Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 47

سورة القصص

وَ لَوۡ لَاۤ اَنۡ تُصِیۡبَہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ فَیَقُوۡلُوۡا رَبَّنَا لَوۡ لَاۤ اَرۡسَلۡتَ اِلَیۡنَا رَسُوۡلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِکَ وَ نَکُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۴۷﴾

And if not that a disaster should strike them for what their hands put forth [of sins] and they would say, "Our Lord, why did You not send us a messenger so we could have followed Your verses and been among the believers?"...

اگر یہ بات نہ ہوتی کہ انہیں ان کے اپنے ہاتھوں آگے بھیجے ہوئے اعمال کی وجہ سے کوئی مصیبت پہنچتی تو یہ کہہ اٹھتے کہ اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا ؟کہ ہم تیری آیتوں کی تابعداری کرتے اور ایمان والوں میں سے ہو جاتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡلَاۤ
اور اگر نہ ہوتا
اَنۡ
یہ کہ
تُصِیۡبَہُمۡ
پہنچتی انہیں
مُّصِیۡبَۃٌۢ
کوئی مصیبت
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
فَیَقُوۡلُوۡا
تو وہ کہتے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لَوۡلَاۤ
کیوں نہ
اَرۡسَلۡتَ
بھیجا تو نے
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
رَسُوۡلًا
کوئی رسول
فَنَتَّبِعَ
تو ہم پیروی کرتے
اٰیٰتِکَ
تیری آیات کی
وَنَکُوۡنَ
اور ہم ہوجاتے
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡلَاۤ
اور اگر نہ ہوتا
اَنۡ
یہ کہ
تُصِیۡبَہُمۡ
پہنچتی ان کو
مُّصِیۡبَۃٌۢ
کوئی مصیبت
بِمَا قَدَّمَتۡ
جو کچھ آگے بھیجا
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
فَیَقُوۡلُوۡا
تو وہ کہتے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لَوۡلَاۤ
کیوں نہ
اَرۡسَلۡتَ
تونے بھیجا
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
رَسُوۡلًا
کوئی رسول
فَنَتَّبِعَ
پھر ہم پیروی کرتے
اٰیٰتِکَ
تیری آیا ت کی
وَنَکُوۡنَ
اور ہم ہو جاتے
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And if not that a disaster should strike them for what their hands put forth [of sins] and they would say, "Our Lord, why did You not send us a messenger so we could have followed Your verses and been among the believers?"...

اگر یہ بات نہ ہوتی کہ انہیں ان کے اپنے ہاتھوں آگے بھیجے ہوئے اعمال کی وجہ سے کوئی مصیبت پہنچتی تو یہ کہہ اٹھتے کہ اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا ؟کہ ہم تیری آیتوں کی تابعداری کرتے اور ایمان والوں میں سے ہو جاتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (آپ کو اس لئے رسول بنا کر بھیجا ہے کہ) کہیں ایسا نہ ہو کہ انھیں ان کی اپنی کرتوتوں کی وجہ سے کوئی نصیحت پہنچے تو کہنے لگیں : ہمارے پروردگار ! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوجاتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگر ایسا نہ ہوتا کہ اُن کے اعمال کی وجہ سے اُن پرکوئی مصیبت آجاتی تووہ کہتے کہ اے ہمارے رب! تونے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا؟کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اورہم ایمان والوں میں سے ہو جاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (We would not have sent the messenger) if there would have been no apprehension that, in case they suffered a calamity because of what their hands sent ahead, they would say, |"Our Lord, why did You not send a messenger to us, so that we would be among the believers?|"

اور اتنی بات کے لئے کہ کبھی آن پڑے ان پر آفت ان کاموں کی وجہ سے جن کو بھیج چکے ہیں ان کے ہاتھ، تو کہنے لگیں اے رب ہمارے کیوں نہ بھیج دیا ہمارے پاس کسی کو پیغام دے کر تو ہم چلتے تیری باتوں پر اور ہوتے ایمان والوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (یہ ہم نے اس لیے کیا کہ) کہیں ایسا نہ ہو کہ جب انہیں کوئی مصیبت پہنچے ان کے کرتوتوں کے سبب تو یہ کہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ُ تو نے کیوں نہ بھیجا ہماری طرف کوئی رسول کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور ایمان لانے والوں میں سے ہوجاتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿اور یہ ہم نے اس لیے کیا کہ﴾ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے اپنے کیے کرتوتوں کی بدولت کوئی مصیبت جب ان پر آئے تو وہ کہیں ” اے پروردگار ، تو نے کیوں نہ ہماری طرف کوئی رسول بھیجا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور اہل ایمان میں سے ہوتے ۔ ” 66

