Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 77

سورة القصص

وَ ابۡتَغِ فِیۡمَاۤ اٰتٰىکَ اللّٰہُ الدَّارَ الۡاٰخِرَۃَ وَ لَا تَنۡسَ نَصِیۡبَکَ مِنَ الدُّنۡیَا وَ اَحۡسِنۡ کَمَاۤ اَحۡسَنَ اللّٰہُ اِلَیۡکَ وَ لَا تَبۡغِ الۡفَسَادَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۷۷﴾

But seek, through that which Allah has given you, the home of the Hereafter; and [yet], do not forget your share of the world. And do good as Allah has done good to you. And desire not corruption in the land. Indeed, Allah does not like corrupters."

اور جو کچھ تجھے اللہ تعالٰی نے دے رکھا ہے اس میں سے آخرت کے گھر کی تلاش بھی رکھ اور اپنے دنیوی حصے کو بھی نہ بھول اورجیسے کہ اللہ تعالٰی نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے تو بھی اچھا سلوک کر اور ملک میں فساد کا خواہاں نہ ہو یقین مان کہ اللہ مفسدوں کو ناپسند رکھتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَابۡتَغِ
اور تلاش کرو
فِیۡمَاۤ
اس میں سے جو
اٰتٰىکَ
دیا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
الدَّارَ
گھر
الۡاٰخِرَۃَ
آخرت کا
وَلَا
اور نہ
تَنۡسَ
تم بھولو
نَصِیۡبَکَ
حصہ اپنا
مِنَ الدُّنۡیَا
دنیا میں سے
وَاَحۡسِنۡ
اور احسان کرو
کَمَاۤ
جیساکہ
اَحۡسَنَ
احسان کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
اِلَیۡکَ
تم پر
وَلَا
اور نہ
تَبۡغِ
تم چاہو
الۡفَسَادَ
فساد
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ پسند کرتا
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَابۡتَغِ
اور تلاش کرو
فِیۡمَاۤ
اس میں سے جو
اٰتٰىکَ
دیا ہے تمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
الدَّارَ
گھر
الۡاٰخِرَۃَ
آخرت کا
وَلَا تَنۡسَ
اور مت بھلاؤ
نَصِیۡبَکَ
اپنا حصہ
مِنَ الدُّنۡیَا
دُنیا میں سے
وَاَحۡسِنۡ
اور احسان کرو
کَمَاۤ
جیسا کہ
اَحۡسَنَ
احسان کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
اِلَیۡکَ
تمہاری طرف
وَلَا تَبۡغِ
اور نہ تلاش کرو
الۡفَسَادَ
فساد
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُحِبُّ
نہیں محبت کرتا
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں سے
Translated by

Juna Garhi

But seek, through that which Allah has given you, the home of the Hereafter; and [yet], do not forget your share of the world. And do good as Allah has done good to you. And desire not corruption in the land. Indeed, Allah does not like corrupters."

اور جو کچھ تجھے اللہ تعالٰی نے دے رکھا ہے اس میں سے آخرت کے گھر کی تلاش بھی رکھ اور اپنے دنیوی حصے کو بھی نہ بھول اورجیسے کہ اللہ تعالٰی نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے تو بھی اچھا سلوک کر اور ملک میں فساد کا خواہاں نہ ہو یقین مان کہ اللہ مفسدوں کو ناپسند رکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو مال و دولت اللہ نے تجھے دے رکھا ہے اس سے آخرت کا گھر بنانے کی فکر کرو اور دنیا میں بھی اپنا حصہ فراموش نہ کرو اور لوگوں سے ایسے ہی احسان کرو جیسے اللہ تمہارے ساتھ بھلائی کی ہے۔ اور ملک میں فساد پیدا کرنے کی کوشش نہ کرو کیونکہ اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جو کچھ اﷲ تعالیٰ نے تمہیں دیا ہے اُس سے آخرت کاگھرتلاش کرواوردنیامیں سے اپنا حصہ مت بھلاؤاوراحسان کرو جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ احسان کیا ہے اور زمین میں فساد تلاش نہ کرو، یقینااﷲ تعالیٰ فسادکرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And seek the (betterment of) the Ultimate Abode with what Allah has given to you, and do not neglect your share from this world, and do good as Allah did good to you, and do not seek to make mischief in the land. Surely, Allah does not like the mischief- makers.|"

