Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 87

سورة النمل

وَ یَوۡمَ یُنۡفَخُ فِی الصُّوۡرِ فَفَزِعَ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اللّٰہُ ؕ وَ کُلٌّ اَتَوۡہُ دٰخِرِیۡنَ ﴿۸۷﴾

And [warn of] the Day the Horn will be blown, and whoever is in the heavens and whoever is on the earth will be terrified except whom Allah wills. And all will come to Him humbled.

جس دن صور پھونکا جائے گا تو سب کے سب آسمانوں والے اور زمین والے گھبرا اٹھیں گے مگر جسے اللہ تعالٰی چاہے اور سارے کے سارے عاجز و پست ہو کر اس کے سامنے حاضر ہونگے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Terrors of the Day of Resurrection, the Rewards for Good Deeds and the Punishments for Evil Deeds Allah tells: وَيَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَفَزِعَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الاَْرْضِ ... And (remember) the Day on which the Trumpet (Sur) will be blown -- and all who are in the heavens and all who are on the earth, will be terrified, Allah tells us about th... e terrors of the Day when the Sur will be blown. The Sur, as described in the Hadith, is, قَرْنٌ يُنْفَخُ فِيه (a horn which is blown into). According to the Hadith about the Sur (Trumpet), it is (the angel) Israfil who will blow into it by the command of Allah, may He be exalted. He will blow into it for the first time, for a long time. This will signal the end of the life of this world, and the Hour will come upon the most evil of people ever to live. Everyone who is in the heavens and on earth will be terrified, ... إِلاَّ مَن شَاء اللَّهُ ... except him whom Allah wills. these are the martyrs, for they are alive, with their Lord, and being provided for. Imam Muslim bin Al-Hajjaj recorded that Abdullah bin `Amr, may Allah be pleased with him, said that a man came to him and said, "What is this Hadith that you are narrating, that the Hour will come upon such and such people?" He said, "Subhan Allah or `La Ilaha Illallah (or something similar), I had decided that I would not narrate anything to anyone now. I had only said that after a little while, you will see a major event which will destroy the House (the Ka`bah), and such and such will happen." Then he said, "The Messenger of Allah said: يَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي أُمَّتِي فَيَمْكُثُ أَرْبَعِينَ لاَ أَدْرِي أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ أَرْبَعِينَ شَهْرًا أَوْ أَرْبَعِينَ عَامًا فَيَبْعَثُ اللهُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ كَأَنَّهُ عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ فَيَطْلُبُهُ فَيُهْلِكُهُ ثُمَّ يَمْكُثُ النَّاسُ سَبْعَ سِنِينَ لَيْسَ بَيْنَ اثْنَيْنِ عَدَاوَةٌ ثُمَّ يُرْسِلُ اللهُ رِيحًا بَارِدَةً مِنْ قِبَلِ الشَّامِ فَلَ يَبْقَى عَلَى وَجْهِ الاَْرْضِ أَحَدٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ أَوْ إِيمَانٍ إِلاَّ قَبَضَتْهُ حَتَّى لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ دَخَلَ في كَبِدِ جَبَلٍ لَدَخَلَتْهُ عَلَيْهِ حَتَّى تَقْبِضَه The Dajjal will emerge in my Ummah, and will remain for forty -- I do not know whether he said forty days, or forty months, or forty years -- then Allah will send `Isa son of Maryam, who looks like Urwah bin Mas`ud, and he will search for him and destroy him. Then mankind will remain for seven years during which there will not be any enmity between any two people. Then Allah will send a cool wind from the direction of Syria, and no one will be left on the face of the earth who has even a speck of goodness or faith in his heart, but it will take him. Even if he entered into the heart of a mountain, the wind would follow him and seize him." He said, "I heard it from the Messenger of Allah who said: فَيَبْقَى شِرَارُ النَّاسِ فِي خِفَّةِ الطَّيْرِ وَأَحْلَمِ السِّبَاعِ لاَ يَعْرِفُونَ مَعْرُوفًا وَلاَ يُنْكِرُونَ مُنْكَرًا فَيَتَمَثَّلُ لَهُمُ الشَّيْطَانُ فَيَقُولُ أَلاَ تَسْتَجِيبُونَ فَيَقُولُونَ فَمَا تَأْمُرُنَا فَيَأْمُرُهُمْ بِعِبَادَةِ الاَْوْثَانِ وَهُمْ فِي ذَلِكَ دَارٌّ رِزْقُهُمْ حَسَنٌ عَيْشُهُمْ ثُمَّ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَلَ يَسْمَعُهُ أَحَدٌ إِلاَّ أَصْغَى لِيتًا وَرَفَعَ لِيتًا قَالَ وَأَوَّلُ مَنْ يَسْمَعُهُ رَجُلٌ يَلُوطُ حَوْضَ إِبِلِهِ قَالَ فَيَصْعَقُ وَيَصْعَقُ النَّاسُ ثُمَّ يُرْسِلُ اللهُ أَوْ قَالَ يُنْزِلُ اللهُ مَطَرًا كَأَنَّهُ الطَّلُّ أَوْ قَالَ الظِّلُّ نُعْمَانُ الشَّاكُّ فَتَنْبُتُ مِنْهُ أَجْسَادُ النَّاسِ ثُمَّ يُنْفَخُ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ ثُمَّ يُقَالُ يَا أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْوُولُونَ ثُمَّ يُقَالُ أَخْرِجُوا بَعْثَ النَّارِ فَيُقَالُ مِنْ كَمْ فَيُقَالُ مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعَمِايَةٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ قَالَ فَذَلِكَ يَوْمَ يَجْعَلُ الْوِلْدَانُ شِيبًا وَذَلِكَ يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاق Then the most evil of people will remain, and they will be as nimble as birds and will be more temperamental than wild beasts. They will not recognize anything good or denounce anything evil. The Shaytan will appear to them and will say, "Will you do as I tell you!" They will say, "What do you command us to do?" He will command them to worship idols but in spite of this their provision will be plentiful and they will lead comfortable lives. Then the Sur (Trumpet) will be blown, and no one will hear it but he will tilt his head to hear the sound. The first person to hear it will be a man who is setting up the tank for watering his camels. He will fall down, and all the other people will also fall down. Then Allah will send -- or send down -- rain like dew -- or he said, like shade (Nu'man was the one who was not sure) -- from which will grow the bodies of the people. Then the Trumpet will be blown again, and they will get up and look around. Then it will be said: "O mankind! Go to your Lord!" And they will be stopped, for they are to be questioned. Then it will be said: "Bring forth the people who are to be sent to the Fire." It will be asked: "How many are they?" It will be said, "Out of every thousand, nine hundred and ninety-nine." That will be the Day which will make the children grey-headed, and that will be the Day when the Shin shall be uncovered. His saying; ثُمَّ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَلَ يَسْمَعُهُ أَحَدٌ إِلاَّ أَصْغَى لِيتًا وَرَفَعَ لِيتًا Then the Sur (Trumpet) will be blown, and no one will hear it but he will tilt his head to hear the sound. means that they will tilt their heads so that they can better hear the sound coming from the heavens. That is the blast of the Sur which will terrify everyone, then after that will come the blast which will cause them to die, then the blast which will resurrect them to meet the Lord of the worlds -- this is when all of the creation will be brought forth from their graves. Allah says: ... وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ And all shall come to Him, humbled. meaning, humbling themselves and obeying Him, and no one will go against His command. This is like the Ayat: يَوْمَ يَدْعُوكُمْ فَتَسْتَجِيبُونَ بِحَمْدِهِ On the Day when He will call you, and you will answer with His praise and obedience. (17:52) ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِّنَ الاٌّرْضِ إِذَا أَنتُمْ تَخْرُجُونَ Then afterwards when He will call you by a single call, behold, you will come out from the earth. (30:25) According to the Hadith about the Sur, when it is blown for the third time, Allah will command the souls to be put into the hole of the Sur (Trumpet), then Israfil will blow into it, after the bodies have grown in their graves and resting places, and when he blows into the Sur (Trumpet), the souls will fly, the believers' souls glowing with light, and the disbelievers' souls looking like darkness. And Allah will say: "By My might and majesty, every soul will go back to its body." And the souls will come back to their bodies and go through them like poison going through a person who is bitten or stung by a poisonous creature. Then they will get up, brushing off the dirt of their graves. Allah says: يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الاٌّجْدَاثِ سِرَاعاً كَأَنَّهُمْ إِلَى نُصُبٍ يُوفِضُونَ The Day when they will come out of the graves quickly as racing to a goal. (70:43) Allah says:   Show more