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تاکہ جب ان لوگوں پر ان کے ہاتھوں کے کرتوت کی وجہ سے کوئی مصیبت آئی تو وہ یہ نہ کہہ سکیں کہ : ہمارے پروردگار ! آپ نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہیں بھیجا کہ ہم آپ کی آیتوں کی پیروی کرتے اور ایمان والوں میں ہم بھی شامل ہوجاتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے تجھ کو اس لئے بھیجا ایسان ہہو جب ان کے برے اعمال کی وجہ سے ان پر کوئی مصیبت (عذاب) آن پڑے تو وہ یوں کہنے لگیں مالک ہمارے تو نے ہمارے پاس ایک پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیتوں پر چلتے اور مسلمان ہوجاتے اور اس عذاب سے بچے رہتے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ایسا نہ ہو کہ جو اعمال ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ان کی وجہ سے ان پر کوئی مصیبت پڑے (دنیا یا آخرت میں) تو کہنے لگیں کہ اے ہمارے پروردگار ! آپ نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم آپ کے احکام (آیات) کی پیروی کرتے اور ایمان لانیوالوں میں ہوتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر ہم رسول نہ بھیجتے اور کبھی ان کے ہاتھوں کی کمائی (کرتوتوں کے) سبب ان پر عذاب نازل ہوجاتا تو وہ کہنے لگتے کہ اے ہمارے رب ! آپ نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہ بھیج دیا کہ ہم آپ کی آیتوں کی پیروی کرتے۔ اور ہم ایمان لانے والوں میں سے ہوجاتے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے پیغمبر ہم نے تو کو اس لئے بھیجا ہے کہ) ایسا نہ ہو کہ اگر ان (اعمال) کے سبب جو اُن کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ان پر کوئی مصیبت واقع ہو تو یہ کہنے لگیں کہ اے پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرنے اور ایمان لانے والوں میں ہوتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And lest, if an affliction had afflicted them for that which their hands had sent before, they should have said: our Lord! wherefore sent not Thou an apostle unto us that we might have followed Thy revelations and been of the believers!

اور (ہم رسول نہ بھی بھیجتے) اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ان (بدبختوں) پر ان کے کرتوتوں کے سبب کوئی مصیبت نازل ہوجاتی تو یہ کہنے لگتے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہ بھیج دیا کہ ہم تیرے احکام کی پیروی کرتے اور ایمان والوں میں ہوتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( ہم رسول نہ بھیجتے ) اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ان پر ان کے اعمال کے سبب سے کوئی آفت آئی تو وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور اہلِ ایمان میں سے بنتے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور کہیں ایسا نہ ہو کہ جب ان اعمال کے سبب جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ان پر کوئی مصیبت آئے تو وہ لوگ کہنے لگیں ک ہمارے رب! آپ نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا تاکہ ہم آپ کی آیتوں کی پیروی کرتے اور ہم ایمان لانے والوں میں سے ہوجاتے ( اس لیے ہم نے آپ ﷺ کو مبعوث فرمایا ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ کو اس لیے بھیجا ہے کہ) ایسا نہ ہو کہ اگر ان اعمال کے سبب جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ان پر کوئی مصیبت واقع ہو تو یہ کہنے لگیں کہ ” اے رب تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے اور ایمان لانے والوں میں ہوتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ان لوگوں کو آپہنچتی کوئی مصیبت ان کے اپنے کرتوتوں کے باعث پھر یہ یوں کہتے کہ اے ہمارے رب تو نے کیوں نہ بھیجا ہماری طرف کوئی رسول کہ ہم پیروی کرتے تیری آیتوں کی اور ہم ہوجاتے ایمانداروں میں سے سو اگر یہ بات نہ ہوتی تو ہم ایسے ناشکرے اور ہٹ دھرموں کے پاس اپنا رسول بھیجتے ہی نہ