اور جو تجھ کو اللہ نے دیا ہے اس سے کما لے پچھلا گھر اور نہ بھول اپنا حصہ دنیا سے اور بھلائی کر جیسے اللہ نے بھلائی کی تجھ سے اور مت چاہ خرابی ڈالنی ملک میں اللہ کو بھاتے نہیں خرابی ڈالنے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کچھ اللہ نے تمہیں دیا ہے اس سے دار آخرت حاصل کرنے کی کوشش کرو اور مت بھولو تم دنیا سے اپنا حصہ اور لوگوں کے ساتھ احسان کرو جیسے اللہ نے تمہارے ساتھ احسان کیا ہے اور زمین میں فساد مت مچاؤ یقیناً اللہ فساد مچانے والوں کو پسند نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جو مال اللہ نے تجھے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر بنانے کی فکر کر اور دنیا میں سے بھی اپنا حصہ فراموش نہ کر ۔ احسان کر جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے اور زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش نہ کر ، اللہ مفسدوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے تمہیں جو کچھ دے رکھا ہے اس کے ذریعے آخرت والا گھر بنانے کی کوشش کرو ۔ ( ٤٣ ) اور دنیا میں سے بھی اپنے حصے کو نظر انداز نہ کرو ۔ ( ٤٤ ) اور جس طرح اللہ نے تم پر احسان کیا ہے تم بھی ( دوسروں پر ) احسان کرو ۔ ( ٤٥ ) اور زمین میں فساد مچانے کی کوشش نہ کرو ۔ یقین جانو اللہ فساد مچانے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ نے جو تجھے دے رکھا ہے اس میں سے پچھلے گھر آخرت کا سامان کر خیرات دے اور دنیا میں جو تیرا حصہ ہے اس کو مت بھول 2 اور جیسے اللہ تعالیٰ نے تجھ پر احسان کیا ہے تجھے اس قدر مالدار کیا ہے تو بھی اللہ کے بندوں کے ساتھ 3 احسان کردیا دل سے عبادت کر اور ملک میں دھند مت مچا 4 کیونکہ اللہ تعالیٰ دھند مچانے والوں کو پسند نہیں کرتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو (مال) اللہ نے تم کو عطا فرمایا ہے اس میں آخرت کے گھر (کی بھلائی) کی جستجو کرو اور اپنا حصہ دنیا سے (آخرت میں لے جانا) مت بھولو اور جس طرح اللہ نے تم پر احسان فرمایا ہے تم بھی (بندوں کے ساتھ) احسان کرو اور دنیا میں فساد کے خواہاں مت ہو۔ بیشک اللہ فسادیوں کو پسند نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تجھے جو اللہ نے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر بنانے کی کوشش کر اور دنیا میں بھی اپنا حصہ لینا مت بھول۔ اور جس طرح اللہ نے تجھ پر احسان کیا ہے تو بھی (لوگوں سے) نیکی کا معاملہ کر اور زمین میں فساد مت پھیلا۔ بیشک اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو (مال) تم کو خدا نے عطا فرمایا ہے اس سے آخرت کی بھلائی طلب کیجئے اور دنیا سے اپنا حصہ نہ بھلائیے اور جیسی خدا نے تم سے بھلائی کی ہے (ویسی) تم بھی (لوگوں سے) بھلائی کرو۔ اور ملک میں طالب فساد نہ ہو۔ کیونکہ خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And seek the abode of the Hereafter with that which God hath vouchsafed thee, and forget not thy portion in the World, and be thou bounteous even as God hath been bounteous unto thee, and seek not corruption in the earth; verily Allah loveth not corrupters.

