Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 84

سورة النمل

حَتّٰۤی اِذَا جَآءُوۡ قَالَ اَکَذَّبۡتُمۡ بِاٰیٰتِیۡ وَ لَمۡ تُحِیۡطُوۡا بِہَا عِلۡمًا اَمَّا ذَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۸۴﴾

Until, when they arrive [at the place of Judgement], He will say, "Did you deny My signs while you encompassed them not in knowledge, or what [was it that] you were doing?"

جب سب کے سب آپہنچیں گے تو اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ تم نے میری آیتوں کو باوجودیہ کہ تمہیں ان کا پورا علم نہ تھا کیوں جھٹلایا؟ اور یہ بھی بتلاؤ کہ تم کیا کچھ کرتے رہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءُوۡ
وہ آ جائیں گے
قَالَ
وہ فرمائے گا
اَکَذَّبۡتُمۡ
کیا جھٹلایا تم نے
بِاٰیٰتِیۡ
میری آیات کو
وَلَمۡ
حالانکہ نہیں
تُحِیۡطُوۡا
تم نے احاطہ کیا تھا
بِہَا
ان کا
عِلۡمًا
علم کے اعتبار سے
اَمَّاذَا
یا کیا کچھ
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءُوۡ
وہ آجائیں گے
قَالَ
فرمائے گا
اَکَذَّبۡتُمۡ
کیا تم نے جھٹلا دیا
بِاٰیٰتِیۡ
میری آیات کو
وَلَمۡ تُحِیۡطُوۡا
حا لانکہ نہ تم نے احاطہ کیا تھا
بِہَا
ان کا
عِلۡمًا
علم سے
اَمَّاذَا
یا پھر کیا
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

Until, when they arrive [at the place of Judgement], He will say, "Did you deny My signs while you encompassed them not in knowledge, or what [was it that] you were doing?"

جب سب کے سب آپہنچیں گے تو اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ تم نے میری آیتوں کو باوجودیہ کہ تمہیں ان کا پورا علم نہ تھا کیوں جھٹلایا؟ اور یہ بھی بتلاؤ کہ تم کیا کچھ کرتے رہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہاں تک کہ جب وہ سب آجائیں گے تو اللہ ان سے پوچھے گا کہ : تم نے میری آیات کو جھٹلایا حالانکہ علمی لحاظ سے تم نے ان کا احاطہ نہیں کیا تھا ؟ (اگر یہ بات نہیں تو) پھر تم کیا کرتے رہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہاں تک کہ جب وہ آ جائیں گے تواﷲ تعالیٰ فرمائے گا کیاتم نے میری آیات کو جھٹلادیا؟ حالانکہ تم نے علم سے اُن کااحاطہ ہی نہ کیاتھا، یا پھر کیاجوتم کیاکرتے تھے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Until when they will come, He (Allah) will say, &Did you belie My verses while you did not comprehend them with knowledge, or what was it that you used to do?

یہاں تک کہ جب حاضر ہوجائیں فرمائے گا کیوں جھٹلایا تم نے میری باتوں کو اور نہ آ چکی تھیں تمہاری سمجھ میں یا بولو کہ کیا کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہاں تک کہ جب وہ سب آجائیں گے تو اللہ فرمائے گا : کیا تم نے میری آیات کو جھٹلادیا تھا حالانکہ تم نے ان کا علمی احاطہ نہیں کیا تھا ؟ یا تم لوگ کیا کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو ﴿ان کا رب ان سے﴾ پوچھے گا کہ ” تم نے میری آیات کو جھٹلا دیا حالانکہ تم نے ان کا علمی احاطہ نہ کیا تھا ؟ 102 اگر یہ نہیں تو اور تم کیا کر رہے تھے؟ ” 103

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو اللہ کہے گا کہ : کیا تم نے میری آیتوں کو پوری طرح سمجھے بغیر ہی جھٹلا دیا تھا ، یا کیا کرتے رہے تھے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہاں تک کہ جب وہ سب حساب کے مقام میں آجائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائیگا کیوں تم نے (دنیا میں) میری آیتوں کو اچھی طرح سمجھا بھی نہیں اور لگیا ن کو جھٹلانے تم یو نہیں تو اور کیا کرتے رہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو (اللہ) فرمائیں گے کیا تم نے میری آیات کو جھٹلایا تھا اور تم ان کو اپنے احاطہ علمی میں ہی نہیں لائے بھلا تم کیا کرتے تھے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب وہ حاضر ہوں گے تو اللہ فرمائیں گے ۔ کیا تم نے میری آیات کو جھٹلایا تھا جب کہ تم نے اس کو اچھی طرح جان لیا تھا۔ یا بتائو کہ تم کیا کرتے تھے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہاں تک کہ جب (سب) آجائیں گے تو (خدا) فرمائے گا کہ کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلا دیا تھا اور تم نے (اپنے) علم سے ان پر احاطہ تو کیا ہی نہ تھا۔ بھلا تم کیا کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Until when they shall have come, He Shall say: belied ye My signs when ye encompassed them not in Your knowledge; nay, what else was it that ye have been working?

