Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 79

سورة القصص

فَخَرَجَ عَلٰی قَوۡمِہٖ فِیۡ زِیۡنَتِہٖ ؕ قَالَ الَّذِیۡنَ یُرِیۡدُوۡنَ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا یٰلَیۡتَ لَنَا مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِیَ قَارُوۡنُ ۙ اِنَّہٗ لَذُوۡ حَظٍّ عَظِیۡمٍ ﴿۷۹﴾

So he came out before his people in his adornment. Those who desired the worldly life said, "Oh, would that we had like what was given to Qarun. Indeed, he is one of great fortune."

پس قارون پوری آرائش کے ساتھ اپنی قوم کے مجمع میں نکلا تو دنیاوی زندگی کے متوالے کہنے لگے کاش کہ ہمیں بھی کسی طرح وہ مل جاتا جو قارون کو دیا گیا ہے ۔ یہ تو بڑا ہی قسمت کا دھنی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَخَرَجَ
تو وہ نکلا
عَلٰی قَوۡمِہٖ
اپنی قوم پر
فِیۡ زِیۡنَتِہٖ
اپنی زینت میں
قَالَ
کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
یُرِیۡدُوۡنَ
چاہتے تھے
الۡحَیٰوۃَ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
یٰلَیۡتَ
اے کاش کہ ہوتا
لَنَا
ہمارے لیے
مِثۡلَ
مانند
مَاۤ
اس کے جو
اُوۡتِیَ
دیا گیا
قَارُوۡنُ
قارون
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
لَذُوۡحَظٍّ
البتہ قسمت والا ہے
عَظِیۡمٍ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَخَرَجَ
پس وہ نکلا
عَلٰی
اُوپر
قَوۡمِہٖ
اپنی قوم کے
فِیۡ زِیۡنَتِہٖ
اپنی زینت میں
قَالَ
کہا
الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں نے جو
یُرِیۡدُوۡنَ
ارادہ رکھتے تھے
الۡحَیٰوۃَ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دُنیا کی
یٰلَیۡتَ
اے کاش
لَنَا
ہمارے لیے بھی ہو
مِثۡلَ
اس جیسا
مَاۤ
جو
اُوۡتِیَ
دیا گیا
قَارُوۡنُ
قارون
اِنَّہٗ
بلاشبہ وہ
لَذُوۡحَظٍّ
یقیناً قسمت والا ہے
عَظِیۡمٍ
بڑی
Translated by

Juna Garhi

So he came out before his people in his adornment. Those who desired the worldly life said, "Oh, would that we had like what was given to Qarun. Indeed, he is one of great fortune."

پس قارون پوری آرائش کے ساتھ اپنی قوم کے مجمع میں نکلا تو دنیاوی زندگی کے متوالے کہنے لگے کاش کہ ہمیں بھی کسی طرح وہ مل جاتا جو قارون کو دیا گیا ہے ۔ یہ تو بڑا ہی قسمت کا دھنی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پر (ایک دن) وہ اپنی قوم کے لوگوں کے سامنے بڑے ٹھاٹھ باٹھ سے نکلا۔ جو لوگ حیات دنیا کے طالب گار تھے وہ کہنے لگے : کاش ہمیں بھی وہی کچھ میسر ہوتا جو قارون کو دیا گیا ہے، وہ تو بڑا ہی بختوں والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس وہ اپنی قوم کے سامنے اپنی زینت میں نکلا۔جولوگ دنیاکی زندگی کاارادہ رکھتے تھے انہوں نے کہا: ’’اے کاش! ہمارے لیے بھی اسی جیسا سب کچھ ہوتاجوقارون کو دیا گیابلاشبہ وہ تویقیناًبڑی قسمت والاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then (once) he came out before his people in his embellishment, said those who are desirous of the worldly life, |"Would that we had the like of what Qarun has been given! He is a man of great fortune indeed.|"

