Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 72

سورة القصص

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ جَعَلَ اللّٰہُ عَلَیۡکُمُ النَّہَارَ سَرۡمَدًا اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ مَنۡ اِلٰہٌ غَیۡرُ اللّٰہِ یَاۡتِیۡکُمۡ بِلَیۡلٍ تَسۡکُنُوۡنَ فِیۡہِ ؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿۷۲﴾

Say, "Have you considered: if Allah should make for you the day continuous until the Day of Resurrection, what deity other than Allah could bring you a night in which you may rest? Then will you not see?"

پوچھئے! کہ یہ بھی بتا دو کہ اگر اللہ تعالٰی تم پر ہمیشہ قیامت تک دن ہی دن رکھے تو بھی سوائے اللہ تعالٰی کے کوئی معبود ہے جو تمہارے پاس رات لے آئے؟ جس میں تم آرام حاصل کر و کیا تم دیکھ نہیں رہے ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا غور کیا تم نے
اِنۡ
اگر
جَعَلَ
کر دے
اللّٰہُ
اللہ
عَلَیۡکُمُ
تم پر
النَّہَارَ
دن
سَرۡمَدًا
ہمیشہ/دائمی
اِلٰی یَوۡمِ
دن تک
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
مَنۡ
کون
اِلٰہٌ
الٰہ ہے
غَیۡرُ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
یَاۡتِیۡکُمۡ
جو لائے گا تمہارے پاس
بِلَیۡلٍ
رات کو
تَسۡکُنُوۡنَ
تم سکون پا سکو
فِیۡہِ
اس میں
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
تُبۡصِرُوۡنَ
تم دیکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ فرمائیں
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا تم نے دیکھا
اِنۡ
اگر
جَعَلَ
کردے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلَیۡکُمُ
تم پر
النَّہَارَ
دن
سَرۡمَدًا
ہمیشہ کے لیے
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن تک
مَنۡ
کون
اِلٰہٌ
معبودہے
غَیۡرُ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
یَاۡتِیۡکُمۡ
وہ لادے تمہیں
بِلَیۡلٍ
رات کو
تَسۡکُنُوۡنَ
تم سکون حاصل کرو
فِیۡہِ
جس میں
اَفَلَا
تو کیا نہیں
تُبۡصِرُوۡنَ
تم دیکھتے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Have you considered: if Allah should make for you the day continuous until the Day of Resurrection, what deity other than Allah could bring you a night in which you may rest? Then will you not see?"

پوچھئے! کہ یہ بھی بتا دو کہ اگر اللہ تعالٰی تم پر ہمیشہ قیامت تک دن ہی دن رکھے تو بھی سوائے اللہ تعالٰی کے کوئی معبود ہے جو تمہارے پاس رات لے آئے؟ جس میں تم آرام حاصل کر و کیا تم دیکھ نہیں رہے ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(یا) ان سے یہ پوچھئے : بھلا دیکھو ! اگر اللہ قیامت کے دن تک ہمیشہ تم پر دن ہی چڑھائے رکھتا تو اللہ کے سوا کوئی الٰہ ہے۔ جو تمہارے لئے رات لے آتا جس میں تم آرام کرسکتے ؟ کیا تم دیکھتے نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ فرمائیں کیاتم نے دیکھا اگر اﷲ تعالیٰ تم پرقیامت کے دن تک ہمیشہ کے لیے دن ہی کردے تواﷲ تعالیٰ کے سواکون معبود ہے جوتمہیں رات لا دے جس میں تم سکون حاصل کرو؟توکیاتم نہیں دیکھتے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Tell me, if Allah makes the day continuing upon you forever upto the Day of Judgment, which god, other than Allah, would bring to you night in which you may have comfort? Then, do you not see?|"

