Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 60

سورة القصص

وَ مَاۤ اُوۡتِیۡتُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ فَمَتَاعُ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ زِیۡنَتُہَا ۚ وَ مَا عِنۡدَ اللّٰہِ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿٪۶۰﴾  9

And whatever thing you [people] have been given - it is [only for] the enjoyment of worldly life and its adornment. And what is with Allah is better and more lasting; so will you not use reason?

اور تمہیں جو کچھ دیا گیا ہےوہ صرف زندگی دنیا کا سامان اور اسی کی رونق ہے ، ہاں اللہ کے پاس جو ہے وہ بہت ہی بہتر اور دیرپا ہے ۔ کیا تم نہیں سمجھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور جو بھی
اُوۡتِیۡتُمۡ
دیئے گئے تم
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
فَمَتَاعُ
پس سامان ہے
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَزِیۡنَتُہَا
اور رونق اس کی
وَمَا
اور جو کچھ
عِنۡدَ
پاس ہے
اللّٰہِ
اللہ کے
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَّاَبۡقٰی
اور زیادہ باقی رہنے والا
اَفَلَا
کیا بھلا نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل سے کام لیتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور جو
اُوۡتِیۡتُمۡ
دیاگیا ہے تمہیں
مِّنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
فَمَتَاعُ
سوسامان ہے
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دُنیا کی
وَزِیۡنَتُہَا
اور اُس کی زینت
وَمَا
اور جو کچھ
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے پاس
خَیۡرٌ
بہترین ہے
وَّاَبۡقٰی
اور زیادہ باقی رہنے والا ہے
اَفَلَا
تو کیا نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

And whatever thing you [people] have been given - it is [only for] the enjoyment of worldly life and its adornment. And what is with Allah is better and more lasting; so will you not use reason?

اور تمہیں جو کچھ دیا گیا ہےوہ صرف زندگی دنیا کا سامان اور اسی کی رونق ہے ، ہاں اللہ کے پاس جو ہے وہ بہت ہی بہتر اور دیرپا ہے ۔ کیا تم نہیں سمجھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نہیں جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ بس دنیوی زندگی کا سامان اور اس کی زینبت ہے، اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر اور پائندہ تر ہے۔ کیا تم سوچتے نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجوکچھ تمہیں دیاگیاہے سو دنیاکی زندگی کاسامان اوراس کی زینت ہے اور جو کچھ اﷲ تعالیٰ کے پاس ہے وہ بہترین ہے اورزیادہ باقی رہنے والاہے،توکیانہیں تم سمجھتے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whatever of anything you are given is (no more than) an enjoyment of the worldly life and its decoration, and that which is with Allah is much better and far more lasting. So do you not understand?

اور جو تم کو ملی ہے کوئی چیز سو فائدہ اٹھا لینا ہے دنیا کی زندگی میں اور یہاں کی رونق ہے اور جو اللہ کے پاس ہے سو بہتر ہے اور باقی رہنے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کچھ بھی تم لوگوں کو دیا گیا ہے وہ بس دنیوی زندگی کا سامان اور اس کی زیب وزینت ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر ہے اور باقی رہنے والا ہے۔ تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whatever you have been given is a provision for the life of this world and its glitter. But that which is with Allah is better and more enduring. Do you not use your intellect?

تم لوگوں کو جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی زندگی کا سامان اور اس کی زینت ہے ، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اس سے بہتر اور باقی تر ہے ۔ کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے؟ ؏٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم کو جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ دنیوی زندگی کی پونجی اور اس کی سجاوٹ ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کہیں زیادہ بہتر اور کہیں زیادہ پائیدار ہے ۔ کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگو تم کو جو کچھ ملا ہے وہ دنیا کی چند روزہ زندگی کا سامان ہے اور اسی کی بہار رونق ہے اور اللہ تعالیٰ کے پاس جو ملنے والا ہے اگر تم ایمان لائو وہ کہیں بہتر اور پائدار ہے کیا تم کو عقل نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو چیز تم کو دی گئی ہے سو وہ محض دنیا کی زندگی کا فائدہ اور اس کی زینت ہے۔ اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہت بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔ تو کیا تم لوگ سمجھتے نہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تمہیں جو کچھ دیا گیا ہے وہ محض دنیاوی زندگی کا سامان اور اس کی زیب وزینت ہے۔ اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔ کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو چیز تم کو دی گئی ہے وہ دنیا کی زندگی کا فائدہ اور اس کی زینت ہے۔ اور جو خدا کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whatsoever ye are vouchsafed is an enjoyment of the life of the world and an adornment thereof; and that which is with Allah is better and more lasting. Will ye not therefore reflect?

