Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 80

سورة القصص

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ وَیۡلَکُمۡ ثَوَابُ اللّٰہِ خَیۡرٌ لِّمَنۡ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ۚ وَ لَا یُلَقّٰہَاۤ اِلَّا الصّٰبِرُوۡنَ ﴿۸۰﴾

But those who had been given knowledge said, "Woe to you! The reward of Allah is better for he who believes and does righteousness. And none are granted it except the patient."

ذی علم لوگ انہیں سمجھانے لگے کہ افسوس! بہتر چیز تو وہ ہے جو بطور ثواب انہیں ملے گی جو اللہ پر ایمان لائیں اور نیک عمل کریں یہ بات انہی کے دل میں ڈالی جاتی ہے جو صبر وسہارے والے ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
اُوۡتُوا
دیئے گئے تھے
الۡعِلۡمَ
علم
وَیۡلَکُمۡ
افسوس تم پر
ثَوَابُ
ثواب
اللّٰہِ
اللہ کا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّمَنۡ
اس کے لیے جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
وَعَمِلَ
اور اس نے عمل کیے
صَالِحًا
نیک
وَلَا
اور نہیں
یُلَقّٰہَاۤ
پا سکتے اسے
اِلَّا
مگر
الصّٰبِرُوۡنَ
صبر کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
اُوۡتُوا
جنہیں دیا گیا
الۡعِلۡمَ
علم
وَیۡلَکُمۡ
افسوس تُم پر
ثَوَابُ
اجر
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
خَیۡرٌ
بہت بہتر ہے
لِّمَنۡ
اس کے لیے جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
وَعَمِلَ
اور عمل کیے
صَالِحًا
نیک
وَلَا یُلَقّٰہَاۤ
اور نہیں وہ دی جاتی
اِلَّا
مگر
الصّٰبِرُوۡنَ
صبر کرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

But those who had been given knowledge said, "Woe to you! The reward of Allah is better for he who believes and does righteousness. And none are granted it except the patient."

ذی علم لوگ انہیں سمجھانے لگے کہ افسوس! بہتر چیز تو وہ ہے جو بطور ثواب انہیں ملے گی جو اللہ پر ایمان لائیں اور نیک عمل کریں یہ بات انہی کے دل میں ڈالی جاتی ہے جو صبر وسہارے والے ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہنے لگے : جو شخص ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو اس کے لئے اللہ کے ہاں جو ثواب ہے وہ (اس سے) بہتر ہے۔ اور وہ ثواب صبر کرنے والوں کو ہی ملے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن لوگوں کو علم دیاگیاانہوں نے کہا: ’’افسوس تم پر! اﷲ تعالیٰ کااجراُس کے لیے بہت بہتر ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے اور وہ چیزنہیں دی جاتی مگرصبرکرنے والوں کو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And said those who were given knowledge, |"Woe to you, Allah&s reward is much better for the one who believes and acts righteously. And this is given to none but to those who observe restraint.|"

اور بولے جن کو ملی تھی سمجھ اے خرابی تمہاری اللہ کا دیا ثواب بہتر ہے ان کے واسطے جو یقین لائے اور کام کیا بھلا اور یہ بات انہیں کے دل میں پڑتی ہے جو سہنے والے ہیں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہا ان لوگوں نے جنہیں علم عطا ہو اتھا افسوس ہے تم پر ! اللہ کا (عطا کردہ) ثواب (اس سے) کہیں بہتر ہے اس شخص کے لیے جو ایمان لایا اور اس نے نیک عمل کیے اور وہ نہیں ملے گا مگر ان لوگوں کو جو صبر کرنے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

” مگر جو لوگ علم رکھنے والے تھے وہ کہنے لگے ” افسوس تمہارے حال پر ، اللہ کا ثواب بہتر ہے اس شخص کے لیے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے ، اور یہ دولت نہیں ملتی مگر صبر کرنے والوں کو ۔ ” 100

