Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 46

سورة القصص

وَ مَا کُنۡتَ بِجَانِبِ الطُّوۡرِ اِذۡ نَادَیۡنَا وَ لٰکِنۡ رَّحۡمَۃً مِّنۡ رَّبِّکَ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اَتٰىہُمۡ مِّنۡ نَّذِیۡرٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ لَعَلَّہُمۡ یَتَذَکَّرُوۡنَ ﴿۴۶﴾

And you were not at the side of the mount when We called [Moses] but [were sent] as a mercy from your Lord to warn a people to whom no warner had come before you that they might be reminded.

اور نہ تو طور کی طرف تھا جب کہ ہم نے آواز دی بلکہ یہ تیرے پروردگار کی طرف سے ایک رحمت ہے اس لئے کہ تو ان لوگوں کو ہوشیار کر دے جن کے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں پہنچا کیا عجب کہ وہ نصیحت حاصل کرلیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہ
کُنۡتَ
تھے آپ
بِجَانِبِ الطُّوۡرِ
طور کی جانب
اِذۡ
جب
نَادَیۡنَا
پکارا ہم نے(موسیٰ کو)
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
رَّحۡمَۃً
یہ رحمت ہے
مِّنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
لِتُنۡذِرَ
تا کہ آپ ڈرائیں
قَوۡمًا
ایک قوم کو
مَّاۤ
نہیں
اَتٰىہُمۡ
آیا ان کے پاس
مِّنۡ نَّذِیۡرٍ
کوئی ڈرانے والا
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
لَعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَتَذَکَّرُوۡنَ
وہ نصیحت پکڑیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہ
کُنۡتَ
آپ تھے
بِجَانِبِ
کنارے پر
الطُّوۡرِ
طور کے
اِذۡ
جب
نَادَیۡنَا
پکارا ہم نے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
رَّحۡمَۃً
رحمت ہے
مِّنۡ رَّبِّکَ
تیرے رب کی جناب سے
لِتُنۡذِرَ
تا کہ آپ ڈرائیں
قَوۡمًا
لوگوں کو
مَّاۤ
نہیں
اَتٰىہُمۡ
آیا اُن کے پاس
مِّنۡ نَّذِیۡرٍ
کوئی خبردار کرنے والا
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
لَعَلَّہُمۡ
تا کہ وہ
یَتَذَکَّرُوۡنَ
نصیحت حاصل کریں
Translated by

Juna Garhi

And you were not at the side of the mount when We called [Moses] but [were sent] as a mercy from your Lord to warn a people to whom no warner had come before you that they might be reminded.

اور نہ تو طور کی طرف تھا جب کہ ہم نے آواز دی بلکہ یہ تیرے پروردگار کی طرف سے ایک رحمت ہے اس لئے کہ تو ان لوگوں کو ہوشیار کر دے جن کے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں پہنچا کیا عجب کہ وہ نصیحت حاصل کرلیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز آپ طور کے کنارے پر بھی نہ تھے جب ہم نے (موسیٰ کو) ندا کی تھی، لیکن یہ آپ کے پروردگار کی رحمت ہے (کہ اس نے آپ کو یہ سچی غیب کی خبریں دیں) تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے ہاں آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا۔ شاید وہ نصیحت قبول کریں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ طور کے کنارے بھی نہ تھے جب ہم نے موسیٰ کوپکارالیکن آپ کے رب کی جناب سے رحمت ہے تاکہ آپ ایسے لوگوں کوڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you were not at the side of (the mount) Tur when We called (Mass), but it (your prophethood through which you knew all this) is a mercy from your Lord, so that you warn a people to whom no warner has come before you, that they may take to advice.

اور تو نہ تھا طور کے کنارے جب ہم نے آواز دی لیکن یہ انعام ہے تیرے رب کا تاکہ تو ڈر سناوے ان لوگوں کو جن کے پاس نہیں آیا کوئی ڈر سنانے والا تجھ سے پہلے تاکہ وہ یاد رکھیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اس وقت) طور کے پاس موجود تھے جب ہم نے (موسیٰ ( علیہ السلام) کو) پکارا تھا بلکہ یہ سب رحمت ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی طرف سے تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس قوم کو خبردار کریں جس کی طرف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا شاید کہ وہ نصیحت حاصل کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Nor were you on the side of the Mount (Sinai) when We called out to Moses (in the first instance). But it is out of Mercy from your Lord (that you are being informed of all this) so that you may warn a people to whom no warner came before you. Maybe they will take heed.

