Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 45

سورة القصص

وَ لٰکِنَّاۤ اَنۡشَاۡنَا قُرُوۡنًا فَتَطَاوَلَ عَلَیۡہِمُ الۡعُمُرُ ۚ وَ مَا کُنۡتَ ثَاوِیًا فِیۡۤ اَہۡلِ مَدۡیَنَ تَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِنَا ۙ وَ لٰکِنَّا کُنَّا مُرۡسِلِیۡنَ ﴿۴۵﴾

But We produced [many] generations [after Moses], and prolonged was their duration. And you were not a resident among the people of Madyan, reciting to them Our verses, but We were senders [of this message].

لیکن ہم نے بہت سی نسلیں پیدا کیں جن پر لمبی مدتیں گزر گیئں اور نہ تو مدین کے رہنے والوں میں سے تھا کہ ان کے سامنے ہماری آیتوں کی تلاوت کرتا بلکہ ہم ہی رسولوں کے بھیجنے والے رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلٰکِنَّاۤ
اور لیکن ہم
اَنۡشَاۡنَا
اٹھائیں ہم نے
قُرُوۡنًا
امتیں
فَتَطَاوَلَ
تو طویل ہو گئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡعُمُرُ
مدت
وَمَا
اور نہ
کُنۡتَ
تھے آپ
ثَاوِیًا
مقیم
فِیۡۤ اَہۡلِ مَدۡیَنَ
اہل مدین میں
تَتۡلُوۡا
کہ آپ پڑھتے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیٰتِنَا
آیات ہماری
وَلٰکِنَّا
اور لیکن ہم
کُنَّا
تھے ہم ہی
مُرۡسِلِیۡنَ
بھیجنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلٰکِنَّاۤ
اور لیکن ہم
اَنۡشَاۡنَا
پیدا کیں ہم نے
قُرُوۡنًا
بہت سی قومیں
فَتَطَاوَلَ
پھر طویل گزرا
عَلَیۡہِمُ
اُن پر
الۡعُمُرُ
زمانہ/مدت
وَمَا
اور نہ
کُنۡتَ
تھے آپ
ثَاوِیًا
رہنے والے
فِیۡۤ اَہۡلِ مَدۡیَنَ
اہل مدین میں
تَتۡلُوۡا
تم پڑھ کر سُنا رہے ہوتے
عَلَیۡہِمۡ
اُنہیں
اٰیٰتِنَا
ہماری آیا ت
وَلٰکِنَّا
اورلیکن ہم
کُنَّا
ہم ہی ہیں
مُرۡسِلِیۡنَ
۔ (رسول بنا کر) بھیجنے والے
Translated by

Juna Garhi

But We produced [many] generations [after Moses], and prolonged was their duration. And you were not a resident among the people of Madyan, reciting to them Our verses, but We were senders [of this message].

لیکن ہم نے بہت سی نسلیں پیدا کیں جن پر لمبی مدتیں گزر گیئں اور نہ تو مدین کے رہنے والوں میں سے تھا کہ ان کے سامنے ہماری آیتوں کی تلاوت کرتا بلکہ ہم ہی رسولوں کے بھیجنے والے رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس کے بعد ہم نے کئی نسلیں پیدا کیں اور ان پر بہت زمانہ بیت چکا ہے اور آپ مدین کے باشندے بھی نہ تھے کہ انہیں ہماری آیات پڑھ کر سناتے مگر ہم ہی ہیں جو (آپ کو رسول بنا کر اس وقت کی خبریں بھیج رہے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لیکن ہم نے بہت سی قومیں پیداکیں، پھر اُن پر طویل زمانہ گزرااورآپ اہلِ مدین میں رہنے والے بھی نہ تھے کہ اُنہیں ہماری آیات پڑھ کرسنارہے ہوتے مگرہم ہی (رسول بنا کر)بھیجنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

but We created generations (after him) and a long time passed over them. And you were not dwelling among the people of Madyan, reciting Our verses to them, but it is We who do send messengers.

لیکن ہم نے پیدا کیں کئی جماعتیں پھر دراز ہوئی ان پر مدت اور تو نہ رہتا تھا مدین والوں میں کہ ان کو سناتا ہماری آیتیں پر ہم رہے ہیں رسول بھیجتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

لیکن ہم نے پیدا کیں بہت سی نسلیں تو ان کے اوپر ایک لمبی عمر بیت گئی اور نہ ہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اہل مدین کے درمیان مقیم تھے کہ ان کو ہماری آیات پڑھ کر سناتے بلکہ یہ تو ہم ہیں (رسولوں کو) بھیجنے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereafter We raised up many a generation and a long time passed. You were then not even present among the people of Midian to rehearse Our verses to them. But it is We Who are sending news about that.

