Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 59

سورة القصص

وَ مَا کَانَ رَبُّکَ مُہۡلِکَ الۡقُرٰی حَتّٰی یَبۡعَثَ فِیۡۤ اُمِّہَا رَسُوۡلًا یَّتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِنَا ۚ وَ مَا کُنَّا مُہۡلِکِی الۡقُرٰۤی اِلَّا وَ اَہۡلُہَا ظٰلِمُوۡنَ ﴿۵۹﴾

And never would your Lord have destroyed the cities until He had sent to their mother a messenger reciting to them Our verses. And We would not destroy the cities except while their people were wrongdoers.

تیرا رب کسی ایک بستی کو بھی اس وقت تک ہلاک نہیں کرتا جب تک کہ ان کی کسی بڑی بستی میں اپنا کوئی پیغمبر نہ بھیج دے جو انہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سنا دے اور ہم بستیوں کو اسی وقت ہلاک کرتے ہیں جب کہ وہاں والے ظلم و ستم پر کمر کس لیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
رَبُّکَ
رب آپ کا
مُہۡلِکَ
ہلاک کرنے والا
الۡقُرٰی
بستیوں کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَبۡعَثَ
و ہ بھیج دے
فِیۡۤ اُمِّہَا
ان کے مرکز میں
رَسُوۡلًا
کوئی رسول
یَّتۡلُوۡا
جو پڑھتا ہو
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیٰتِنَا
آیات ہماری
وَمَا
اور نہیں
کُنَّا
ہیں ہم
مُہۡلِکِی
ہلاک کرنے والے
الۡقُرٰۤی
بستیوں کو
اِلَّا
مگر
وَاَہۡلُہَا
اس حال میں کہ رہنے والے اس کے
ظٰلِمُوۡنَ
ظالم ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
تھا
رَبُّکَ
رب آپ کا
مُہۡلِکَ
ہلاک کرنے والا
الۡقُرٰی
بستیوں کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَبۡعَثَ
وہ بھیج دے
فِیۡۤ اُمِّہَا
اُن کے مر کز میں
رَسُوۡلًا
رسول
یَّتۡلُوۡا
وہ پڑھ کر سُنائے
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
اٰیٰتِنَا
ہماری آیات
وَمَا کُنَّا
اور نہیں ہیں ہم
مُہۡلِکِی
ہلاک کرنے والے
الۡقُرٰۤی
بستیوں کو
اِلَّا
مگر
وَاَہۡلُہَا
اور اُس کے رہنے والے
ظٰلِمُوۡنَ
ظالم ہوں
Translated by

Juna Garhi

And never would your Lord have destroyed the cities until He had sent to their mother a messenger reciting to them Our verses. And We would not destroy the cities except while their people were wrongdoers.

تیرا رب کسی ایک بستی کو بھی اس وقت تک ہلاک نہیں کرتا جب تک کہ ان کی کسی بڑی بستی میں اپنا کوئی پیغمبر نہ بھیج دے جو انہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سنا دے اور ہم بستیوں کو اسی وقت ہلاک کرتے ہیں جب کہ وہاں والے ظلم و ستم پر کمر کس لیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ کا پروردگار کسی بستی کو ہلاک نہیں کرتا تاآنکہ کسی مرکزی بستی میں رسول نہ بھیج لے، جو انھیں ہماری آیات پڑھ کر سناتے نیز ہم صرف ایسی بستی کو ہی ہلاک کرتے ہیں جس کے رہنے والے ظالم ہوں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ کارب بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہیں یہاں تک کہ اُن کے مرکز میں رسول بھیج دے جو انہیں ہماری آیات پڑھ کر سنائے،اورہم بستیوں کوہلاک کرنے والے نہیں مگرجب اُن کے رہنے والے ظالم ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And your Lord is not to destroy the towns unless he sends to their central place a messenger who recites to them Our verses. And We are not to destroy the towns except when their people are wrongdoers.

اور تیرا رب نہیں غارت کرنے والا بستیوں کو جب تک نہ بھیج لے ان کی بڑی بستی میں کسی کو پیغام دے کر جو سنائے ان کو ہماری باتیں اور ہم ہرگز نہیں غارت کرنے والے بستیوں کو مگر جبکہ وہاں کے لوگ گنہگار ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں تھا آپ کا رب بستیوں کو ہلاک کرنے والا جب تک کہ وہ ان کی مرکزی بستی میں کوئی رسول نہ بھیج دیتا جو ان کو پڑھ کر سناتا تھا ہماری آیات اور ہم ہرگز ان بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہیں تھے مگر اس بنا پر کہ ان کے باسی ظالم تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Your Lord would not destroy a town until He had sent to its centre a Messenger who would recite to them Our verses. Nor would We destroy any town unless its inhabitants were iniquitous.