اور تم طور کے دامن میں بھی اس وقت موجود نہ تھے جب ہم نے ﴿موسی ( علیہ السلام ) کو پہلی مرتبہ﴾ پکارا تھا ، مگر یہ تمہارے رب کی رحمت ہے﴿ کہ تم کو یہ معلومات دی جارہی ہیں﴾ 64 تاکہ تم ان لوگوں کو متنبہ کرو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی متنبہ کرنے والا نہیں آیا ، 65 شاید کہ وہ ہوش میں آئیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نہ تم اس وقت طور کے کنارے موجود تھے جب ہم نے ( موسی کو ) پکارا تھا ، بلکہ یہ تمہارے رب کی رحمت ہے ( کہ تمہیں وحی کے ذریعے یہ باتیں بتائی جارہی ہیں ) تاکہ تم اس قوم کو خبردار کرو جس کے پاس تم سے پہلے کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا ، شاید وہ نصیحت قبول کرلیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ہم نے موسیٰ کو آواز دی تھی اس وقت بھی تو طور پہاڑ کی ایک طرف موجود نہ تھا 9 لیکن تیرے مالک کی مہربانی ہے کہ تجھ کو پیغمبر بنا کر بھیجا اس لئے کہ تو عرب کے ان لوگوں کو خدا کے عذاب سے ڈرائے جن کے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا (پیغمبر) نہیں آیا تاکہ ان کو نصیحت ہو 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور نہ آپ اس وقت جب ہم نے (موسیٰ (علیہ السلام) کو) آواز دی طور کے کنارے تھے لیکن (آپ کا بھیجا جانا) آپ کے پروردگار کی رحمت سے ہے تاکہ ایسے لوگوں کو (انجام بد سے) ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانیوالا نہیں آیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہم نے کوہ طور کے کنارے پر (موسیٰ (علیہ السلام) کو) آواز دی۔ اس وقت بھی آپ موجود نہ تھے بلکہ یہ سب کچھ آپ کے پروردگار کی رحمت سے تھا۔ تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا۔ تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور نہ تم اس وقت جب کہ ہم نے (موسٰی کو) آواز دی طور کے کنارے تھے بلکہ (تمہارا بھیجا جانا) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے تاکہ تم اُن لوگوں کو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا ہدایت کرو تاکہ وہ نصیحت پکڑیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Nor wast thou beside the Tur when We called; but thou art sent as a mercy from thy Lord, that thou mayest warn a people unto whom no warner came before thee, that haply they might be admonished.

اور نہ آپ طور کے پہلو میں اس وقت موجود تھے جب ہم نے (موسی (علیہ السلام) کو) آواز دی تھی لیکن آپ اپنے پروردگار کی رحمت سے (نبی بنائے گئے) تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تاکہ وہ لوگ نصیحت قبول کریں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم طور کے پہلو میں بھی موجود نہ تھے ، جبکہ ہم نے ( موسیٰ کو ) پکارا ، لیکن تم اپنے رب کی رحمت سے ( مبعوث کیے گئے کہ ) ایک ایسی قوم کو ہوشیار کیو ، جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہوشیار کرنے والا نہیں آیا تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ طور ( پہاڑ ) کے کنارے پر ( بھی ) نہیں تھے جب ہم نے ( حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ) آواز دی اور لیکن ( آپ کی نبوت و رسالت ) آپ کے رب کی رحمت ہے ، تاکہ آپ ان لوگوں کو ( عذابِ الٰہی سے ) ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا ، شاید کہ وہ لوگ نصیحت قبول کریں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور نہ آپ اس وقت جب کہ ہم نے موسیٰ کو آواز دی طور کے کنارے تھے بلکہ آپ کا بھیجا جانا آپ کے رب کی رحمت ہے تاکہ آپ ان لوگوں کو جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا ہدایت کریں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نہ ہی آپ طور کی جانب میں موجود تھے اس وقت جب کہ ہم نے موسیٰ کو پکارا تھا لیکن اس سب کا علم بھی آپ کو اپنے رب کی ایک خاص رحمت کے سبب ہوا تاکہ آپ خبردار کریں غفلت میں پڑے ان لوگوں کو جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ()

