Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 31

سورة القصص

وَ اَنۡ اَلۡقِ عَصَاکَ ؕ فَلَمَّا رَاٰہَا تَہۡتَزُّ کَاَنَّہَا جَآنٌّ وَّلّٰی مُدۡبِرًا وَّ لَمۡ یُعَقِّبۡ ؕ یٰمُوۡسٰۤی اَقۡبِلۡ وَ لَا تَخَفۡ ۟ اِنَّکَ مِنَ الۡاٰمِنِیۡنَ ﴿۳۱﴾

And [he was told], "Throw down your staff." But when he saw it writhing as if it was a snake, he turned in flight and did not return. [ Allah said], "O Moses, approach and fear not. Indeed, you are of the secure.

اور یہ ( بھی آواز آئی ) کہ اپنی لاٹھی ڈال دے ۔ پھر جب اس نے دیکھا کہ وہ سانپ کی طرح پھن پھنا رہی ہے تو پیٹھ پھیر کر واپس ہوگئے اور مڑ کر رُخ بھی نہ کیا ، ہم نے کہا اے موسٰی! آگے آ ڈر مت ، یقیناً تو ہر طرح امن والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡ
اور یہ کہ
اَلۡقِ
تو ڈال دے
عَصَاکَ
لاٹھی اپنی
فَلَمَّا
تو جب
رَاٰہَا
اس نے دیکھا اسے
تَہۡتَزُّ
کہ وہ ہلتی ہے
کَاَنَّہَا
گویا کہ وہ
جَآنٌّ
سانپ ہے
وَّلّٰی
وہ پھر گیا
مُدۡبِرًا
پیٹھ پھیر کر
وَّلَمۡ
اور نہ
یُعَقِّبۡ
وہ پلٹا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اَقۡبِلۡ
آگے بڑھ
وَلَا
اور نہ
تَخَفۡ
تو ڈر
اِنَّکَ
بےشک تو
مِنَ الۡاٰمِنِیۡنَ
امن پانے والوں میں سے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡ
اوریہ کہ
اَلۡقِ
پھینک دو
عَصَاکَ
اپنی لاٹھی
فَلَمَّا
پھر جب
رَاٰہَا
اس نے دیکھا اُسے
تَہۡتَزُّ
حرکت کرتی ہے
کَاَنَّہَا جَآنٌّ
گویا کہ وہ سانپ ہے
وَّلّٰی
وہ بھاگا
مُدۡبِرًا
پیٹھ پھیر کر
وَّلَمۡ یُعَقِّبۡ
اورپیچھے نہیں مُڑا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اَقۡبِلۡ
آگے آؤ
وَلَا تَخَفۡ
اور نہ تم خوف کھاؤ
اِنَّکَ
یقیناً تم
مِنَ الۡاٰمِنِیۡنَ
امن والوں میں سے ہو
Translated by

Juna Garhi

And [he was told], "Throw down your staff." But when he saw it writhing as if it was a snake, he turned in flight and did not return. [ Allah said], "O Moses, approach and fear not. Indeed, you are of the secure.

اور یہ ( بھی آواز آئی ) کہ اپنی لاٹھی ڈال دے ۔ پھر جب اس نے دیکھا کہ وہ سانپ کی طرح پھن پھنا رہی ہے تو پیٹھ پھیر کر واپس ہوگئے اور مڑ کر رُخ بھی نہ کیا ، ہم نے کہا اے موسٰی! آگے آ ڈر مت ، یقیناً تو ہر طرح امن والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اللہ نے حکم دیا) کہ اپنی لاٹھی پھینکو۔ پھر جب موسیٰ نے اس (پھینکی ہوئی) لاٹھی کو دیکھا تو وہ یوں حرکت کر رہی تھی جیسے کوئی سانپ ہے۔ موسیٰ پیٹھ پھیر کر پیچھے ہٹے اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا (اللہ تعالیٰ نے فرمایا) آگے بڑھو اور ڈرو نہیں تمہیں کچھ نہیں ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریہ کہ اپنی لاٹھی پھینک دو۔‘‘ تو جب موسیٰ نے اُسے دیکھاکہ حرکت کررہی ہے گویا کہ وہ سانپ ہے توپیٹھ پھیر کر بھاگا۔ اورپیچھے نہیں مڑا۔’’اے موسیٰ!آگے آؤاورخوف نہ کھاؤ،یقیناتم امن والوں میں سے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And saying; &Throw down your staff.|" So when he saw it moving as if it were a snake, he turned back in retreat and did not look back. (Allah said to him), |"0 Musa come forward and do not fear; you are one of those in peace.