اور جو کچھ تجھے اللہ نے دے رکھا ہے اس میں عالم آخرت کی بھی جستجو کر اور دنیا سے (بھی) اپنا حصہ فراموش مت کر ۔ اور جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ حسن سلوک کیا ہے تو بھی (بندوں کے ساتھ) حسن سلوک سے پیش آ اور روئے زمین پر فساد مت پھیلا بیشک اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے ، اس میں آخرت کے طالب بنو اور دنیا میں سے اپنے حصہ کو نہ بھولو اور جس طرح خدا نے تمہارے ساتھ احسان کیا ہے ، اسی طرح تم بھی ( دوسروں کے ساتھ ) احسان کرو اور زمین میں فساد کے طالب نہ بنو ، اللہ تعالیٰ فساد چاہنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کچھ ( مال وزر ) اللہ ( تعالیٰ ) نے تجھے عطا کیا ہے اس ( میں ) سے آخرت کے گھر ( جنت ) کو طلب کر اور دنیا سے اپنا حصہ فراموش نہ کر اور ( لوگوں سے ) بھلائی کر جس طرح اللہ ( تعالیٰ ) نے تیرے ساتھ بھلائی فرمارکھی ہے اور زمین میں فساد کی خواہش نہ کر ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو مال تم کو اللہ نے دیا ہے اس سے آخرت کی بھلائی طلب کرو اور دنیا میں اپنا حصہ مت بھلائو۔ اور جیسی بھلائی اللہ نے تم سے کی ہوئی ہے ویسی بھلائی تم بھی لوگوں سے کرو اور ملک میں فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش نہ کرو کیونکہ اللہ فساد پھیلانے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آخرت کے حقیقی گھر کو بنانے کی فکر کر اس مال و دولت سے جو اللہ نے تجھے دے رکھا ہے اور مت بھول اپنے حصے کو دنیا سے اور بھلائی کر جس طرح کہ اللہ نے بھلائی کی ہے تجھ سے اور تو فساد کے درپے نہ ہو اللہ کی اس زمین میں بیشک اللہ پسند نہیں فرماتا فساد بپا کرنے والوں کو ()

Translated by

Noor ul Amin

جومال ودولت اللہ نے تجھے دے رکھا ہے اس سے آخرت کاگھر بنانے کی فکرکراور دنیامیں بھی اپنا حصہ نہ بھولو اور لوگوں سے ایسے ہی احسان کروجیسے اللہ نے تم پر احسان کیا ہے اور ملک میں فسادکرنے کی کوشش نہ کرو کیونکہ اللہ فسادکرنے والوں کو پسندنہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو مال تجھے اللہ نے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر طلب کر ( ف۱۹٤ ) اور دنیا میں اپنا حصہ نہ بھول ( ف۱۹۵ ) اور احسان کر ( ف۱۹٦ ) جیسا اللہ نے تجھ پر احسان کیا اور ( ف۱۹۷ ) زمین میں فساد نہ چاه بیشک اللہ فسادیوں کو دوست نہیں رکھتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تو اس ( دولت ) میں سے جو اللہ نے تجھے دے رکھی ہے آخرت کا گھر طلب کر ، اور دنیا سے ( بھی ) اپنا حصہ نہ بھول اور تو ( لوگوں سے ویسا ہی ) احسان کر جیسا احسان اللہ نے تجھ سے فرمایا ہے اور ملک میں ( ظلم ، ارتکاز اور استحصال کی صورت میں ) فساد انگیزی ( کی راہیں ) تلاش نہ کر ، بیشک اللہ فساد بپا کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ نے تجھے جو کچھ ( مال و زر ) دیا ہے ۔ اس سے آخرت کے گھر کی جستجو کر اور دنیا سے بھی اپنا حصہ فراموش نہ کر ۔ اور جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے تو بھی اسی طرح ( اس کے بندوں کے ساتھ ) احسان کر ۔ اور زمین میں فساد برپا کرنے کی خواہش نہ کر یقیناً اللہ فساد برپا کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But seek, with the (wealth) which Allah has bestowed on thee, the Home of the Hereafter, nor forget thy portion in this world: but do thou good, as Allah has been good to thee, and seek not (occasions for) mischief in the land: for Allah loves not those who do mischief."