جب صور پھونکا جائے گا اللہ تعالیٰ قیامت کی گھبراہٹ اور بےچینی کو بیان فرما رہے ہیں ۔ صور میں حضرت اسرافیل علیہ السلام بحکم الہی پھونک ماریں گے ۔ اس وقت زمین پر بدترین لوگ ہونگے ۔ دیر تک نفخہ پھونکتے رہیں گے ۔ جس سے سب پریشان حال ہوجائیں گے سوائے شہیدوں کے جو اللہ کے ہاں زندہ ہیں اور روزیاں دئ... یے جاتے ہیں ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک دن کسی شخص نے دریافت کیا کہ یہ آپ کیا فرمایا کرتے ہیں کہ اتنے اتنے وقت تک قیامت آجائے گی؟ آپ نے سبحان اللہ یا لا الہ الا اللہ یا اور کوئی ایسا ہی کلمہ بطور تعجب کہا اور فرمانے لگے سنو! اب تو جی چاہتا ہے کہ کسی سے کوئی حدیث بیان ہی نہ کرو میں نے یہ کہا تھا کہ عنقریب تم بڑی اہم باتیں دیکھو گے ۔ بیت اللہ خراب ہوجائے گا اور یہ ہوگا وہ ہوگا وغیرہ ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ دجال میری امت میں چالیس ٹھہرے گا ۔ میں نہیں جانتاکہ چالیس دن یا چالیس مہینے یا چالیس سال ۔ پھر اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نازل فرمائے گا ۔ وہ صورت شکل میں بالکل حضرت عروہ بن مسعود رضی اللہ تعالی ٰعنہ جیسے ہونگے آپ اسے ڈھونڈ نکالیں گے اور اسے ہلاک کردیں گے ۔ پھر سات سال ایسے گزریں گے کہ دنیا بھر میں دو شخص ایسے نہ ہونگے جن میں آپس میں بغض وعدوات ہو ۔ پھر اللہ تعالیٰ شام کی طرف سے ایک بھینی بھینی ٹھنڈی ہوا چلائے گا جس سے ہر مومن فوت ہوجائے گا ۔ ایک ذرے کے برابر بھی جس کے دل میں خیر یا ایمان ہوگا اس کی روح بھی قبض ہوجائے گی ۔ یہاں تک کہ اگر کوئی شخص کسی پہاڑ کی کھوہ میں گھس گیا ہوگا تو یہ ہوا وہیں جاکر اسے فناکردے گی ۔ اب زمین پر صرف بد لوگ رہ جائیں گے جو پرندوں جیسے ہلکے اور چوپائیوں جیسے بےعقل ہوں گے ۔ ان میں سے بھلائی برائی کی تمیز اٹھ جائے گی ان کے پاس شیطان پہنچے گا اور کہے گا تم شرماتے نہیں؟ کہ بتوں کی پرستش چھوڑے بیٹھے ہو؟ یہ بت پرستی شروع کردیں گے ۔ اللہ انہیں روزیاں پہنچاتا رہے گا اور خوش وخرم رکھے گا ۔ یہ اسی مستی میں ہونگے جو صور پھونکنے کا حکم مل جائے گا ۔ جس کے کان میں آواز پڑی وہیں دائیں بائیں لوٹنے لگا سب سے پہلے اسے وہ شخص سنے گا جو اپنے اونٹ کے لئے حوض ٹھیک ٹھاک کر رہا ہوگا سنتے ہی بیہوش ہوجائے گا ۔ اور سب لوگ بیہوش ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ پھر اللہ تعالیٰ مثل شبنم کے بارش برسائے گا جس سے لوگوں کے جسم اٹھنے لگیں گے ۔ پھر دوسرا نفخہ پھونکا جائے گا جس سے سب اٹھ کھڑے ہونگے ۔ وہیں آواز لگے گی کہ لوگو! اپنے رب کے پاس چلو ۔ وہاں ٹھہرو تم سے سوال جواب ہوگا پھر فرمایا جائے گا کہ آگ کا حصہ نکالو ۔ پوچھا جائے گا کہ کتنوں میں سے کتنے؟ تو فرمایا جائے گا کہ ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے ۔ یہ ہوگا وہ دن جو بچوں کو بوڑھا کردے ۔ یہ ہوگا وہ دن جب پنڈلی ( تجلی رب ) کی زیارت کرائی جائے گی ۔ پہلا نفخہ تو گھبراہٹ کا نفخہ ہوگا ۔ دوسرا بیہوشی اور موت کا اور تیسرا دوبارہ جی کر رب العلمین کے دربار میں پیش ہونے کا ۔ أتوہ کی قرائت الف کے مد کے ساتھ بھی مروی ہے ۔ ہر ایک ذلیل وخوار ہو کر پست ولاچار ہو کر بےبس اور مجبور ہوکر ماتحت اور محکوم ہو کر اللہ کے سامنے حاضر ہوگا ۔ ایک سے بھی بن نہ پڑے گی کہ اسکی حکم عدولی کرے ۔ جیسے فرمان ہے آیت ( يَوْمَ يَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِيْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ وَتَظُنُّوْنَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا 52؀ۧ ) 17- الإسراء:52 ) جس دن اللہ تمہیں بلائے گا اور تم اس کی حمد بیان کرتے ہوئے اس کی فرمانبرداری کروگے اور آیت میں ہے کہ پھر جب وہ تمہیں زمین سے بلائے گا تو تم سب نکل کھڑے ہوگے ۔ صور کی حدیث میں ہے کہ تمام روحیں صور کے سوراخ میں رکھی جائیں گی اور جب جسم قبروں سے اٹھ رہے ہونگے ۔ صورپھونک دیا جائے گا روحیں اڑنے لگیں گی مومنوں کی روحیں نورانی ہونگی کافروں کی روحیں اندھیرے اور ظلمت والی ہونگی ۔ رب العالمین خالق کل فرمادے گا میرے جلال کی میری عزت کی قسم ہے ہر روح اپنے بدن میں چلی جائے ۔ جس طرح زہر رگ وپے میں سرایت کرتا ہے اس طرح روحیں اپنے جسموں میں پھیل جائیں گی اور لوگ اپنی اپنی جگہ سے سرجھاڑ اٹھ کھڑے ہوں گے جیسے فرمایا کہ اس دن قبروں سے اس طرح جلدی نکلیں گے جس طرح اپنی عبادت گاہ کی طرف دوڑے بھاگے جاتے تھے ۔ یہ بلند پہاڑ جنہیں تم گڑا ہوا اور جما ہوا دیکھ رہے ہو یہ اس دن اڑتے بادلوں کی طرح ادھر ادھر پھیلے ہوئے اور ٹکڑے ٹکڑے ہوئے دکھائی دیں گے ۔ ریزہ ریزہ ہو کر یہ چلنے پھرنے لگیں گے اور آخر ریزہ ریزہ ہو کر بےنام ونشان ہوجائیں گے زمین صاف ہتھیلی جیسی بغیر کسی اونچ نیچ کے ہوجائے گی یہ ہے صفت اس صناع کی جس کی ہرصفت حکمت والی مضبوط پختہ اور اعلی ہوتی ہے ۔ جس کی اعلی تر قدرت انسانی سمجھ میں نہیں آسکتی ۔ بندوں کے تمام اعمال خیر وشر سے وہ واقف ہے ہر ایک فعل کی سزا جزا وہ ضرور دے گا ۔ اس اختصار کے بعد تفصیل بیان فرمائی کہ نیکی اخلاص توحید لے کر جو آئے گا وہ ایک کے بدلے دس پائے گا اور اس دن کی گھبراہٹ سے نڈر رہے گا اور لوگ گھبراہٹ میں عذاب میں ہونگے ۔ یہ امن میں ثواب میں ہوگا بلند وبالا بالاخانوں میں راحت واطمینان سے ہوگا ۔ اور جس کی برائیاں ہی برائیاں ہوں یا جس کی برائیاں بھلائیوں سے زیادہ ہوں اسے ان کا بدلہ ملے گا ۔ اپنی اپنی کرنی اپنی اپنی بھرنی ۔ اکثر مفسرین سے مروی ہے کہ برائی سے مراد شرک ہے ۔   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