یہاں تک کہ جب (سب) حاضر ہوجائیں گے تو (اللہ ان سے) کہے گا کہ کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلایا تھا درآنحالیکہ تم انہیں اپنے احاطہ علمی میں بھی نہیں لائے تھے بلکہ اور ہی کیا کیا کرتے رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ جب وہ اکٹھے ہوجائیں گے تو پوچھے گا کہ کیا تم نے میری آیات کو جھٹلایا ، حالانکہ تمہارا علم ان کا احاطہ نہ کرسکا تھا؟ یا کیا کرتے رہے تھے؟

Translated by

Mufti Naeem

یہاں تک کہ ( سب ) آجائیں گے تو اللہ ( تعالیٰ ) فرمائیں گے کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلایا تھا حالانکہ تم نے ان کا مکمل عملی احاطہ بھی نہ کیا تھا ، بھلا تم کیا کرتے تھے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو اللہ فرمائے گا کہ ” کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلا دیا تھا ؟ اور تم نے اپنے علم سے ان پر احاطہ تو کیا ہی نہ تھا۔ بھلا تم کیا کرتے تھے ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہاں تک کہ جب وہ سب موقف میں آپہنچیں گے تو ان کا رب ان سے پوچھے گا کہ یا تم نے جھٹلایا تھا میری آیتوں کو حالانکہ تم ان کا کسی طور پر علمی احاطہ بھی نہیں کرسکے تھے ؟ یا پھر تم خود ہی بتاؤ کہ اور کیا تھے وہ کام جو تم لوگ کرتے رہے تھے ؟

Translated by

Noor ul Amin

حتیٰ کہ جب سب آجائینگے تواللہ پوچھے گاکہ:تم نے میری آیتوں کو کیوں جھٹلایاحالانکہ تمہیں ان کاپورا علم ہی نہ تھا اور یہ بتائوکہ تم ( دنیا میں ) کیا کچھ کرتے رہے؟ ( جس کی وجہ سے تمہیں میری باتوں پر غورکرنے کاموقعہ ہی نہ ملا )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہاں تک کہ جب سب حاضر ہولیں گے ( ف۱٤۲ ) فرمائے گا کیا تم نے میری آیتیں جھٹلائیں حالانکہ تمہارا علم ان تک نہ پہنچتا تھا ( ف۱٤۳ ) یا کیا کام کرتے تھے ( ف۱٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ جب وہ سب ( مقامِ حساب پر ) آپہنچیں گے تو ارشاد ہوگا کیا تم ( بغیر غور و فکر کے ) میری آیتوں کو جھٹلاتے تھے حالانکہ تم ( اپنے ناقص ) علم سے انہیں کاملاً جان بھی نہیں سکے تھے یا ( تم خود ہی بتاؤ ) اس کے علاوہ اور کیا ( سبب ) تھا جو تم ( حق کی تکذیب ) کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

یہاں تک کہ جب وہ ( سب ) آجائیں گے تو اللہ ان سے فرمائے گا کیا تم نے میری آیتوں کو اس حالت میں جھٹلایا تھا کہ تم نے ان کا علمی احاطہ بھی نہ کیا تھا؟ یا وہ کیا تھا جو تم کیا کرتے تھے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Until, when they come (before the Judgment-seat), (Allah) will say: "Did ye reject My Signs, though ye comprehended them not in knowledge, or what was it ye did?"

Translated by

Muhammad Sarwar

When they will be brought into the presence of God, He will ask them, "Did you reject My revelations without fully understanding them. What did you know about them if you had any knowledge at all?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Till, when they come, He will say: "Did you deny My Ayat whereas you comprehended them not by knowledge, or what was it that you used to do"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Until when they come, He will say: Did you reject My communications while you had no comprehensive knowledge of them? Or what was it that you did?

Translated by

William Pickthall

Till, when they come (before their Lord), He will say: Did ye deny My revelations when ye could not compass them in knowledge, or what was it that ye did?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यहाँ तक कि जब वे आ जाएँगे तो वह कहेगा, "क्या तुम ने मेरी आयतों को झुठलाया, हालाँकि अपने ज्ञान से तुम उन पर हावी न थे या फिर तुम क्या करते थे?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہاں تک کہ جب (موقف میں) حاضر ہوجاویں گے تو اللہ تعالیٰ ارشاد فرما وے گا کہ کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلایا تھا حالانکہ تم ان کو اپنے احاطہٴ علمی میں بھی نہیں لائے بلکہ اور بھی کیا کیا کام کرتے تھے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو ان کا رب ان سے پوچھے گا کہ تم نے میری آیات کو جھٹلایا تھا ؟ تم نے انہیں جاننے کی کوشش ہی نہیں کی تھی۔ اگر یہ نہیں تو اور تم کیا کر رہے تھے۔ (٨٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے ، تو (ان کا رب ان سے) پوچھے گا کہ تم نے میری آیات کو جھٹلا دیا حالانکہ تم نے ان کا علمی احاطہ نہ کیا تھا ؟ اگر یہ نہیں تو اور تم کیا کر رہے تھے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہاں تک وہ جب حاضر ہو جائینگے تو اللہ تعالیٰ کا فرمان ہوگا کیا تم نے میری آیات کو جھٹلایا حالانکہ تم ان کو اپنے احاطہ علمی میں بھی نہ لائے، بلکہ تم اور کیا کیا کام کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہاں تک کہ جب حاضر ہوجائیں فرمائے گا کیوں جھٹلایا تم نے میری باتوں کو اور نہ آچکی تھی تمہاری سمجھ میں یا بولو کہ کیا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہاں تک کہ جب وہ سب حاضر ہوجائیں گے تو خدا تعالیٰ فرمائے گا کیا تم نے میری آیتوں کی تکذیب کی تھی حالانکہ تم نے میری آیتوں کی حقیقت کا پوری طرح احاطہ بھی نہ کیا تھا ورنہ بتائو اور کیا کرتے تھے