Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 48

سورة القصص

فَلَمَّا جَآءَہُمُ الۡحَقُّ مِنۡ عِنۡدِنَا قَالُوۡا لَوۡ لَاۤ اُوۡتِیَ مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِیَ مُوۡسٰی ؕ اَوَ لَمۡ یَکۡفُرُوۡا بِمَاۤ اُوۡتِیَ مُوۡسٰی مِنۡ قَبۡلُ ۚ قَالُوۡا سِحۡرٰنِ تَظٰہَرَا ۟ٝ وَ قَالُوۡۤا اِنَّا بِکُلٍّ کٰفِرُوۡنَ ﴿۴۸﴾

But when the truth came to them from Us, they said, "Why was he not given like that which was given to Moses?" Did they not disbelieve in that which was given to Moses before? They said, "[They are but] two works of magic supporting each other, and indeed we are, in both, disbelievers."

پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آپہنچا تو کہتے ہیں کہ یہ وہ کیوں نہیں دیا گیا جیسے دیئے گئے تھے موسیٰ ( علیہ السلام ) اچھا تو کیا موسیٰ ( علیہ السلام ) کو جو کچھ دیا گیا تھا اس کے ساتھ لوگوں نے کفر نہیں کیا تھا صاف کہا تھا کہ یہ دونوں جادوگر ہیں جو ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور ہم تو ان سب کے منکر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
جَآءَہُمُ
پاس آیا ان کے
الۡحَقُّ
حق
مِنۡ عِنۡدِنَا
ہمارے پاس سے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَوۡلَاۤ
کیوں نہ
اُوۡتِیَ
وہ دیا گیا
مِثۡلَ
مانند
مَاۤ
اس کے جو
اُوۡتِیَ
دیئے گئے
مُوۡسٰی
موسیٰ
اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَکۡفُرُوۡا
کفر کیا انہوں نے
بِمَاۤ
اس کا جو
اُوۡتِیَ
دیئے گئے
مُوۡسٰی
موسیٰ
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
سِحۡرٰنِ
دونوں جادو ہیں
تَظٰہَرَا
ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں
وَقَالُوۡۤا
اور انہوں نے کہا
اِنَّا
بےشک ہم
بِکُلٍّ
ہر ایک کے
کٰفِرُوۡنَ
انکاری ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
جَآءَہُمُ
آگیا ان کے پاس
الۡحَقُّ
حق
مِنۡ عِنۡدِنَا
ہماری جناب سے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَوۡلَاۤ
کیوں نہ
اُوۡتِیَ
دیا گیا
مِثۡلَ
وہی کچھ
مَاۤ
جو
اُوۡتِیَ
دیا گیا
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَکۡفُرُوۡا
انہوں نے انکار کیا
بِمَاۤ
اُس کا جو
اُوۡتِیَ
دی گئی تھی
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
سِحۡرٰنِ
دونوں جادوگر ہیں
تَظٰہَرَا
ایک دوسرے کی مدد کی ہے انھوں نے
وَقَالُوۡۤا
اور انھوں نے کہا
اِنَّا
یقیناً ہم
بِکُلٍّ
ساتھ ہر ایک کے
کٰفِرُوۡنَ
انکار کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

But when the truth came to them from Us, they said, "Why was he not given like that which was given to Moses?" Did they not disbelieve in that which was given to Moses before? They said, "[They are but] two works of magic supporting each other, and indeed we are, in both, disbelievers."

پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آپہنچا تو کہتے ہیں کہ یہ وہ کیوں نہیں دیا گیا جیسے دیئے گئے تھے موسیٰ ( علیہ السلام ) اچھا تو کیا موسیٰ ( علیہ السلام ) کو جو کچھ دیا گیا تھا اس کے ساتھ لوگوں نے کفر نہیں کیا تھا صاف کہا تھا کہ یہ دونوں جادوگر ہیں جو ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور ہم تو ان سب کے منکر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم ہماری طرف سے ان کے پاس حق آگیا تو انہوں نے کہہ دیا : اسے ویسے معجزات کیوں نہیں دیئے گئے جیسے موسیٰ کو دیئے گئے تھے کیا یہ لوگ ان معجزات کا انکار کرچکے جو پہلے موسیٰ کو دیئے گئے تھے ؟ کہتے ہیں کہ : یہ دونوں (تورات اور قرآن) جادو ہیں جو ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ : ہم کسی کو بھی نہیں مانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب اُن کے پاس ہماری جناب سے حق آگیا تو اُنہوں نے کہا: ’’اسے بھی کیوں نہ وہی کچھ دیا گیا جو موسیٰ کودیاگیاتھا؟‘‘ اور کیا اُنہوں نے اُس کا انکار نہیں کیاتھاجواس سے پہلے موسیٰ کودی گئی تھی؟انہوں نے کہا: ’’دونوں جادوگر ہیں، انہوں نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے،‘‘اور انہوں نے کہا: ’’یقیناہم ہر ایک کا انکار کرنے والے ہیں۔‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But when the Truth came to them from Us, they said, |"Why has he (the messenger) not been given (a book) similar to what Masa had been given?|" Is it not that they denied what Musa had been given before? They said, &Both (Qur&an and Torah) are works of magic that support each other.|" And they said, |"We disbelieve each one of them.|"

پھر جب پہنچی ان کو ٹھیک بات ہمارے پاس سے کہنے لگے کیوں نہ ملا اس رسول کو جیسا ملا تھا موسیٰ کو کیا ابھی منکر نہیں ہوچکے اس سے جو موسیٰ کو ملا تھا اس سے پہلے کہنے لگے دونوں جادو ہیں آپس میں موافق اور کہنے لگے ہم دونوں کو نہیں مانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

لیکن جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آگیا تو کہنے لگے کہ ان (رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو وہی کچھ کیوں نہیں دیا گیا جو موسیٰ (علیہ السلام) کو دیا گیا تھا تو جو کچھ پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کو دیا گیا تھا کیا لوگوں نے اس کے ساتھ کفر نہیں کیا تھا انہوں نے کہا کہ یہ تو دو جادو ہیں ایک دوسرے کے مددگار اور انہوں نے کہا کہ ہم تو دونوں کا انکار کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

