Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 26

سورة القصص

قَالَتۡ اِحۡدٰىہُمَا یٰۤاَبَتِ اسۡتَاۡجِرۡہُ ۫ اِنَّ خَیۡرَ مَنِ اسۡتَاۡجَرۡتَ الۡقَوِیُّ الۡاَمِیۡنُ ﴿۲۶﴾

One of the women said, "O my father, hire him. Indeed, the best one you can hire is the strong and the trustworthy."

ان دونوں میں سے ایک نے کہا کہ ابا جی! آپ انہیں مزدوری پر رکھ لیجئے ، کیونکہ جنہیں آپ اجرت پر رکھیں ان میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو مضبوط اور امانتدار ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَتۡ
کہا
اِحۡدٰىہُمَا
ان دونوں میں سے ایک نے
یٰۤاَبَتِ
اے میرے ابا جان
اسۡتَاۡجِرۡہُ
اجرت پر رکھ لیجیے اسے
اِنَّ
بےشک
خَیۡرَ
بہترین
مَنِ اسۡتَاۡجَرۡتَ
وہ جسے
الۡقَوِیُّ
جو مضبوط ہے
الۡاَمِیۡنُ
امانت دار ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَتۡ
کہا
اِحۡدٰىہُمَا
اُن دونوں میں سے ایک نے
یٰۤاَبَتِ
اے میرے ابّا جان
اسۡتَاۡجِرۡہُ
اسے اُجرت پر رکھ لیں
اِنَّ
یقیناً
خَیۡرَ
بہترین آدمی ہے
مَنِ اسۡتَاۡجَرۡتَ
جسےاُجرت پر رکھیں آپ
الۡقَوِیُّ
مضبوط
الۡاَمِیۡنُ
امانت دار
Translated by

Juna Garhi

One of the women said, "O my father, hire him. Indeed, the best one you can hire is the strong and the trustworthy."

ان دونوں میں سے ایک نے کہا کہ ابا جی! آپ انہیں مزدوری پر رکھ لیجئے ، کیونکہ جنہیں آپ اجرت پر رکھیں ان میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو مضبوط اور امانتدار ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان میں سے ایک بولی، اباجان ! اسے اپنا نوکر رکھ لیجئے۔ بہترین آدمی جسے آپ نوکر رکھنا چاہیں وہی ہوسکتا ہے جو طاقتور اور امین ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن دونوں میں سے ایک نے کہا: ’’اے میرے اباجان!اسے اُجرت پررکھ لیں۔ یقیناًبہترین آدمی جسے آپ اجرت پررکھیں مضبوط،امانت دارہی ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

One of the two women said, &Dear father, hire him; the best man you hire is the one who is strong, trustworthy.|"

بولی ان دونوں میں سے ایک اے باپ اس کو نوکر رکھ لے البتہ بہتر نوکر جس کو تو رکھنا چاہے وہ ہے جو زور آور ہو امانتدار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان دونوں میں سے ایک نے کہا : ابا جان ! آپ ان کو ملازم رکھ لیں یقیناً بہترین آدمی جسے آپ ملازم رکھیں وہی ہوسکتا ہے جو طاقتور اور امین ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان دونوں عورتوں میں سے ایک نے اپنے باپ سے کہا ” ابا جان ، اس شخص کو نوکر رکھ لیجیے ، بہترین آدمی جسے آپ ملازم رکھیں وہی ہو سکتا ہے جو مضبوط اور امانتدار ہو ۔ ” 37

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان دونوں عورتوں میں سے ایک نے کہا : ابا جان ! آپ ان کو اجرت پر کوئی کام دے دیجیے ۔ آپ کسی سے اجرت پر کام لیں تو اس کے لیے بہترین شخص وہ ہے جو طاقتور بھی ہو ، امانت دار بھی ۔ ( ١٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان دونوں عورتوں میں سے ایک کہنے لگی جو موسیٰ کو لے کر آئی تھی باوا اس کو نوکر رکھ لے بہتر نوکر جو تو رکھنا چاہے وہی ہے جو زور دار امانت دار ہو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان دونوں (بچیوں) میں سے ایک نے کہا اباجان ! ان کو ملازم رکھ لیجئے کیونکہ بہتر ملازم جو آپ رکھیں وہ ہے کہ توانا (اور) امانت دار ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان دونوں میں سے ایک نہ کہا اے میرے ابان جان ! انہیں (اپنے پاس) ملازم رکھ لیجئے بیشک بہترین ملازم وہ ہے جو طاقت ور اور امانت دارہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ایک لڑکی بولی کہ ابّا ان کو نوکر رکھ لیجئے کیونکہ بہتر نوکر جو آپ رکھیں وہ ہے (جو) توانا اور امانت دار (ہو)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And said one of the twain: O my father! hire him, for the best that thou canst hire is the strong and trustworthy one.

