Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 51

سورة القصص

وَ لَقَدۡ وَصَّلۡنَا لَہُمُ الۡقَوۡلَ لَعَلَّہُمۡ یَتَذَکَّرُوۡنَ ﴿ؕ۵۱﴾

And We have [repeatedly] conveyed to them the Qur'an that they might be reminded.

اور ہم برابر پے درپے لوگوں کے لئے اپنا کلام بھیجتے رہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کرلیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
وَصَّلۡنَا
پے درپے بھیجا ہم نے
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡقَوۡلَ
کلام(اپنا)
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَذَکَّرُوۡنَ
وہ نصیحت پکڑیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
وَصَّلۡنَا
پہنچادی ہے ہم نے
لَہُمُ
انہیں
الۡقَوۡلَ
بات
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَذَکَّرُوۡنَ
نصیحت حاصل کریں
Translated by

Juna Garhi

And We have [repeatedly] conveyed to them the Qur'an that they might be reminded.

اور ہم برابر پے درپے لوگوں کے لئے اپنا کلام بھیجتے رہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کرلیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم انھیں لگاتار (نصیحت کی) باتیں پہنچاتے رہے ہیں۔ تاکہ وہ نصیحت کو قبول کریں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًہم نے اُنہیں بات پہنچادی ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have conveyed (Our) word to them one after the other, ‘so that they may take to advice.

اور ہم پے در پے بھیجتے رہے ہیں ان کو اپنے کلام تاکہ وہ دھیان میں لائیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے لگاتار بھیجا ان کے لیے اپنا کلام تاکہ یہ نصیحت اخذ کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have constantly conveyed them the word (of admonition) that they may take heed.

اور ﴿نصیحت کی﴾ بات پے در پے ہم انہیں پہنچا چکے ہیں تا کہ وہ غفلت سے بیدار ہوں ۔ 71

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور واقعہ یہ ہے کہ ہم ان کے فائدے کے لیے ایک کے بعد ایک ( نصیحت کی ) بات بھیجتے رہے ہیں ، ( ٢٨ ) تاکہ وہ متنبہ ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے تو لگاتار قرآن کی آیتیں لوگوں پر بھیجیں اس لئے کہ وہ دھیان کریں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم نے اس (قرآن) بات کو ان کے پاس یکے بعد دیگرے بھیجا تاکہ یہ نصیحت حاصل کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے اس کلام کو ( ان لوگوں کے لئے) تھوڑا تھوڑا بھیجا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم پے درپے اُن لوگوں کے پاس (ہدایت کی) باتیں بھیجتے رہے ہیں تاکہ نصیحت پکڑیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have caused the Word to reach them in succession, that haply they may be admonished.

اور ہم نے (اس) کلام کو ان لوگوں کے لئے یکے بعد دیگرے بھیجا تاکہ یہ لوگ نصیحت مانیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان کیلئے کلام کے تسلسل کو قائم رکھا ، تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ہم مسلسل ( پے درپے ) ان لوگوں کے لیے ( اپنا ) کلام بھیجتے رہے تاکہ یہ لوگ نصیحت قبول کریں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم پے در پے ان لوگوں کے پاس ہدایت کی باتیں بھیجتے رہے تاکہ نصیحت پکڑیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم پے درپے بھیجتے رہے اپنا کلام ان لوگوں کے (بھلے) لئے تاکہ یہ نصیحت حاصل کریں

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم انہیں لگاتار ( نصیحت کی ) باتیں پہنچاتے رہے ہیں تاکہ وہ نصیحت کو قبول کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے ان کے لیے بات مسلسل اتاری ( ف۱۳۲ ) کہ وہ دھیان کریں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور درحقیقت ہم ان کے لئے پے در پے ( قرآن کے ) فرمان بھیجتے رہے تاکہ وہ نصیحت قبو ل کریں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان کیلئے کلام ( ہدایت نظام ) کا تسلسل جاری رکھا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Now have We caused the Word to reach them themselves, in order that they may receive admonition.

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent Our guidance to them so that perhaps they might take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed now We have conveyed the Word to them, in order that they may remember.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have made the word to reach them so that they may be mindful.

Translated by

William Pickthall

And now verily We have caused the Word to reach them, that haply they may give heed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम उन के लिए वाणी बराबर अवतरित करते रहे, शायद वे ध्यान दें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے اس کلام (یعنی قرآن) کو ان لوگوں کے لیے وقتاً فوقتاً یکے بعد دیگرے بھیجا تاکہ یہ لوگ (بار بار تازہ بتازہ) سننے سے نصیحت مانیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہم اپنا فرمان پے درپے انہیں پہنچا چکے ہیں تاکہ وہ نصیحت پائیں۔ (٥١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور (نصیحت کی) بات پے درپے ہم انہیں پہنچا چکے ہیں تاکہ وہ غفلت سے بیدار ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے اس کلام کو ان لوگوں کے لیے مسلسل بھیجا تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم پے درپے بھیجتے رہے ہیں ان کو اپنے کلام تاکہ وہ دھیان میں لائیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان لوگوں کی آسانی کے لئے اس کلام کو تھوڑا تھوڑا پے در پے بھیجا تا کہ یہ نصیحت مانیں