مگر جب ہمارے ہاں سے حق ان کے پاس آگیا تو وہ کہنے لگے ” کیوں نہ دیا گیا اس کو وہی کچھ جو موسی ( علیہ السلام ) کو دیا گیا تھا ؟ 67 ” کیا یہ لوگ اس کا انکار نہیں کر چکے ہیں جو اس سے پہلے موسی ( علیہ السلام ) کو دیا گیا تھا ؟ 68 انہوں نے کہا ” دونوں جادو ہیں 69 جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔ ” اور کہا ” ہم کسی کو نہیں مانتے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آگیا تو کہنے لگے کہ : اس پیغمبر کو اس جیسی چیز کیوں نہیں دی گئی جیسی موسیٰ ( علیہ السلام ) کو دی گئی تھی؟ ( ٢٧ ) حالانکہ جو چیز موسیٰ کو دی گئی تھی کیا انہوں نے پہلے ہی اس کا انکار نہیں کردیا تھا؟ انہوں نے کہا تھا کہ : یہ دونوں جادو ہیں جو ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں ، اور ہم ان میں سے ہر ایک کے منکر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب ہماری طرف سے سچا پیغمبر ان کے پاس پہنچا (حضرت محمد تو کہین لگے اس کو ی سے معجزے کیوں نہ ملے جیسے موسیٰ کو ملے تھے کیا ان سے پہلے لوگوں نے ان (معجزوں کا انکار نہیں کیا جو موسیٰ کو ملی تھے کہنے لگے موسیٰ اور ہارون دونوں جادو گر ہیں ایک دوسرے کے مددگار 4 اور کہنے لگے ہم نے تو کسی کو بھی نہیں مانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب ہمارے پاس سے ان کے پاس حق پہنچا تو کہنے لگے جیسے (معجزات) موسیٰ (علیہ السلام) کو ملے تھے ان کو کیوں نہیں ملے۔ کیا جو کچھ موسیٰ (علیہ السلام) کو ملا (یعنی کتاب) کیا پہلے یہ اس کے منکر نہیں ہوئے کہتے تھے کہ دونوں ایک دوسرے جیسے جادو ہیں اور کہتے تھے یقینا ہم سب کا انکار کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق پہنچ گیا تو کہنے لگے کہ جیسی موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی گئی تھی ویسی ہی کتاب اس پیغمبر کو کیوں نہیں دی گئی۔ کیا (یہ حقیقت نہیں ہے کہ ) اس سے پہلے جب موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی گئی تھی تو انہوں نے اس کا انکار کردیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ دو جادو ہیں جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم تو ہر ایک کا انکار کرنے والے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب اُن کے پاس ہماری طرف سے حق آپہنچا تو کہنے لگے کہ جیسی (نشانیاں) موسٰی کو ملی تھیں ویسی اس کو کیوں نہیں ملیں۔ کیا جو (نشانیاں) پہلے موسٰی کو دی گئی تھیں اُنہوں نے اُن سے کفر نہیں کیا۔ کہنے لگے کہ دونوں جادوگر ہیں ایک دوسرے کے موافق۔ اور بولے کہ ہم سب سے منکر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Yet when the truth is come unto them from before Us, they say: wherefore hast he not been vouchsafed the like of that which was given unto Musa? Disbelieved they not in that which was given unto Musa aforetime? They say; two magics supporting each other. And they say: verily in all such things we are disbelievers.

سو جب ان لوگوں کے پاس ہماری طرف سے امر حق پہنچا تو یہ کہنے لگے اس رسول کو وہ رسول کو وہ کیوں نہ ملا جیسا موسیٰ (علیہ السلام) کو ملا تھا کیا جو موسیٰ (علیہ السلام) کو ملا تھا اس کے قبل یہ لوگ اس کے منکر نہ ہوئے ۔ یہ لوگ تو کہتے ہیں کہ دونوں جادو ہیں ایک دوسرے کے مددگار اور کہتے ہیں کہ ہم تو ہر ایک کے منکر ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آیا تو کہتے ہیں کہ جس طڑح کی چیز موسیٰ کو ملی تھی ، اس طرح کی چیز ان کو کیوں نہ ملی؟ کیا اس طرح کے لوگوں نے اس چیز کا انکار نہیں کیا ، جو اس سے پہلے موسیٰ کو دی گئی؟ انہوں نے کہا: دونوں ماہر جادوگر ہیں ، جنہوں نے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے اور کہا کہ ہم ان سب کے منکر ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

پس جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آپہنچا ( تو ) انہوں نے کہا اس نبی کو ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کو دی جانے والی نشانیوں کی طرح نشانیاں کیوں نہ دی گئیں ، کیا جو ( نشانیاں ) پہلے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کو دی گئی تھیں انہوں نے ان کا کفر نہیں کیا تھا؟ انہوں نے کہا تھا دونوں ( تورات و قرآن ) دو جادو ( منتر ) ہیں جو ایک دوسرے کی مدد و تائید کرتے ہیں اور انہوں نے کہا تھا بلاشبہ ہم سب ( دونوں ) کے منکر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آپہنچا تو کہنے لگے کہ ” جیسی نشانیاں موسیٰ کو ملی تھیں ویسی اس کو (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیوں نہیں ملیں۔ “ کیا جو نشانیاں پہلے موسیٰ کو دی گئی تھیں انہوں نے ان سے کفر نہیں کیا ؟ کہنے لگے کہ ” دونوں جادو گر ہیں ایک دوسرے کے موافق اور بولے کہ ہم سب سے منکر ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جب ان کے پاس آگیا حق ہماری طرف سے تو یہ ناشکرے لوگ اس کو ماننے کی بجائے یوں کہنے لگے کہ ان کو بھی وہی کچھ کیوں نہ دیا گیا جو موسیٰ کو دیا گیا تھا ؟ کیا یہ لوگ اس سے پہلے اس کا بھی انکار کرچکے جو کہ موسیٰ کو دیا گیا تھا ؟ اور انہوں نے پوری ڈھٹائی سے کہا کہ یہ دونوں جادو ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم ان دونوں میں سے ہر ایک کے منکر ہیں ()

