Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 71

سورة القصص

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ جَعَلَ اللّٰہُ عَلَیۡکُمُ الَّیۡلَ سَرۡمَدًا اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ مَنۡ اِلٰہٌ غَیۡرُ اللّٰہِ یَاۡتِیۡکُمۡ بِضِیَآءٍ ؕ اَفَلَا تَسۡمَعُوۡنَ ﴿۷۱﴾

Say, "Have you considered: if Allah should make for you the night continuous until the Day of Resurrection, what deity other than Allah could bring you light? Then will you not hear?"

کہہ دیجئے! کہ دیکھو تو سہی اگر اللہ تعالٰی تم پر رات ہی رات قیامت تک برابر کر دے تو سوائے اللہ کے کون معبود ہے جو تمہارے پاس دن کی روشنی لائے؟ کیا تم سنتے نہیں ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا غور کیا تم نے
اِنۡ
اگر
جَعَلَ
کر دے
اللّٰہُ
اللہ
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الَّیۡلَ
رات
سَرۡمَدًا
ہمیشہ/دائمی
اِلٰی یَوۡمِ
دن تک
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
مَنۡ
کو ن ہے
اِلٰہٌ
الٰہ
غَیۡرُ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
یَاۡتِیۡکُمۡ
جو لائے تمہارے پاس
بِضِیَآءٍ
کوئی روشنی
اَفَلَا
کیا بھلا نہیں
تَسۡمَعُوۡنَ
تم سنتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ فرمائیں
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا تم نے دیکھا
اِنۡ
اگر
جَعَلَ
طاری کر دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الَّیۡلَ
رات
سَرۡمَدًا
ہمیشہ کے لیے
اِلٰی
طرف
یَوۡمِ
دن کی
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
مَنۡ اِلٰہٌ
کوئی معبود ہے
غَیۡرُ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
یَاۡتِیۡکُمۡ
وہ لادے تمہیں
بِضِیَآءٍ
روشنی
اَفَلَا
تو کیا نہیں
تَسۡمَعُوۡنَ
تم سنتے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Have you considered: if Allah should make for you the night continuous until the Day of Resurrection, what deity other than Allah could bring you light? Then will you not hear?"

کہہ دیجئے! کہ دیکھو تو سہی اگر اللہ تعالٰی تم پر رات ہی رات قیامت تک برابر کر دے تو سوائے اللہ کے کون معبود ہے جو تمہارے پاس دن کی روشنی لائے؟ کیا تم سنتے نہیں ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے : بھلا دیکھو تو ! اگر اللہ قیامت کے دن تک ہمیشہ تم پر رات ہی طاری کردیتا تو اللہ کے سوا کوئی الٰہ ہے جو تمہیں روشنی لا دیتا ؟ کیا تم سنتے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ فرمائیں کہ کیاتم نے دیکھا اگراﷲ تعالیٰ تم پرقیامت کے دن تک ہمیشہ کے لیے رات طاری کردے تواﷲ تعالیٰ کے سواکون معبودہے جوتمہیں روشنی لادے؟ توکیا تم سنتے نہیں ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, &Tell me, if Allah makes night continuing upon you forever upto the Day of Judgment, which god, other than Allah, would bring to you light? Then, do you not listen?|"

تو کہہ دیکھو تو اگر اللہ رکھ دے تم پر رات ہمیشہ کو قیامت کے دن تک کون حاکم ہے اللہ کے سوائے کہ لائے تم کو کہیں سے روشنی، پھر کیا تم سنتے نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے : کیا تم لوگوں نے کبھی غور کیا کہ اگر اللہ تم پر رات مسلط کر دے ہمیشہ کے لیے قیامت کے دن تک تو کون معبود ہوگا اللہ کے سوا جو تمہارے لیے روشنی لائے گا ؟ تو کیا تم لوگ سنتے نہیں ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو کبھی تم لوگوں نے غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے رات طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کونسا معبود ہے جو تمہیں روشنی لادے؟ کیا تم سنتے نہیں ہو؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو : ذرا یہ بتلاؤ کہ اگر اللہ تم پر رات کو ہمیشہ کے لیے قیامت کے دن تک مسلط رکھے تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو تمہارے پاس روشنی لے کر آئے؟ بھلا کیا تم سنتے نہیں ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان لوگوں سے بوجھ بھلا بتلائو تو سہی اگر اللہ تعالیٰ ہمیشہ قیامت تک تم پر رات کئے رہے کبھی سورج نہ نکلے برابر اندھیرا رہے تو اللہ کے سوا دوسرا کون خدا ہے جو تم پر روشنی لے کر آئے دن نکالے کیا تم دل لگا کر یہ بات نہیں سنتے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان سے کہیے کہ دیکھو اگر اللہ تم پر ہمیشہ قیامت تک رات ہی رہنے دیتے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تم کو روشنی لادے۔ تو کیا تم (دلائل کو) سنتے نہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے یہ تو بتائو اگر اللہ تم پر قیامت کے دن تک ہمیشہ رات ہی رکھے تو اللہ کے سوا وہ کون سا معبود ہے جو تمہارے لئے (دن کی) روشنی لے کر آئے گا۔ کیا تم سنتے نہیں ہو ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو بھلا دیکھو تو اگر خدا تم پر ہمیشہ قیامت کے دن تک رات (کی تاریکی) کئے رہے تو خدا کے سوا کون معبود ہے ہے جو تم کو روشنی لا دے تو کیا تم سنتے نہیں؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: bethink ye, if Allah made night continuous for you till the Day of Resurrection, what god is there beside Allah, who would bring you light? Hearken ye not?