اور یہ کہ ڈال دے اپنی لاٹھی پھر جب دیکھا اس کو پھنپھناتے جیسے سانپ کی سٹک الٹا پھرا منہ موڑ کر اور نہ دیکھا پیچھے پھر کر اے موسیٰ آگے آ اور مت ڈر تجھ کو کچھ خطرہ نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ تم اپنی لاٹھی ڈال دو تو جب اس نے دیکھا کہ وہ حرکت کر رہی ہے جیسے کہ سانپ ہو تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگا اور اس نے پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا (اللہ نے فرمایا : ) اے موسیٰ ! آگے آؤ اور ڈرو نہیں تم بالکل مأمون ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور ﴿حکم دیا گیا کہ﴾ پھینک دے اپنی لاٹھی ۔ جونہی کہ موسی ( علیہ السلام ) نے دیکھا کہ وہ لاٹھی سانپ کی طرح بل کھا رہی ہے تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگا اور اس نے مڑ کر بھی نہ دیکھا ۔ ﴿ارشاد ہوا﴾ ” موسی ( علیہ السلام ) ، پلٹ آ اور خوف نہ کر ، تو بالکل محفوظ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہ : اپنی لاٹھی نیچے ڈال دو ، پھر ہوا یہ کہ جب انہوں نے اس لاٹھی کو دیکھا کہ وہ اس طرح حرکت کر رہی ہے جیسے وہ سانپ ہو ، تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگے ، اور مڑ کر بھی نہ دیکھا ( ٢٠ ) ( ان سے کہا گیا ) موسیٰ ! سامنے آؤ ، اور ڈرو نہیں ، تم بالکل محفوظ ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ بھی آواز آئی اپنی لاٹھی زمین پر ڈال دے موسیٰ نے ڈال دی جب دیکھا وہ سانپ کی طرح پھنپھناتی ہے تو پیٹھ موڑ کر بھاگا اور پیچھے پھر کر بھی نہ دیکھا پھر آواز آئی اے موسیٰ آگے اور ڈر نہیں تو بےفکر رہ (تجھے کوئی صدمہ نہیں ہنچنے کا) 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہ اپنا عصا ڈال دیں۔ جب انہوں نے اس کو حرکت کرتے دیکھا گویا کہ وہ (بہت بڑا) سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر چل دیئے اور پیچھے مٹر کر بھی نہ دیکھا (ہم نے فرمایا) اے موسیٰ (علیہ السلام) ! آگے بڑھیں اور ڈریں نہیں بیشک آپ (ہر طرح سے) امن میں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم اپنا عصا (لاٹھی۔ زمین پر) پھینکو۔ پھر جب انہوں نے اس کو لہراتے بل کھاتے دیکھا جو ایک سانپ کی طرح تھا تو پیٹھ پھیر کر بھا گے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ اللہ نے فرمایا اے موسیٰ (علیہ السلام) ! آگے آئو ‘ مت ڈرو تم امن میں ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ کہ اپنی لاٹھی ڈالدو۔ جب دیکھا کہ وہ حرکت کر رہی ہے گویا سانپ ہے، تو پیٹھ پھیر کر چل دیئے اور پیچھے پھر کر بھی نہ دیکھا۔ (ہم نے کہا کہ) موسٰی آگے آؤ اور ڈرومت تم امن پانے والوں میں ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And cast thou down thy staff. And when he saw it stirring, as though it were a serpent, he turned in flight and looked not back. O Musa! draw nigh, and fear not; thou art of the secure ones.