Translated by

Noor ul Amin

پھر جب ہماری طرف سے ان کے پاس حق آگیا توانہوں نے کہہ دیا:ایسے ویسے معجزات کیوں نہیں دئیے گئے جیسے موسیٰ کو دئیے گئے تھے‘‘ کیا یہ لوگ ان معجزات کا انکار نہیں کر چکےجو پہلے موسیٰ کو دئیے گئے تھے کہتے ہیں کہ:’’یہ دونوں ( تورات اور قرآن ) ایک جیسے جادو ہیںجو ایک دوسرے کی تائیدکرتے ہیں ‘‘ اور کہتے ہیں کہ ہم کسی کو نہیں مانتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب ان کے پاس حق آیا ( ف۱۲۳ ) ہماری طرف سے بولے ( ف۱۲٤ ) انھیں کیوں نہ دیا گیا جو موسیٰ کو دیا گیا ( ف۱۲۵ ) کیا اس کے منکر نہ ہوئے تھے جو پہلے موسیٰ کو دیا گیا ( ف۱۲٦ ) بولے دو جادو ہیں ایک دوسرے کی پشتی ( امداد ) پر ، اور بولے ہم ان دونوں کے منکر ہیں ( ف۱۲۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب ان کے پاس ہمارے حضور سے حق آپہنچا ( تو ) وہ کہنے لگے کہ اس ( رسول ) کو ان ( نشانیوں ) جیسی ( نشانیاں ) کیوں نہیں دی گئیں جو موسٰی ( علیہ السلام ) کو دی گئیں تھیں؟ کیا انہوں نے ان ( نشانیوں ) کا انکار نہیں کیا تھا جو اس سے پہلے موسٰی ( علیہ السلام ) کو دی گئی تھیں؟ وہ کہنے لگے کہ دونوں ( قرآن اور تورات ) جادو ہیں ( جو ) ایک دوسرے کی تائید و موافقت کرتے ہیں ، اور انہوں نے کہا کہ ہم ( ان ) سب کے منکر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جب ہماری طرف سے ان کے پاس حق آگیا ( آخری برحق رسول آگیا ) تو کہنے لگے اس ( رسول ) کو وہ کچھ کیوں نہ دیا گیا جو موسیٰ کو دیا گیا تھا کیا انہوں نے اس کا انکار نہیں کیا تھا؟ وہ کہتے ہیں کہ یہ دونوں جادوگر ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور کہتے تھے کہ ہم ہر ایک کے منکر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But (now), when the Truth has come to them from Ourselves, they say, "Why are not (Signs) sent to him, like those which were sent to Moses?" Do they not then reject (the Signs) which were formerly sent to Moses? They say: "Two kinds of sorcery, each assisting the other!" And they say: "For us, we reject all (such things)!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When the Truth from Us came to them they said, "Would that he, (Muhammad), had received what was given to Moses (by his Lord)." Did not they reject what Moses had brought to them saying, "These two, Moses and Aaron, are two magicians who support each other. We do not have any faith in them."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But when the truth has come to them from Us, they say: "Why is he not given the like of what was given to Musa Did they not disbelieve in that which was given to Musa of old" They say: "Two kinds of magic, each helping the other!" And they say: "Verily, in both we are disbelievers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But (now) when the truth has come to them from Us, they say: Why is he not given the like of what was given to Musa? What! did they not disbelieve in what Musa was given before? They say: Two magicians backing up each other; and they say: Surely we are unbelievers in all.