تو کہہ دیکھو تو اگر رکھ دے اللہ تم پر دن ہمیشہ کو قیامت کے دن تک کون حاکم ہے اللہ کے سوائے کہ لائے تم کو رات جس میں آرام کرو، پھر کیا تم نہیں دیکھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے : کیا تم لوگوں نے کبھی یہ سوچا کہ اگر اللہ تم پر ہمیشہ کے لیے دن ہی کو قائم کر دے قیامت کے دن تک تو کون معبود ہے اللہ کے سوا جو تمہارے لیے رات لائے گا جس میں تم آرام کرسکو ؟ تو کیا تم لوگ دیکھتے نہیں ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان سے پوچھو ، کبھی تم نے سوچا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے دن طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کونسا معبود ہے جو تمہیں رات لا دے تا کہ تم اس میں سکون حاصل کر سکو؟ کیا تم کو سوجھتا نہیں ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو : ذرا یہ بتلاؤ کہ اگر اللہ تم پر دن کو ہمیشہ کے لیے قیامت کے دن تک مسلط کردے تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو تمہیں وہ رات لاکر دیدے جس میں تم سکون حاصل کرسکو؟ بھلا کیا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان لوگوں سے پوچھ بھلا بتلائوت و سہی اگر اللہ تعالیٰ ہمیشہ قیامت تک تم پر دن کئے رہے رات نہ آئے سورج نہ ڈوبے تو اللہ تعالیٰ کے سوا دوسرا کون خدا ہے جو تم پر رات لے کر آئے جس میں تم آرام کرو کیا تم ایسی کھلی بات بھی) نہیں دیکھتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ بتاؤ بھلا اگر اللہ قیامت تک ہمیشہ تم پر دن ہی رہنے دیں تو اللہ کے سوا کون سا معبود ہے جو تمہارے لئے رات کو لے آئے جس میں تم آرام کرسکو پھر کیا تم (شاید قدرت کو) دیکھتے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے بتائو اگر اللہ قیامت کے دن تک تمہارے اوپر ہمیشہ دن ہی رہنے دے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہارے لئے رات لے آئے گا تاکہ تم اس میں آرام و سکون حاصل کرسکو۔ کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو تو بھلا دیکھو تو اگر خدا تم پر ہمیشہ قیامت تک دن کئے رہے تو خدا کے سوا کون معبود ہے کہ تم کو رات لا دے جس میں تم آرام کرو۔ تو کیا تم دیکھتے نہیں؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: bethink ye, if Allah made day continuous for you till the Day of Resurrection, what god is there beside Allah, who would bring you night wherein ye have repose? Behold ye not?

آپ کہیے بھلا یہ بتاؤ کہ اگر اللہ تم پر ہمیشہ کے لئے قیامت تک دن ہی رہنے دے تو اللہ کے علاوہ کون معبود ہے جو تمہارے لئے رات کو لے آئے جس میں تم آرام پاؤ ؟ تو کیا تم دیکھتے نہیں ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو: تم لوگ بتاؤ! اگر اللہ تم پر دن ہی کو ہمیشہ کیلئے – تا قیامت – مسلط رکھے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہارے لئے رات کو لائے گا جس میں تم سکون پاتے ہو ، تو کیا تم لوگ دیکھتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ بھلا مجھے یہ تو بتاؤ اگر اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے اوپر قیامت کے دن تک ہمیشہ ( مسلسل ) دن کیے رہے ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کون معبود ہے جو تمہارے لیے رات لے آئے جس میں تم آرام کرسکو ، تو پھر کیا تم لوگ دیکھتے نہیں ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں تو بھلا دیکھو تو اگر اللہ تم پر ہمیشہ قیامت تک دن کیے رکھے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے کہ تم کو رات لا دے جس میں تم آرام کرو ‘ تو کیا تم دیکھتے نہیں ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نیز ان سے کہو کہ کیا تم لوگوں نے کبھی اس پر بھی غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک ہمیشہ کے لئے تم پر دن ہی طاری کر دے تو پھر کون سا معبود ایسا ہوسکتا ہے اللہ وحدہ لا شریک کے سوا جو لے آئے تمہارے پاس ایسی رات جس میں تم سکون حاصل کرسکو ؟ کیا تم لوگوں کو کچھ سوجھتا نہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