871صور سے مراد وہی قرن ہے جس میں اسرائیل (علیہ السلام) اللہ کے حکم سے پھونک ماریں گے پہلی پھونک میں ساری دنیا گھبرا کر بےہوش اور دوسری پھونک میں موت سے ہم کنار ہوجائے گی اور تیسری پھونک میں سب لوگ قبروں سے زندہ ہو کر اٹھ کھڑے ہونگے جس سے سب لوگ میدان محشر میں اکھٹے ہوجائیں گے۔ یہاں کون سا نفحہ مراد ... ہے ؟ امام ابن کثیر کے نزدیک یہ پہلا نفحہ اور امام شوکانی کے نزدیک تیسرا نفحہ ہے جب لوگ قبروں سے اٹھیں گے۔ 872یہ مشتثنٰی لوگ کون ہونگے۔ بعض کے نزدیک انبیاء و شہدا، بعض کے نزدیک فرشتے اور بعض کے نزدیک سب اہل ایمان ہیں۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ ممکن ہے کہ تمام مذکورین ہی اس میں شامل ہوں کیونکہ اہل ایمان حقیقی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے۔  Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٩٢] معتبر روایات سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ نفخہ صور دوبارہ ہوگا۔ پہلی بار جب حضرت اسرافیل صور میں پھونکیں گے تو قیامت برپا ہوجائے گی اور تمام دنیا تباہ و برباد ہوجائے گی۔ یہ نظام کائنات بھی درہم برہم ہوجائے گا اور دوسری بار جب صور پھونکا جائے گا تو تمام مردے اپنی اپنی قبروں سے زندہ ہو کر اٹھ کھڑے ہو... ں گے۔ مزید تفصیل سورة انعام کی آیت نمبر ٧٣ کے تحت ملاحظہ فرمائیے۔ [٩٣] یہ ایماندار لوگ ہوں گے یا فرشتے مثلاً اسرائیل، میکائیل، جبرئیل وغیرہم۔ کیونکہ یہ نفخہ صور ان کی توقع کے مطابق ہوگا۔ اس لئے ان پر وہ دہشت طاری نہیں ہوگی جو منکرین حق پر ہوگی۔ یہ۔۔ کی رات ہے۔ کیونکہ نفخہ اول کے وقت ایماندار لوگ نہایت قلیل بلکہ نہ ہونے کے برابر ہوں گے۔ کیونکہ احادیث صحیحہ میں یہ وضاحت آچکی ہے کہ قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔ اور نیک لوگ قیام قیامت سے پیشتر اٹھا لئے جائیں گے۔ [٩٤] دخر کے معنی میں عاجزی، ذلت اور حقات تین باتیں پائی جاتی ہیں اور داخر بمعنی عقل و ہوش کی کم مائیگی کی بنا پر نکو بن کر ذلت کی اطاعت قبول کرلینے والا ہے۔ یعنی ساری کی ساری مخلوق عاجز اور حقیر بن کر اللہ کے حضور پیش ہوجائے گی۔ اپنے آپ کو قصو وار سمجھتے ہوئے یوں پیش ہوں گے۔ جیسے کوئی قصور وار غلام اپنے آقا کے سامنے پیش ہوتا ہے۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَ يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ :” الصُّوْرِ “ کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورة انعام (٧٣) گزشتہ آیت (٨٣) میں خاص کفار کے حشر کا ذکر تھا، اب تمام مخلوق کے حشر کا ذکر ہے، تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ صرف کفار کا حشر ہوگا۔ فَفَزِعَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَاۗءَ اللّٰهُ : بعض مفس... رین نے تین نفخے ذکر فرمائے ہیں، نفخۂ فزع، نفخۂ صعق اور نفخۂ قیام، مگر صحیح بات یہی ہے کہ نفخۂ فزع اور نفخۂ صعق ایک ہی ہے، کیونکہ دونوں کے بعد ” اِلَّا مَنْ شَاۗءَ اللّٰهُ “ ہے۔ صعق کا لفظ بےہوشی اور موت دونوں معنوں میں آتا ہے۔ پہلی دفعہ صور میں پھونکے جانے سے پیدا ہونے والی ابتدائی کیفیت فزع اور گھبراہٹ ہے، جو آخر میں ہر چیز کی ہلاکت اور فنا تک پہنچ جائے گی، پھر ایک طویل وقفے کے بعد، جس کی مدت اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے، دوبارہ صور میں پھونکا جائے گا تو سب لوگ زندہ ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوجائیں گے۔ ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( مَا بَیْنَ النَّفْخَتَیْنِ أَرْبَعُوْنَ ، قَالَ أَرْبَعُوْنَ یَوْمًا ؟ قَالَ أَبَیْتُ ، قَالَ أَرْبَعُوْنَ شَھْرًا ؟ قَالَ أَبَیْتُ ، قَالَ أَرْبَعُوْنَ سَنَۃً ؟ قَالَ أَبَیْتُ ، قَالَ ثُمَّ یُنْزِلُ اللّٰہُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءًً فَیَنْبُتُوْنَ کَمَا یَنْبُتُ الْبَقْلُ ، لَیْسَ مِنَ الإِْنْسَانِ شَيْءٌ إِلَّا یَبْلٰی، إِلَّا عَظْمًا وَاحِدًا وَھُوَ عَجْبُ الذَّنَبِ ، وَمِنْہُ یُرَکَّبُ الْخَلْقُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ) [ بخاري، التفیسر، باب : ( یوم ینفخ فی الصور فتأتون أفواجا ) : ٤٩٣٥ ] ” دو نفخوں کے درمیان چالیس کا وقفہ ہے۔ “ لوگوں نے کہا : ”( ابوہریرہ ! ) چالیس دن ؟ “ انھوں نے کہا : ” میں یہ نہیں کہتا۔ “ لوگوں نے کہا : ” چالیس مہینے ؟ “ کہا : ” میں یہ نہیں کہتا۔ “ لوگوں نے کہا : ” چالیس سال ؟ “ کہا : ” میں یہ نہیں کہتا۔ “ اور حدیث بیان کی : ” پھر اللہ تعالیٰ آسمان سے پانی برسائے گا تو لوگ اگ آئیں گے جیسے سبزی اگتی ہے اور انسان کی کوئی چیز نہیں جو بوسیدہ نہ ہو، سوائے ایک ہڈی کے جو دم کی ہڈی ہے۔ اسی سے مخلوق کو قیامت کے دن دوبارہ جوڑا جائے گا۔ “ اِلَّا مَنْ شَاۗءَ اللّٰهُ : یعنی صور میں پھونکے جانے پر زمین و آسمان میں جو بھی ہے گھبرا جائے گا۔ سورة زمر میں فرمایا : (فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَاۗءَ اللّٰهُ ۭ ) [ الزمر : ٦٨ ] ” جو لوگ آسمانوں میں اور جو زمین میں ہوں گے، مر کر گرجائیں گے مگر جسے اللہ نے چاہا۔ “ یعنی آسمانوں میں اور زمین میں موجود جو بھی ہے بےہوش ہوجائے گا، ہلاک ہوجائے گا مگر جسے اللہ چاہے۔ اس سے کون لوگ مراد ہیں ؟ مفسرین میں سے بعض نے کہا کہ اس سے مراد انبیاء ہیں، بعض نے کہا شہداء، بعض نے ملائکہ اور بعض نے حورعین مراد لی ہیں، مگر ” اِلَّا مَنْ شَاۗءَ اللّٰهُ ۭ“ کی تعیین کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں، اس لیے بہتر یہ ہے کہ یہ بات اللہ تعالیٰ کے سپرد کردی جائے کہ وہی بہتر جانتا ہے کہ وہ خوش نصیب کون ہیں جو اس نفخہ کے وقت نہ گھبرائیں گے، نہ بےہوش یا ہلاک ہوں گے۔ کیونکہ ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( اَلنَّاسُ یَصْعَقُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَأَکُوْنُ أَوَّلَ مَنْ یُّفِیْقُ ، فَإِذَا أَنَا بِمُوْسٰی آخِذٌ بِقَاءِمَۃٍ مِنْ قَوَاءِمِ الْعَرْشِ فَلَا أَدْرِيْ أَفَاقَ قَبْلِيْ أَمْ جُوْزِيَ بِصَعْقَۃِ الطُّوْرِ ؟ ) [ بخاري، أحادیث الأنبیاء، باب قول اللہ تعالیٰ : ( و واعدنا موسیٰ ۔۔ ) : ٣٣٩٨ ] ” لوگ قیامت کے دن بےہوش ہوجائیں گے، تو میں سب سے پہلا شخص ہوں گا جو ہوش میں آئے گا۔ اچانک میں موسیٰ (علیہ السلام) کو دیکھوں گا کہ عرش کے پایوں میں سے ایک پائے کو پکڑے ہوئے ہوں گے، سو میں نہیں جانتا کہ وہ مجھ سے پہلے ہوش میں آگئے یا انھیں طور کی بےہوشی کی جزا دی گئی۔ “ تو جب سید الخلق (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (جنھیں زہر خورانی کی وجہ سے شہادت کی سعادت بھی نصیب ہوئی) اس صعقہ سے مستثنیٰ نہیں تو باقی شہداء یا انبیاء و صلحاء کے متعلق یہ بات کیسے کہی جاسکتی ہے ؟ اس لیے بہتر یہ ہے کہ کہا جائے اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا اس فزع اور صعقہ سے محفوظ رکھے گا۔ اس ” اِلَّا مَنْ شَاۗءَ اللّٰهُ ۭ“ میں بھی اللہ تعالیٰ کی کمال قدرت کا اظہار ہوگا کہ صور کی اس خوف ناک آواز کے وقت، جس سے جن، انسان، فرشتے، آسمان و زمین، سورج، چاند، ستارے اور پہاڑ، غرض ہر چیز فنا ہوجائے گی، لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا اس پر اس وقت بھی گھبراہٹ یا فناکا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ وَكُلٌّ اَتَوْهُ دٰخِرِيْنَ : ” دَخَرَ “ کے معنی میں عاجزی، ذلت اور حقارت تینوں باتیں پائی جاتی ہیں، یعنی ساری مخلوق عاجز اور حقیر بن کر اللہ کے حضور پیش ہوگی، جیسا کہ فرمایا : (اِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اِلَّآ اٰتِي الرَّحْمٰنِ عَبْدًا) [ مریم : ٩٣ ] ” آسمانوں اور زمین میں جو کوئی بھی ہے وہ رحمٰن کے پاس غلام بن کر آنے والا ہے۔ “  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

وَيَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ‌ فَفَزِعَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ (And [ remember ] the day when the Horn will be blown; so all those in the heavens and the earth will be in panic - 27:87). The word فَزِعَ faza& means being nervous or perplexed. In another verse on the same subject the word فَزِعَ Fazi&a is substituted by صَعِقَ ` Sa’ iqa which means losing consciousness. If both these verses...  are taken to refer to the first blowing of the Sur (the Horn) then the total sum of the two words would be that, at the time of the blowing of the Sur, everyone will get nervous and perplexed initially, and then will lose consciousness, and ultimately will die. Qatadah and some other Imams of tafsir have taken this verse for the second blowing of the Sur, when all the dead will resurrect. Thus the meaning of the verse would be that all the dead would get up perplexed. Some have interpreted that Sur will be blown thrice. On the first blowing, everyone will get nervous and perplexed, which is called &the blowing of فَزِعَ faza&. On the second blowing everyone will die, which is &the blowing of صَعِقَ Sa` aqa. The third blowing will be the blowing for the resurrection, on which all dead will get up. But only two blowings are mentioned in the Qur&an and Sahih ahadith. (Qurtubi, Ibn Kathir). Ibn Mubarak has quoted Hasan al-Basri (رح) that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said that there will be a forty years gap in between the two blowings. (Qurtubi) إِلَّا مَن شَاءَ اللَّـهُ (except such as Allah wills - 27:87). This exception is from Faza&, which means panic and perplexity. The sense is that there will be people who will not be nervous at all at the time of resurrection. There is a hadith reported by Sayyidna Abu Hurairah (رض) that these people would be the martyrs. At the time of second life on resurrection they will not get nervous. (This is a Sahih hadith according to Ibn al-` Arabi - Qurtubi). Sayyidna Said ibn Jubair (رض) has also said that the exception applies to the martyrs, who will assemble around the ` Arsh wearing their swords. Quashiri has observed that prophets are the very first included among them, because they have the status of martyrs also, and their position as prophet is still higher. (Qurtubi) The following verse will appear later in Surah Az-Zumar: وَنُفِخَ فِي الصُّورِ‌ فَصَعِقَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْ‌ضِ إِلَّا مَن شَاءَ اللَّـهُ For the Trumpet shall be blown and whosoever is in the heavens and whosoever is in the earth shall swoon, save whom Allah wills - 39:68. This verse tells us that when the Horn will be blown, all those in the heavens and the earth will get unconscious, and then die. Here also an exception is made, which according to one hadith is meant for six angels, namely Jibra&il, Mik` ail, Israfil, Malakul-Maut and Hamalatul- &Arsh, who will not die by the blow of Sur. Later, they will also die, as explained in the hadith. Those who have held that Faza& and Sa&aqa both relate to the same blowing, they have taken the exception, here as well, for the special angels, like Surah Az-Zumar. But those who have held that Faza& and Sa&aqa relate to two different blowings, they interpret the exception in the present verse as referring to the martyrs, as explained above.  Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَيَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ فَفَزِعَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَاۗءَ اللہُ۝ ٠ۭ وَكُلٌّ اَتَوْہُ دٰخِرِيْنَ۝ ٨٧ نفخ النَّفْخُ : نَفْخُ الرِّيحِ في الشیءِّ. قال تعالی: يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ [ طه/ 102] ، وَنُفِخَ فِي الصُّورِ [ الكهف/ 99] ، ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُ... خْرى[ الزمر/ 68] ، وذلک نحو قوله : فَإِذا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ [ المدثر/ 8] ومنه نَفْخُ الرُّوح في النَّشْأَة الأُولی، قال : وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي [ الحجر/ 29] ( ن ف خ ) النفخ کے معنی کسی چیز میں پھونکنے کے ہیں جیسے فرمایا : ۔ يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ [ طه/ 102] ، اور جس دن صور پھونکا جائیگا ۔ وَنُفِخَ فِي الصُّورِ [ الكهف/ 99] اور جس وقت ) صؤر پھونکا جائے گا ۔ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرى[ الزمر/ 68] پھر دوسری دفعہ پھونکا جائے گا ۔ اور یہ ایسے ہی ہے جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا : ۔ فَإِذا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ [ المدثر/ 8] جب صور پھونکا جائے گا ۔ اور اسی سے نفخ الروح ہے جس کے معنی اس دنیا میں کسی کے اندر روح پھونکنے کے ہیں چناچہ آدم (علیہ السلام) کے متعلق فرمایا : ۔ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي[ الحجر/ 29] اور اس میں اپنی بےبہا چیز یعنی روح پھونک دوں ۔ صور الصُّورَةُ : ما ينتقش به الأعيان، ويتميّز بها غيرها، وذلک ضربان : أحدهما محسوس يدركه الخاصّة والعامّة، بل يدركه الإنسان وكثير من الحیوان، كَصُورَةِ الإنسانِ والفرس، والحمار بالمعاینة، والثاني : معقول يدركه الخاصّة دون العامّة، کالصُّورَةِ التي اختصّ الإنسان بها من العقل، والرّويّة، والمعاني التي خصّ بها شيء بشیء، وإلى الصُّورَتَيْنِ أشار بقوله تعالی: ثُمَّ صَوَّرْناكُمْ [ الأعراف/ 11] ، وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ [ غافر/ 64] ، وقال : فِي أَيِّ صُورَةٍ ما شاء رَكَّبَكَ [ الانفطار/ 8] ، يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحامِ [ آل عمران/ 6] ، وقال عليه السلام : «إنّ اللہ خلق آدم علی صُورَتِهِ» «4» فَالصُّورَةُ أراد بها ما خصّ الإنسان بها من الهيئة المدرکة بالبصر والبصیرة، وبها فضّله علی كثير من خلقه، وإضافته إلى اللہ سبحانه علی سبیل الملک، لا علی سبیل البعضيّة والتّشبيه، تعالیٰ عن ذلك، وذلک علی سبیل التشریف له کقوله : بيت الله، وناقة الله، ونحو ذلك . قال تعالی: وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي [ الحجر/ 29] ، وَيَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ [ النمل/ 87] ، فقد قيل : هو مثل قرن ينفخ فيه، فيجعل اللہ سبحانه ذلک سببا لعود الصُّوَرِ والأرواح إلى أجسامها، وروي في الخبر «أنّ الصُّوَرَ فيه صُورَةُ الناس کلّهم» «1» ، وقوله تعالی: فَخُذْ أَرْبَعَةً مِنَ الطَّيْرِ فَصُرْهُنَ«2» أي : أَمِلْهُنَّ من الصَّوْرِ ، أي : المیل، وقیل : قَطِّعْهُنَّ صُورَةً صورة، وقرئ : صرهن «3» وقیل : ذلک لغتان، يقال : صِرْتُهُ وصُرْتُهُ «4» ، وقال بعضهم : صُرْهُنَّ ، أي : صِحْ بِهِنَّ ، وذکر الخلیل أنه يقال : عصفور صَوَّارٌ «5» ، وهو المجیب إذا دعي، وذکر أبو بکر النّقاش «6» أنه قرئ : ( فَصُرَّهُنَّ ) «7» بضمّ الصّاد وتشدید الرّاء وفتحها من الصَّرِّ ، أي : الشّدّ ، وقرئ : ( فَصُرَّهُنَّ ) «8» من الصَّرِيرِ ، أي : الصّوت، ومعناه : صِحْ بهنّ. والصَّوَارُ : القطیع من الغنم اعتبارا بالقطع، نحو : الصّرمة والقطیع، والفرقة، وسائر الجماعة المعتبر فيها معنی القطع . ( ص و ر ) الصورۃ : کسی عین یعنی مادی چیز کے ظاہر ی نشان اور خدوخال جس سے اسے پہچانا جاسکے اور دوسری چیزوں سے اس کا امتیاز ہوسکے یہ دو قسم پر ہیں ( 1) محسوس جن کا ہر خاص وعام ادراک کرسکتا ہو ۔ بلکہ انسان کے علاوہ بہت سے حیوانات بھی اس کا ادراک کرلیتے ہیں جیسے انسان فرس حمار وغیرہ کی صورتیں دیکھنے سے پہچانی جاسکتی ہیں ( 2 ) صؤرۃ عقلیہ جس کا ادارک خاص خاص لوگ ہی کرسکتے ہوں اور عوام کے فہم سے وہ بالا تر ہوں جیسے انسانی عقل وفکر کی شکل و صورت یا وہ معانی یعنی خاصے جو ایک چیز میں دوسری سے الگ پائے جاتے ہیں چناچہ صورت کے ان پر ہر دو معانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : ۔ ثُمَّ صَوَّرْناكُمْ [ الأعراف/ 11] پھر تمہاری شکل و صورت بنائی : وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ [ غافر/ 64] اور اس نے تمہاری صورتیں بنائیں اور صؤرتیں بھی نہایت حسین بنائیں ۔ فِي أَيِّ صُورَةٍ ما شاء رَكَّبَكَ [ الانفطار/ 8] اور جس صورت میں چاہا تجھے جو ڑدیا ۔ جو ماں کے پیٹ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہاری صورتیں بناتا ہے ۔ اور حدیث ان اللہ خلق ادم علیٰ صؤرتہ کہ اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو اس کی خصوصی صورت پر تخلیق کیا ۔ میں صورت سے انسان کی وہ شکل اور ہیت مراد ہے جس کا بصرہ اور بصیرت دونوں سے ادارک ہوسکتا ہے اور جس کے ذریعہ انسان کو بہت سی مخلوق پر فضیلت حاصل ہے اور صورتہ میں اگر ہ ضمیر کا مرجع ذات باری تعالیٰ ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف لفظ صورت کی اضافت تشبیہ یا تبعیض کے اعتبار سے نہیں ہے بلکہ اضافت ملک یعنی ملحاض شرف کے ہے یعنی اس سے انسان کے شرف کو ظاہر کرنا مقصود ہے جیسا کہ بیت اللہ یا ناقۃ اللہ میں اضافت ہے جیسا کہ آیت کریمہ : ۔ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي [ الحجر/ 29] میں روح کی اضافت اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف کی ہے اور آیت کریمہ وَيَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ [ النمل/ 87] جس روز صور پھونکا جائیگا ۔ کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ صؤر سے قرآن یعنی نر سنگھے کی طرح کی کوئی چیز مراد ہے جس میں پھونکا جائیگا ۔ تو اس سے انسانی صورتیں اور روحیں ان کے اجسام کی طرف لوٹ آئیں گی ۔ ایک روایت میں ہے ۔ ان الصورفیہ صورۃ الناس کلھم) کہ صور کے اندر تمام لوگوں کی صورتیں موجود ہیں اور آیت کریمہ : ۔ فَخُذْ أَرْبَعَةً مِنَ الطَّيْرِ فَصُرْهُنَ«2» میں صرھن کے معنی یہ ہیں کہ ان کو اپنی طرف مائل کرلو اور ہلالو اور یہ صور سے مشتق ہے جس کے معنی مائل ہونے کے ہیں بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنی پارہ پارہ کرنے کے ہیں ایک قرات میں صرھن ہے بعض کے نزدیک صرتہ وصرتہ دونوں ہم معنی ہیں اور بعض نے کہا ہے کہ صرھن کے معنی ہیں انہیں چلا کر بلاؤ چناچہ خلیل نے کہا ہے کہ عصفور صؤار اس چڑیا کو کہتے ہیں جو بلانے والے کی آواز پر آجائے ابوبکر نقاش نے کہا ہے کہ اس میں ایک قرات فصرھن ضاد کے ضمہ اور مفتوحہ کے ساتھ بھی ہے یہ صر سے مشتق ہے اور معنی باندھنے کے ہیں اور ایک قرات میں فصرھن ہے جو صریربمعنی آواز سے مشتق ہے اور معنی یہ ہیں کہ انہیں بلند آواز دے کر بلاؤ اور قطع کرنے کی مناسبت سے بھیڑبکریوں کے گلہ کو صوار کہاجاتا ہے جیسا کہ صرمۃ قطیع اور فرقۃ وغیرہ الفاظ ہیں کہ قطع یعنی کاٹنے کے معنی کے اعتبار سے ان کا اطلاق جماعت پر ہوتا ہے ۔ شاء الشَّيْءُ قيل : هو الذي يصحّ أن يعلم ويخبر عنه، وعند کثير من المتکلّمين هو اسم مشترک المعنی إذ استعمل في اللہ وفي غيره، ويقع علی الموجود والمعدوم . وعند بعضهم : الشَّيْءُ عبارة عن الموجود «2» ، وأصله : مصدر شَاءَ ، وإذا وصف به تعالیٰ فمعناه : شَاءَ ، وإذا وصف به غيره فمعناه الْمَشِيءُ ، وعلی الثاني قوله تعالی: قُلِ اللَّهُ خالِقُ كُلِّ شَيْءٍ [ الرعد/ 16] ، فهذا علی العموم بلا مثنويّة إذ کان الشیء هاهنا مصدرا في معنی المفعول . وقوله : قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهادَةً [ الأنعام/ 19] ، فهو بمعنی الفاعل کقوله : فَتَبارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخالِقِينَ [ المؤمنون/ 14] . والْمَشِيئَةُ عند أكثر المتکلّمين كالإرادة سواء، وعند بعضهم : المشيئة في الأصل : إيجاد الشیء وإصابته، وإن کان قد يستعمل في التّعارف موضع الإرادة، فالمشيئة من اللہ تعالیٰ هي الإيجاد، ومن الناس هي الإصابة، قال : والمشيئة من اللہ تقتضي وجود الشیء، ولذلک قيل : ( ما شَاءَ اللہ کان وما لم يَشَأْ لم يكن) «3» ، والإرادة منه لا تقتضي وجود المراد لا محالة، ألا تری أنه قال : يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ [ البقرة/ 185] ، وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْماً لِلْعِبادِ [ غافر/ 31] ، ومعلوم أنه قد يحصل العسر والتّظالم فيما بين الناس، قالوا : ومن الفرق بينهما أنّ إرادة الإنسان قد تحصل من غير أن تتقدّمها إرادة الله، فإنّ الإنسان قد يريد أن لا يموت، ويأبى اللہ ذلك، ومشيئته لا تکون إلّا بعد مشيئته لقوله : وَما تَشاؤُنَ إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ [ الإنسان/ 30] ، روي أنّه لما نزل قوله : لِمَنْ شاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ [ التکوير/ 28] ، قال الکفّار : الأمر إلينا إن شئنا استقمنا، وإن شئنا لم نستقم، فأنزل اللہ تعالیٰ وَما تَشاؤُنَ إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ «1» ، وقال بعضهم : لولا أن الأمور کلّها موقوفة علی مشيئة اللہ تعالی، وأنّ أفعالنا معلّقة بها وموقوفة عليها لما أجمع الناس علی تعلیق الاستثناء به في جمیع أفعالنا نحو : سَتَجِدُنِي إِنْ شاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ [ الصافات/ 102] ، سَتَجِدُنِي إِنْ شاءَ اللَّهُ صابِراً [ الكهف/ 69] ، يَأْتِيكُمْ بِهِ اللَّهُ إِنْ شاءَ [هود/ 33] ، ادْخُلُوا مِصْرَ إِنْ شاءَ اللَّهُ [يوسف/ 69] ، قُلْ لا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعاً وَلا ضَرًّا إِلَّا ما شاء اللَّهُ [ الأعراف/ 188] ، وَما يَكُونُ لَنا أَنْ نَعُودَ فِيها إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ رَبُّنا [ الأعراف/ 89] ، وَلا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فاعِلٌ ذلِكَ غَداً إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ [ الكهف/ 24] . ( ش ی ء ) الشیئ بعض کے نزدیک شی وہ ہوتی ہے جس کا علم ہوسکے اور اس کے متعلق خبر دی جاسکے اور اکثر متکلمین کے نزدیک یہ اسم مشترک ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے ما سوی پر بھی بولا جاتا ہے ۔ اور موجودات اور معدومات سب کو شے کہہ دیتے ہیں ، بعض نے کہا ہے کہ شے صرف موجود چیز کو کہتے ہیں ۔ یہ اصل میں شاء کا مصدر ہے اور جب اللہ تعالیٰ کے متعلق شے کا لفظ استعمال ہو تو یہ بمعنی شاء یعنی اسم فاعل کے ہوتا ہے ۔ اور غیر اللہ پر بولا جائے تو مشیء ( اسم مفعول ) کے معنی میں ہوتا ہے ۔ پس آیت کریمہ : ۔ قُلِ اللَّهُ خالِقُ كُلِّ شَيْءٍ [ الرعد/ 16] خدا ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے ۔ میں لفظ شی چونکہ دوسرے معنی ( اسم مفعول ) میں استعمال ہوا ہے اس لئے یہ عموم پر محمول ہوگا اور اس سے کسی قسم کا استثناء نہیں کیا جائیگا کیونکہ شی مصدر بمعنی المفعول ہے مگر آیت کریمہ : ۔/ قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهادَةً [ الأنعام/ 19] ان سے پوچھو کہ سب سے بڑھ کر ( قرین انصاف ) کس کی شہادت ہے میں شے بمعنی اسم فاعل ہے اور اللہ تعالیٰ کو اکبر شھادۃ کہنا ایسے ہی ہے جیسا کہ دوسری ایت ۔ فَتَبارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخالِقِينَ [ المؤمنون/ 14] ( تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے ) میں ذات باری تعالیٰ کو احسن الخالقین کہا گیا ہے ۔ المشیئۃ اکثر متکلمین کے نزدیک مشیئت اور ارادہ ایک ہی صفت کے دو نام ہیں لیکن بعض کے نزدیک دونوں میں فرق سے ( 1 ) مشیئت کے اصل معنی کسی چیز کی ایجاد یا کسی چیز کو پا لینے کے ہیں ۔ اگرچہ عرف میں مشیئت ارادہ کی جگہ استعمال ہوتا ہے پس اللہ تعالیٰ کی مشیئت کے معنی اشیاء کو موجود کرنے کے ہیں اور لوگوں کی مشیئت کے معنی کسی چیز کو پالینے کے ہیں پھر اللہ تعالیٰ کا کسی چیز کو چاہنا چونکہ اس کے وجود کو مقتضی ہوتا ہے اسی بنا پر کہا گیا ہے ۔ ما شَاءَ اللہ کان وما لم يَشَأْ لم يكن کہ جو اللہ تعالیٰ چاہے وہی ہوتا ہے اور جو نہ چاہے نہیں ہوتا ۔ ہاں اللہ تعالیٰ کا کسی چیز کا ارادہ کرنا اس کے حتمی وجود کو نہیں چاہتا چناچہ قرآن میں ہے : ۔ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ [ البقرة/ 185] خدا تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا ۔ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْماً لِلْعِبادِ [ غافر/ 31] اور خدا تو بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا ۔ کیونکہ یہ واقعہ ہے کہ لوگوں میں عسرۃ اور ظلم پائے جاتے ہیں ۔ ( 2 ) اور ارادہ میں دوسرا فرق یہ ہے کہ انسان کا ارادہ تو اللہ تعالیٰ کے ارادہ کے بغیر ہوسکتا ہے مثلا انسان چاہتا ہے کہ اسے موت نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ اس کو مار لیتا ہے ۔ لیکن مشیئت انسانی مشئیت الہیٰ کے بغیروجود ہیں نہیں آسکتی جیسے فرمایا : ۔ وَما تَشاؤُنَ إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ [ الإنسان/ 30] اور تم کچھ بھی نہیں چاہتے مگر وہی جو خدائے رب العلمین چاہے ایک روایت ہے کہ جب آیت : ۔ لِمَنْ شاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ [ التکوير/ 28] یعنی اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے ۔ نازل ہوئی تو کفار نے کہا ہے یہ معاملہ تو ہمارے اختیار میں ہے کہ ہم چاہیں تو استقامت اختیار کریں اور چاہیں تو انکار کردیں اس پر آیت کریمہ ۔ وَما تَشاؤُنَ إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ «1» نازل ہوئی ۔ بعض نے کہا ہے کہ اگر تمام امور اللہ تعالیٰ کی مشیئت پر موقوف نہ ہوتے اور ہمارے افعال اس پر معلق اور منحصر نہ ہوتے تو لوگ تمام افعال انسانیہ میں انشاء اللہ کے ذریعہ اشتشناء کی تعلیق پر متفق نہیں ہوسکتے تھے ۔ قرآن میں ہے : ۔ سَتَجِدُنِي إِنْ شاءَ اللَّه مِنَ الصَّابِرِينَ [ الصافات/ 102] خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پائے گا ۔ سَتَجِدُنِي إِنْ شاءَ اللَّهُ صابِراً [ الكهف/ 69] خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابر پائیں گے ۔ يَأْتِيكُمْ بِهِ اللَّهُ إِنْ شاءَ [هود/ 33] اگر اس کو خدا چاہے گا تو نازل کریگا ۔ ادْخُلُوا مِصْرَ إِنْ شاءَ اللَّهُ [يوسف/ 69] مصر میں داخل ہوجائیے خدا نے چاہا تو ۔۔۔۔۔۔۔ قُلْ لا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعاً وَلا ضَرًّا إِلَّا ما شاء اللَّهُ [ الأعراف/ 188] کہدو کہ میں اپنے فائدے اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا مگر جو خدا چاہے وما يَكُونُ لَنا أَنْ نَعُودَ فِيها إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّہُ رَبُّنا [ الأعراف/ 89] ہمیں شایان نہیں کہ ہم اس میں لوٹ جائیں ہاں خدا جو ہمارا پروردگار ہے وہ چاہے تو ( ہم مجبور ہیں ) ۔ وَلا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فاعِلٌ ذلِكَ غَداً إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ [ الكهف/ 24] اور کسی کام کی نسبت نہ کہنا کہ میں اسے کل کروں گا مگر ان شاء اللہ کہہ کر یعنی اگر خدا چاہے ۔ أتى الإتيان : مجیء بسهولة، ومنه قيل للسیل المارّ علی وجهه ( ا ت ی ) الاتیان ۔ ( مص ض ) کے معنی کسی چیز کے بسہولت آنا کے ہیں ۔ اسی سے سیلاب کو اتی کہا جاتا ہے دخر قال تعالی: وَهُمْ داخِرُونَ [ النحل/ 48] ، أي : أذلّاء، يقال : أدخرته فَدَخَرَ ، أي : أذللته فذلّ ، وعلی ذلک قوله : إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ داخِرِينَ [ غافر/ 60] ، وقوله : يَدَّخِرُ أصله : يذتخر، ولیس من هذا الباب . ( د خ ر ) الدخور والد خور ۔ ( ف ) س ) کے معنی ذلیل ہونے کے ہیں کہا جاتا ہے ۔ میں نے اسے ذلیل کیا تو وہ ذلیں ہوگیا قرآن میں ہے وَهُمْ داخِرُونَ [ النحل/ 48] اور وہ ذلیل ہوکر إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ داخِرِينَ [ غافر/ 60] جو لوگ میری عبادت سے از راہ تکبر کنیا تے ہیں عنقریب جہنم میں ذلیل ہوکر داخل ہوں گے ۔ اور یدخر اصل میں یذ تخر تھا ( پہلے تاء کو دال سے تبدیل کیا پھر ذال کو دال کو دال میں ادغام کرکے یدخر بنالیا اور یہ اس باب ( د خ ر ) سے نہیں ہے ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٨٧) اور جس دن پہلی مرتبہ صور پھونکا جائے گا تو تمام فرشتے اور آدمی سب گھبرا جائیں گے سوائے جبرئیل (علیہ السلام) و میکائل (علیہ السلام) اسرافیل (علیہ السلام) اور ملک الموت اور حاملان عرش کے کہ ان کی اس وقت وفات نہ ہوگی پھر ان سب کی بھی وفات ہوجائے گی اور سب کے سب خواہ آسمانوں والے ہوں یا زمین والے ق... یامت کے دن اس کے سامنے دبے جھکے حاضر رہیں گے۔  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٨٧ (وَیَوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَفَزِعَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِی الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَآء اللّٰہُ ط) ” نفخ صور سے ایک عمومی گھبراہٹ آسمانوں اور زمین کی تمام مخلوقات پر طاری ہوجائے گی ‘ سوائے ان کے جنہیں اللہ خود اس سے محفوظ رکھنا چاہے۔ جیسے آسمانوں پر فرشتے۔ (وَکُلٌّ اَتَوْہُ دَا... خِرِیْنَ ) ” اس دن سب لوگ اللہ تعالیٰ کے حضور سر جھکائے مؤدّب کھڑے ہوں گے۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