Translated by

Noor ul Amin

نیز آپ طورکے کنارے پر نہ تھے جب ہم نے ( موسیٰ کو ) آوازدی تھی لیکن یہ آپ کے رب کی رحمت ہے ( کہ آپ کو یہ خبریں دیں ) تاکہ ان لوگوں کو ڈرائیں جن کے ہاں آپ سے پہلے کوئی ڈارنے والا نہیں آیا تھا تاکہ وہ نصیحت قبول کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نہ تم طور کے کنارے تھے جب ہم نے ندا فرمائی ( ف۱۱۷ ) ہاں تمہارے رب کی مہر ہے ( کہ تمہیں غیب کے علم دیے ) ( ف۱۱۸ ) کہ تم ایسی قوم کو ڈر سناؤ جس کے پاس تم سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا ( ف۱۱۹ ) یہ امید کرتے ہوئے کہ ان کو نصیحت ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نہ ( ہی ) آپ طُور کے کنارے ( اس وقت موجود ) تھے جب ہم نے ( موسٰی علیہ السلام کو ) ندا فرمائی مگر ( آپ کو ان تمام احوالِ غیب پر مطلع فرمانا ) آپ کے رب کی جانب سے ( خصوصی ) رحمت ہے ۔ تاکہ آپ ( ان واقعات سے باخبر ہو کر ) اس قوم کو ( عذابِ الٰہی سے ) ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہیں آیا ، تاکہ وہ نصیحت قبول کریں

Translated by

Hussain Najfi

اور نہ آپ کوہ طور کے دامن میں موجود تھے جب ہم نے ( موسیٰ کو ) ندا دی تھی لیکن یہ ( آپ کا مبعوث برسالت ہونا ) آپ کے پروردگار کی رحمت ہے تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جس کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor wast thou at the side of (the Mountain of) Tur when we called (to Moses). Yet (art thou sent) as Mercy from thy Lord, to give warning to a people to whom no warner had come before thee: in order that they may receive admonition.

Translated by

Muhammad Sarwar

You had not been present at the side of the Mount (Sinai) when We called Moses (from the tree), but through Our mercy we told you his story so that you might warn the people

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you were not at the side of At-Tur when We called. But (you are sent) as a mercy from your Lord, to give warning to a people to whom no warner had come before you, in order that they may remember or receive admonition.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you were not on this side of the mountain when We called, but a mercy from your Lord that you may warn a people to whom no warner came before you, that they may be mindful.

Translated by

William Pickthall

And thou was not beside the Mount when We did call; but (the knowledge of it is) a mercy from thy Lord that thou mayst warn a folk unto whom no warner came before thee, that haply they may give heed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम तूर के अंचल में भी उपस्थित न थे जब हम ने पुकारा था, किन्तु यह तुम्हारे रब की दयालुता है - ताकि तुम ऐसे लोगों को सचेत कर दो जिन के पास तुम से पहले कोई सचेत करने वाला नहीं आया, ताकि वे ध्यान दें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اسی طرح) آپ طور کی جانب (غربی مذکور) میں اس وقت (بھی) موجود نہ تھے جب ہم نے (موسیٰ (علیہ السلام) کو) پکارا تھا لیکن (اس کا علم بھی اسی طرح ہوا کہ) آپ اپنے رب کی رحمت سے نبی بنائے گئے تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا (نبی) نہیں آیا کیا عجب ہے کہ نصیحت قبول کریں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور آپ طور کے دامن میں اس وقت موجود نہ تھے جب ہم نے موسیٰ کو پہلی مرتبہ پکارا تھا مگر یہ تمہارے رب کی رحمت ہے۔ تاکہ آپ ان لوگوں کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا شاید وہ نصیحت حاصل کریں۔ “ (٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تم طور کے دامن میں بھی اس وقت موجود نہ تھے جب ہم نے (موسیٰ کو پہلی مرتبہ) پکارا تھا ، مگر یہ تمہارے رب کی رحمت ہے (کہ تم کو یہ معلوماے دی جار ہی ہیں) تاکہ تم ان لوگوں کو متنبہ کر دو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی متنبہ کرنے والا نہیں آیا ، شاید کہ وہ ہوش میں آئیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ طور کی جانب نہ تھے جب ہم نے آواز دی، اور لیکن آپ کے رب کی طرف سے آپ پر رحمت ہوئی۔ تاکہ آپ ان لوگوں کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو نہ تھا طور کے کنارے جب ہم نے آواز دی لیکن یہ انعام ہے تیرے رب کا تاکہ تو ڈر سنا دے ان لوگوں کو جن کے پاس نہیں آیا کوئی ڈر سنانے والا تجھ سے پہلے تاکہ وہ یاد رکھیں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نہ آپ طور کی کسی جانب اس وقت موجود تھے جس وقت ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو پکارا تھا لیکن آپ اپنے رب کی رحمت سے نبی بنائے گئے تا کہ آپ ان لوگوں کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا کیا عجیب ہے کہ یہ لوگ نصیحت قبول کرلیں