پھر) ان دو میں سے ایک لڑکی بولی اے اباان کو نوکر رکھ لیجیے کیونکہ اچھا نوکر وہی ہے جو قوت دار ہو امانت دار ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان میں سے ایک نے کہا: ابا جان! ان کو ملازم رکھ لیجئے کیونکہ آپ کیلئے بہترین ملازم وہی ہوسکتا ہے ، جو قوی اور امانتدار ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان دو میں سے ایک ( عورت ) نے کہا اے میرے ابو! ان کو ملازم رکھ لیجیے ( کیونکہ ) بے شک جس کو بھی آپ ملازم رکھیں اس میں سب سے بہتر وہ ہے جو طاقتور اور دیانت دار ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ایک لڑکی بولی کہ ” اباجان ان کو نوکر رکھ لیجئے کیونکہ بہتر نوکر جو آپ رکھیں وہ ہے کہ جو توانا اور امانت دار ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ادھر ایک دن ان دونوں لڑکیوں میں سے ایک نے اپنے والد سے کہا کہ ابا جان آپ ان کو اپنا نوکر رکھ لیجئے کیونکہ سب سے اچھا شخص جس کو آپ نوکر رکھنا چاہیں وہی ہوسکتا ہے جو طاقتور بھی ہو () اور امانت دار بھی

Translated by

Noor ul Amin

ان میں سے ایک بولی:اباجان!اسے اپنانوکررکھ لیجئے: یقینا بہترین آدمی ہے جسے آپ رکھناچاہیں یہی ہوسکتا ہے جو طاقتوراورامین ہو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان میں کی ایک بولی ( ف٦۷ ) اے میرے باپ! ان کو نوکر رکھ لو ( ف٦۸ ) بیشک بہتر نوکر وہ جو طاقتور اور امانتدار ہو ( ف٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان میں سے ایک ( لڑکی ) نے کہا: اے ( میرے ) والد گرامی! انہیں ( اپنے پاس مزدوری ) پر رکھ لیں بیشک بہترین شخص جسے آپ مزدوری پر رکھیں وہی ہے جو طاقتور امانت دار ہو ( اور یہ اس ذمہ داری کے اہل ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

تو ان دو میں سے ایک لڑکی نے کہا اے ابا! اس کو اجرت پر رکھ لیجئے کیونکہ اچھا مزدور جسے آپ اجرت پر رکھیں وہی ہے جو طاقت ور بھی ہو اور امانت دار بھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Said one of the (damsels): "O my (dear) father! engage him on wages: truly the best of men for thee to employ is the (man) who is strong and trusty"....

Translated by

Muhammad Sarwar

One of the women said to her father, "Father, hire him; the best whom you may hire is a strong and trustworthy one."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And said one of them (the two women): "O my father! Hire him! Verily, the best of men for you to hire is the strong, the trustworthy."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Said one of them: O my father! employ him, surely the best of those that you can employ is the strong man, the faithful one.

Translated by

William Pickthall

One of the two women said: O my father! Hire him! For the best (man) that thou canst hire in the strong, the trustworthy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन दोनों स्त्रियों में से एक ने कहा, "ऐ मेरे बाप! इसको मज़दूरी पर रख लीजिए। अच्छा व्यक्ति, जिसे आप मज़दूरी पर रखें, वही है जो बलवान, अमानतदार हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(پھر) ایک لڑکی نے کہا کہ ابا جان آپ ان کو نوکر رکھ لیجیئے کیوں کہ اچھا نوکر وہ شخص ہے جو مضبوط (ہو اور) امانت دار (بھی) ہو۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان دونوں لڑکیوں سے ایک نے اپنے باپ سے عرض کی اباجان اس شخص کو نوکر رکھ لیجیے بہترین آدمی جسے آپ ملازم رکھیں یہ طاقت ور اور امانتدار ہے۔ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان دونوں عورتوں میں سے ایک نے اپنے باپ سے کہا ابا جان ، اس شخص کو نوکر رکھ لیجئے ، بہترین آدمی ہے آپ ملازم رکھیں وہی ہو سکتا ہے جو مضبوط اور امانت دار ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان دونوں عورتوں میں سے ایک کہنے لگی کہ ابا جی آپ اس شخص کو مزدوری پر رکھ لیجیے بیشک جس کسی کو آپ مزدوری پر رکھیں ان میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قوی ہو امانت دار ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولی ان دونوں میں سے ایک اے باپ اس کو نوکر رکھ لے البتہ بہتر نوکر جس کو تو رکھنا چاہے وہ ہے جو زور آور ہو امانت دار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان دونوں میں سے ایک لڑکی کہنے لگی اے باپ آپ اس شخص کو نوکر رکھ لیجئے کیونکہ اچھا نوکر جس کو آپ نوکر رکھنا چاہیں وہ شخص ہے جو توانا اور امانت دار ہو