Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 12

سورة العنكبوت

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّبِعُوۡا سَبِیۡلَنَا وَ لۡنَحۡمِلۡ خَطٰیٰکُمۡ ؕ وَ مَا ہُمۡ بِحٰمِلِیۡنَ مِنۡ خَطٰیٰہُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ ؕ اِنَّہُمۡ لَکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۲﴾

And those who disbelieve say to those who believe, "Follow our way, and we will carry your sins." But they will not carry anything of their sins. Indeed, they are liars.

کافروں نے ایمان والوں سے کہا کہ تم ہماری راہ کی تابعداری کرو تمہارے گناہ ہم اٹھا لیں گے حالانکہ وہ ان کے گناہوں میں سے کچھ بھی نہیں اٹھانے والے ، یہ تو محض جھوٹے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
اتَّبِعُوۡا
پیروی کرو
سَبِیۡلَنَا
ہمارے راستے کی
وَلۡنَحۡمِلۡ
اور ہم ضرور اٹھا لیں گے
خَطٰیٰکُمۡ
خطائیں تمہاری
وَمَا
حالانکہ نہیں
ہُمۡ
وہ
بِحٰمِلِیۡنَ
اٹھانے والے
مِنۡ خَطٰیٰہُمۡ
ان کی خطاؤں میں سے
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
اِنَّہُمۡ
بے شک وہ
لَکٰذِبُوۡنَ
البتہ جھوٹے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
اتَّبِعُوۡا
پیروی کرو
سَبِیۡلَنَا
ہمارے راستے کی
وَلۡنَحۡمِلۡ
اور لازم ہے کہ ہم اٹھا لیں گے
خَطٰیٰکُمۡ
تمہا ری خطاؤں کو
وَمَا
اور ہر گز نہیں
ہُمۡ
وہ
بِحٰمِلِیۡنَ
اٹھانے والے
مِنۡ خَطٰیٰہُمۡ
ان کی خطاؤں میں سے
مِّنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
اِنَّہُمۡ
بلاشبہ وہ
لَکٰذِبُوۡنَ
یقیناً جھوٹے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And those who disbelieve say to those who believe, "Follow our way, and we will carry your sins." But they will not carry anything of their sins. Indeed, they are liars.

کافروں نے ایمان والوں سے کہا کہ تم ہماری راہ کی تابعداری کرو تمہارے گناہ ہم اٹھا لیں گے حالانکہ وہ ان کے گناہوں میں سے کچھ بھی نہیں اٹھانے والے ، یہ تو محض جھوٹے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کافر ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے طریقے کی پیروی کرو تو ہم تمہارے گناہوں کا بار اٹھا لیں گے حالانکہ وہ دوسرے کے گناہوں کا کچھ بھی بار نہیں اٹھائیں گے۔ یہ سراسر جھوٹے لوگ ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفرکیا انہوں نے اُن لوگوں سے کہا جو ایمان لائے ہیں کہ ہمارے راستے کی پیروی کرو اورلازم ہے کہ ہم تمہاری خطاؤں کا بوجھ اُٹھالیں حالانکہ وہ ان کی خطاؤں میں سے کچھ بھی ہرگزاُٹھانے والے نہیں بلاشبہ وہ یقیناًجھوٹے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who disbelieve say to those who believe, |"Follow our way, and we will bear the burden of your sins.|" And they are not (able) to bear the burden of their sins in the least. Indeed they are pure liars.

اور کہنے لگے منکر ایمان والوں کو تم چلو ہماری راہ اور ہم اٹھالیں گے تمہارے گناہ، اور وہ کچھ نہ اٹھائیں گے ان کے گناہ بیشک وہ جھوٹے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کافر کہتے ہیں اہل ایمان سے کہ تم ہمارے راستے کی پیروی کرو ہم (آخرت میں) تمہاری خطاؤں کا بوجھ اٹھا لیں گے اور وہ نہیں اٹھانے والے ان کی خطاؤں میں سے کچھ بھی۔ یقیناً وہ جھوٹ بول رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The unbelievers say to the believers: “Follow our way and we will carry the burden of your sins.” (They say so even though) they are not going to carry any part of their sins. Surely they are lying.