آپ کہیے بھلا یہ بتاؤ اگر اللہ تم پر ہمیشہ کے لئے قیامت تک رات ہی رہنے دے تو اللہ کے علاوہ کوئی معبود ہے جو تمہارے لئے روشنی کردے ؟ تو کیا تم سنتے نہیں ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( ان سے ) کہو کہ بتاؤ! اگر اللہ تم پر ہمیشہ کیلئے تا قیامت رات ہی کو مسلط کردے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہارے پاس روشنی لائے گا تو کیا تم لوگ سنتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے بھلا مجھے یہ تو بتاؤ اگر اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے اوپر قیامت کے دن تک ہمیشہ ( مسلسل ) رات کیے رہے ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کون معبود ہے جو تمہارے لیے روشنی لے آئے ، تو پھر کیا تم لوگ سنتے نہیں ہو؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو بھلا دیکھو تو اگر اللہ تم پر ہمیشہ قیامت کے دن تک رات کی تاریکی کیے رکھے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تم کو روشنی لا دے ؟ تو کیا تم سنتے نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے لوگو ! ان سے کہو کہ کیا تم لوگوں نے کبھی اس پر بھی غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک ہمیشہ کے لئے تم پر رات ہی طاری کر دے تو پھر کون سا معبود ایسا ہوسکتا ہے اللہ کے سوا جو تمہیں روشنی کی ایک کرن لا دے ؟ تو کیا تم لوگ سنتے نہیں ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے پوچھئے: بھلا دیکھو تو!اگراللہ قیامت کے دن تک ہمیشہ تم پر رات ہی طاری کردیتاتواللہ کے سواکوئی معبودہےجو تمہیں روشنی لادیتا کیا تم سنتے نہیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ( ف۱۷۸ ) بھلا دیکھو تو اگر اللہ ہمیشہ تم پر قیامت تک رات رکھے ( ف۱۷۹ ) تو اللہ کے سوا کون خدا ہے جو تمہیں روشنی لادے ( ف۱۸۰ ) تو کیا تم سنتے نہیں ( ف۱۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ذرا اتنا بتاؤ کہ اگر اللہ تمہارے اوپر روزِ قیامت تک ہمیشہ رات طاری فرما دے ( تو ) اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہیں روشنی لا دے ۔ کیا تم ( یہ باتیں ) سنتے نہیں ہو

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہئے آیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر رات مقرر ( مسلط ) کر دے تو اللہ کے سوا کون الہ ہے جو تمہارے پاس روشنی لائے؟ کیا تم سنتے نہیں ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: See ye? If Allah were to make the night perpetual over you to the Day of Judgment, what god is there other than Allah, who can give you enlightenment? Will ye not then hearken?

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Think, if God were to cause the night to continue until the Day of Judgment which Lord besides Him could bring you light? Will you then not listen to (His revelations)?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Tell me! If Allah made the night continuous for you till the Day of Resurrection, which god besides Allah could bring you light Will you not then hear"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Tell me, if Allah were to make the night to continue incessantly on you till the day of resurrection, who is the god besides Allah that could bring you light? Do you not then hear?

Translated by

William Pickthall

Say: Have ye thought, if Allah made night everlasting for you till the Day of Resurrection, who is a god beside Allah who could bring you light? Will ye not then hear?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "क्या तुम ने विचार किया कि यदि अल्लाह क़ियामत के दिन तक सदैव के लिए तुम पर रात कर दे तो अल्लाह के सिवा कौन इष्ट-प्रभु है जो तुम्हारे लिए प्रकाश लाए? तो क्या तुम देखते नहीं?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان لوگوں سے کہہ دیجیئے) کہ بھلا یہ تو بتلاؤ کہ اگر اللہ تعالیٰ تم پر ہمیشہ کے لیے قیامت تک رات رہنے دے تو خدا کے سوا کون سا معبود ہے جو تمہارے لیے روشنی کو لے آوے تو کیا تم (توحید کے ایسے صاف دلائل کو) سنتے نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان سے کہو کبھی تم نے غور کیا ہے کہ اگر اللہ قیامت تک رات طاری کر دے تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو تمہیں روشنی لادے کیا تم سنتے نہیں ہو ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ان سے کہو کبھی تم لوگوں نے غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے رات طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کون سا معبود ہے جو تمہیں روشنی لا دے ؟ کیا تم سنتے نہیں ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے تم بتاؤ اگر اللہ قیامت کے دن تک تمہارے اوپر ہمیشہ کے لیے رات ہی کو موجود رکھے تو اللہ کے سوا کون سا معبود ہے جو تمہارے پاس روشنی کو لے آئے، تو کیا تم نہیں سنتے ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دیکھو تو اگر اللہ رکھ دے تم پر رات ہمیشہ کو قیامت کے دن تک کون حاکم ہے اللہ کے سوائے کہ لائے تم کو کہیں سے روشنی پھر کیا سنتے نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے پوچھئے بھلا یہ تو بتائو کہ اگر اللہ تعالیٰ تم پر ہمیشہ قیامت کے دن تک کے لئے رات ہی رہنے دے تو الل تعالیٰ کے سوا وہ کون سا معبود ہے جو تمہارے لئے روشنی لے آئے تو کیا تم سنتے نہیں