اور تمہیں جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ محض دنیوی زندگی کو برتنے کیلئے ہے اور اس کی زینت ہے اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر بھی ہے اور پائیدار تر بھی سو کیا تم لوگ نہیں سمجھتے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو چیز بھی تمہیں عطا ہوئی ہے تو یہ بس حیاتِ دنیا کی متاع اور اس کی زینت ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے ، وہ بہتر اور پائدار ہے تو کیا تم سمجھتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور تم لوگوں کو جو بھی چیز دی گئی ہے وہ دنیا کی زندگی کا سامان اور اس کی زینت ہے اور جو کچھ اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس ہے وہ بہت بہتر اور باقی رہنے والی ہے ، کیا پھر تم لوگ نہیں سمجھتے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو چیزتم کو دی گئی ہے وہ دنیا کی زندگی کا فائدہ اور اس کی زینت ہے ‘ اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔ کیا تم سمجھتے نہیں ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو بھی کچھ تمہیں دیا گیا ہے اے لوگو ! تو وہ سب محض دنیاوی زندگی کا چند روزہ سامان اور اس کی زینت ہے اور بس اور جو کچھ اللہ کے پاس اس جہان میں رکھا ہے وہ اس سے کہیں بڑھ کر اچھا بھی ہے اور ہمیشہ رہنے والا بھی تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ؟ ()

Translated by

Noor ul Amin

تمہیںجو کچھ بھی دیاگیا ہے وہ بس دنیاوی زندگی کا ساما ن اور اس کی زینت ہے اورجو کچھ بھی اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے کیا تمہیں اتنی بات بھی سمجھ میں نہیں آتی ہے ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو کچھ چیز تمہیں دی گئی ہے اور دنیوی زندگی کا برتاوا اور اس کا سنگھار ہے ( ف۱۵۳ ) اور جو اللہ کے پاس ہے ( ف۱۵٤ ) اور وہ بہتر اور زیادہ باقی رہنے والا ( ف۱۵۵ ) تو کیا تمہیں عقل نہیں ( ف۱۵٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو چیز بھی تمہیں عطا کی گئی ہے سو ( وہ ) دنیوی زندگی کا سامان اور اس کی رونق و زینت ہے ۔ مگر جو چیز ( بھی ) اللہ کے پاس ہے وہ ( اس سے ) زیادہ بہتر اور دائمی ہے ۔ کیا تم ( اس حقیقت کو ) نہیں سمجھتے

Translated by

Hussain Najfi

اور تمہیں جو کچھ بھی دیا گیا ہے یہ محض زندگانی دنیا کا سرمایہ ہے اور اسی کی زیب و زینت اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر ہے اور زیادہ پائیدار بھی تم عقل سے کیوں کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The (material) things which ye are given are but the conveniences of this life and the glitter thereof; but that which is with Allah is better and more enduring: will ye not then be wise?

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever you (people) have been given are only the means for enjoyment and beauty of the worldly life, but the means of enjoyment (which you will receive from God) in the life to come will be better and everlasting. Will you then not take heed?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whatever you have been given is an enjoyment of the life of the world and its adornment, and that which is with Allah is better and will remain forever. Have you then no sense

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whatever things you have been given are only a provision of this world's life and its adornment, and whatever is with Allah is better and more lasting; do you not then understand?

Translated by

William Pickthall

And whatsoever ye have been given is a comfort of the life of the world and an ornament thereof; and that which Allah hath is better and more lasting. Have ye then no sense?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो चीज़ भी तुम्हें प्रदान की गई है वह तो सांसारिक जीवन की सामग्री और उस की शोभा है। और जो कुछ अल्लाह के पास है वह उत्तम और शेष रहने वाला है, तो क्या तुम बुद्धि से काम नहीं लेते?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو کچھ تم کو دیا دلایا گیا وہ محض (چند روزہ) دنیوی زندگی برتنے کے لیے ہے اور یہیں کی (زیب و) زینت ہے (3) اور جو (اجر وثواب) اللہ کے یہاں ہے وہ بدرجہا اس سے بہتر ہے اور زیادہ (یعنی ہمشہ) باقی رہنے والا ہے کیا تم لوگ نہیں سمجھتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم لوگوں کو جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی زندگی کا سامان اور اس کی زینت ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اس سے بہتر اور باقی رہنے والا ہے کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم لوگوں کو جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی زندگی کا سامان اور اس کی زینت ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اس سے بہتر اور باقی تر ہے۔ کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہیں جو بھی کوئی چیز دی گئی ہے سو وہ دنیاوی زندگی کا سامان ہے اور زینت ہے، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے سو وہ بہتر ہے اور باقی رہنے والا ہے کیا تم نہیں سمجھتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو تم کو ملی ہے کوئی چیز سو فائدہ اٹھالینا ہے دنیا کی زندگی میں اور یہاں کی رونق ہے اور جو اللہ کے پاس ہے سو بہتر ہے اور باقی رہنے والا، کیا تم کو سمجھ نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو کچھ بھی تم کو دیا گیا ہے سو وہ محض دنیوی زندگی کے برتنے کے لئے ہے اور اسی زندگی کی رنق ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اس سے کہیں بہتر اور باقی رہنے والا ہے کیا تم لوگ اتنی بات بھی نہیں سمجھتے