Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 53

سورة القصص

وَ اِذَا یُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِہٖۤ اِنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّنَاۤ اِنَّا کُنَّا مِنۡ قَبۡلِہٖ مُسۡلِمِیۡنَ ﴿۵۳﴾

And when it is recited to them, they say, "We have believed in it; indeed, it is the truth from our Lord. Indeed we were, [even] before it, Muslims [submitting to Allah ]."

اور جب اس کی آیتیں ان کے پاس پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ اس کے ہمارے رب کی طرف سے حق ہونے پر ہمارا ایمان ہے ہم تو اس سے پہلے ہی مسلمان ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
یُتۡلٰی
پڑھا جاتا ہے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر(قرآن)
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِہٖۤ
اس پر
اِنَّہُ
بےشک وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
مِنۡ رَّبِّنَاۤ
ہمارے رب کی طرف سے
اِنَّا
بےشک ہم
کُنَّا
تھے ہم
مِنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے ہی
مُسۡلِمِیۡنَ
فرماں بردار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
یُتۡلٰی
پڑھ کر سنایا جاتا ہے
عَلَیۡہِمۡ
اُنہیں
قَالُوۡۤا
تو وہ کہتے
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِہٖۤ
اس پر
اِنَّہُ
یقیناً وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
مِنۡ رَّبِّنَاۤ
ہمارے رب کی جناب سے
اِنَّا
یقیناً ہم
کُنَّا
تھے ہم
مِنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
مُسۡلِمِیۡنَ
فرمانبردار
Translated by

Juna Garhi

And when it is recited to them, they say, "We have believed in it; indeed, it is the truth from our Lord. Indeed we were, [even] before it, Muslims [submitting to Allah ]."

اور جب اس کی آیتیں ان کے پاس پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ اس کے ہمارے رب کی طرف سے حق ہونے پر ہمارا ایمان ہے ہم تو اس سے پہلے ہی مسلمان ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب انھیں پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو کہتے ہیں : ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ یہ (قرآن) ہمارے پروردگار کی طرف سے سچی کتاب ہے، ہم تو اس سے پہلے (بھی اللہ کے سچے) فرمانبردار تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب وہ اُنہیں پڑھ کرسنایاجاتاہے تووہ کہتے ہیں کہ ہم اُس پرایمان لائے ہیں، یقیناًہمارے رب کی جناب سے وہ حق ہے ،یقیناہم تواس سے پہلے ہی فرماں بردار ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when this (Qur&an) is recited to them, they say, |"We believe in it. It is the truth from our Lord. And we are the ones who submitted (to it) even before it (was revealed).|"

اور جب ان کو سنائے تو کہیں ہم یقین لائیں اس پر یہی ہے ٹھیک ہمارے رب کا بھیجا ہوا ہم ہیں اس سے پہلے کے حکمبردار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب یہ (قرآن) انہیں پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے یقیناً یہ ہمارے رب کی طرف سے حق ہے ہم تو اس سے پہلے ہی مسلم تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جب یہ ان کو سنایا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ” ہم اس پر ایمان لائے ، یہ واقعی حق ہے ہمارے رب کی طرف سے ، ہم تو پہلے ہی سے مسلم ہیں ۔ ” 73

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب وہ ان کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ : ہم اس پر ایمان لائے ، یقینا یہ برحق کلام ہے جو ہمارے پروردگار کی طرف سے آیا ہے ۔ ہم تو اس سے پہلے بھی اسے مانتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان کو قرآن پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو کہتے ہیں کچھ شک نہیں یہ ہمارے ملا کیک طرف سے اترا ہے ہم تو اس کے اترنے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ کے) تابعدار تھے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب (قرآن) ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے بیشک یہ حق ہے (جو) ہمارے پروردگار کی طرف سے (نازل ہوا ہے) یقینا ہم تو اس (کے آنے) سے پہلے بھی مانتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان کے سامنے اس کی تلاوت کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لے آئے۔ بیشک وہ ہمارے رب کی طرف سے برحق ہے۔ ہم تو درحقیقت اس کے آنے سے پہلے ہی اس کو مانتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب (قرآن) اُن کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لے آئے بیشک وہ ہمارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے اور ہم تو اس سے پہلے کے حکمبردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it is rehearsed unto them they say: we believe therein: verily it is truth from our Lord: verily we have been even before it of those who submit themselves.