Translated by

Noor ul Amin

اورایسانہ ہوکہ انہیں ان کی اپنی کرتوتوں کی وجہ سے کوئی مصیبت پہنچے تو کہنے لگیں :’’ہمارے رب!تونے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور ایمان لانے والوں میں ہوجاتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر نہ ہوتا کہ کبھی پہنچتی انھیں کوئی مصیبت ( ف۱۲۰ ) اس کے سبب جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ( ف۱۲۱ ) تو کہتے ، اے ہمارے رب! تو نے کیوں نہ بھیجا ہماری طرف کوئی رسول کہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے اور ایمان لاتے ( ف۱۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( ہم کوئی رسول نہ بھیجتے ) اگر یہ بات نہ ہوتی کہ جب انہیں کوئی مصیبت پہنچے ان کے اعمالِ بد کے باعث جو انہوں نے خود انجام دیئے تو وہ یہ نہ کہنے لگیں کہ اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا تاکہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے اور ہم ایمان والوں میں سے ہوجاتے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اور شاید ہم رسول نہ بھیجتے ) اگر یہ بات نہ ہوتی کہ اگر ان کے کرتوتوں کی پاداش میں انہیں کوئی مصیبت پہنچے تو وہ یہ نہ کہنے لگ جائیں کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا تاکہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے اور ہم ایمان لانے والوں میں سے ہوتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If (We had) not (sent thee to the Quraish),- in case a calamity should seize them for (the deeds) that their hands have sent forth, they might say: "Our Lord! why didst Thou not sent us a messenger? We should then have followed Thy Signs and been amongst those who believe!"

Translated by

Muhammad Sarwar

to whom no warner had been sent that perhaps they might take heed, and that, on experiencing afflictions because of their own deeds, they may not say, "Lord, would that You had sent to us a Messenger so that we could follow Your revelations and become believers".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if (We had) not (sent you to the people of Makkah) in case a calamity should seize them for what their hands have sent forth, they would have said: "Our Lord! Why did You not send us a Messenger We would then have followed Your Ayat and would have been among the believers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And were it not that there should befall them a disaster for what their hands have sent before, then they should say: Our Lord! why didst Thou not send to us an apostle so that we should have followed Thy communications and been of the believers!

Translated by

William Pickthall

Otherwise, if disaster should afflict them because of that which their own hands have sent before (them), they might say: Our Lord! Why sentest Thou no messenger unto us, that we might have followed Thy revelations and been of the believers?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(हम रसूल बनाकर न भेजते) यदि यह बात न होती कि जो कुछ उन के हाथ आगे भेज चुके हैं उस के कारण जब उन पर कोई मुसीबत आए तो वे कहने लगें, "ऐ हमारे रब, तूने क्यों न हमारी ओर कोई रसूल भेजा कि हम तेरी आयतों का (अनुसरण) करते और मोमिन होते?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم رسول نہ بھیجتے اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ان پر ان کے کرداروں کے سبب کوئی مصیبت نازل ہوتی تو یہ کہنے لگتے کہ اے ہمارے پروردگار آپ نے ہمارے پاس کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا تاکہ ہم آپ کے احکام کا اتباع کرنے اور (ان کے احکام اور رسول پر) ایمان لانے والوں میں ہوتے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے اپنے کیے کی بدولت کوئی مصیبت ان پر آئے تو وہ کہیں۔ اے پروردگار تو نے کیوں نہ ہماری طرف کوئی رسول بھیجا ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور ایمان دار ہوتے۔ “ (٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اور یہ ہم نے اسلئے کیا کہ) کہیں ایسانہ ہو کہ انکے اپنے کیے کرتوتوں کی بدولت کوئی مصیبت جب ان پر آئے تو وہ کہیں اے پروردگار ، تو نے کیوں نہ ہماری طرف کوئی رسول بھیجا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور اہل ایمان میں سے ہوتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم رسول نہ بھیجتے، اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ان کے اعمال کی وجہ سے ان پر مصیبت آجاتی تو یہ کہنے لگتے کہ اے ہمارے رب ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہیں بھیجا تاکہ ہم آپ کی آیتوں کا اتباع کرلیتے اور ایمان لانے والوں میں سے ہوجاتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اتنی بات کے لیے کبھی آن پڑے ان پر آفت ان کاموں کی وجہ سے جن کو بھیج چکے ہیں ان کے ہاتھ تو کہنے لگیں اے رب ہمارے کیوں نہ بھیج دیا ہمارے پاس کسی کو پیغام دے کر تو ہم چلتے تیری باتوں پر اور ہوتے ایمان والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم رسول نہ بھیجتے تو جب کبھی ان کے ہاتھوں کی کمائی کے باعث ان پر کوئی عذاب نازل ہوتا تو یہ یوں کہنے لگتے کہ اے ہمارے رب تو نے ہمارے پاس کسی کو پیغام دیکر کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیرے احکام کی پیروی کرتے اور ہم ایمان لانے والوں میں سے ہوجاتے ،