Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 39

سورة القصص

وَ اسۡتَکۡبَرَ ہُوَ وَ جُنُوۡدُہٗ فِی الۡاَرۡضِ بِغَیۡرِ الۡحَقِّ وَ ظَنُّوۡۤا اَنَّہُمۡ اِلَیۡنَا لَا یُرۡجَعُوۡنَ ﴿۳۹﴾

And he was arrogant, he and his soldiers, in the land, without right, and they thought that they would not be returned to Us.

اس نے اور اس کے لشکروں نے ناحق طریقے پر ملک میں تکبر کیا اور سمجھ لیا کہ وہ ہماری جانب لوٹائے ہی نہ جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاسۡتَکۡبَرَ
اور تکبر کیا
ہُوَ
اس نے
وَجُنُوۡدُہٗ
اور اس کے لشکروں نے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بِغَیۡرِ
بغیر
الۡحَقِّ
حق کے
وَظَنُّوۡۤا
اور وہ سمجھے تھے
اَنَّہُمۡ
بےشک وہ
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
لَایُرۡجَعُوۡنَ
نہ وہ لوٹائے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاسۡتَکۡبَرَ
اور بڑا بن بیٹھا
ہُوَ
وہ
وَجُنُوۡدُہٗ
اور اس کے لشکر
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بِغَیۡرِ الۡحَقِّ
نا حق
وَظَنُّوۡۤا
اور انہوں نے گمان کیا
اَنَّہُمۡ
یقیناًوہ
اِلَیۡنَا
طرف ہماری
لَایُرۡجَعُوۡنَ
واپس نہیں لوٹائے جائیں گے
Translated by

Juna Garhi

And he was arrogant, he and his soldiers, in the land, without right, and they thought that they would not be returned to Us.

اس نے اور اس کے لشکروں نے ناحق طریقے پر ملک میں تکبر کیا اور سمجھ لیا کہ وہ ہماری جانب لوٹائے ہی نہ جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور فرعون اور اس کے لشکر اس ملک میں ناحق ہی برے بن بیٹھے تھے اور انھیں یقین ہوگیا تھا کہ ہمارے حضور واپس نہ لائے جائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اوراُس کے لشکرزمین میں ناحق بڑے بن بیٹھے اورانہوں نے گمان کیاکہ یقیناًوہ ہماری طرف واپس نہیں لوٹائے جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And he and his hosts became over-proud in the land without justification and thought that they would not be returned to Us.

اور بڑائی کرنے لگے وہ اور اس کے لشکر ملک میں ناحق اور سمجھے کہ وہ ہماری طرف پھر کر نہ آئیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور زمین میں ناحق تکبر کیا اس نے بھی اور اس کے لشکروں نے بھی اور انہوں نے سمجھا کہ وہ ہماری طرف لوٹائے نہیں جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And he and his hosts waxed arrogant in the land without any right, believing that they will never have to return to Us!

اس نے اور اس کے لشکروں نے زمین میں بغیر کسی حق کے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا 54 اور سمجھے کہ انہیں کبھی ہماری طرف پلٹنا نہیں ہے ۔ 55

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

غرض یہ کہ اس نے اور اس کے لشکروں نے زمین میں ناحق گھمنڈ کیا ، اور یہ سمجھ بیٹھے کہ انہیں ہمارے پاس واپس نہیں لایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور فرعون اور اس کے لشکر والے ناحق ملک میں غرور کرنے لگے 6 اور سمجھے کہ ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا نہیں ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ اور اس کے لشکر ملک میں ناحق مغرور ہو رہے تھے اور ان کا گمان تھا کہ وہ ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے (فرعون نے ) اور اس کے لشکر نے زمین پر ناحق تکبر اختیار کر رکھا تھا۔ اور وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ وہ ہماری طرف نہیں لوٹائے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ اور اس کے لشکر ملک میں ناحق مغرور ہورہے تھے اور خیال کرتے تھے کہ وہ ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he and his hosts were stiff-necked in the land without right, and imagined that before Us they would not be brought back.

