Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 68

سورة القصص

وَ رَبُّکَ یَخۡلُقُ مَا یَشَآءُ وَ یَخۡتَارُ ؕ مَا کَانَ لَہُمُ الۡخِیَرَۃُ ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰہِ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۶۸﴾

And your Lord creates what He wills and chooses; not for them was the choice. Exalted is Allah and high above what they associate with Him.

اور آپ کا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے ان میں سے کسی کو کوئی اختیار نہیں اللہ ہی کے لئے پاکی ہے وہ بلند تر ہے ہر اس چیز سے کہ لوگ شریک کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَرَبُّکَ
اور رب آپ کا
یَخۡلُقُ
پیدا کرتا ہے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَخۡتَارُ
اور وہ منتخب کر لیتا ہے
مَا
نہیں
کَانَ
ہے
لَہُمُ
ان کے لئے
الۡخِیَرَۃُ
اختیار
سُبۡحٰنَ
پاک ہے
اللّٰہِ
اللہ
وَتَعٰلٰی
اور وہ بلند تر ہے
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَرَبُّکَ
اور رب تیرا
یَخۡلُقُ
پیدا کرتا ہے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَخۡتَارُ
اور وہ منتخب کرتا ہے
مَا
نہیں
کَانَ
ہے
لَہُمُ
اُنہیں
الۡخِیَرَۃُ
کوئی اختیار
سُبۡحٰنَ
پاک ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
وَتَعٰلٰی
اور بہت بُلند ہے
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And your Lord creates what He wills and chooses; not for them was the choice. Exalted is Allah and high above what they associate with Him.

اور آپ کا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے ان میں سے کسی کو کوئی اختیار نہیں اللہ ہی کے لئے پاکی ہے وہ بلند تر ہے ہر اس چیز سے کہ لوگ شریک کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ کا پروردگار ! جو چاہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہے (اپنے کام کے لئے) منتخب کرلیتا ہے۔ انھیں اس کا کچھ اختیار نہیں۔ اللہ تعالیٰ پاک ہے اور جو کچھ یہ شریک بناتے ہیں اس سے وہ بالاتر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ کا رب جوچاہتاہے پیدا کرتاہے اورجسے وہ چاہتاہے منتخب کرتا ہے اوراُنہیں کوئی اختیارنہیں ہے اور اﷲ تعالیٰ پاک ہے اوربہت بلندہے اُس سے جووہ شریک ٹھہراتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And your Lord creates what He wills and chooses. Choice is not with them. Pure is Allah and far higher than their ascribing of partners to Him.

اور تیرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور پسند کرے جس کو چاہے ان کے ہاتھ میں نہیں پسند کرنا، اللہ نرالا ہے اور بہت اوپر ہے اس چیز سے کہ شریک بتلاتے ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور منتخب کرلیتا ہے (جسے چاہتا ہے) ( جبکہ) ان کو کچھ بھی اختیار نہیں۔ اللہ پاک ہے اور بہت بلند ہے اس سے جو یہ لوگ شرک کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Your Lord creates what He will and chooses (for His tasks) whomsoever He will. It is not for them to make the choice. Glory be to Allah. He is exalted far above their associating others in His Divinity.

تیرا رب پیدا کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے اور ﴿وہ خود ہی اپنے کام کے لیے جسے چاہتا ہے﴾ منتخب کر لیتا ہے ، یہ انتخاب ان لوگوں کے کرنے کا کام نہیں ہے ، 90 اللہ پاک ہے اور بہت بالاتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے پید اکرتا ہے ، اور ( جو چاہتا ہے ) پسند کرتا ہے ۔ ان کو کوئی اختیار نہیں ہے ۔ ( ٣٩ ) اللہ ان کے شرک سے پاک ہے اور بہت بالا و برتر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر اصل بات یو ہے تیرا مالک جو چاہتا ہے 11 وہ پیدا کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے پیغمبری کے لئے چن لیتا ہے 12 بندوں کو کوئی مستقل اختیار نہیں ہے 13 یہ جن جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا شریک بتاتے میں اللہ ان سے کہیں پاک اور برتر ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کا پروردگار جس چیز کو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) برگزیدہ فرمالیتا ہے۔ ان (لوگوں) کو اس کا اختیار نہیں۔ یہ جو شرک کرتے ہیں اللہ اس سے پاک اور بلند تر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کا پروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے (اپنی رسالت کے لیے) پسند کرلیتا ہے۔ لیکن ان لوگوں کو (اپنے معبودوں کی) پسندیدگی کا اخیتار نہیں ہے۔ اللہ کی ذات پاک بےعیب ہے اور اس سے بلندو بر تر ہے جنہیں وہ شریک کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) برگزیدہ کرلیتا ہے۔ ان کو اس کا اختیار نہیں ہے۔ یہ جو شرک کرتے ہیں خدا اس سے پاک وبالاتر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thy lord createth whatsoever He listeth and chooseth; no Choice is to be far them. Hallowed be Allah and exalted above that which they associate!

