Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 20

سورة القصص

وَ جَآءَ رَجُلٌ مِّنۡ اَقۡصَا الۡمَدِیۡنَۃِ یَسۡعٰی ۫ قَالَ یٰمُوۡسٰۤی اِنَّ الۡمَلَاَ یَاۡتَمِرُوۡنَ بِکَ لِیَقۡتُلُوۡکَ فَاخۡرُجۡ اِنِّیۡ لَکَ مِنَ النّٰصِحِیۡنَ ﴿۲۰﴾

And a man came from the farthest end of the city, running. He said, "O Moses, indeed the eminent ones are conferring over you [intending] to kill you, so leave [the city]; indeed, I am to you of the sincere advisors."

شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور کہنے لگا اے موسٰی! یہاں کے سردار تیرے قتل کا مشورہ کر رہے ہیں پس تو بہت جلد چلا جا مجھے اپنا خیر خواہ مان ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَآءَ
اور آیا
رَجُلٌ
ایک شخص
مِّنۡ اَقۡصَا
آخری کنارے سے
الۡمَدِیۡنَۃِ
شہر کے
یَسۡعٰی
دوڑتا ہوا
قَالَ
کہا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اِنَّ
بےشک
الۡمَلَاَ
سردار
یَاۡتَمِرُوۡنَ
وہ مشورہ کر رہے ہیں
بِکَ
تیرے بارے میں
لِیَقۡتُلُوۡکَ
کہ وہ قتل کر دیں تجھے
فَاخۡرُجۡ
پس نکل جا
اِنِّیۡ
بےشک میں
لَکَ
تیرے لیے
مِنَ النّٰصِحِیۡنَ
خیر خواہوں میں سے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَآءَ
اور آیا
رَجُلٌ
ایک شخص
مِّنۡ اَقۡصَا
دور کے کنارے سے
الۡمَدِیۡنَۃِ
شہر کے
یَسۡعٰی
دوڑتا ہوا
قَالَ
اُس نے کہا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اِنَّ
یقیناً
الۡمَلَاَ
سردار
یَاۡتَمِرُوۡنَ
مشورہ کر رہے ہیں
بِکَ
تیرے بارے میں
لِیَقۡتُلُوۡکَ
کہ وہ قتل کر دیں تجھے
فَاخۡرُجۡ
چنانچہ تو نکل جا
اِنِّیۡ
یقیناً میں
لَکَ
تیرے لیے
مِنَ النّٰصِحِیۡنَ
خیرخواہوں میں ہوں سے
Translated by

Juna Garhi

And a man came from the farthest end of the city, running. He said, "O Moses, indeed the eminent ones are conferring over you [intending] to kill you, so leave [the city]; indeed, I am to you of the sincere advisors."

شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور کہنے لگا اے موسٰی! یہاں کے سردار تیرے قتل کا مشورہ کر رہے ہیں پس تو بہت جلد چلا جا مجھے اپنا خیر خواہ مان ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اس واقعہ کے بعد) ایک شخص شہر کے پرلے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا اور کہنے لگا : موسیٰ ! اہل دربار تیرے متعلق مشورہ کر رہے ہیں کہ تمہیں قتل کر ڈالیں لہذا یہاں سے نکل جاؤ۔ میں یقینا تمہارا خیرخواہ ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورایک شخص شہرکے دورکے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا، اُس نے کہا: ’’اے موسیٰ!یقیناًسردارتیرے بارے میں مشورہ کررہے ہیں کہ تجھے قتل کر دیں،چنانچہ تو نکل جا، یقیناًمیں تیرے لیے خیر خواہوں میں سے ہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there came a man running, from the farthest part of the city. He said, |"The chiefs are counselling each other about you, so that they kill you. So, leave (the city). I am one of your well-wishers.|"