بلکہ اس کے بعد ﴿تمہارے زمانے تک﴾ ہم بہت سی نسلیں اٹھا چکے ہیں اور ان پر بہت زمانہ گزر چکا ہے ۔ 62 تم اہل مدین کے درمیان بھی موجود نہ تھے کہ ان کو ہماری آیات سنا رہے ہوتے 63 ، مگر ﴿اس وقت کی یہ خبریں﴾ بھیجنے والے ہم ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بلکہ ان کے بعد ہم نے بہت سی نسلیں پیدا کیں ، جن پر طویل زمانہ گذر گیا ۔ اور تم مدین کے بسنے والوں کے درمیان بھی مقیم نہیں تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے ہو ، بلکہ ( تمہیں ) رسول بنانے والے ہم ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بات یہ ہے کہ ہم نے موسیٰ کے بعد کئی امتیں پیدا کیں ان پر لمبی مدتیں گذر گئیں 7 اور تو مدین والوں میں نہیں رہا تھا جیسے موسیٰ رہا تھا کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سناتا ان سے سیکھ لیتا بلکہ ہم کو یہ منظور تھا کہ تجھ کو پیغمبر بنا کر بھیجیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

و لیکن ہم نے (موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد) کئی امتوں کو پیدا فرمایا پھر ان پر طویل مدت گزر گئی اور نہ ہی آپ مدین والوں میں رہنے والے تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے۔ ہاں ہم ہی تو پیغمبر بھیجنے والے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لیکن ہم نے بہت سی امتیں پیدا کیں۔ پھر ان پر ایک لمبی مدت گذر گئی۔ اور آپ مدین والوں میں سے بھی نہ تھے کہ ان پر ہمارے احکام پڑھ کر سناتے۔ بلکہ ہم رسول بنا کر بھیجتے رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لیکن ہم نے (موسٰی کے بعد) کئی اُمتوں کو پیدا کیا پھر ان پر مدت طویل گذر گئی اور نہ تم مدین والوں میں رہنے والے تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے تھے۔ ہاں ہم ہی تو پیغمبر بھیجنے والے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

But We brought forth generations, and prolonged unto them was life; nor wast thou a dweller among the people of Madyan, reciting unto them Our revelations; but it is We who were to send.

لیکن ہم نے (بہت سی) نسلیں پیدا کیں پھر ان پر زمانہ درازگزر گیا ۔ اور نہ آپ اہل مدین میں قیام پذیر تھے کہ ہماری آیتیں ان لوگوں کو پڑھ کر سنا رہے ہوں لیکن ہم آپ ہی کو رسول بنانے والے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

لیکن ہم نے بہت سی قومیں اٹھائیں تو ان پر ایک زمانہ گذر گیا ( اور وہ ہماری یاد دہانی کو بھلا بیٹھے تو ہم نے تم کو رسول بنایا کہ ان کو یاد دہانی کرو ) اور تم اہلِ مدین میں بھی ہماری آیتیں سناتے مقیم نہ تھے لیکن ہم تم کو ایک رسول بنانے والے تھے ( سو ہم نے ان احوال سے تم کو باخبر کیا ) ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور لیکن ہم نے کئی امتوں کو پیدا فرمایا ، پھر ان پر ایک طویل مدت گزرگئی اور آپ مدین والوں میں قیام پذیر ( بھی ) نہیں تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے ہوں ، اور لیکن ہم ہی تو رسول بناکر بھیجنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لیکن ہم نے موسیٰ کے بعد کئی امتوں کو پیدا کیا پھر ان پر مدت طویل گزر گئی اور نہ آپ مدین والوں میں رہنے والے تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے تھے۔ ہاں ہم ہی تو پیغمبر بھیجنے والے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

لیکن ہم ہی نے اس دوران بہت سی نسلیں پیدا کیں پھر ان پر بھی بہت زمانہ گزر گیا اور نہ ہی آپ مدین والوں میں قیام پذیر تھے کہ ان لوگوں کو ہماری آیتیں ٹھیک ٹھیک سنا رہے ہوتے بلکہ یہ سب کچھ آپ کو ہماری وحی سے معلوم ہوا کہ ہم ہی ہیں پیغمبر بنا کر بھیجنے والے