( یا ) ان سے پوچھئے: بھلا دیکھو! اگر اللہ قیامت کے دن تک ہمیشہ تم پر دن ہی چڑھائے رکھتاتواللہ کے سواکوئی معبودہےجو تمہارے لئے رات لے آتاجس میں تم آرام کرسکتے؟ کیا تم دیکھتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر اللہ قیامت تک ہمیشہ دن رکھے ( ف۱۸۲ ) تو اللہ کے سوا کون خدا ہے جو تمہیں رات لادے جس میں آرام کرو ( ف۱۸۳ ) تو کیا تمہیں سوجھتا نہیں ( ف۱۸٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ذرا یہ ( بھی ) بتاؤ کہ اگر اللہ تمہارے اوپر روزِ قیامت تک ہمیشہ دن طاری فرما دے ( تو ) اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہیں رات لا دے کہ تم اس میں آرام کر سکو ، کیا تم دیکھتے نہیں ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور کہئے! آیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ اگر قیامت تک تم پر دن مقرر ( مسلط ) کر دے تو اللہ کے سوا کون الٰہ ہے جو تمہارے پاس رات لائے جس میں تم آرام کرو کیا تم دیکھتے نہیں ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: See ye? If Allah were to make the day perpetual over you to the Day of Judgment, what god is there other than Allah, who can give you a night in which ye can rest? Will ye not then see?

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Do you not think that if God were to cause the day to continue until the Day of Judgment, which Lord besides Him could bring you the night to rest. Do you not see (His signs)?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Tell me! If Allah made the day continuous for you till the Day of Resurrection, which god besides Allah could bring you night wherein you rest Will you not then see"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Tell me, if Allah were to make the day to continue incessantly on you till the day of resurrection, who is the god besides Allah that could bring you the night in which you take rest? Do you not then see?

Translated by

William Pickthall

Say: Have ye thought, if Allah made day everlasting for you till the Day of Resurrection, who is a god beside Allah who could bring you night wherein ye rest? Will ye not then see?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "क्या तुम ने विचार किया? यदि अल्लाह क़ियामत के दिन तक सदैव के लिए तुम पर दिन कर दे तो अल्लाह के सिवा दूसरा कौन इष्ट-पूज्य है जो तुम्हारे लिए रात लाए जिस में तुम आराम पाते हो? तो क्या तुम देखते नहीं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہیے کہ یہ بتلاؤ کہ اگر اللہ تعالیٰ تم پر ہمیشہ کے لیے قیامت تک دن رہنے دے (2) تو خدا کے سوا وہ کون سا معبود ہے جو تمہارے لیے رات کو لے آوے جس میں تم آرام پاؤ کیا تم (اس مشاہدہ قدرت کو) دیکھتے نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے پوچھو تم نے غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر دن چڑھائے رکھے۔ تو اللہ کے سوا وہ کونسا معبود ہے جو تمہارے لیے رات لائے گا تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرسکو کیا تم دیکھتے نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پوچھو ، کبھی تم نے سوچا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے دن طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کون سا معبود ہے جو تمہیں رات لا دے تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرسکو ؟ کیا تم کو سوجھتا نہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ فرما دیجیے کہ تم یہ بتاؤ کہ اگر اللہ قیامت تک ہمیشہ کے لیے تم پر دن ہی کو موجود رکھے تو اللہ کے سوا وہ کون سا معبود ہے جو تمہارے لیے رات کو لے آئے کہ اس میں تم آرام کرتے ہو۔ کیا تم نہیں دیکھتے ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دیکھو تو اگر رکھ دے اللہ تم پر دن ہمیشہ کو قیامت کے دن تک کون حاکم ہے اللہ کے سوائے کہ لائے تم کو رات جس میں آرام کرو پھر کیا تم نہیں دیکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے یہ بھی پوچھئے بھلا یہ تو بتائو اگر خدا تعالیٰ تم پر ہمیشہ ہمیشہ قیامت کے دن تک کے لئے دن ہی رہنے دے تو اللہ تعالیٰ کے سوا وہ کون سا معبود ہے جو تمہارے لئے رات آئے کہ تم اس میں راحت و سکون حاصل کرو تو کیا تم دیکھتے نہیں