اور تیرا رب بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہ تھا جب تک کہ ان کے مرکز میں ایک رسول نہ بھیج دیتا جو ان کو ہماری آیات سناتا ۔ اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے رہنے والے ظالم نہ ہو جاتے ۔ 83

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارا پروردگار ایسا نہیں ہے کہ وہ بستیاں یونہی ہلاک کر ڈالے جب تک اس نے ان بستیوں کے مرکزی مقام پر کوئی رسول نہ بھیجا ہو ، جو ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائے ، اور ہم بستیوں کو اس وقت تک ہلاک کرنے والے نہیں ہیں جب تک ان کے باشندے ظالم نہ بن جائیں ۔ ( ٣٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر تیرا مالک بستیوں کو اس وقت تک تباہ نہیں کرتا جب تک وہاں کی بڑی بستی میں ان بستیوں کے صدر مقام میں ایک پیغمبر نہ بھیج لے کہ ہماری آیتیں ان کو پڑھ کر سنا دے اور ہمارے حکم پہنچا دے اور ہم ان بستیوں کو اس وقت تباہ کرتے ہیں جب وہاں کے رہنے والے ظالم (بدکار) ہوتے ہیں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کا پروردگار بستیوں کو ہلاک نہیں کرتا جب تک کہ ان کے مرکزی شہر میں کسی پیغمبر کو نہ بھیج دے جو ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائے۔ اور ہم ان بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتے یہاں تک کہ ان کے باشندے ظلم نہ کرنے لگیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کا پروردگار کسی بستی والوں کو اس وقت تک ہلاک نہیں کرتا جب تک ان بستیوں کے مرکز میں کسی رسول کو نہ بھیج دے جو ان پر ہماری آیتوں کی تلاوت کرتا ہے۔ اور (اسی طرح) ہم کسی بستی کو اس وقت تک ہلاک نہیں کرتے جب تک کہ وہاں کے رہنے والے شرارت (میں انتہا) نہ کردیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارا پروردگار بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتا۔ جب تک اُن کے بڑے شہر میں پیغمبر نہ بھیج لے جو اُن کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائے اور ہم بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتے مگر اس حالت میں کہ وہاں کے باشندے ظالم ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Nor was thy Lord to destroy the Cities, until He had raised up in their mother-city an apostle reciting unto them our revealations. Nor were We to destroy the cities unless the inhabitants thereof were wrong-doers.

آپ کا پروردگار بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتا جب تک کہ ان کے صدر مقام میں کسی پیغمبر کو نہ بھیج لے جو انہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سنا دے اور ہم بستیوں کو ہلاک نہیں کرتے بجز اس حال کے کہ وہاں کے باشندے شرارت کرنے لگیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تیرا رب بستیوں کا ہلاک کرنے والا نہیں بنتا جب تک ان کی مرکزی بستی میں کوئی رسول نہ بھیج لے ، جو ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سناوے اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہیں بنتے ، مگر اسی وقت جب ان کے باشندے اپنے اوپر ظلم ڈھانے والے بن جاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ کا رب بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہیں یہاں تک کہ ان کے مرکز ( صدر مقام ) میں رسول بھیج دے جو ان لوگوں پر ہماری آیتوں کی تلاوت کرے اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہیں ہیں مگر یہ کہ ان کے رہنے والے ظالم ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آپ کا رب بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتا جب تک ان کے بڑے شہر میں پیغمبر نہ بھیج دے جو ان کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائے ‘ اور ہم بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتے مگر اس وقت کہ وہاں کے لوگ ظالم ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آپ کا رب ایسا نہیں اور یہ اس کی شان نہیں کہ وہ ان بستیوں کو یونہی ہلاک کردیتا جب تک کہ ان کے مرکز میں کوئی ایسا رسول نہ بھیج دے جو ان کو پڑھ کر سنائے ہماری آیتیں اور احکام اور اس کے بعد بھی فوراً ہی ہم ان بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہیں مگر اس حالت میں کہ وہاں کے باشندے ظلم ہی پر کمر بستہ ہوجائیں ()