پھر نکلا اپنی قوم کے سامنے اپنے ٹھاٹھ سے، کہنے لگے جو لوگ طالب تھے دنیا کی زندگی کے اے کاش ہم کو ملے جیسا کچھ ملا ہے قارون کو بیشک اس کی بڑی قسمت ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر (ایک دن) وہ نکلا اپنی قوم کے سامنے اپنے پورے ٹھاٹھ باٹھ میں کہا ان لوگوں نے جو خواہش مند تھے دنیا ہی کی زندگی کے کہ کاش یہ سب کچھ ہمارے لیے بھی ہوتا جو قارون کو ملا ہے یقیناً وہ بہت بڑے نصیب والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ایک روز وہ اپنی قوم کے سامنے اپنے پورے ٹھاٹھ میں نکلا ۔ جو لوگ حیات دنیا کے طالب تھے وہ اسے دیکھ کر کہنے لگے ” کاش ہمیں بھی وہی کچھ ملتا جو قارون کو دیا گیا ہے ، یہ تو بڑا نصیبے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ( ایک دن ) وہ اپنی قوم کے سامنے آن بان کے ساتھ نکلا ۔ جو لوگ دنیوی زندگی کے طلب گار تھے ، وہ کہنے لگے : اے کاش ! ہمارے پاس بھی وہ چیزیں ہوتیں جو قارون کو عطا کی گئی ہیں ۔ یقینا وہ بڑے نصیبوں والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر ایک روز ایسا ہوا قارون اپنا جلوس لے کر اپنے لوگوں پر نکلا 8 جو لوگ دنیا کی زندگی چاہتے تھے زندگانی دنیا کی اے کاش کہ وہ واسطے ہمارے جیسا دیا گیا ہے قارون تحقیق وہ بڑے ہے قسمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر وہ اپنی آرائش (اور شان) سے اپنی قوم کے سامنے نکلا۔ جو لوگ دنیا کی زندگی کے چاہنے والے تھے کہنے لگے کیا خوب ہوتا کہ ہم کو بھی وہ (مال و دولت) ملا ہوتا جیسا قارون کو ملا ہے واقعی وہ بہت بڑے نصیب والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر وہ (ایک دن) اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ اپنی قوم کے سامنے نکلا۔ وہ لوگ جو دنیاوی زندگی کے خواہش مند تھے کہنے لگے کاش ہمیں بھی وہ سازو سامان ملتا جو قارون کو دیا گیا ہے۔ بلا شہ وہ تو بہت خوش نصیب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو (ایک روز) قارون (بڑی) آرائش (اور ٹھاٹھ) سے اپنی قوم کے سامنے نکلا۔ جو لوگ دنیا کی زندگی کے طالب تھے کہنے لگے کہ جیسا (مال ومتاع) قارون کو ملا ہے کاش ایسا ہی ہمیں بھی ملے۔ وہ تو بڑا ہی صاحب نصیب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then he went forth unto his people in his pomp. Those who sought the life of the world said: would that we had the like of that which hath been vouchsafed unto Qarun! Verily he is the owner of a very great fortune.

پھر وہ اپنے قوم والوں کے سامنے اپنے (تجمل و) آرائش کے ساتھ نکلا جو لوگ دنیوی زندگی کے طالب تھے ۔ بولے کاش ہم کو بھی ویسا ہی (سازوسامان) ملا ہوتا جیسا قارون کو ملا ہے بیشک وہ بڑا خوش نصیب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس وہ پوری شان وشوکت کے ساتھ اپنی قوم کے لوگوں کے سامنے نکلا ۔ تو جو لوگ حیات دنیا کے طالب تھے ، انہوں نے کہا: کاش! ہمیں بھی وہی کچھ حاصل ہوتا ، جو قارون کو حاصل ہے ۔ بیشک وہ بڑا ہی نصیبہ ور ہے!

Translated by

Mufti Naeem

پس وہ اپنی قوم کے سامنے بڑی زیب و زینت کے ساتھ نکلا ( تو ) جو لوگ ( صرف ) دنیا کی زندگی کے آرزو مند تھے انہوں نے کہا اے کاش! ہمارے لیے بھی ایسا ( مال و جاہ ) ہوتا جیسا قارون کو دیا گیا ہے ، بے شک وہ البتہ بڑے نصیب والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ایک دن قارون بڑی آرائش اور ٹھاٹھ سے اپنی قوم کے سامنے نکلا۔ جو لوگ دنیا کی زندگی کے طالب تھے کہنے لگے کہ ” جیسا مال و متاع قارون کو ملا ہے ‘ کاش ایسا ہی ہمیں بھی ملے۔ وہ تو بڑا ہی خوش نصیب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ وہ اپنی قوم کے سامنے اپنی پوری ٹھاٹھ میں نکلا تو وہ لوگ جو دنیاوی زندگی ہی چاہتے تھے کہنے لگے اے کاش کہ ہمیں بھی وہی کچھ مل جاتا جو کہ قارون کو دیا گیا ہے واقعی یہ شخص بڑے ہی نصیب والا ہے ()

