Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 49

سورة القصص

قُلۡ فَاۡتُوۡا بِکِتٰبٍ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ ہُوَ اَہۡدٰی مِنۡہُمَاۤ اَتَّبِعۡہُ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۴۹﴾

Say, "Then bring a scripture from Allah which is more guiding than either of them that I may follow it, if you should be truthful."

کہہ دے کہ اگر سچے ہو تو تم بھی اللہ کے پاس سے کوئی ایسی کتاب لے آؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت والی ہو میں اسی کی پیروی کرونگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
فَاۡتُوۡا
پس لے آؤ
بِکِتٰبٍ
کوئی کتاب
مِّنۡ عِنۡدِ
پاس سے
اللّٰہِ
اللہ کے
ہُوَ
وہ
اَہۡدٰی
زیادہ ہدایت والی ہو
مِنۡہُمَاۤ
ان دونوں سے
اَتَّبِعۡہُ
میں پیروی کرلوں گا اس کی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
فَاۡتُوۡا
لاؤ
بِکِتٰبٍ
کوئی کتاب
مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی جناب سے
ہُوَ
وہ
اَہۡدٰی
ہدایت میں بہتر ہو
مِنۡہُمَاۤ
ان دونوں سے
اَتَّبِعۡہُ
میں پیروی کروں اس کی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
واقعی سچے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Then bring a scripture from Allah which is more guiding than either of them that I may follow it, if you should be truthful."

کہہ دے کہ اگر سچے ہو تو تم بھی اللہ کے پاس سے کوئی ایسی کتاب لے آؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت والی ہو میں اسی کی پیروی کرونگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : اگر تم سچے ہو تو اللہ کی طرف سے تم ہی کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں سے بڑھ کر رہنمائی کرنے والی ہو، میں بھی اس کی پیروی اختیار کروں گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ پھر تم ہی اﷲ تعالیٰ کی جناب سے کوئی کتاب لاؤجو ہدایت میں ان دونوں ہی سے بہترہو، میں اس کی پیروی کروں گااگرتم واقعی سچے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Then bring a book from Allah which is better than both, in guidance, and I shall follow it, if you are true.|"

تو کہہ اب تم لاؤ کوئی کتاب اللہ کے پاس کی جو ان دونوں سے بہتر ہو کہ میں اس پر چلوں، اگر تم سچے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ پھر لاؤ کوئی ایسی کتاب اللہ کے پاس سے جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت والی ہو میں اس کی پیروی کروں گا اگر تم سچے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ﴾ ان سے کہو ” اچھا ، تو لاؤ اللہ کی طرف سے کوئی کتاب جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت بخشنے والی ہو اگر تم سچے ہو ، میں اسی کی پیروی اختیار کروں گا ۔ ” 70

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ان سے ) کہو : اچھا اگر تم سچے ہو تو اللہ کے پاس سے کوئی کتاب اور ایسی کتاب لے آؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت پر مشتمل ہو ، میں اس کی اتباع کرلوں گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان سے کہ دے اگر تم سچے ہو تو ان سے بڑھ کر کوئی راہ بتانے والی (کتاب) لائو میں اس پر چلنے کو حاضر ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمائیے (اچھا) تو تم کوئی کتاب اللہ کے پاس لے آؤ جو ہدایت کرنے میں ان دونوں (تورات اور قرآن) سے بہتر ہو میں اس کی پیروی کرلوں گا اگر تم (اپنے دعوے میں) سچے ہو تو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ تم اللہ کی طرف سے (قرآن و توریت کے علاوہ) دوسری کوئی کتاب آئو جو ہدات کرنے میں ان دونوں سے بہتر ہو تاکہ میں اس کتاب کی پیروی کرسکوں اگر تم سچے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم خدا کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں (کتابوں) سے بڑھ کر ہدایت کرنے والی ہو۔ تاکہ میں بھی اسی کی پیروی کروں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: then bring a Book from before Allah, that is better in guidance than these two shall follow it--if ye are truth- tellers.