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں کو ( اللہ کی طرف سے ) علم عطا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا : تم پر افسوس ہے ( کہ تم ایسا کہہ رہے ہو ) اللہ کا دیا ہوا ثواب اس شخص کے لیے کہیں زیادہ بہتر ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے ، اور وہ انہی کو ملتا ہے جو صبر سے کام لیتے ہیں ۔ ( ٤٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن کو خدا کے پاس علم ملا تھا وہ ان آرزو کرنے والوں سے کہنے لگے ارے کم بختو اللہ کے پاس جو ایماندار نیک کام کرنے والوں کو وثاب ملے گا وہ اس سے کہیں بہت رہے وہ باقی ہے۔ فانی اور یہ ثواب انہی کو ملے گا جو دنیا کی تنگئی اور مصیبت پر صبر کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں کو (دین کا) علم عطا ہوا تھا وہ کہنے لگے تم پر افسوس ! اللہ کا ثواب (اس دنیاوی کرو فر سے) بہت بہتر ہے جو ایسے لوگوں کے لئے ہے جو ایمان لائے اور نیک کام کیے اور وہ صرف صبر کرنے والوں کو ہی ملتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جنہیں (صحیح اور سچا ) علم دیا گیا تھا انہوں نے کہا افسوس ہے تم پر اللہ تعالیٰ کا وہ ثواب زیادہ بہتر ہے (جو اس کی بارگاہ سے) ان کو ملتا ہے جو ایمان لائے۔ اور انہوں نے عمل صالح کئے۔ اور (یہ مقام) صرف ان لوگوں کو ملتا ہے جو ثابت قدم رہنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہنے لگے کہ تم پر افسوس۔ مومنوں اور نیکوکاروں کے لئے (جو) ثواب خدا (کے ہاں تیار ہے وہ) کہیں بہتر ہے اور وہ صرف صبر کرنے والوں ہی کو ملے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who had been vouchsafed the knowledge said: woe unto you! the reward of Allah is best for him who believeth and worketh righteously and none shall attain it except the patient.

اور جن لوگوں کو (دین کی) فہم عطا ہوئی تھی وہ بولے تمہارے اوپر نیکی پڑے اللہ (کے ہاں) کا ثواب کہیں بہتر ہے جو ایسے شخص کو ملتا ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے اور وہ تو صرف صبر کرنے والوں ہی کو ملتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں کو علم عطا ہوا تھا ، انہوں نے کہا: شامت زدو! ایمان اور عمل صالح والوں کیلئے خدا کا اجر اس سے کہیں بہتر ہے اور یہ ( حکمت ) صرف صابروں ہی کو عطا ہوتی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا انہوں نے کہا تم پر افسوس ہے جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ان کے لیے اللہ ( تعالیٰ ) کا ثواب بہت بہتر ہے اور یہ ( نعمت ) تو صرف صبر ( واستقامت ) والوں کو عطا کی جاتی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہنے لگے کہ ” تم پر افسوس ‘ مومنوں اور نیکو کاروں کے لیے جو ثواب اللہ کے پاس تیار ہے وہ کہیں بہتر ہے اور وہ صرف صبر کرنے والوں ہی کو ملے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کے برعکس ان لوگوں نے جن کو علم صحیح کی دولت سے نوازا گیا تھا انہوں نے ان سے کہا افسوس ہے تم پر اے کوتاہ نظر لوگو ! اللہ کا ثواب تو اس سے کہیں بڑھ کر بہتر ہے ہر اس شخص کے لئے جو ایمان لائے اور عمل بھی نیک کرے اور یہ شرف نصیب نہیں ہوتا مگر صبر کرنے والوں کو ()