106 For a detailed discussion of the blowing of the Trumpet, see E.N. 47 of AI-An`am, E.N. 57 of Ibrahim, E.N. 78 of Ta Ha, E.N. I of Al-Hajj, E.N.'s. 46, 47 of Ya Sin and E.N. 79 of Az-Zumar.

سورة النمل حاشیہ نمبر : 106 نفخ صور پر مفصل بحث کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، سورہ انعام حاشیہ 47 ، ابراہیم حاشیہ 57 ، سورہ طہ حاشیہ 78 ، سورہ حج حاشیہ 1 ، یسین حواشی 46 ۔ 47 ، الزمر حاشیہ 79

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

37: آگے آیت نمبر 89 میں اس کی وضاحت آ رہی ہے کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو نیک اعمال لے کر آئیں گے، اور بعض روایات میں ہے کہ اس سے مراد وہ شہداء ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جانیں قربان کیں۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(27:87) ویوم : ای واذکر یوم۔ اور یاد کرو وہ دن۔ فزع۔ ماضی بمعنی مستقبل واحد مذکر غائب ۔ فزع مصدر باب سمع۔ وہ ڈر جائیگا۔ وہ گھبرا جائے گا۔ وہ ڈرا۔ وہ گھبرا گیا۔ اتوہ۔ اتوا بمعنی مستقبل ماضی جمع مذکر غائب اتیان مصدر۔ ہ ضمیر واحد مذکر غائب اللہ کی طرف راجع ہے وہ سب اس کے پاس آئیں گے۔ داخرین۔ اسم فا... عل جمع مذکر بحالت نصب بوجہ حال ہونیکے۔ دخر مصدر باب فتح، سمع۔ ذلیل و خوار۔ عاجز و درماندہ۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

12 ۔ ” صور “ سے مراد نر سنگا ہے جسے حضرت اسرافیل ( علیہ السلام) پھونکیں گے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں۔ ایک بار صور پھونکے گا جس سے سب خلق مرجاویں گے، دوسرا پھونکے گا تو جی اٹھیں گے۔ اس کے بعد پھونکے گا تو گھبرا جاوینگے اور پھونکے گا تو بےہوش ہوجاویں گے اور پھونکے گا تو ہوشیار ہوجاویں گے۔ صور پھون... کنا بہت بار ہے۔ (موضح) تفاسیر میں ہے کہ صور میں نفخہ تین بار ہے، نفخہ فزع، صعق اور تیسرابعث۔ بعض کے نزدیک دوبارہ ہوگا۔ نفخہ فزع اور نفخہ صعق ایک ہی ہیں کیونکہ دونوں کے ساتھ ” الامن شاء کا استثنا آیا ہے اور صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ (رض) اور عبد اللہ بن عمرو (رض) کی حدیث سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے اور یہی صحیح ہے۔ (قرطبی) اس کے ساتھ سورة انعام آیت 53 کا حاشیہ بھی ملاحظہ کرلیا جائے۔ 1 ۔ مراد شہداء و انبیائ ( علیہ السلام) اور فرشتے ہیں اور بعض نے تمام اہل ایمان کو اس میں شامل کیا ہے مگر کسی صحیح حدیث سے تعیین ثابت نہیں۔ (قرطبی)  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 87 : 93 : ینفخ (پھونک ماری جائے گی) فزع (گھبرا گیا) داخرین (عاجزی کرنے والے) تحسب (تو گمان کرتا ہے) ‘ جامدۃ (جمع ہوجانے والی) تمر (وہ چلے گی) السحاب (بادل) صنع اللہ (اللہ کی کاری گری) کبت (اوندھا پھینک دیا گیا) ‘ ھل تجزون ( کیا تم بدلہ دیئے جائو گے) امرت ( میں حکم دیا گیا ہوں)...  البلدۃ (شہر) حرم ( قابل احترام بنایا) ان اتلو (یہ کہ میں تلاوت کروں گا) سیری (وہ بہت جلد دکھائے گا) ‘ تعرفون (تم پہچانتے ہو) ۔ تشریح : آیت نمبر 87 تا 93 : قرآن کریم میں متعدد مقامات پر قیامت اور اس دن کی ہولناکی کو بیان کیا گیا ہے۔ یہاں پر ایک اصولی بات ارشاد فرمائی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ جس دن حضرت اسرافیل (علیہ السلام) اللہ کے حکم سے صور پھونکیں گے تو صور کی ہیبت ناک آواز سے زمین و آسمان میں رہنے والی مخلوق پر دہشت طاری ہوجائے گی۔ اور ہر ایک کو اس کے سامنے دب کر اور عاجزی کے ساتھ حاضر ہونا ہے۔ فرمایا کہ سب پر بد حواسی اور گھبراہٹ طاری ہوگی لیکن وہ لوگ جنہوں نے نیکیوں اور بھلائیوں میں زندگی گذاری ہوگی وہ اس گھبراہٹ اور اس دن کی پریشانی سے محفوظ رہیں گے۔ قیامت کے دن ان کی چند کیفیات کو یہاں بیان کیا گیا ہے۔ ارشاد ہے۔ (1) ہر شخص کو نہایت عاجزی اور انکساری سے گردن جھکا کر اس کے سامنے حاضر ہونا پڑے گا۔ (2) وہ پہاڑ جنہیں ہم جما ہوا محسوس کرتے ہیں صور پھونکے جانے کے بعد اس طرح چلے ‘ اڑتے نظر آئیں گے جس طرح آسمان پر بادل چلتے اور اڑتے نظر آتے ہیں۔ (3) فرمایا کہ یہ ساری دنیا اور اس کی بناوٹ سب اللہ کی کاریگری ہے اس میں ہر انسان جو کچھ کرتا ہے اس کی ایک ایک حرکت اور عمل سے وہ پوری طرح واقف ہے۔ (4) جو لوگ نیکیوں اور بھلائیوں کے ساتھ آئیں گے وہ اس دن کی گھبراہٹ ‘ پریشانی اور بد حواسی سے محفوظ رہیں گے اور وہ نہایت سکون سے اللہ کے سامنے حاضر ہوں گے۔ (5) لیکن وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی گناہوں اور خطاؤں ‘ کفر اور شرک میں گذاری ہوگی وہ نہایت گھبرائے ہوئے ہوں گے اور ان کو اوندھے منہ جہنم میں جھونک دیا جائے گا اور کوئی کسی کا ساتھ نہ دے گا اور کوئی کسی کے حال کو پوچھنے والا نہ ہوگا۔ اور ان کو وہی بدلہ دیا جائے گا جس کو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے۔ یعنی ان پر کسی طرح کا ظلم نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے اعمال کے مطابق ان کو بدلہ دیا جائے گا۔ آخر میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کہہ دیجئے کہ مجھے میرے اللہ نے یہ حکم دیا ہے کہ میں اس شہر یعنی مکہ مکرمہ کے مالک اور پروردگار کی عبادت و بندگی کروں جس نے اس شہر کو عزت و عظمت سے نوازا ہے۔ اور مجھے اس کا حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کے فرماں بردار بندوں میں شامل رہوں۔ اور میں اس قرآن کریم کی تلاوت کرتا رہوں جو اس نے نازل کیا ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کا آنا برحق ہے۔ وہ بڑا ہیبت ناک دن ہوگا جہاں کوئی کسی کو نہ پوچھے گا۔ وہاں اگر کوئی چیز کام آنے والی ہے تو وہ اللہ کی رحمت اور انسان کے نیک اور بہتر اعمال ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو اسکے مقدس گھر کا احترام کرنے والے اور اس کے فرماں بردار ہیں ان کو اس دن نہ صرف گھبراہٹ سے نجات عطا فرمائے گا بلکہ آخرت کی تمام بھلائیاں ان کا مقدر ہوں گی۔ آخر میں فرمایا کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ اس بات کا اعلان فرمادیجئے کہ جس نے ہدایت کا راستہ اختیار کیا اس نے اپنا فائدہ کیا لیکن جس نے گمراہی اختیار کرلی تو میرا کام خبردار کرنا تھا میں نے کردیا البتہ ہر انسان کو خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ اس کے لئے آخرت میں کام آنے والی چیز کیا ہے۔ تمام تعریفیں اور عظمتیں اللہ کے لئے ہیں وہ بہت جلد تمام سچائیوں کو کھلی آنکھوں سے دکھا دے گا۔ اور ہر شخص اس بات کو پیش نظر رکھے کہ وہ جو کچھ کرتا ہے اللہ اس سے بیخبر نہیں ہے وہ ہر ایک کی ہر بات کو اچھی طرح جانتا ہے۔ الحمد للہ سورة نمل کا ترجمہ و تشریح مکمل ہوئی۔ واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین  Show more