اور یہ بھی کہ تم اپنا عصا ڈال دو پھر جب انہوں نے اسے لہراتا ہوا دیکھا جیسا پتلا (تیز) سانپ تو وہ پشت پھیر کر بھاگے اور پیچھے پھر کر بھی نہ دیکھا (حکم ہوا) اے موسیٰ آگے آؤ اور ڈرو مت۔ تم (ہر طرح) امن میں ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ تم اپنا عصا ڈال دو! تو جب اس نے اس کو اس طرح حرکت کرتے دیکھا گویا سانپ ہو تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگا اور پھر مڑ کے نہ دیکھا ۔ اے موسیٰٰ آگے آؤ اور ڈرو نہیں ، تم بالکل مامون ہو!

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ کہ آپ اپنی لاٹھی ( زمین پر ) ڈال دیجیے ، پس جب انہوں نے اس ( لاٹھی ) کو دیکھا تو ( اس طرح ) ہل رہی تھی گویا وہ سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مُڑکر ( بھی ) نہ دیکھا ( ارشاد ہوا ) اے موسیٰ! آگے آئیے اور ڈرئیے نہیں ، بے شک آپ امن ( پانے ) والوں میں سے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ کہ اپنی لاٹھی ڈال دو ۔ جب دیکھا کہ وہ حرکت کر رہی ہے گویا سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ پڑے اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا۔ ہم نے کہا کہ ” موسیٰ آگے آئو اور ڈرو مت تم امن پانے والوں میں ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ڈال دو اپنی لاٹھی کو زمین پر اسے موسیٰ ! پھر جب موسیٰ نے زمین پر ڈالنے کے بعد اس کو دیکھا تو وہ اس طرح بل کھا رہی تھی جیسے کوئی باریک پھرتیلا سانپ ہو تو آپ مارے خوف کے بھاگ کھڑے ہوئے پیٹھ پھیر کر اور مڑ کر بھی نہ دیکھا ارشاد ہوا اے موسیٰ پلٹ آؤ اور ڈرو مت بیشک تم امن والوں میں سے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اللہ نے حکم دیا ) کہ اپنی لاٹھی پھینکو ، پھر جب موسیٰ نے اس ( پھنکتی ہوئی ) لاٹھی کو سانپ کی طرح بل کھاتے دیکھاتوموسیٰ پیٹھ پھیرکرپیچھے ہٹے اور پیچھے مڑکربھی نہ دیکھا ( اللہ تعالی نے فرمایا ) آگے بڑھو اور ڈرو نہیں تمہیں کچھ نہیں ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ ڈال دے اپنا عصا ( ف۸٤ ) پھر جب موسیٰ نے اسے دیکھا لہراتا ہوا گویا سانپ ہے پیٹھ پھیر کر چلا اور مڑ کر نہ دیکھا ( ف۸۵ ) اے موسیٰ سامنے آ اور ڈر نہیں ، بیشک تجھے امان ہے ( ف۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ کہ اپنی لاٹھی ( زمین پر ) ڈال دو ، پھر جب موسٰی ( علیہ السلام ) نے اسے دیکھا کہ وہ تیز لہراتی تڑپتی ہوئی حرکت کر رہی ہے گویا وہ سانپ ہو ، تو پیٹھ پھیر کر چل پڑے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا ، ( ندا آئی: ) اے موسٰی! سامنے آؤ اور خوف نہ کرو ، بیشک تم امان یافتہ لوگوں میں سے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ کہ تم اپنا عصا پھینک دو تو جب اسے دیکھا کہ اس طرح حرکت کر رہا ہے جیسے وہ سانپ ہے تو وہ منہ موڑ کر الٹے مڑے اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا ( آواز آئی ) اے موسیٰ! آگے آؤ ۔ اور ڈرو نہیں تم ( ہر طرح ) امن میں ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Now do thou throw thy rod!" but when he saw it moving (of its own accord) as if it had been a snake, he turned back in retreat, and retraced not his steps: O Moses!" (It was said), "Draw near, and fear not: for thou art of those who are secure.