آپ کہئے کہ اچھا تو کوئی کتاب اللہ کے پاس سے ایسی لے آؤ جو ہدایت میں ان دونوں سے بہتر ہو میں اسی کی پیروی کرنے لگوں گا اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( ان سے ) کہو کہ ( اگر تم اس کو جھٹلاتے ہو تو ) اللہ کے پاس سے کوئی اور کتاب لاؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت بخشنے والی ہو ، میں اسی کی پیروی کروں گا اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے! پس لے آؤ تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس سے کوئی ( اور ایسی ) کتاب کہ وہ ان دونوں ( تورات و قرآن مجید ) سے زیادہ ہدایت دینے والی ہو ( تو ) میں اس کی پیروی کروں گا اگر تم ( اپنی بات میں ) سچے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ اگر سچے ہو تو تم اللہ کے پاس سے کوئی اور کتاب لے آئو جو ان دونوں سے بڑھ کر ہدایت کرنے والی ہو۔ تاکہ میں بھی اسی کی پیروی کروں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سے کہو کہ اچھا تو تم خود ہی لے آؤ کوئی ایسی کتاب اللہ کے یہاں سے جو ان دونوں سے بڑھ کر ہدایت بخشنے والی ہو میں خود بھی اس کی پیروی کرلوں گا اگر تم سچے ہو

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:اگرتم سچے ہوتو اللہ کی طرف سے تم کوئی کتاب لے آئو جو ان دونوں سے بڑھ کررہنمائی کرنے والی ہو ، میں بھی اسی کی پیروی کروں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ تو اللہ کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں کتابوں سے زیادہ ہدایت کی ہو ( ف۱۲۸ ) میں اس کی پیروی کروں گا اگر تم سچے ہو ( ف۱۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں کہ تم اللہ کے حضور سے کوئی ( اور ) کتاب لے آؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت والی ہو ( تو ) میں اس کی پیروی کروں گا اگر تم ( اپنے الزامات میں ) سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہیے! کہ تم سچے ہو تو اللہ کی طرف سے کوئی ایسی کتاب لاؤ جو ان دونوں ( توراۃ ، قرآن ) سے زیادہ ہدایت کرنے والی ہو تو میں اسی کی پیروی کروں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Then bring ye a Book from Allah, which is a better guide than either of them, that I may follow it! (do), if ye are truthful!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "Bring a Book if you are able to, from God better in its guidance than the Torah and the Quran; I shall follow it".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Then bring a Book from Allah, which is a better guide than these two, that I may follow it, if you are truthful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Then bring some (other) book from Allah which is a better guide than both of them, (that) I may follow it, if you are truthful.

Translated by

William Pickthall

Say (unto them, O Muhammad): Then bring a scripture from the presence of Allah that giveth clearer guidance than these two (that) I may follow it, if ye are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "अच्छा तो लाओ अल्लाह के यहाँ से कोई ऐसी किताब, जो इन दोनों से बढ़कर मार्गदर्शन करने वाली हो कि मैं उस का अनुसरण करूँ, यदि तुम सच्चे हो?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجیئے کہ اچھا تو (علاوہ توراة و قرآن کے) تم کوئی اور کتاب اللہ کے پاس سے لے آؤ جو ہدایت کرنے میں ان دونوں سے بہتر ہو میں اسی کی پیروی کرنے لگوں گا اگر تم (اس دعوی میں (1) سچے ہو) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے نبی ان سے فرما دیں۔ اگر تم سچے ہو تو لاؤ اللہ کی طرف سے کوئی کتاب جس میں ان دونوں سے زیادہ راہنمائی پائی جاتی ہو اگر تم سچے ہو۔ میں اس کی پیروی کروں گا۔ (٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو ، اچھا تو لاؤ اللہ کی طرف سے کوئی کتاب جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت بخشنے والی ہو اگر تم سچے ہو میں اس کی پیروی اختیار کروں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کوئی کتاب لے آؤ جو اللہ کی طرف سے ہو جو ہدایت کرنے میں ان دونوں سے بہتر ہو اگر تم سچے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اب تم لاؤ کوئی کتاب اللہ کے پاس کی جو ان دونوں سے بہتر ہو کہ میں اس پر چلوں، اگر تم سچے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ فرمایئے اچھا اگر تم سچے ہو تو قرآن اور توریت کے علاوہ کوئی اور کتاب خدا کے پاس لے آئو جو ہدایت کرنے میں ان دونوں سے بہتر ہو تو میں اس کتاب کی پیروی کرنے لگوں گا