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : اس سے پہلی آیت سے قبل قیامت برپا ہونے کا تذکرہ ہو رہا تھا اب قیامت کی ہولناکیوں کا ذکر ہوتا ہے۔ اسرافیل (علیہ السلام) فرشتہ قیامت سے پہلے صور پھونکے گا تو زمینوں، آسمانوں میں جو کچھ موجود ہے ہر چیز لرز جائے گی اور ہر جاندار گھبرا جائے گا سوائے اس کے جسے اللہ تعالیٰ اپنے فضل س... ے محفوظ فرمائے گا اور ہر کوئی اپنے رب کے سامنے عاجزی اور درماندگی کی حالت میں پیش ہوگا۔ قرآن مجید نے دوسرے نفخہ کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا ہے۔ ” آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ یہ کب واقع ہوگی ؟ فرمادیں اس کا علم میرے رب کے پاس ہے اسے اس کے وقت پر اللہ کے سوا کوئی ظاہر نہیں کرے گا وہ آسمانوں اور زمین پر بھاری واقع ہوگی تم پر اچانک ہی آئے گی آپ سے یوں پوچھتے ہیں جیسے آپ اس کی خوب تحقیق کرچکے ہوں۔ فرمادیں اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔ “ (الاعراف ١٨٧ ) ” جس دن جبرائیل اور باقی فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے۔ رحمن سے وہی بات کرسکے گا۔ جسے وہ خود اجازت دے اور وہ درست بات کرے۔ یہ دن ایک حقیقت ہے اب جو چاہے اپنے رب کی طرف واپس جانے کی راہ اختیار کرے۔ ہم نے تمہیں اس عذاب سے ڈرایا ہے جو قریب آپہنچا ہے۔ اس دن آدمی وہ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور کافر کہے گا کاش ! میں مٹی بن جاتا۔ “ (النبا : ٣٨ تا ٤٠ ) (عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ أُتِیَ النَّبِیُّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَوْمًا بِلَحْمٍ فَقَالَ إِنَّ اللَّہَ یَجْمَعُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الأَوَّلِینَ وَالآخِرِینَ فِی صَعِیدٍ وَاحِدٍ ، فَیُسْمِعُہُمُ الدَّاعِی، وَیُنْفِدُہُمُ الْبَصَرُ ، وَتَدْنُو الشَّمْسُ مِنْہُمْ فَذَکَرَ حَدِیث الشَّفَاعَۃِ فَیَأْتُونَ إِبْرَاہِیمَ فَیَقُولُونَ أَنْتَ نَبِیُّ اللَّہِ وَخَلِیلُہُ مِنَ الأَرْضِ ، اشْفَعْ لَنَا إِلَی رَبِّکَ فَیَقُولُ فَذَکَرَ کَذَبَاتِہِ نَفْسِی نَفْسِی اذْہَبُوا إِلَی مُوسَی) [ رواہ البخاری : باب النَّسَلاَنُ فِی الْمَشْیِ ] حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں آپ کے پاس ایک دن گوشت لایا گیا آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن پہلوں اور پچھلوں کو ایک ہی جگہ جمع فرمایا گا۔ لوگپکارنے والے کی آواز سنیں گے اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اور سورج قریب تر ہوگا اس کے بعد آپ نے شفاعت والی حدیث کا تذکرہ کیا کہ لوگ ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس جائیں گے اور عرض کریں گے آپ اللہ کے نبی ہیں اور زمین میں اس کے خلیل ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں ہماری سفارش کیجیے، تو وہ اپنے جھوٹوں کا بہانہ پیش کرتے ہوئے کہیں گے (نَفْسِی نَفْسِی) اے اللہ میرے نفس کو بچا لے، میرے نفس کو بچا لے تم موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس جاؤ۔ “ (عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ یَہُودِیٌّ بِسُوقِ الْمَدِینَۃِ لاَ وَالَّذِی اصْطَفَی مُوسَی عَلَی الْبَشَرقَالَ فَرَفَعَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ یَدَہُ فَصَکَّ بِہَا وَجْہَہُ قَالَ تَقُولُ ہَذَا وَفِینَا نَبِیُّ اللَّہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فَقَالَ رَسُول اللَّہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (وَنُفِخَ فِی الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِی السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِی الأَرْضِ إِلاَّ مَنْ شَاء اللَّہُ ثُمَّ نُفِخَ فیہِ أُخْرَی فَإِذَا ہُمْ قِیَامٌ یَنْظُرُونَ ) فَأَکُونُ أَوَّلَ مَنْ رَفَعَ رَأْسَہُ فَإِذَا مُوسَی آخِذٌ بِقَاءِمَۃٍ مِنْ قَوَاءِمِ الْعَرْشِ فَلاَ أَدْرِی أَرَفَعَ رَأْسَہُ قَبْلِی أَوْ کَانَ مِمَّنِ اسْتَثْنَی اللَّہُ وَمَنْ قَالَ أَنَا خَیْرٌ مِنْ یُونُسَ بْنِ مَتَّی فَقَدْ کَذَبَ ) [ رواہ الترمذی : باب وَمِنْ سُورَۃِ الزُّمَرِ ] حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ مدینے کے بازار میں ایک یہودی نے قسم اٹھاتے ہوئے کہا قسم ہے اس ذات کی جس نے موسیٰ (علیہ السلام) کو بشریت پہ فضیلت عطا فرمائی۔ ایک انصاری اٹھا اور اس نے اس کے چہرے پہ تھپڑ مارتے ہوئے کہا تو اس طرح کہتا ہے جب کہ اللہ کے نبی ہم میں موجود ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا صور پھونکا جائے گا آسمان اور زمین کی ہر چیز بےہوش ہوجائے گی مگر وہی بچے گا جسے اللہ چاہے، پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا تمام لوگ رب کے روبرو کھڑے ہوجائیں گے۔ میں سب سے پہلے سر اٹھاؤں گا موسیٰ (علیہ السلام) کو عرش کا پایہ تھامے ہوئے پاؤں گا۔ میں نہیں جانتا اس نے مجھ سے پہلے سر اٹھایا یا وہ ان لوگوں میں سے ہیں جن کو اللہ کی طرف سے استثنا حاصل ہے۔ جس نے میرے متعلق کہا میں یونس بن متی سے بہتر ہوں اس نے جھوٹ بولا۔ “ مسائل ١۔ اسرافیل کے صور پھونکنے سے زمین و آسمان کی ہر چیز لرز جائے گی۔ ٢۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب لوگ انتہائی درماندگی کی حالت میں پیش ہوں گے۔ ٣۔ اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو گھبراہٹ سے محفوظ رکھے گا۔  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نفخ صور کی وجہ سے آسمان و زمین والوں کی گھبراہٹ، پہاڑوں کا بادلوں کی طرح چلنا، لوگوں کا میدان حساب میں حاضر ہونا، اصحاب حسنہ اور اصحاب سیۂ کی جزا ان آیات میں یوم قیامت کے بعض مناظر کا اور حسنات و سیئات کی جزا و سزا کا تذکرہ فرمایا ہے وقوع قیامت کی ابتداء اس طرح ہوگی کہ اسرافیل (علیہ السلام) جو صور ... پھونکنے پر مقرر ہیں وہ صور میں پھونک مار دیں گے حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ الصُّوْرُ قَرْنُ یُّنْفَخُ فِیْہِ (کہ صور ایک سینگ ہے جس میں پھونک دی جائے گی) ۔ (الترمذی و ابو داؤد) حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میں کیسے خوشیوں والی زندگی گزاروں اور حال یہ ہے کہ صور پھونکنے والے نے منہ میں صور لے رکھا ہے اور کان لگا رکھے ہیں اور اپنی پیشانی کو جھکا رکھا ہے وہ اس انتظار میں ہے کہ کب صور پھونکنے کا حکم دے دیا جائے صحابہ (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں آپ نے فرمایا (حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ ) (اللہ ہمیں کافی ہے اور اچھا کار ساز ہے) پڑھا کرو۔ (رواہ الترمذی) جب صور پھونکا جائے گا تو کائنات کا نظام درھم برھم ہوجائے گا، یہاں سورة النمل میں فرمایا (فَفَزِعَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ ) کہ وہ سب گھبرا اٹھیں گے جو بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہوں گے اور سورة زمر میں فرمایا کہ (فَصَعِقَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ ) کہ نفخ صور کی وجہ سے آسمانوں والے اور زمین والے بےہوش ہوجائیں گے اگر یہ دونوں باتیں نفخۃ اولیٰ یعنی پہلی بار صور پھونکنے سے متعلق قرار دی جائیں تو مطلب یہ ہوگا کہ اولاً گھبرا جائیں گے اور پریشان ہوں گے پھر بےہوشی میں ہوجائیں گے اور بحکم (کُلُّ نَفْسٍ ذَاءِقَۃُ الْمَوْتِ ) سب مرجائیں گے اور بعض حضرات نے صعق کو نفخۃ اولیٰ سے اور فزع کو نفخۃ ثانیہ سے متعلق قرار دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جب دو بارہ صور پھونکا جائے گا تو سب مردے زندہ ہوجائیں گے اور یہ جان کر کہ حساب کتاب ہونے والا ہے گھبراہٹ میں پڑجائیں گے۔ آیت کے ختم پر جو (وَ کُلٌّ اَتَوْہُ دَاخِرِیْنَ ) فرمایا ہے کہ (سب اس کے حضور میں عاجزانہ طور پر حاضر ہوں گے) اس سے اسی قول کی تائید ہوتی ہے کہ (فََزِعَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ) نفخۃ ثانیہ سے متعلق ہے۔ سورۃ النمل میں جو فزع فرمایا اور سورة الزمر میں جو فصعق فرمایا اس کے ساتھ ہی الامن شاء اللہ بھی فرمایا، یہ کون حضرات ہوں گے جنہیں فزع اور صعق سے مستثنیٰ فرمایا ہے (کہ جسے اللہ چاہے وہ گھبراہٹ اور بےہوشی سے محفوظ ہوگا) تفسیر درمنشور میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ان سے حضرت جبرائیل، حضرت میکائیل اور حضرت اسرافیل اور حضرت ملک الموت اور حاملان عرش مراد ہیں گو یہ حضرات فزع و صعق سے محفوظ رہیں گے لیکن بعد میں یہ لوگ بھی وفات پاجائیں گے۔ صور پھونکے جانے پر جو کائنات درھم برھم ہوگی اس کی تفصیلات آیات قرآنیہ میں کئی جگہ وارد ہوئی ہیں آسمان و زمین کا بدل جانا سورة ابراہیم میں اور آسمان کا پھٹ جانا سورة انفطار و سورة انشقاق میں بیان فرمایا ہے سورج کا مکور ہونا اور ستاروں کا گر جانا اور سمندروں کا مسجور ہونا سورة التکویر میں مذکور ہے سورة النمل میں پہاڑوں کا تذکرہ فرمایا اور وہ یہ کہ پہاڑ جو مخاطبین کو نظر آ رہے ہیں ان کی ظاہری مضبوطی کو دیکھ کر انسان کو خیال ہوتا ہے کہ گویا یہ ہمیشہ یوں ہی اپنی جگہ جمے رہیں گے اور حرکت نہ کریں گے حالانکہ ان کا یہ حال بنے گا کہ وہ صور پھونکے جانے پر اس طرح اڑے پھریں گے جیسے بادل چلتے ہیں سورة قارعہ میں فرمایا کہ (جس دن انسانوں کی یہ حالت ہوگی کہ وہ بکھرے ہوئے پتنگوں کی طرح ہوں گے اور پہاڑ ایسے ہوں گے جیسے دھنا ہوا رنگین اون ہوتا ہے) سورة میں فرمایا (جس دن زمین میں زلزلہ آجائے گا اور پہاڑ ریت کا سا ڈھیر بنے ہوئے ہوں گے جو پھسل کر گرا جا رہا ہوگا) اور سورة حاقہ میں فرمایا (فَاِِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَۃٌ وَّاحِدَۃٌ وَحُمِلَتِ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُکَّتَا دَکَّۃً وَّاحِدَۃً فَیَوْمَءِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَۃُ وَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَہِیَ یَوْمَءِذٍ وَّاھِیَۃٌ) (سو جب صور پھونکا جائے گا ایک بار پھونکنا اور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں گے ان کو ایک بار ہی چورا چورا کردیا جائے گا، سو اس دن واقع ہونے والی واقع ہوجائے اور آسمان پھٹ جائے سو وہ اس دن کمزور ہوگا) اور سورة الواقعہ میں فرمایا کہ (وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا فَکَانَتْ ھَبَآءً مُّنْبَثًّا) (اور پہاڑ بالکل ریزہ ریزہ ہوجائیں گے پھر وہ پراگندہ غبار بن جائیں گے) اور سورة النباء میں فرمایا (وَ سُیّْرَتِ الْجِبَالُ فَکَانَتْ سَرَابًا) (اور پہاڑوں کو جلا دیا جائے گا سو وہ ریت بن جائیں گے) اور سورة طہ میں فرمایا (فَقُلْ یَنْسِفُھَا رَبِّیْ نَسْفًا) (سو آپ فرما دیجیے کہ میرا رب ان کو بالکل اڑا دیگا) صور پھونکے جانے کی وجہ سے پہاڑوں پر یہ مختلف حالات گزریں گے بعض حضرات نے آیت کا مطلب یہ بتایا کہ جب وہ بادل کی طرح گزر رہے ہوں گے عین اسی وقت کوئی دیکھنے والا دیکھے گا تو یوں محسوس کرے گا کہ وہ ٹھہرے ہوئے ہیں حالانکہ وہ چل رہے ہوں گے جیسا کہ کثیف سیاہ بادلوں کے ساتھ ہوتا ہے دیکھنے والا دیکھتا ہے تو اپنی جگہ ٹھہرے ہوئے معلوم ہوتے ہیں حالانکہ وہ گزر رہے ہوتے ہیں۔ (تفسیر قرطبی ج ٧) صاحب روح المعانی لکھتے ہیں کہ پہلے پہاڑوں میں زلزلہ آئے گا پھر وہ دھنے ہوئے اون کی طرح ہوجائیں گے پھر ھبابن جائیں گے پھر انہیں ہوائیں بکھیر دیں گی پھر اڑا دیں گی جیسا کہ غبار ہوتا ہے پھر سراب ہوجائیں گے۔  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