Translated by

Muhammad Sarwar

Throw down your staff." When Moses saw his staff moving on the ground like a living being he fled with no desire to step forward. He was told, "Moses, step forward. Do not be afraid; you will be safe and secure.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And throw your stick!" But when he saw it moving as if it were a snake, he turned in flight, and looked not back. (It was said:) "O Musa! Draw near, and fear not. Verily, you are of those who are secure."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And saying: Cast down you staff. So when he saw it in motion as if it were a serpent, he turned back retreating, and did not return. O Musa! come forward and fear not; surely you are of those who are secure;

Translated by

William Pickthall

Throw down thy staff. And when he saw it writhing as it had been a demon, he turned to flee headlong, (and it was said unto him): O Moses! Draw nigh and fear not. Lo! thou art of those who are secure.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह कि "डाल दे अपनी लाठी।" फिर जब उस ने देखा कि वह बल खा रही है जैसे कोई साँप हो तो वह पीठ फेरकर भागा और पीछे मुड़कर भी न देखा। "ऐ मूसा! आगे आ और भय न कर। निस्संदेह तेरे लिए कोई भय की बात नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ (بھی آواز آئی) کہ تم اپنا عصا ڈال دو (7) سو انہوں نے جب اس کو لہراتا ہوا دیکھا جیسا پتلا سانپ (تیز) ہوتا ہے تو پشت پھیر کر بھاگے (پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا (حکم ہوا کہ) اے موسیٰ (علیہ السلام) آگے آؤ اور ڈرو مت تم ہر (طرح) امن میں ہو۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اپنی لاٹھی پھینک دیں جونہی موسیٰ نے دیکھا کہ لاٹھی سانپ کی طرح بل کھا رہی ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور موسیٰ نے مڑکر بھی نہ دیکھا اے موسیٰ پلٹ آؤ خوف نہ کرو تو بالکل محفوظ ہے۔ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور (حکم دیا گیا کہ) پھینک دے اپنی لاٹھی۔ جوں ہی کہ موسیٰ نے دیکھا کہ وہ لاٹھی سانپ کی طرح بل کھا رہی ہے تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگا اور اس نے مڑ کر بھی نہ دیکھا۔ (ارشاد ہوا) موسیٰ ، پلٹ آؤ اور خوف نہ کرو ، تو بالکل محفوظ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ کہ تم اپنی لاٹھی کو ڈال دو سو جب انہوں نے دیکھا کہ وہ اس طرح حرکت کر رہی ہے کہ گویا وہ سانپ ہے تو پشت پھیر کر پلٹ گئے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ اے موسیٰ آگے آؤ اور مت ڈرو بیشک تم امن والوں میں سے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ کہ ڈال دے اپنی لاٹھی پھر جب دیکھا اس کو پھنپھناتے جیسے سانپ کی سٹک الٹا پھرا منہ موڑ کر اور نہ دیکھا پیچھے پھر کر اے موسیٰ آگے آ اور مت ڈر تجھ کو کچھ خطرہ نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کہ تو اپنا عصا ڈال دے پھر جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اس لاٹھی کو اس طرح حرکت کرتے دیکھا جیسے ایک تیز رفتار سانپ ہے تو موسیٰ (علیہ السلام) پیٹھ پھیر کر بھاگا اور پلٹ کر بھی نہ دیکھا ، ارشاد ہوا اے موسیٰ آگ آ اور ڈر نہیں یقینا تو امن یافتہ لوگوں میں سے ہے