Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 87

سورة النمل

وَ یَوۡمَ یُنۡفَخُ فِی الصُّوۡرِ فَفَزِعَ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اللّٰہُ ؕ وَ کُلٌّ اَتَوۡہُ دٰخِرِیۡنَ ﴿۸۷﴾

And [warn of] the Day the Horn will be blown, and whoever is in the heavens and whoever is on the earth will be terrified except whom Allah wills. And all will come to Him humbled.

جس دن صور پھونکا جائے گا تو سب کے سب آسمانوں والے اور زمین والے گھبرا اٹھیں گے مگر جسے اللہ تعالٰی چاہے اور سارے کے سارے عاجز و پست ہو کر اس کے سامنے حاضر ہونگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُنۡفَخُ
پھونکا جائے گا
فِی الصُّوۡرِ
صور میں
فَفَزِعَ
تو گھبرا جائے گا
مَنۡ
جو کوئی
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جسے
شَآءَ
چاہے
اللّٰہُ
اللہ
وَکُلٌّ
اور سب کے سب
اَتَوۡہُ
آئیں گے اس کے پاس
دٰخِرِیۡنَ
ذلیل ہوکر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُنۡفَخُ
پھونک مار دی جائے گی
فِی الصُّوۡرِ
صور میں
فَفَزِعَ
گھبرا اُٹھے گا
مَنۡ
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَنۡ
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جو
شَآءَ
چاہے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَکُلٌّ
اور سب
اَتَوۡہُ
چلے آئیں گے اس کے پاس
دٰخِرِیۡنَ
ذلیل ہو کر
Translated by

Juna Garhi

And [warn of] the Day the Horn will be blown, and whoever is in the heavens and whoever is on the earth will be terrified except whom Allah wills. And all will come to Him humbled.

جس دن صور پھونکا جائے گا تو سب کے سب آسمانوں والے اور زمین والے گھبرا اٹھیں گے مگر جسے اللہ تعالٰی چاہے اور سارے کے سارے عاجز و پست ہو کر اس کے سامنے حاضر ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن صور پھونکا جائے گا تو جو کوئی بھی آسمانوں میں یا زمین میں ہوگا سب گھبرا اٹھیں گے بجز ان کے جنہیں اللہ اس ہول سے بچانا چاہے گا۔ اور یہ سب حقیر بن کر اللہ کے حضور پیش ہوجائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس دن صور میں پھونک مار دی جائے گی توسب گھبرا اُٹھیں گے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں مگر وہ جسے اﷲ تعالیٰ چاہے گا،اور سب اُس کے پاس ذلیل ہو کرچلے آئیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) the day when the Horn will be blown; so all those in the heavens and the earth will be in panic, except such as Allah wills. And All (of them) will come to Him in humility.

اور جس دن پھونکی جائے گی صور تو گھبرا جائے جو کوئی ہے آسمان میں اور جو کوئی ہے زمین میں مگر جس کو اللہ چاہے اور سب چلے آئیں اس کے آگے عاجزی سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس دن صور میں پھونکا جائے گا تو گھبرا اٹھیں گے وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سوائے ان کے جنہیں اللہ (محفوظ رکھنا) چاہے اور سب حاضر ہوجائیں گے اس کے آگے عاجزی کے ساتھ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Day when the Trumpet will be blown all those who are in the heavens and on the earth shall be terror stricken - all except those whom Allah wills - and everyone shall come to Him utterly abject.

اور کیا گزرے گی اس روز جب کہ صور پھونکا جائے گا اور ہول کھا جائیں گے وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں 106 سوائے ان لوگوں کے جنہیں اللہ اس ہول سے بچانا چاہے گا ۔ ۔ ۔ ۔ اور سب کان دبائے اس کے حضور حاضر ہو جائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس دن صور پھونکا جائے گا ، تو آسمانوں اور زمین کے سب رہنے والے گھبرا اٹھیں گے ۔ سوائے ان کے جنہیں اللہ چاہے گا ۔ ( ٣٧ ) اور سب اس کے پاس جھکے ہوئے حاضر ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس دن صور پھونکا جائے گا 12 پھر جتنے (آدمی اور جن اور فرشتے) آسمان اور زمین میں (سب) گھبرا جائیں گے ڈر سے منے کے قریب ہوجائیں گے مگر جس کو اللہ چاہے 1 اس کو گھبراہٹ نہ ہوگی اور سب پروردگار کے سامنے عاجزی سے حاض رہوں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن صور پھونکا جائے گا تو جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں گھبرا جائیں گے مگر جس کو اللہ چاہے (وہ محفوظ رہے گا) اور سب اس کے پاس عاجز ہو کر چلے آئیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جس دن صور میں پھونک ماری جائے گی تو جو بھی زمین و آسمان میں ہوں گے وہ گھبرا اٹھیں گے سوائے ان لوگوں کے جنہیں اللہ چاہے۔ اور سب کے سب اس کے سامنے عاجز بن کر حاضر ہوں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس روز صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں سب گھبرا اُٹھیں گے مگر وہ جسے خدا چاہے اور سب اس کے پاس عاجز ہو کر چلے آئیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And remind them of the Day whereon the trumpet shall be blown, and affrighted will be those who are in the heavens and the earth, save him whom Allah willeth. And all shall come unto Him, lowly.

