Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 89

سورة النمل

مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَۃِ فَلَہٗ خَیۡرٌ مِّنۡہَا ۚ وَ ہُمۡ مِّنۡ فَزَعٍ یَّوۡمَئِذٍ اٰمِنُوۡنَ ﴿۸۹﴾

Whoever comes [at Judgement] with a good deed will have better than it, and they, from the terror of that Day, will be safe.

جو لوگ نیک عمل لائیں گے انہیں اس سے بہتر بدلہ ملے گا اور وہ اس دن کی گھبراہٹ سے بے خوف ہوں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ
جو کوئی
جَآءَ
لائے گا
بِالۡحَسَنَۃِ
نیکی کو
فَلَہٗ
تو اس کے لئے
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّنۡہَا
اس سے
وَہُمۡ
اور وہ
مِّنۡ فَزَعٍ
گھبراہٹ سے
یَّوۡمَئِذٍ
اس دن
اٰمِنُوۡنَ
امن میں ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ
جو شخص
جَآءَ
لے کر آئے گا
بِالۡحَسَنَۃِ
نیکی
فَلَہٗ
تو اس کے لیے
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّنۡہَا
اس سے
وَہُمۡ
اور وہ
مِّنۡ فَزَعٍ
گھبرا ہٹ سے
یَّوۡمَئِذٍ
اُس دن
اٰمِنُوۡنَ
امن میں ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

Whoever comes [at Judgement] with a good deed will have better than it, and they, from the terror of that Day, will be safe.

جو لوگ نیک عمل لائیں گے انہیں اس سے بہتر بدلہ ملے گا اور وہ اس دن کی گھبراہٹ سے بے خوف ہوں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو شخص اس دن بھلائی لے کر آئے گا اسے اس سے بہتر بدلہ ملے گا اور ایسے ہی لوگ اس دن گھبراہٹ سے امن میں ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوشخص نیکی لے کرآئے گاتواُس کے لیے اس سے بہترہے،اوروہ اُس دن گھبراہٹ سے امن میں ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whoever will come with the good deed will have (a reward) better than that, and such people will be immune on that day from any panic.

جو کوئی لے کر آیا بھلائی تو اس کو ملے اس سے بہتر اور ان کو گھبراہٹ سے اس دن امن ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو کوئی بھی (اس دن) نیکی لے کر آئے گا تو اس کے لیے اس سے بہتر صلہ ہوگا اور وہ اس دن کی گھبراہٹ سے امن میں ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whosoever comes with good will receive a reward better than his deed, and they will be made secure from the terror of that Day.

جو شخص بھلائی لے کر آئے گا اسے اس سے زیادہ بہتر صلہ ملے گا 108 اور ایسے لوگ اس دن کے ہول سے محفوظ ہوں گے ۔ 109

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو کوئی نیکی لے کر آئے گا اسے اس سے بہتر بدلہ ملے گا ۔ ( ٣٨ ) اور ایسے لوگ اس دن ہر قسم کی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو شخص قیامت کے دن کوئی نیکی لے کر آئے گا اس کو اس سے بہتر بدلہ ملے گا 3 اور ایسے لوگ اس دن گھبراہٹ سے بےخطر رہیں گے ان کو گھبراٹہ نہ ہوگی۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو شخص نیکی لے کر آئے تو اس کے لئے اس سے بہتر (بدلہ) ہے اور ایسے لوگ اس دن گھبراہٹ سے امن دیئے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو شخص نیکی لے کر حاضر ہوگا تو اس کو اس کی نیکی سے زیادہ بہتر بدلہ ملے گا۔ اور وہ اس دن کی گھبراہٹ سے محفوظ رہے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو شخص نیکی لےکر آئے گا تو اس کے لئے اس سے بہتر (بدلہ تیار) ہے اور ایسے لوگ (اُس روز) گھبراہٹ سے بےخوف ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whosoever will bring good shall have better than the worth thereof; and they from the terror of that Day will be secure.

جو کوئی نیکی (یعنی ایمان) لے کر آئے گا سو اس کو اس سے بہتراجر ملے گا اور ۔ وہ لوگ اس روز کی (بڑی) گھبراہٹ سے محفوظ رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو نیکی کے ساتھ حاضر ہوں گے تو ان کیلئے اس سے بہتر صلہ ہے اور وہ اس دن ہر گھبراہٹ سے مامون رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو شخص کوئی نیکی لے کر آئے اس کے لیے اس سے بہتر ( بدلہ ) ہے اور ایسے لوگ ( قیامت کی ) گھبراہٹ سے مطمئن ( بے خوف ) ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو شخص نیکی لے کر آئے گا تو اس کے لیے اس سے بہتر بدلہ تیار ہے اور ایسے لوگ اس دن گھبراہٹ سے بےخوف ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کوئی نیکی لے کر آئے گا اس کو اس سے کہیں بڑھ کر اچھا بدلہ ملے گا اور ایسے لوگ اس دن کے ہول سے امن میں ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ نیک عمل کرینگے انہیں اس کابہترین بدلہ دیاجائے گااورایسے لوگ اس دن گھبراہٹ سے محفوظ رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو نیکی لائے ( ف۱۵۳ ) اس کے لیے اس سے بہتر صلہ ہے ( ف۱۵٤ ) اور ان کو اس دن کی گھبراہٹ سے امان ہے ( ف۱۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو شخص ( اس دن ) نیکی لے کر آئے گا اس کے لئے اس سے بہتر ( جزا ) ہوگی اور وہ لوگ اس دن گھبراہٹ سے محفوظ و مامون ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

جو شخص نیکی لے کر آئے گا اسے اس سے بہتر ملے گا اور اس دن کی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If any do good, good will (accrue) to them therefrom; and they will be secure from terror that Day.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whoever does a good deed will receive a better reward than what he has done. He will be secure from the terror of the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whoever brings a good deed, will have better than its worth; and they will be safe from the terror on that Day.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever brings good, he shall have better than it; and they shall be secure from terror on the day.

Translated by

William Pickthall

Whoso bringeth a good deed will have better than its worth; and such are safe from fear that Day.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कोई सुचरित लेकर आया उसको उस से भी अच्छा प्राप्त होगा; और ऐसे लोग घबराहट से उस दिन निश्चिन्त होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شخص نیکی (یعنی ایمان) لاوے گا سو اس شخص کو اس (نیکی کے اجر) سے بہتر (اجر) ملے گا اور وہ لوگ بڑی گھبراہٹ سے اس روز امن میں رہیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو شخص بھلائی لے کر آئے گا وہ اس کا بہتر صلہ پائے گا اور یہ لوگ قیامت کی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے۔ (٨٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو شخص بھلائی لے کر آئے گا اسے اس سے زیادہ بہتر صلہ ملے گا اور ایسے لوگ اس دن کے ہول سے محفوظ ہوں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص نیکی لے کر آئے گا اسے اس سے بہتر ملے گا اور ایسے لوگ اس دن گھبراہٹ سے پر امن ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو کوئی لے کر آیا بھلائی تو اس کو ملے اس سے بہت اور ان کو گھبراہٹ سے اس دن امن ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو شخص نیکی لے کر حاضرہو گا تو اس کو اس نیکی سے بہتر بدلا ملے گا اور وہ نیکیاں لیکر آنے والے اس دن ہر قسم کی گھبراہٹ سے امن میں رہیں گے