Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 81

سورة القصص

فَخَسَفۡنَا بِہٖ وَ بِدَارِہِ الۡاَرۡضَ ۟ فَمَا کَانَ لَہٗ مِنۡ فِئَۃٍ یَّنۡصُرُوۡنَہٗ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ٭ وَ مَا کَانَ مِنَ الۡمُنۡتَصِرِیۡنَ ﴿۸۱﴾

And We caused the earth to swallow him and his home. And there was for him no company to aid him other than Allah , nor was he of those who [could] defend themselves.

۔ ( آخرکار ) ہم نے اسے اس کے محل سمیت زمین میں دھنسا دیا اور اللہ کے سوا کوئی جماعت اس کی مدد کے لئے تیار نہ ہوئی نہ وہ خود اپنے بچانے والوں میں سے ہو سکا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَخَسَفۡنَا
پس دھنسا دیا ہم نے
بِہٖ
اسے
وَبِدَارِہِ
اور اس کے گھر کو
الۡاَرۡضَ
زمین میں
فَمَا
تو نہ
کَانَ
تھا
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ فِئَۃٍ
کوئی گروہ
یَّنۡصُرُوۡنَہٗ
جو مدد کرتا اس کی
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَمَا
اور نہ
کَانَ
تھا وہ
مِنَ الۡمُنۡتَصِرِیۡنَ
بدلہ لینے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَخَسَفۡنَا
چنانچہ دھنسا دیا ہم نے
بِہٖ
اس کو
وَبِدَارِہِ
اور اس کے گھر کو
الۡاَرۡضَ
زمین میں
فَمَا
پھر نہ
کَانَ
تھا
لَہٗ
اُس کے لیے
مِنۡ فِئَۃٍ
کوئی گروہ ایسا
یَّنۡصُرُوۡنَہٗ
مدد کرتا اُس کی
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں
وَمَا کَانَ
اور نہ ہو سکا وہ
مِنَ الۡمُنۡتَصِرِیۡنَ
اپنا بچاؤ کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And We caused the earth to swallow him and his home. And there was for him no company to aid him other than Allah , nor was he of those who [could] defend themselves.

۔ ( آخرکار ) ہم نے اسے اس کے محل سمیت زمین میں دھنسا دیا اور اللہ کے سوا کوئی جماعت اس کی مدد کے لئے تیار نہ ہوئی نہ وہ خود اپنے بچانے والوں میں سے ہو سکا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے قارون اور اس کے گھر کو (سب کچھ) زمین میں دھنسا دیا تو اس کے حامیوں کی کوئی جماعت ایسی نہ تھی جو اللہ کے مقابلہ میں اس کی مدد کرتی اور نہ ہی وہ خود بدلہ لے سکا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ ہم نے اُس کواور اُس کے گھر کو زمین میں دھنسادیاپھراُس کے لیے کوئی گروہ ایسا نہ تھا جواﷲ تعالیٰ کے مقابلے میں اُس کی مددکرتااور نہ وہ خود ہی اپنابچاؤکرنے والوں میں سے تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then We made him and his home sink into the earth. So there was no group for him who could help him against Allah, nor was he one of those who defend themselves.

پھر دھنسا دیا ہم نے اس کو اور اس کے گھر کو زمین میں پھر نہ ہوئی اس کی کوئی جماعت جو مدد کرتی اس کی اللہ کے سوائے اور نہ وہ خود مدد لا سکا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے اسے اور اس کے محل کو زمین میں دھنسا دیا تو اس کے لیے نہ تو کوئی ایسا لشکر تھا جو اس کی مدد کرتا اللہ کے مقابلے میں اور نہ وہ خود اس قابل تھا کہ بدلہ لینے والوں میں ہوتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

At last We caused the earth to swallow him and his house. Thereafter there was no group of people that could come to his aid against Allah; nor was he able to come to his own aid.

آخرکار ہم نے اسے اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا ۔ پھر کوئی اس کے حامیوں کا گروہ نہ تھا جو اللہ کے مقابلہ میں اس کی مدد کو آتا اور نہ وہ خود اپنی مدد آپ کر سکا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہوا یہ کہ ہم نے اسے اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا ، پھر اسے کوئی ایسا گروہ میسر نہ آیا جو اللہ کے مقابلے میں اس کی مدد کرتا اور نہ وہ خود اپنا بچاؤ کرسکا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم نے خود قارون اور اس کے گھر کو خزانوں سمیت زمین میں دھنسا دیا اور کوئی گروہ ایسا نہ تھا جو خدا کے مقابلہ میں اس کی مدد اور نہ وہ آپ اپنی مدد کرسکا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ہم نے اس (قارون) کو اور اس کے گھر (محل سرائے) کو زمین میں دھنسا دیا تو اللہ کے سوا کوئی جماعت نہ تھی جو اس کی مدد کرتی اور نہ وہ بدلہ لے سکا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے قارون کو اور اس کے مکان کو زمین میں دھنسا دیا ۔ کوئی ایسی جماعت نہ تھی جو اس کو اللہ (کے عذاب سے) بچا لیتی ۔ اور نہ وہ خود ہی اپنے آپ کو بچانے والا بن سکا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پس ہم نے قارون کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا تو خدا کے سوا کوئی جماعت اس کی مددگار نہ ہوسکی۔ اور نہ وہ بدلہ لے سکا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then We sank the earth with him and his dwelling-place. And he had no host to defend him against Allah, nor was he of those who could defend themselves.