اور جب یہ ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے بیشک یہ حق ہے ہمارے پروردگار کی طرف سے اور ہم تو اس سے پہلے بھی (اسے) مانتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب وہ ان کو سنائی جاتی ہے تو کہتے ہیں: ہم اس پر ایمان لائے ، بیشک یہ ہمارے رب کی طرف سے حق ہے ، ہم اس کے آنے سے پہلے سے اس کو ماننے والے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان پر ( قرآن مجید کی ) تلاوت کی جاتی ہے ( تو ) کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے بے شک یہ ہمارے رب کی طرف سے حق ہے بلاشبہ ہم اس ( کے نزول ) سے پہلے ہی فرماں برداری اختیار کرچکے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب قرآن ان کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لے آئے بیشک وہ ہمارے رب کی طرف سے برحق ہے اور ہم تو اس سے پہلے کے فرمانبردار ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب یہ ان کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لے آئے یہ تو قطعی طور پر حق ہے ہمارے رب کی طرف ہم تو اسے پہلے ہی مانتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان کے سامنے اس کو پڑھاجاتا ہے تو کہتے ہیں ’’ہم اس پر ایمان لاتے ہیں بلاشبہ یہ ہمارے رب کی طرف سے حق ہے ہم تو پہلے ہی سے مسلمان تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان پر یہ آیتیں پڑھی جاتی ہیں کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے ، بیشک یہی حق ہے ہمارے رب کے پاس سے ہم اس سے پہلے ہی گردن رکھ چکے تھے ( ف۱۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان پر ( قرآن ) پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں: ہم اس پر ایمان لائے بیشک یہ ہمارے رب کی جانب سے حق ہے ، حقیقت میں تو ہم اس سے پہلے ہی مسلمان ( یعنی فرمانبردار ) ہوچکے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب یہ ( قرآن ) ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے بےشک یہ ہمارے پروردگار کی طرف سے حق ہے اور ہم تو اس سے پہلے ہی مسلم ( اسے ماننے والے ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when it is recited to them, they say: "We believe therein, for it is the Truth from our Lord: indeed we have been Muslims (bowing to Allah's Will) from before this.

Translated by

Muhammad Sarwar

When it is recited to them, they say, "We believe in it. It is the Truth from our Lord. We were Muslims before it was revealed".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when it is recited to them, they say: "We believe in it. Verily, it is the truth from our Lord. Indeed even before it we have been from Muslims."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it is recited to them they say: We believe in it surely it is the truth from our Lord; surely we were submitters before this.

Translated by

William Pickthall

And when it is recited unto them, they say: We believe in it. Lo! it is the Truth from our Lord. Lo! even before it we were of those who surrender (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब यह उन को पढ़कर सुनाया जाता है तो वे कहते हैं, "हम इस पर ईमान लाए। निश्चय ही यह सत्य है हमारे रब की ओर से। हम तो इससे पहले ही से मुस्लिम (आज्ञाकारी) हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب قرآن ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے بیشک یہ حق ہے (جو) ہمارے رب کی طرف سے (نازل ہوا ہے اور) ہم تو اس (کے آنے سے) پہلے ہی مانتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب قرآن انہیں سنایا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے یہ واقعی حق ہے ہمارے رب کی طرف سے نازل کردہ ہے ہم تو پہلے ہی سے تسلیم کرنے والے ہیں۔ “ (٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب یہ ان کو سنایا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے ، یہ واقعی حق ہے ہمارے رب کی طرف سے ہم تو پہلے ہی سے مسلم ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان کے سامنے اس کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے بلاشبہ یہ حق ہے ہمارے پروردگار کی طرف سے ہے، بیشک ہم پہلے ہی سے فرمانبر دار تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ان کو سنائے تو کہیں ہم یقین لائے اس پر، یہی ہے ٹھیک ہمارے رب کا بھیجا ہوا، ہم ہیں اس سے پہلے کہ حکم بردار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب یہ قرآن کریم ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے بیشک یہ حق ہے ہمارے رب کی جانب سے اترا ہے ہم تو در حقیقت اس کے آنے سے پہلے ہی اس کو مانتے تھے