Translated by

Noor ul Amin

پھر ( ایک دن ) وہ اپنی قوم کے لوگوں کے سامنے بڑے ٹھاٹھ باٹھ سے نکلاجولوگ دنیا وی زندگی کے طلب گارتھے وہ کہنے لگے:کاش ہمارے پاس بھی ویسی ہی جائیدادہوتی جیسی قارون کو دی گئی ہے بیشک وہ توبڑی ہی قسمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اپنی قومی پر نکلا اپنی آرائش میں ( ف۲۰۲ ) بولے وہ جو دنیا کی زندگی چاہتے ہیں کسی طرح ہم کو بھی ایسا ملتا جیسا قارون کو ملا بیشک اس کا بڑا نصیب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر وہ اپنی قوم کے سامنے ( پوری ) زینت و آرائش ( کی حالت ) میں نکلا ۔ ( اس کی ظاہری شان و شوکت کو دیکھ کر ) وہ لوگ بول اٹھے جو دنیوی زندگی کے خواہش مند تھے: کاش! ہمارے لئے ( بھی ) ایسا ( مال و متاع ) ہوتا جیسا قارون کو دیا گیا ہے ، بیشک وہ بڑے نصیب والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( ایک دن ) اپنی قوم کے سامنے اپنی زیب و زینت کے ساتھ نکلا تو جو لوگ دنیاوی زندگی کے طلبگار تھے وہ کہنے لگے کہ کاش ہمیں بھی وہ ( ساز و سامان ) ملتا جو قارون کو دیا گیا ہے ۔ بیشک وہ بڑا نصیب والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So he went forth among his people in the (pride of his wordly) glitter. Said those whose aim is the Life of this World: "Oh! that we had the like of what Qarun has got! for he is truly a lord of mighty good fortune!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Korah would bedeck himself to show off his wealth. Those who wanted worldly gains would say, "Would that we were given that which Korah has received. He has certainly received a great share."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, he went forth before his people in his finery. Those who were desirous of the life of the world, said: "Ah, would that we had the like of what Qarun has been given! Verily, he is the owner of a great fortune."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So he went forth to his people in his finery. Those who desire this world's life said: O would that we had the like of what Qaroun is given; most surely he is possessed of mighty good fortune.

Translated by

William Pickthall

Then went he forth before his people in his pomp. Those who were desirous of the life of the world said: Ah, would that we had the like of what hath been given unto Korah! Lo! he is lord of rare good fortune.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर वह अपनी क़ौम के सामने अपने ठाठ-बाट में निकला। जो लोग सांसारिक जीवन के चाहने वाले थे, उन्होंने कहा, "क्या ही अच्छा होता जैसा कुछ क़ारून को मिला है, हमें भी मिला होता! वह तो बड़ा ही भाग्यशाली है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر (ایک بار ایسا اتفاق ہوا کہ) وہ اپنی آرائش (اور شان) سے اپنی برادری کے سامنے سے نکلا جو لوگ (اس کی برادری میں) دنیا کے طالب تھے (گو مومن ہوں) کہنے لگے کیا خوب ہوتا کہ ہم کو بھی وہ سازو سامان ملا ہوتا جیسا قارون کو ملا ہے وہ اقعی وہ بڑا صاحب نصیب ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ایک دن قارون اپنی قوم کے سامنے پوری ٹھاٹھ، باٹھ کے ساتھ نکلا اسے دیکھ کر دنیا کی زندگی کے طالب کہنے لگے کاش ہمیں بھی وہی کچھ ملتا جو قارون کو دیا گیا ہے یہ تو بڑے نصیب والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایک روز وہ اپنی قوم کے سامنے اپنے پورے ٹھاٹھ میں نکلا۔ جو لوگ حیات دنیا کے طالب تھے وہ اسے ایکھ کر کہنے لگے کاش ہمیں بھی وہی کچھ ملتا جو قارون کو دیا گیا ہے ، یہ تو بڑا نصیب والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو وہ اپنی قوم کے سامنے اپنی ٹھاٹھ باٹھ میں نکلا، جو لوگ دنیا والی زندگی کے طالب تھے وہ کہنے لگے کاش ہمارے لیے بھی ایسا ہی مال ہوتا جیسا قارون کو دیا گیا ہے۔ بلاشبہ وہ بڑے نصیب والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر نکلا اپنی قوم کے سامنے اپنے ٹھاٹھ سے کہنے لگے جو لوگ طالب تھے دنیا کی زندگانی کے اے کاش ہم کو ملے جیسا کچھ ملا ہے قارون کو بیشک اس کی بڑی قسمت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر قارون اپنی پوری زینت و زیبائش کے ساتھ اپنی قوم کے سامنے نکلا تو وہ لوگ جو دنیوی زندگی کے طالب تھے کہنے لگے کیا خوب ہوتا کہ ہم کو بھی وہ سازو سامان ملتا جو قارون کو دیا گیا ہے واقعی قارون بڑے نص بےوالا ہے اور جن لوگوں کو صحیح علم و فہم عطا کیا گیا تھا