104 That is, "Two out of the countless signs were such which they were observing at all times, whose benefits they were enjoying every moment, and which were not hidden even from a blind or deaf or dumb person. While they benefited by the rest at night and the opportunities afforded by the day, why did they not think that it is a system devised by an All-Wise Being, Who has established the relatio... nship between the sun and the earth precisely to meet their requirements and needs ? This cannot be a mere accident, for it clearly manifests purposefulness, wisdom and planning, which cannot be the characteristic of the blind forces of nature, nor the work of many gods. It can only be a system established by the One Creator and Master and Disposer, Who is ruling over the earth, the moon, the sun and all other planets. From the observation of this single phenomenon they could judge that the alternation of the day and night testified to the truth that We have conveyed through Our Messenger and Our Book."
105 That is, "It was not something incomprehensible either. There were among their own relatives, their own clan and their own brotherhood people like themselves, who had seen the same very Signs and believed that the creed of Godworship and Tauhid towards which the Prophet was inviting them was precisely in accordance with the truth and reality." Show more
سورة النمل حاشیہ نمبر : 104
یعنی بے شمار نشانیوں میں سے یہ دو نشانیاں تو ایسی تھیں جن کا وہ سب ہر وقت مشاہدہ کرر ہے تھے ، جن کے فوائد سے ہر آن متمتع ہو رہے تھے ، جو کسی اندھے بہرے اور گونگے تک سے چھپی ہوئی نہ تھیں ، کیوں نہ رات کے آرام اور دن کے مواقع سے فائدہ اٹھائے وقت انہوں نے کبھی سوچا کہ ی... ہ ایک حکیم کا بنایا ہوا نظام ہے جس نے ٹھیک ٹھیک ان کی ضروریات کے مطابق زمین اور سورج کا تعلق قائم کیا ہے ، یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ہوسکتا ، کیونکہ اس میں مقصدیت حکمت اور منصوبہ بندی علانیہ نظر آرہی ہے جو اندھے توائے فطرت کی صفت نہیں ہوسکتی ، اور یہ بہت سے خداؤں کی کافرفرمائی بھی بھی نہیں ہے ، کیونکہ یہ نظام لا محالہ کسی ایک ہی ایسے خالق و مالک اور مدبر کا قائم کیا ہوا ہوسکتا ہے جو زمین ، چاند ، سورج اور تمام دوسرے سیاروں پر فرمانروائی کر رہا ہو ۔ صرف اسی ایک چیز کو دیکھ کر وہ جان سکتے تھے کہ ہم نے اپنے رسول اور اپنی کتاب کے ذریعہ سے جو حقیقت بتائی ہے یہ رات اور دن کی گردش اس کی تصدیق کر رہی ہے ۔
سورة النمل حاشیہ نمبر : 105
یعنی یہ کوئی نہ سمجھ میں آسکنے والی بات بھی نہیں تھی ، آخر انہی کے بھائی بند ، انہی کے قبیلے اور برادری کے لوگ ، انہی جیسے انسان موجود تھے جو یہی نشانیاں دیکھ کر مان گئے تھے کہ نبی جس پر خداپرستی اور توحید کی طرف بلا رہا ہے وہ بالکل مطابق حقیقت ہے ۔ Show more