اور آپ کا پروردگار پیدا کرتا ہے جس چیز کو بھی اس کی مشیت ہوتی ہے اور جو (حکم بھی) وہ پسند کرے ان لوگوں کو تجویز کا کوئی حق نہیں ۔ اللہ پاک اور برتر ہے ان لوگوں کے شرک سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تیرا رب ہی پیدا کرتا ہے ( جو چاہتا ہے ) اور پسند کرتا ہے جو چاہتا ہے ، ان کو کوئی اختیار حاصل نہیں ۔ اللہ پاک وبرتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو یہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) اور آپ کا رب جو چاہتاہے پیدا فرماتا ہے اور پسند فرمالیتا ہے ، ان لوگوں کو کچھ اختیار نہیں ، پاک ہے اللہ ( تعالیٰ ) اور برتر ہے اس سے جو یہ لوگ شریک کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمہارا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے برگزیدہ کرلیتا ہے ان کو اس کا اختیار نہیں ہے۔ یہ جو شرک کرتے ہیں اللہ اس سے پاک اور بالاتر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تمہارا رب پیدا فرماتا ہے جو چاہتا ہے اور چنتا اور برگزیدہ کرتا ہے جس کو چاہتا ہے یہ اختیار ان لوگوں کا کام نہیں اللہ پاک اور برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ()

Translated by

Noor ul Amin

اور آپ کارب جو چاہےپیداکرتا ہے اور جسے چاہے ( اپنی رسالت کے لئے ) منتخب کرلیتا ہے ان مشرکین کو کوئی اختیارنہیں اللہ تمام عیب سے پاک ہے اورجو یہ شریک بناتے ہیں اس سے وہ بالا تر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور پسند فرماتا ہے ( ف۱۷۲ ) ان کا ( ف۱۷۳ ) کچھ اختیار نہیں ، پاکی اور برتری ہے اللہ کو ان کے شرک سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ کا رب جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے اور ( جسے چاہتا ہے نبوت اور حقِ شفاعت سے نوازنے کے لئے ) منتخب فرما لیتا ہے ، ان ( منکر اور مشرک ) لوگوں کو ( اس امر میں ) کوئی مرضی اور اختیار حاصل نہیں ہے ۔ اللہ پاک ہے اور بالاتر ہے ان ( باطل معبودوں ) سے جنہیں وہ ( اللہ کا ) شریک گردانتے ہیں ۔

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ) آپ کا پروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور ( جسے چاہتا ہے ) منتخب کرتا ہے لوگوں کو کوئی اختیار نہیں ہے اللہ پاک ہے اور جو وہ شرک کرتے ہیں وہ اس سے بلند و برتر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thy Lord does create and choose as He pleases: no choice have they (in the matter): Glory to Allah! and far is He above the partners they ascribe (to Him)!

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord creates and chooses (to grant mercy) to whomever He wants. (In matters of guidance) they (unbelievers) do not have the choice to choose whatever they want. God is too exalted to be considered equal to anything else.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And your Lord creates whatsoever He wills and chooses, no choice have they. Glorified is Allah, and exalted above all that they associate.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And your Lord creates and chooses whom He pleases; to choose is not theirs; glory be to Allah, and exalted be He above what they associate (with Him).

Translated by

William Pickthall

Thy Lord bringeth to pass what He willeth and chooseth. They have never any choice. Glorified be Allah and Exalted above all that they associate (with Him)!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तेरा रब पैदा करता है जो कुछ चाहता है और ग्रहण करता है जो चाहता है। उन्हें कोई अधिकार प्राप्त नहीं। अल्लाह महान और उच्च है उस शिर्क से, जो वे करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کا رب جس چیز کو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور (جس حکم کو چاہتا ہے) پسند کرتا ہے ان لوگوں کو تجویز (احکام) کا کوئی حق حاصل نہیں اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک اور برتر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ کا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور منتخب کرتا ہے جسے چاہتا ہے۔ اس انتخاب کا لوگوں کو کوئی اختیار نہیں ہے۔ اللہ پاک ہے اور بہت بلند وبالا تر ہے شرک سے جو لوگ کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تیرا رب پیدا کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے اور (وہ خود ہی اپنے کام کے لیے جسے چاہتا ہے) منتخب کرلیتا ہے ، یہ انتخاب ان لوگوں کے کرنے کا کام نہیں ہے۔ اللہ پاک ہے اور بہت بالا تر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کا رب جسے چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے۔ ان لوگوں کو چن لینے کا کوئی حق نہیں ہے، اللہ پاک ہے اور اس سے برتر ہے جو یہ لوگ شرک کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تیرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور پسند کرے جس کو چاہے ان کے ہاتھ میں نہیں پسند کرنا اللہ نرالا ہے اور بہت اوپر ہے اس چیز سے کہ شریک بتلاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ کا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور پسند فرماتا ہے ان لوگوں کو پسندیدگی کا کوئی اختیار نہیں ہے خدا تعالیٰ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور بالاتر ہے