Translated by

Noor ul Amin

مگرجن لوگوں کو علم دیاگیا تھا انہوں نے کہاکہ:تمہارے حال پر افسوس ہے ، اللہ کاثواب زیادہ بہترہے اس شخص کے لئے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے اور یہ چیزصرف صبرکرنے والوں کو ہی حاصل ہوتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے وہ جنہیں علم دیا گیا ( ف۲۰۳ ) خرابی ہو تمہاری ، اللہ کا ثواب بہتر ہے اس کے لیے جو ایمان لائے اور اچھے کام کرے ( ف۲۰٤ ) اور یہ انھیں کو ملتا ہے جو صبر والے ہیں ( ف۲۰۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( دوسری طرف ) وہ لوگ جنہیں علمِ ( حق ) دیا گیا تھا بول اٹھے: تم پر افسوس ہے اللہ کا ثواب اس شخص کے لئے ( اس دولت و زینت سے کہیں زیادہ ) بہتر ہے جو ایمان لایا ہو اور نیک عمل کرتا ہو ، مگر یہ ( اجر و ثواب ) صبر کرنے والوں کے سوا کسی کو عطا نہیں کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا انہوں نے کہا وائے ہو تم پر! جو شخص ایمان لائے اور نیک عمل کرے اس کیلئے اللہ کا صلہ و ثواب اس سے بہتر ہے اور یہ ( حکمت و منزلت ) صرف صبر و ثبات کرنے والوں کو مرحمت کی جاتی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those who had been granted (true) knowledge said: "Alas for you! The reward of Allah (in the Hereafter) is best for those who believe and work righteousness: but this none shall attain, save those who steadfastly persevere (in good)."

Translated by

Muhammad Sarwar

The people who had received knowledge would tell them, "Woe to you! The reward of God is far better for the righteously striving believers. No one can receive such reward except those who exercise patience."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But those who had been given knowledge said: "Woe to you! The reward of Allah is better for those who believe and do righteous deeds, and this none shall attain except the patient."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who were given the knowledge said: Woe to you! Allah's reward is better for him who believes and does good, and none is made to receive this except the patient.

Translated by

William Pickthall

But those who had been given knowledge said: Woe unto you! The reward of Allah for him who believeth and doeth right is better, and only the steadfast will obtain it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु जिन को ज्ञान प्राप्त था, उन्होंने कहा, "अफ़सोस तुम पर! अल्लाह का प्रतिदान उत्तम है, उस व्यक्ति के लिए जो ईमान लाए और अच्छा कर्म करे, और यह बात उन्ही के दिलों में पड़ती है जो धैर्यवान होते हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن لوگوں کو (دین کی) فہم عطا ہوئی تھی وہ کہنے لگے کہ ارے تمہارا ناس ہو اللہ تعالیٰ کے گھر کا ثواب ہزار درجہ بہتر ہے جو ایسے شخص کو ملتا ہے کہ ایمان لائے اور نیک عمل کرے اور (پھر) وہ (ثواب کامل طور پر) ان ہی کو دیا جاتا ہے جو (دنیا کی حرص و طمع سے) صبر کرنے والے ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر جو لوگ علم رکھنے والے تھے وہ کہنے لگے افسوس تمہارے حال پر اللہ کا اجر بہتر ہے اس شخص کے لیے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے اور یہ دولت نہیں ملتی مگر صبر کرنے والوں کو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جو لوگ علم رکھنے والے تھے وہ کہنے لگے افسوس تمہارے حال پر ، اللہ کا ثواب بہتر ہے اس شخص کے لیے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے اور یہ دولت نہیں ملتی مگر صبر کرنے والوں کو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا انہوں نے کہا تمہارے لیے ہلاکت ہے، اللہ کا ثواب اس شخص کے لیے بہتر ہے جو ایمان لایا اور نیک عمل کیے اور یہ بات انہی کے دلوں میں ڈالی جاتی ہے جو صبر کرنے والے ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بولے جن کو ملی تھی سمجھ اے خرابی تمہاری اللہ کا دیا ثواب بہتر ہے ان کے واسطے جو یقین لائے اور کام کیا بھلا اور یہ بات انہی کے دل میں پڑتی ہے جو سہنے والے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

انہوں نے فرمایا اے دنیا کے طالبو تم پر افسوس ہے اللہ تعالیٰ کا وہ ثواب بدر جہا بہتر ہے جو اسکی بارگاہ سے ایسے شخص کو ملتا ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتا رہے اور یہ مرتبہ سوائے ثابت قدم رہنے والوں کے کسی اور کو میسر نہیں ہوا کرتا