اور آیا شہر کے پرلے سرے سے ایک مرد دوڑتا ہوا کہ اے موسیٰ دربار والے مشورہ کرتے ہیں تجھ پر کہ تجھ کو مار ڈالیں سو نکل جا میں تیرا بھلا چاہنے والا ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ایک شخص آیا شہر کے آخری کنارے سے دوڑتا ہوا اس نے کہا : اے موسیٰ (علیہ السلام) ٰ ! اعیان حکومت تمہارے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں کہ تمہیں قتل کردیں تو تم یہاں سے نکل جاؤ میں تمہارے خیر خواہوں میں سے ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس کے بعد ایک آدمی شہر کے پرلے سرے سے دوڑتا ہوا آیا 30 اور بولا ” موسی ( علیہ السلام ) ، سرداروں میں تیرے قتل کے مشورے ہو رہے ہیں ، یہاں سے نکل جا ، میں تیرا خیر خواہ ہوں ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس کے بعد یہ ہوا کہ ) شہر کے بالکل دور دراز علاقے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا ، اس نے کہا کہ : موسیٰ ! سردار لوگ تمہارے بارے میں مشورے کر رہے ہیں کہ تمہیں قتل کر ڈالیں ، اس لیے تم یہاں سے نکل جاؤ ، یقین رکھو میں تمہارے خیر خواہوں میں سے ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایک شخص شہر کے پرلے سر سے دوڑتا آیا 9 اور موسیٰ سے کہنے لگا دربار والیتیرے مار ڈالنے کا مشورہ کر رہے ہیں تو خدا کے واسطے شہر سے نکل جا میں تیرا بھلا چاہتا ہوں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ایک شخص شہر کی پرلی طرف سے (جہاں مشورہ ہورہا تھا) دوڑتا ہوا آیا (اور) کہنے لگا اے موسیٰ (علیہ السلام) ! بیشک اہل دربار آپ کے بارے مشورہ کر رہے ہیں کہ آپ کو قتل کردیں تو آپ (یہاں سے) نکل جائیے یقینا میں آپ کی خیر خواہی کررہا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ایک آدمی شہر کے پر لے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا۔ اس نے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام) (فرعون کے ) درباری آپ کے بارے میں مشورہ کررہے ہیں تاکہ وہ آپ کو قتل کردیں۔ پس آپ یہاں سے نکل جائیے۔ بیشک میں آپ کا بھلا چاہنے والوں میں سے ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ایک شخص شہر کی پرلی طرف سے دوڑتا ہوا آیا (اور) بولا کہ موسٰی (شہر کے) رئیس تمہارے بارے میں صلاحیں کرتے ہیں کہ تم کو مار ڈالیں سو تم یہاں سے نکل جاؤ۔ میں تمہارا خیر خواہ ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there came a man from the farthest part of the city, running; he said: O Musa! the chiefs are taking counsel together concerning thee, that they might slay thee; wherefore go forth thou, verily I am unto thee of the admonishers.

اور ایک شخص شہر کے کنارہ سے ۔ دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا اے موسیٰ (علیہ السلام) اہل دربار آپ کے متعلق مشورہ کررہے ہیں کہ آپ کو قتل کردیں ۔ سو آپ چلے جائیے میں آپ کا بڑا خیر خواہ ہوں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور شہر کے پرلے سرے سے ایک شخص بھاگا ہوا آیا ۔ اس نے بتایا کہ اے موسیٰ! اعیانِ حکومت تمہارے قتل کے مشورے کر رہے ہیں ، تو یہاں سے نکل جاؤ ، میں تمہارے خیرخواہوں میں سے ہوں!

Translated by

Mufti Naeem

اور شہر کے آخری کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا ، اس نے کہا اے موسیٰ! سردار لوگ تیرے ( خلاف ) مشہور کررہے ہیں تاکہ تجھے قتل کرڈالیں پس آپ ( یہاں سے ) نکل جائیے ، بلاشبہ میں آپ کے خیر خواہوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ایک شخص شہر کی پرلی طرف سے دوڑتا ہوا آیا اور بولا ” موسیٰ شہر کے رئیس تمہارے بارے میں صلاحیں کرتے ہیں کہ تم کو مار ڈالیں سو تم یہاں سے نکل جاؤ۔ میں تمہارا خیر خواہ ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ایک شخص جو موسیٰ کا خیر خواہ تھا شہر کے پرلے کنارے سے دوڑتا ہوا موسیٰ کے پاس آیا اور کہا اے موسیٰ دربار والے آپ کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں کہ آپ کو قتل کردیں پس آپ جس قدر جلد ممکن ہو سکے یہاں سے نکل جائیں میں یقینی طور پر آپ کا بڑا خیر خواہ ہوں