Translated by

Muhammad Sarwar

Seek the gains of the life to come through your wealth without ignoring your share of this life. Do favors to others just as God has done favors to you. Do not commit evil in the land for God does not love the evil-doers."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"But seek, with that which Allah has bestowed on you, the home of the Hereafter, and forget not your portion of lawful enjoyment in this world; and be generous as Allah has been generous to you, and seek not mischief in the land. Verily, Allah likes not the mischief-makers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And seek by means of what Allah has given you the future abode, and do not neglect your portion of this world, and do good (to others) as Allah has done good to you, and do not seek to make mischief in the land, surely Allah does not love the mischief-makers.

Translated by

William Pickthall

But seek the abode of the Hereafter in that which Allah hath given thee and neglect not thy portion of the world, and be thou kind even as Allah hath been kind to thee, and seek not corruption in the earth; lo! Allah loveth not corrupters,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कुछ अल्लाह ने तुझे दिया है, उस में आख़िरत के घर का निर्माण कर और दुनिया में से अपना हिस्सा न भूल, और भलाई कर, जैसा कि अल्लाह ने तेरे साथ भलाई की है, और धरती का बिगाड़ मत चाह। निश्चय ही अल्लाह बिगाड़ पैदा करने वालों को पसन्द नहीं करता।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور یہ بھی کہا) تجھ کو خدا نے جتنا دے رکھا ہے اس میں عالم آخرت کی بھی جستجو کیا کر اور دنیا سے اپنا حصہ (آخرت میں لے جانا) فراموش مت کر اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے تو بھی (بندوں کے ساتھ) احسان کیا کر اور دنیا میں فساد کا خواہاں مت ہو (1) بیشک اللہ تعالیٰ اہل فساد کو پسند نہیں کرتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو تجھے اللہ نے مال دیا ہے اس سے آخرت کا گھر بنانے کی۔ فکر کر اور دنیا میں سے اپنا حصہ فراموش نہ کر۔ اور لوگوں پر احسان کر جس طرح اللہ نے تجھ پر احسان فرمایا ہے زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش نہ کر۔ اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو مال اللہ نے تجھے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر بنانے کی فکر کر اور دنیا میں بھی اپنا حصہ فراموش نہ کر۔ احسان کر ، جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے ، اور زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش نہ کر ، اللہ مفسدوں کو پسند نہیں کرتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے تجھے جو کچھ دیا ہے اس میں دار آخرت کی جستجو کرتا رہ اور دنیا میں سے اپنا حصہ فراموش مت کر اور جیسے اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے اسی طرح تو بھی احسان کر، اور زمین میں فساد کو تلاش مت کر، بیشک اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو تجھ کو اللہ نے دیا ہے اس سے کما لے پچھلا گھر اور نہ بھول اپنا حصہ دنیا سے اور بھلائی کر جیسے اللہ نے بھلائی کی تجھ سے اور مت چاہ خرابی ڈالنی ملک میں اللہ کو بھاتے نہیں خرابی ڈالنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو کچھ اللہ نے تجھ کو دے رکھا ہے اس سے آخرت کے گھر کی تلاش کر اور دنیا میں سے اپنے حصہ کو فراموش نہ کر اور جس طرح اللہ نے تجھ پر احسان کیا ہے تو بھی احسان کیا کر اور ملک میں فساد پھیلانے کا خواہش مند نہ ہو یقینا اللہ تعالیٰ فساد کرنیوالوں کو پسند نہیں کرتا