Translated by

Noor ul Amin

اس واقعہ کے بعدہم نے کئی نسلیں پیداکیں اور ا ن پر بہت زیادہ مدت بیت چکی ہے اور آپ مدین کے باشندے بھی نہ تھے کہ انہیں ہماری آیا ت پڑھ کر سناتے مگر ہم ( آپکو وحی کرکے اس وقت کی خبریں ) بھیج رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر ہوا یہ کہ ہم نے سنگتیں پیدا کیں ( ف۱۱٤ ) کہ ان پر زمانہ دراز گزرا ( ف۱۱۵ ) اور نہ تم اہل مدین میں مقیم تھے ان پر ہماری آیتیں پڑھتے ہوئے ، ہاں ہم رسول بنانے والے ہوئے ( ف۱۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

لیکن ہم نے ( موسٰی علیہ السلام کے بعد یکے بعد دیگرے ) کئی قومیں پیدا فرمائیں پھر ان پر طویل مدّت گزر گئی ، اور نہ ( ہی ) آپ ( موسٰی اور شعیب علیہما السلام کی طرح ) اہل مدین میں مقیم تھے کہ آپ ان پر ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے ہوں لیکن ہم ہی ( آپ کو اخبارِ غیب سے سرفراز فرما کر ) مبعوث فرمانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

لیکن ہم نے ( اس اثناء میں ) کئی نسلیں پیدا کیں اور ان پر زمانہ دراز گزر گیا ہے ( اور ہمارے عہد و پیمان کو بھلا دیا ) اور نہ ہی آپ مدین والوں میں مقیم تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے لیکن ہم ( آپ کو ) رسول بنا کر بھیجنے والے تھے ( اس لئے ان کے حالات سے آپ کو آگاہ کیا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But We raised up (new) generations, and long were the ages that passed over them; but thou wast not a dweller among the people of Madyan, rehearsing Our Signs to them; but it is We Who send messengers (with inspiration).

Translated by

Muhammad Sarwar

But We raised many generations after Moses and they lived for many years. You did not dwell with the people of Midian reciting Our revelations to them, but We had certainly sent Messengers to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But We created generations, and long were the ages that passed over them. And you were not a dweller among the people of Madyan, reciting Our Ayat to them. But it is We Who kept sending (Messengers).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But We raised up generations, then life became prolonged to them; and you were not dwelling among the people of Madyan, reciting to them Our communications, but We were the senders.

Translated by

William Pickthall

But We brought forth generations, and their lives dragged on for them. And thou wast not a dweller in Midian, reciting unto them Our revelations, but We kept sending (messengers to men).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

लेकिन हम ने बहुत-सी नस्लें उठाईं और उन पर बहुत समय बीत गया। और न तुम मदयन वालों में रहते थे कि उन्हें हमारी आयतें सुना रहे होते, किन्तु रसूलों को भेजने वाले हम ही रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

و لیکن (بات یہ ہے کہ) ہم نے (موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد) بہت سی نسلیں پیدا کیں پھر ان پر زمانہ دراز گزر گیا (5) اور آپ اہل مدین میں بھی قیام پذیر نہ تھے کہ آپ (وہاں کے حالات دیکھ کر ان حالات کے متعلق) ہماری آیتیں ان لوگوں کو پڑھ کر سنا رہے ہوں (لیکن) ہم ہی (آپ کو) رسول بنانے والے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس کے بعد ہم نے بہت سی نسلیں پیدا کیں اور ان پر طویل زمانہ گزر چکا ہے۔ آپ اہل مدین کے درمیان موجود نہ تھے کہ ان کو ہماری آیات سنا رہے ہوتے ہم ہی رسول بھیجنے والے ہیں۔ (٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بلکہ اس کے بعد (تمہارے زمانے تک) ہم بہت سی نسلیں اٹھا چکے ہیں اور ان پر بہت زمانہ گزر چکا ہے۔ تم اہل مدین کے درمیان بھی موجود نہ تھے کہ ان کو ہماری ایات سنا رہے ہوتے ، مگر (اس وقت کی یہ خبریں) بھیجنے والے ہم ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور لیکن ہم نے بہت سی جماعتوں کو پیدا کیا پھر ان پر دراز زمانہ گزر گیا، اور آپ اہل مدین میں مقیم نہ تھے، آپ ان پر ہماری آیتیں تلاوت کرتے ہیں اور لیکن ہم ہی رسول بنانے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لیکن ہم نے پیدا کیں کئی جماعتیں پھر دراز ہوئی ان پر مدت اور تو نہ رہتا تھا مدین والوں میں کہ ان کو سناتا ہماری آیتیں پر ہم رہے ہیں رسول بھیجتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلکہ ہم نے اس واقعہ کے بعد بہت سی نسلیں پیدا کیں پھر ان پر زمانہ داز گزر گیا اور نہ آپ مدین میں سکونت پذیر تھے کہ وہاں کے لوگوں کی ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے ہوں بلکہ واقعہ یہ ہے کہ ہم ہی ہیں رسول بنانے والے