یہ کافر لوگ ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے طریقے کی پیروی کرو اور تمہاری خطاؤں کو ہم اپنے اوپر لے لیں گے ۔ 17 حالانکہ ان کی خطاؤں میں سے کچھ بھی وہ اپنے اوپر لینے والے نہیں ہیں ، 18 وہ قطعا جھوٹ کہتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، انہوں نے ایمان والوں سے کہا کہ : ہمارے راستے کے پیچھے چلو تاکہ ہم تمہاری خطاؤں کا بوجھ اٹھالیں گے ۔ حالانکہ وہ ان کی خطاؤں کا ذرا بھی بوجھ نہیں اٹھا سکتے ، اور یہ لوگ یقینا بالکل جھوٹے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافر مسلمانوں سے کہتے ہیں ہماری راہ پر چلو کفر اختیار کرلو اور قیامت کا اگر تم کو ڈر ہے تو تمہارے گناہوں کے بوجھ ہم اس دن اٹھا لیں گے جھوٹ بکتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کافر لوگ ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے راستے پر چلو اور ہم تمہارے گناہ اٹھا لیں گے حالانکہ وہ ان کے گناہوں کا کچھ بوجھ بھی اٹھانے والے نہیں۔ بیشک وہ جھوٹے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کافروں نے ایمان والوں سے کہا کہ ہمارے راستے پر چلو۔ ہم تمہارے (گناہوں کا) بوجھ اٹھا لیں گے۔ حالانکہ وہ ان کے گناہ اٹھانے والے نہیں ہیں۔ بیشک وہ جھوٹے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے طریق کی پیروی کرو ہم تمہارے گناہ اُٹھالیں گے۔ حالانکہ وہ اُن کے گناہوں کا کچھ بھی بوجھ اُٹھانے والے نہیں۔ کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve say unto those who believe: follow our way, and we shall surely bear your sins; whereas they shall not bear aught of their sins; verily they are the liars.

اور کافر ایمان والوں سے کہتے ہیں ہماری راہ چلو اور تمہارے گناہ ہمارے ذمہ حالانکہ یہ لوگ ان کے گناہوں میں سے ذرا بھی نہیں لے سکتے یہ بالکل جھوٹے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، وہ ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہماری راہ پر چلتے رہو ، ہم تمہارے گناہوں کا بوجھ اٹھا لیں گے ۔ حالانکہ وہ ان کے گناہوں میں سے کچھ بھی اٹھانے والے نہیں بنیں گے ۔ وہ بالکل جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کافر ہیں وہ ایمان والوں سے کہتے ہیں ہمارے راستے پر چلو اور ہم تمہارے گناہوں ( کے بوجھ ) کو اُٹھالیں گے اور وہ ( کافر ) ان ( مسلمانوں ) کے گناہوں میں سے کچھ بھی نہیں اُٹھانے والے بلاشبہ وہ لوگ البتہ جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ ” ہمارے طریقوں پر چلو ہم تمہارے گناہ اپنے سر لیں گے، حالانکہ وہ ان کے گناہوں کا کچھ بھی بوجھ اٹھانے والے نہیں ‘ کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ لوگ جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر وباطل پر وہ ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے پیچھے چلو ہم تمہاری خطائیں اپنے اوپر لے لیں گے حالانکہ وہ ان کی خطاؤں میں سے کچھ بھی اپنے اوپر لینے والے نہیں وہ قطعی طور پر جھوٹے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور کافر ایمان والوں سے کہتے ہیں تم ہمارے طریقے کی پیروی کرو توہم تمہارے گناہوں کا بار اٹھالیں گے حالانکہ دوسرے کے گناہوں کاکچھ بھی بارنہ اٹھائیں گے یہ سراسرجھوٹے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر مسلمانوں سے بولے ہماری راہ پر چلو اور ہم تمہارے گناہ اٹھالیں گے ( ف۲٦ ) حالانکہ وہ ان کے گناہوں میں سے کچھ نہ اٹھائیں گے ، بیشک وہ جھوٹے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہماری راہ کی پیروی کرو اور ہم تمہاری خطاؤں ( کے بوجھ ) کو اٹھا لیں گے ، حالانکہ وہ ان کے گناہوں کا کچھ بھی ( بوجھ ) اٹھانے والے نہیں ہیں بیشک وہ جھوٹے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور کافر لوگ اہلِ ایمان سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے راستہ پر چلو تمہارے گناہوں ( کا بوجھ ) ہم اٹھائیں گے ۔ حالانکہ یہ ان کے گناہوں کو کچھ بھی اٹھانے والے نہیں وہ بالکل جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the Unbelievers say to those who believe: "Follow our path, and we will bear (the consequences) of your faults." Never in the least will they bear their faults: in fact they are liars!