Translated by

William Pickthall

But when there came unto them the Truth from Our presence, they said: Why is he not given the like of what was given unto Moses? Did they not disbelieve in that which was given unto Moses of old? They say: Two magics that support each other; and they say: Lo! in both we are disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब उन के पास हमारे यहाँ से सत्य आ गया तो वे कहने लगे कि "जो चीज़ मूसा को मिली थी उसी तरह की चीज़ इसे क्यों न मिली?" क्या वे उस का इनकार नहीं कर चुके हैं, जो इससे पहले मूसा को प्रदान किया गया था? उन्होंने कहा, "दोनों जादू है जो एक-दूसरे की सहायता करते हैं।" और कहा, "हम तो हरेक का इनकार करते हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب ہماری طرف سے ان لوگوں کے پاس امر حق پہنچا (تو اسمیں شبہ نکالنے کے لیے یوں) کہنے لگے کہ ان کو ایسی کتاب کیوں نہ ملی جیسی موسیٰ (علیہ السلام) کو ملی تھی (8) کیا جو کتاب موسیٰ (علیہ السلام) کو ملی تھی اس کے قبل یہ لوگ اس کے منکر نہیں ہوئے یہ لوگ تو یوں کہتے ہیں کہ دونوں جادو ہیں جو ایک دوسرے کے موافق ہیں اور یوں بھی کہتے ہیں کہ ہم تو دونوں میں سے کسی کو نہیں مانتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” مگر جب ہماری طرف سے ان کے پاس حق آپہنچاتو کہنے لگے کیوں نہ دیا گیا اس کو جو کچھ موسیٰ کو دیا گیا تھا۔ کیا یہ لوگ اس کا انکار نہیں کرچکے ہیں جو اس سے پہلے موسیٰ کو دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا موسیٰ اور جادو گر ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ اور کہا ہم کسی کو نہیں مانتے۔ “ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جب ہمارے ہاں سے حق ان کے پاس آگیا تو وہ کہنے لگے کیوں نہ دیا گیا اس کو وہی کچھ جو موسیٰ کو دیا گیا تھا ؟ کیا یہ لوگ اس کا انکار کرچکے ہیں جو اس سے پہلے موسیٰ کو دیا گیا تھا ؟ انہوں نے کہا دونوں جادو ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور کہا ہم کسی کو نہیں مانتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب ہماری طرف سے ان کے پاس حق آگیا تو کہنے لگے کہ اس شخص کو ایسی کتاب کیوں نہ ملی جیسی موسیٰ کو ملی تھی، کیا اس سے پہلے لوگوں نے اس چیز کے ساتھ کفر نہیں کیا جو موسیٰ کو دی گئی کہنے لگے یہ دونوں جادوگر ہیں۔ دونوں نے آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے اور کہنے لگے کہ ہم تم دونوں میں سے کسی کو نہیں مانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب پہنچی ان کو ٹھیک بات ہمارے پاس سے کہنے لگے کیوں نہ ملا اس رسول کو جیسا ملا تھا موسیٰ کو کیا ابھی منکر نہیں ہوچکے اس سے جو موسیٰ کو ملا تھا اس سے پہلے کہنے لگے دونوں جادو ہیں آپس میں موافق اور کہنے لگے ہم دونوں کو نہیں مانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اب جب ان کے پاس ہماری طرف سے امر حق پہنچ گیا تو یوں کہنے لگے کہ جیسی کتاب موسیٰ (علیہ السلام) کو دی گئی تھی ویسی کتاب اس پیغمبر کو کیوں نہیں دی گئی کیا جو کتاب موسیٰ (علیہ السلام) کو دی گئی تھی اس سے پہلے یہ لوگ اس کا انکار نہیں کرچکے یہ لوگ تو یوں کہتے ہیں کہ یہ دونوں جادو ہیں جو ایک دوسرے کے موافق و معاون ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم تو دونوں میں سے کسی کو بھی نہیں مانتے یعنی نہ توریت کو نہ قرآن کو