اور جس دن صور پھونکا جائے گا سو جتنے آسمان و زمین میں ہیں (سب) گھبرا جائیں گے بجز اس کے جس کے لئے اللہ کی مشیت ہو ۔ اور سب اس کے آگے دبے جھکے حاضر ہوں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس دن کا خیال کرو جس دن صور پھونکا جائے گا تو جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں ، سب گھبرا اٹھیں گے ۔ صرف وہی اس سے محفوظ رہیں گے ، جن کو اللہ چاہے گا اور سب اس کے آگے سرفگندہ ہوکر حاضر ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس دن صور پھونکا جائے گا تو آسمانوں اور زمین میں جو ( مخلوق ) ہیں وہ سب گھبرا اُٹھیں گے ، مگر جس کو اللہ ( تعالیٰ ) چاہیں اور سب اس کے حضور میں سر جھکائے چلے آئیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس روز صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں ‘ سب گھبرا اٹھیں گے مگر وہ جسے اللہ چاہے اور سب اس کے پاس عاجز ہو کر چلے آئیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کیا گزرے گی اس دن جس دن کہ پھونک دیا جائے گا صور میں جسے سے دھل کر رہ جائیں گے وہ سب جو کہ آسمانوں میں ہیں اور وہ سب بھی جو کہ زمین میں ہیں مگر جسے اللہ چاہے اور سب حاضر ہوں گے اس کے حضور حضور بےجھکے

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن صورپھونکاجائے گاتوجوکوئی بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہوگا سب گھبرااٹھیں گے سو ائے ان کے جنہیں اللہ بچانا چاہےاور سب کے سب اللہ کے سامنے عاجزی و انکساری کے ساتھ پیش ہوجائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن پھونکا جائے گا صور ( ف۱٤۸ ) تو گھبرائے جائیں گے جتنے آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمین میں ہیں ( ف۱٤۹ ) مگر جسے خدا چاہے ( ف۱۵۰ ) اور سب اس کے حضور حاضر ہوئے عاجزی کرتے ( ف۱۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس دن صُور پھونکا جائے گا تو وہ ( سب لوگ ) گھبرا جائیں گے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں مگر جنہیں اللہ چاہے گا ( نہیں گھبرائیں گے ) ، اور سب اس کی بارگاہ میں عاجزی کرتے ہوئے حاضر ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور جس دن صور پھونکا جائے گا ۔ تو جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں سب گھبرا جائیں گے سوائے ان کے جن کو خدا ( بچانا ) چاہے گا اور سب ذلت وعاجزی کے ساتھ اس کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the Day that the Trumpet will be sounded - then will be smitten with terror those who are in the heavens, and those who are on earth, except such as Allah will please (to exempt): and all shall come to His (Presence) as beings conscious of their lowliness.

Translated by

Muhammad Sarwar

Everyone in the heavens and earth will be terrified on the day when the trumpet will be sounded except those whom God will save. Everyone will humbly come into the presence of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) the Day on which the Trumpet (Sur) will be blown -- and all who are in the heavens and all who are on the earth, will be terrified except him whom Allah wills. And all shall come to Him, humbled.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day when the trumpet shall be blown, then those who are in the heavens and those who are in the earth shall be terrified except such as Allah please, and all shall come to him abased.

Translated by

William Pickthall

And (remind them of) the Day when the Trumpet will be blown, and all who are in the heavens and the earth will start in fear, save him whom Allah willeth. And all come unto Him, humbled.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ख़याल करो जिस दिन सूर (नरसिंघा) में फूँक मारी जाएगी और जो आकाशों और धरती में है, घबरा उठेंगे, सिवाय उन के जिन्हें अल्लाह चाहे - और सब कान दबाए उस के समक्ष उपस्थित हो जाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس دن صور میں پھونک ماری جا وے گی سو جتنے آسمان اور زمین میں ہیں سب گھبرا جاویں گے مگر جس کو خدا چاہے (وہ اس گھبراہٹ سے اور موت سے محفوظ رہے گا) اور سب کے سب اسی کے سامنے دبے جھکے رہیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جس دن صور پھونکا جائے گا اور گھبرا جائیں گے وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سوائے ان لوگوں کے جنہیں اللہ اس گھبراہٹ سے بچانا چاہے گا اور ” اللہ “ کے حضور سب کے سب عاجزی کے ساتھ حاضر ہوجائیں گے۔ “ (٨٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا گزرے گی اس روز جب کہ صور پھونکا جائے گا اور ہول کھا جائیں گے وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ۔۔۔ سوائے ان لوگوں کے جنہیں اللہ اس ہول سے بچانا چاہے گا ۔۔۔ اور سب کان دبائے اس کے حضور حاضر ہوجائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس دن صور میں پھونکا جائیگا تو جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں سب گھبرا جائیں گے سوائے اس کے جسے اللہ چاہے، اور سب اس کے حضور میں عاجزی کے ساتھ حاضر ہوجائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن پھونکی جائے گی صور تو گھبرا جائے جو کوئی ہے آسمان میں اور جو کوئی ہے زمین میں مگر جس کو اللہ چاہے اور سب چلے آئیں اس کے آگے عاجزی سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دن قابل ذکر ہے جس دن صور پھونھکا جائیگا تو جو کوئی بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے سب گھرا جائیں گے مگر ہاں جس کو خدا چاہے اور سب خدا کے روبرو عاجز بن کر حاضر ہوں گے