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers say to the believers. "Follow our way. We shall take the responsibility for your sins." They cannot take responsibility for any of the sins. They are only liars.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who disbelieve say to those who believe: "Follow our way and let us bear your sins." Never will they bear anything of their sins. Surely, they are liars.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve say to those who believe: Follow our path and we will bear your wrongs. And never shall they be the bearers of any of their wrongs; most surely they are liars.

Translated by

William Pickthall

Those who disbelieve say unto those who believe: Follow our way (of religion) and we verily will bear your sins (for you). They cannot bear aught of their sins. Lo! they verily are liars.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इनकार करने वाले ईमान लाने वालों से कहते हैं, "तुम हमारे मार्ग पर चलो, हम तुम्हारी ख़ताओं का बोझ उठा लेंगे।" हालाँकि वे उन की ख़ताओं में से कुछ भी उठाने वाले नहीं हैं। वे निश्चय ही झूठे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کفار مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ تم (دین میں) ہماری راہ پر چلو اور (قیامت میں) تمہارے گناہ ہمارے ذمہ حالانکہ یہ لوگ ان کے گناہوں میں سے ذرا بھی نہیں لے سکتے یہ بالکل جھوٹ بک رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ایمان لانے والوں سے کافر کہتے ہیں کہ تم ہمارے طریقے کی پیروی کرو۔ تمہارے گناہوں کا ہم ذمہ لے لیں گے حالانکہ ان کے گناہوں سے کچھ بھی اپنے ذمہّ لینے والے نہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ کافر لوگ ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے طریقے کی پیروی کرو اور تمہاری خطاؤں کو ہم اپنے اوپر لے لیں گے۔ حالانکہ ان کی خطاؤں میں سے کچھ بھی وہ اپنے اوپر لینے والے نہیں ہیں ، وہ قطعا جھوٹ کہتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کافروں نے ایمان والوں سے کہا کہ تم ہمارے راستہ کا اتباع کرلو اور تمہارے گناہوں کو ہم اٹھالیں گے حالانکہ وہ ان کے گناہوں میں سے کچھ بھی اٹھانے والے نہیں ہیں، بلاشبہ وہ جھوٹے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگے منکر ایمان والوں کو تم چلو ہماری راہ اور ہم اٹھا لیں تمہارے گناہ اور وہ کچھ نہ اٹھائیں گے ان کے گناہ بیشک وہ جھوٹے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کافر مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے طریق پر چلو اور تمہارے گناہ ہم اٹھا لیں گے حالانکہ یہ کافر ان کے گناہوں میں سے کچھ بھی اٹھانے والے نہیں یقینا یہ کافر بالکل جھوٹ بول رہے ہیں