Translated by

Noor ul Amin

اورآ پ کا رب بستیوں کو اس وقت تک ہلاک نہیں کرتاجب تک ان کے مرکزی شہروں میں ایک رسول نہ بھیج دے جو انہیں ہماری آیات پڑھ کر سنائے نیز ہم صرف ایسی بستیوں کو ہی ہلاک کرتے ہیں جس کے رہنے والے ظالم ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارا رب شہروں کو ہلاک نہیں کرتا جب تک ان کے اصل مرجع میں رسول نہ بھیجے ( ف۱۵۰ ) جو ان پر ہماری آیتیں پڑھے ( ف۱۵۱ ) اور ہم شہروں کو ہلاک نہیں کرتے مگر جبکہ ان کے ساکن ستمگار ہوں ( ف۱۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ کا رب بستیوں کو تباہ کرنے والا نہیں ہے یہاں تک کہ وہ اس کے بڑے مرکزی شہر ( capital ) میں پیغمبر بھیج دے جو ان پر ہماری آیتیں تلاوت کرے ، اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہیں ہیں مگر اس حال میں کہ وہاں کے مکین ظالم ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ کا پروردگار بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہیں ہے جب تک ان کے مرکزی مقام میں کوئی رسول نہ بھیج دے جو ہماری آیتوں کی تلاوت کرے اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہیں ہیں جب تک ان کے باشندے ظالم نہ ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor was thy Lord the one to destroy a population until He had sent to its centre a messenger, rehearsing to them Our Signs; nor are We going to destroy a population except when its members practise iniquity.

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord did not destroy the people of the towns without first sending a Messenger to the mother town who would recite His revelations to them. We did not want to destroy the towns if the people therein were not unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And never will your Lord destroy the towns until He sends to their mother town a Messenger reciting to them Our Ayat. And never would We destroy the towns unless the people thereof are wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And your Lord never destroyed the towns until He raised in their metropolis an apostle, reciting to them Our communications, and We never destroyed the towns except when their people were unjust.

Translated by

William Pickthall

And never did thy Lord destroy the townships, till He had raised up in their mother(-town) a messenger reciting unto them Our revelations. And never did We destroy the townships unless the folk thereof were evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तेरा रब तो बस्तियों को विनष्ट करने वाला नहीं जब तक कि उन की केन्द्रीय बस्ती में कोई रसूल न भेज दे, जो हमारी आयतें सुनाए। और हम बस्तियों को विनष्ट करने वाले नहीं सिवाय इस स्थिति के कि वहाँ के रहने वाले ज़ालिम हों

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کا رب بستیوں کو (اول ہی بار میں) ہلاک نہیں کرتا جب تک کہ ان میں (ان بستیوں) کے صدر مقام میں کسی پیغمبر کو نہ بھیج لے وہ ان لوگوں کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائے اور ہم ان بستیوں کو ہلاک نہیں کرتے (2) مگر اسی حالت میں کہ وہاں کے باشندے بہت ہی شرارت کرنے لگیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور آپ کا رب بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہ تھا۔ جب تک کہ ان کے مرکز میں ایک رسول نہ بھیج دیتا جو انہیں ہماری آیات سناتا اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے رہنے والے ظلم کرنے والے نہ ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تیرا رب بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہ تھا جب تک کہ ان کے مرکز میں ایک رسول نہ بھیج دیتا جو ان کو ہماری آیات سناتا اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے رہنے والے ظالم نہ ہوجاتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کا رب بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہیں جب تک کہ ان کی مرکزی بستی میں رسول نہ بھیج دے جو ان پر ہماری آیات تلاوت کرتا ہو، اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہیں الایہ کہ ان کے رہنے والے ظالم ہوں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تیرا رب نہیں غارت کرنے والا بستیوں کو جب تک نہ بھیج لے ان کی بڑی بستی میں کسی کو پیغام دے کر جو سنائے ان کو ہماری باتیں اور ہم ہرگز نہیں غارت کرنے والے بستیوں کو، مگر جب کہ وہاں کے لوگ گناہ گار ہوں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ کا رب اس وقت تک بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کتا جب تک ان بستیوں کے مرکزی مقام میں کسی پیغمبر کو نہ بھیج دے کہ وہ وہاں کے لوگوں کو ہمارے احکام پڑھ کر سنا دے اور اس تبلیغ احکام کے بعد بھی ہم فوراً ہی بستیوں کو ہلاک نہیں کردیتے مگر ہاں اس وقت جبکہ وہاں کے لوگ بہت ہی شرارت کرنے لگیں