speaking unto them, that the people have not of Our signs been convinced.

اور جب وعدہ ان لوگوں پر پورا ہونے کو ہوگا تو ہم ان کے لئے زمین سے ایسا جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرے گا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں لاتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان پر بات پوری ہوجائے گی تو ہم ان کیلئے زمین سے کوئی جانور نکال کھڑا کریں گے ، جو ان کو بتائے گا کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں رکھتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان کے حق میں ( عذاب کا ) وعدہ پورا ہوجائے گا تو ہم ان کے لیے زمین میں سے ایک جانور ( دابۃ الارض ) نکالیں گے جو ان سے ( سب کچھ ) کہہ دے گا ، بسبب اس کے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہیں لاتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان کے بارے میں عذاب کا وعدہ پورا ہوگا تو ہم ان کے لیے زمین میں سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا، بیشک لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہیں لاتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب پوری ہوجائے گی ان پر ہماری بات تو ہم نکال کھڑا کریں گے ان کے لئے ایک عجیب و غریب قسم کا جانور زمین سے جو ان سے باتیں کرے گا اور ان کو بتائے کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان کے ( عذاب کی ) بات پوری ہونے کاوقت آجائے گا ( یعنی قیامت کے نزدیک کی گھڑی آن پہنچے گی ) توہم ان کے لئے زمین سے ایک جانورنکالیں گےجو ان سے کلام کرے گاکہ ( فلاں فلاں ) لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں رکھتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب بات ان پر آپڑے گی ( ف۱۳۷ ) ہم زمین سے ان کے لیے ایک چوپایہ نکالیں گے ( ف۱۳۸ ) جو لوگوں سے کلام کرے گا ( ف۱۳۹ ) اس لیے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہ لاتے تھے ( ف۱٤۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان پر ( عذاب کا ) فرمان پورا ہونے کا وقت آجائے گا تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے گفتگو کرے گا کیونکہ لوگ ہماری نشانیوں پر یقین نہیں کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان لوگوں پر وعدہ پورا ہونے کو ہوگا تو ہم زمین سے چلنے پھرنے والا نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا ۔ ( اس بناء پر ) کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when the Word is fulfilled against them (the unjust), we shall produce from the earth a beast to (face) them: He will speak to them, for that mankind did not believe with assurance in Our Signs.

Translated by

Muhammad Sarwar

When the word about them comes true We shall make a creature appear to them on earth who will tell them that people had no faith in Our revelations.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when the Word is fulfilled against them, We shall bring out from the earth a beast for them, to speak to them because mankind believed not with certainty in Our Ayat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when the word shall come to pass against them, We shall bring forth for them a creature from the earth that shall wound them, because people did not believe in Our communications.

Translated by

William Pickthall

And when the word is fulfilled concerning them, We shall bring forth a beast of the earth to speak unto them because mankind had not faith in Our revelations.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उन पर बात पूरी हो जाएगी, तो हम उन के लिए धरती का प्राणी सामने लाएँगे जो उन से बातें करेगा कि "लोग हमारी आयतों पर विश्वास नहीं करते थे"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب وعدہ (قیامت کا) ان پر پورا ہونے کو ہوگا تو ہم ان کے لیے ایک (عجیب) جانور نکالیں گے کہ وہ ان سے باتیں کرے گا کہ (کافر) لوگ ہماری (یعنی اللہ تعالیٰ کی) آیتوں پر یقین نہ لاتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ہمارے فرمان کے پورا ہونے کا وقت آجائے گا تو ہم ان کے لیے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا جو ہماری آیات پر یقین نہیں کرتے تھے۔ “ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب ہماری بات پوری ہونے کا وقت ان پر آپہنچے گا تو ہم ان کے لیے ایک جانور زمین سے نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں کرتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان پر وعدہ پورا ہونے والا ہوگا تو ہم ان کے لیے زمین سے ایک جانور نکال دیں گے جو ان سے باتیں کرے گا کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں لاتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پڑچکے گی ان پر بات نکالیں گے ہم ان کے آگے ایک جانور زمین سے ان سے باتیں کرے گا اس واسطے کہ لوگ ہماری نشانیوں کا یقین نہیں کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان پر بات پوری ہونے والی ہوگی یعنی قیامت قریب ہوگی تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا اس لئے کہ یہ لوگ ہماری نشانیوں کا یقین نہ کرتے تھے