پھر ہم نے اس (قارون) کو مع اس کے مکان کے زمین میں دھنسا دیا سو کوئی جماعت اس کے لئے ایسی نہ ہوئی جو اسے اللہ کے مقابلہ میں بچا لیتی اور نہ وہ خود ہی اپنے کو بچا سکا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ہم نے اس کے اور اس کے گھر سمیت زمین کو دھنسا دیا تو نہ اس کیلئے کوئی جماعت ہی ایسی اٹھی جو خدا کے مقابل میں اس کی مدد کرتی اور نہ وہ خود ہی اپنی مدافعت کرنے والا بن سکا!

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے اس کو اور اس کے گھر ( محل ) کو زمین میں دھنسا دیا ، پس اس کے لیے کوئی جماعت نہیں تھی جو اللہ ( تعالیٰ ) مقابلے میں اس کی مدد کرتی اور وہ خود بھی انتقام لینے والے میں سے نہ تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس ہم نے قارون اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا۔ تو اللہ کے سوا کوئی جماعت اس کی مددگار نہ ہوئی اور نہ وہ بدلہ لے سکا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخر کار ہم نے دھنسا دیا زمین میں اس کو بھی اور اسے گھر کو بھی پھر نہ تو وہاں کوئی ایسی جماعت تھی جو اللہ کے مقابلے میں اس کی کوئی مدد کرتی اور نہ ہی وہ خود اپنے آپ کو بچا سکا

Translated by

Noor ul Amin

پھرہم نے قارون اور اس کے گھرکوزمین میں دھنسادیاتواس کے حامیوں کی کوئی ایسی جماعت نہ تھی جو اللہ کے مقابلے میں اس کی مدد کرتی اور نہ ہی وہ خود بدلہ لے سکا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے اسے ( ف۲۰٦ ) اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسایا تو اس کے پاس کوئی جماعت نہ تھی کہ اللہ سے بچانے میں اس کی مدد کرتی ( ف۲۰۷ ) اور نہ وہ بدلہ لے سکا ( ف۲۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھرہم نے اس ( قارون ) کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا ، سو اللہ کے سوا اس کے لئے کوئی بھی جماعت ( ایسی ) نہ تھی جو ( عذاب سے بچانے میں ) اس کی مدد کرسکتی اور نہ وہ خود ہی عذاب کو روک سکا

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہم نے قارون کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا سو نہ اس کے حامیوں کی کوئی جماعت تھی جو اللہ کے مقابلہ میں اس کی مدد کرتی اور نہ ہی وہ اپنی مدد آپ کر سکا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then We caused the earth to swallow up him and his house; and he had not (the least little) party to help him against Allah, nor could he defend himself.

Translated by

Muhammad Sarwar

We caused the earth to swallow up him and his home. No one besides God could help him nor could he himself achieve victory.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, We caused the earth to swallow him and his dwelling place. Then he had no group to help him against Allah, nor was he one of those who could save themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Thus We made the earth to swallow up him and his abode; so he had no body of helpers to assist him against Allah nor was he of those who can defend themselves.

Translated by

William Pickthall

So We caused the earth to swallow him and his dwelling-place. Then he had no host to help him against Allah, nor was he of those who can save themselves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अन्ततः हम ने उसको और उस के घर को धरती में धँसा दिया। और कोई ऐसा गिरोह न हुआ जो अल्लाह के मुक़ाबले में उस की सहायता करता, और न वह स्वयं अपना बचाव कर सका

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہم نے اس قارون کو اور اس کے محل سرا کو (اس کی شرارت بڑھ جانے سے) زمین میں دھنسا دیا سو کوئی ایسی جماعت نہ ہوئی جو اس کو اللہ تعالیٰ کے (عذاب سے) بچا لیتی اور نہ وہ خود ہی اپنے آپ کو بچا سکا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آخر کار ہم نے اسے اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسادیا پھر کوئی اس کی مدد کرنے والا نہ تھا جو اللہ کے مقابلہ میں اس کی مدد کرتا اور نہ وہ اپنی مدد آپ کرسکا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار ہم نے اسے اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا۔ پھر کوئی اس کے حامیوں کا گروہ نہ تھا جو اللہ کے مقابلے میں اس کی مدد کو آتا اور نہ وہ خود اپنی مدد آپ کر سکا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے قارون کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا، سو کوئی بھی جماعت نہ تھی جو اس کی مدد کرکے اللہ سے بچا لیتی اور وہ خود بھی اپنی مدد کرنے والا نہ تھا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر دھنسا دیا ہم نے اس کو اور اس کے گھر کو زمین میں پھر نہ ہوئی اس کی کوئی جماعت جو مدد کرتی اس کی اللہ کے سوائے اور نہ وہ خود مدد لاسکا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم نے قارون کو اور اسکے مکان کو زمین میں دھنسا دیا پھر اس کی مدد کو کوئی ایسی جماعت نہیں ہوئی جو خدا سے اس کو بچالیتی اور نہ وہ اپنے آپ کو خود ہی بچا سکا