اور فرعون اور اس کے تابعین نے ناحق ملک میں اپنا سر اٹھا رکھا تھا اور یہ سمجھ رکھا تھا کہ انہیں ہمارے پاس لوٹ کر آنا نہیں ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے اور اس کی فوجوں نے زمین میں ناحق گھمنڈ کیا اور انہوں نے گمان کیا کہ ان کو ہماری طرف لوٹنا نہیں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس نے اور اس کے لشکروں نے ناحق طریقے سے ملک ( مصر ) میں سر اُٹھا رکھا تھا اور انہوں نے یہ خیال کر رکھا تھا کہ بلاشبہ وہ لوگ ہماری طرف نہیں لوٹائے جائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ اور اس کے لشکر ملک میں خواہ مخواہ مغرور ہو رہے تھے اور خیال کرتے تھے کہ وہ ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا ہوا وہ بھی اور اس کے لشکر بھی اللہ کی زمین میں ناحق طور پر اور وہ اپنی بدبختی کے باعث یہ سمجھ بیٹھے کہ انھیں نے کبھی ہماری طرف لوٹ کر نہیں آنا۔

Translated by

Noor ul Amin

اور فرعون اور اس کے لشکراِس ملک میں ناحق بڑے بنے بیٹھے تھے اور انہیں یقین ہوگیاتھا کہ وہ ہماری جانب لٹائے ہی نہ جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس نے اور اس کے لشکریوں نے زمین میں بےجا بڑائی چاہی ( ف۱۰٤ ) اور سمجھے کہ انھیں ہماری طرف پھرنا نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس ( فرعون ) نے خود اور اس کی فوجوں نے ملک میں ناحق تکبّر و سرکشی کی اور یہ گمان کر بیٹھے کہ وہ ہماری طرف نہیں لوٹائے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور فرعون اور اس کی فوجوں نے زمین میں ناحق تکبر کیا اور انہوں نے خیال کیا کہ وہ ہماری طرف نہیں لوٹائے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And he was arrogant and insolent in the land, beyond reason,- He and his hosts: they thought that they would not have to return to Us!

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh and his army were puffed-up with pride in the land for no true cause. They thought that they would never return to Us.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And he and his armies were arrogant in the land, without right, and they thought that they would never return to Us.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he was unjustly proud in the land, he and his hosts, and they deemed that they would not be brought back to Us.

Translated by

William Pickthall

And he and his hosts were haughty in the land without right, and deemed that they would never be brought back to Us.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने और उस की सेनाओं ने धरती में नाहक़ घमंड किया और समझा कि उन्हें हमारी ओर लौटना नहीं है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور فرعون اور اس کے تابعین نے ناحق دنیا میں سر اٹھا رکھا تھا اور یوں سمجھ رہے تھے کہ ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا نہیں ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرعون نے اور اس کے لشکروں نے زمین میں کسی حق کے بغیر تکبر کیا اور سمجھے کہ انہیں کبھی ہماری طرف پلٹنا نہیں ہے۔ “ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے اور اس کے لشکروں نے زمین میں بغیر کسی حق کے اپنی بڑائی کس گھمنڈ کیا اور سمجھے کہ انہیں کبھی ہماری طرف پلٹنا نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اس نے اور اس کے لشکروں نے زمین میں ناحق تکبر کیا اور انہوں نے خیال کیا کہ وہ ہماری طرف نہیں لوٹیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بڑائی کرنے لگے وہ اور اس کے لشکر ملک میں ناحق اور سمجھے کہ وہ ہماری طرف پھر کر نہ آئیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور فرعون اور اس کے ماننے والوں نے ناحق ملک میں سر اٹھا رکھا تھا اور وہ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ان کو ہماری طرف لوٹنا نہیں ہے