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اس واقعہ کے بعد ) ایک شخص شہرکی دوسری جانب سے دوڑتاہواآیا اور کہنے لگا: ’’اے موسیٰ فرعون کے دربا ر والے تیرے متعلق آپس میں مشورہ کررہے ہیں تاکہ تمہیں قتل کر ڈالیں لہٰذایہاں سے نکل جائو میں یقیناتمہاراخیرخوا ہ ہوں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص ( ف٤۸ ) دوڑتا آیا ، کہا اے موسیٰ! بیشک دربار والے ( ف٤۹ ) آپ کے قتل کا مشورہ کررہے ہیں تو نکل جایے ( ف۵۰ ) میں آپ کا خیر خواہ ہوں ( ف۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور شہر کے آخری کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اس نے کہا: اے موسٰی! ( قومِ فرعون کے ) سردار آپ کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں کہ وہ آپ کو قتل کردیں سو آپ ( یہاں سے ) نکل جائیں بیشک میں آپ کے خیر خواہوں میں سے ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور شہر کے آخری حصہ سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا ( اور ) کہا اے موسیٰ! قوم کے بڑے لوگ تمہارے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں کہ تجھے قتل کر دیں ۔ ( لہٰذا ) یہاں سے نکل جا یقیناً میں تیرے خیر خواہوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And there came a man, running, from the furthest end of the City. He said: "O Moses! the Chiefs are taking counsel together about thee, to slay thee: so get thee away, for I do give thee sincere advice."

Translated by

Muhammad Sarwar

A man came running from the farthest part of the city saying, "Moses, people are planning to kill you. I sincerely advise you to leave the city.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there came a man running, from the farthest end of the city. He said: "O Musa! Verily, the chiefs are taking counsel together about you, to kill you, so escape. Truly, I am one of the good advisers to you."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And a man came running from the remotest part of the city. He said: O Musa! surely the chiefs are consulting together to slay you, therefore depart (at once); surely I am of those who wish well to you.

Translated by

William Pickthall

And a man came from the uttermost part of the city, running. He said: O Moses! Lo! the chiefs take counsel against thee to slay thee; therefor escape. Lo! I am of those who give thee good advice.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस के पश्चात एक आदमी नगर के परले सिरे से दौड़ता हुआ आया। उस ने कहा, "ऐ मूसा, सरदार तेरे विषय में परामर्श कर रहे हैं कि तुझे मार डालें। अतः तू निकल जा! मैं तेरा हितैषी हूँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس مجمع میں) ایک شّخص شہر کے (اس) کنارے سے (جہاں یہ مشورہ ہورہا تھا) دوڑتا ہوا آیا (اور) کہنے لگا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) اہل دربار آپ کے متعلق مشورہ کر رہے ہیں کہ آپ کو قتل کردیں سو آپ (یہاں سے) چل دیجیئے میں آپ کی خیر خواہی کر رہا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کے بعد ایک آدمی شہر کے دوسرے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا اور اس نے کہا موسیٰ سردار آپ کے قتل کے مشورہ ہو رہے ہیں یہاں سے نکل جا میں آپ کا خیرخواہ ہوں۔ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے بعد ایک آدمی شہر کے پرلے سرے سے دوڑتا ہوا آیا اور بولا اے موسیٰ ، سرداروں میں تیرے قتل کے مشورے ہو رہے ہیں ، یہاں سے نکل جا ، میں تیرا خیر خواہ ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ایک شخص شہر کے دور والے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے موسیٰ بلاشبہ بات یہ ہے کہ اہل دربار آپ کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں کہ آپ کو قتل کردیں۔ لہٰذا آپ نکل جائیں بلاشبہ میں آپ کی بھلائی چاہنے والوں میں سے ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور آیا شہر کے پرلے سرے سے ایک مرد دوڑتا ہوا کہا اے موسیٰ دربار والے مشورہ کرتے ہیں تجھ پر کہ تجھ کو مار ڈالیں سو نکل جا میں تیرا بھلا چاہنے والا ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ایک شخص شہر کے پرلے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا اس نے کہا ، اے موسیٰ (علیہ السلام) بلا شبہ اہل دربار آپ کے متعلق مشورہ کررہے ہیں کہ آپ کو قتل کردیں سو آپ یہاں سے نکل جایئے میں آپ کے خیر خوا ہوں میں سے ہوں