74:۔ یہ تخویف اخروی ہے۔ یہاں نفخہ سے اکثر کے نزیدک نفخہ اولی مراد ہے یعنی جب پہلی بار صور پھونکا جائے گا تو زمین و آسمان کی ساری مخلوق گھبرا اٹھے گی البتہ جن کے دلوں کو اللہ نے مضبوط رکھا وہ اس گھبراہٹ سے محفوظ رہیں گے۔ مثلاً جبریل، میکائیل، اسرافیل اور ملک الموت (علیہم السلام) (کبیر، مدارک وغیرہ) ن... فخات کی تعداد میں علماء کا اختلاف ہے دو ، تین اور چار کے اقوال موجود ہیں۔ ان میں زیادہ تر لوگ اس طرف گئے ہیں کہ نفخہ دو بار ہوگا ایک پہلا نفخہ جس سے ساری مخلوق ہلاک ہوجائے گی اس کا ذکر زیر تفسیر آیت کے علاوہ ایک دوسری آیت میں اس طرح آیا ہے۔ ونفخ فی الصور فصعق من فی السموت و من فی الارض الخ (زمر رکوع 7) ۔ اس سے معلوم ہوا کہ نفخہ فزع اور نفخہ صعق دونوں ایک ہی ہیں۔ دوسرا نفخہ وہ ہے جس کے بعد تمام لوگ زندہ ہو کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔ چناچہ نفخہ صعق کے ذکر کے بعد اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ ثم نفخ فیہ اخری فاذا ھہم قیام ینظرون۔ امام قاضی عیاض فرماتے ہیں نفخات تین ہیں۔ نفخہ اولی یعنی نفخہ صعق، نفخہ ثانیہ یعنی نفخہ بعث، یہ دونوں آیت فنفخ فی الصور فصعق الخ میں مذکور ہیں اور نفخہ ثالثہ یعنی نفخہ فزع یہ زیر تفسیر آیت میں مذکور ہے۔ واللہ اعلم (روح) ۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

87۔ اور وہ دن بھی قابل ذکر ہے جس دن صورپھونکا جائیگا تو جو کوئی بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے سب گھبرا جائیں گے مگر ہاں جس کو اللہ تعالیٰ چاہے اور سب اللہ تعالیٰ کے حضور میں عاجز بن کر حاضر ہوں گے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ایک بار صور پھنکے گا جس سے سب خلق مرجائیں گے۔ دوسرا پھینکے گا تو جی اٹ... ھیں گے اس کے بعد پھینکے گا تو گھبرائیں گے پھر پھنکے گا تو بےہوش ہوجائیں اور پھینکے گا تو ہوشیار ہوجائیں گے۔ صورپھونکنا بہت باری ہے ، اکث علماء کے نزدیک نفخہ صرف دو مرتبہ ہے ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ ایک نفخہ کی کئی حالتیں ہوں ، پہلی حالت فزع کی ہو۔ دوسری بےہوشی کی ہو۔ تیسری فنا کی ہو۔ شاید اسی اعتبار سے شاہ صاحب (رح) نے کئی باری فرمایا ہو۔ ( واللہ اعلم) مگر ہاں جس کو خدا چاہے وہ گھبراہٹ اور موت سے محفوظ رہیں گے۔ حدیث شریف میں ہے اس سے مراد جبرئیل (علیہ السلام) ، میکائل (علیہ السلام) ، اسرافیل اور ملک الموت اوحاملان عرش ہیں اور بعض شہداء کو بھی شامل کیا ہے اور بعض نے انبیاء اور صالحین کو بھی شامل فرمایا ہے۔ بہر حال ! اگر نفخہ اولیٰ ہے تو یہ مطلب نہیں کہ فرشتوں کی موت نہیں آئے گی بلکہ بعد میں ان فرشتوں کی بھی وفات ہوجائے گی ۔  Show more