Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 17

سورة العنكبوت

اِنَّمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَوۡثَانًا وَّ تَخۡلُقُوۡنَ اِفۡکًا ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ لَا یَمۡلِکُوۡنَ لَکُمۡ رِزۡقًا فَابۡتَغُوۡا عِنۡدَ اللّٰہِ الرِّزۡقَ وَ اعۡبُدُوۡہُ وَ اشۡکُرُوۡا لَہٗ ؕ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۱۷﴾

You only worship, besides Allah , idols, and you produce a falsehood. Indeed, those you worship besides Allah do not possess for you [the power of] provision. So seek from Allah provision and worship Him and be grateful to Him. To Him you will be returned."

تم تو اللہ تعا لٰی کے سوا بتوں کی پوجا پاٹ کر رہے ہو اور جھوٹی باتیں دل سے گھڑ لیتے ہو سنو! جن جنکی تم اللہ تعالٰی کے سوا پوجا پاٹ کر رہے ہو وہ تمہاری روزی کے مالک نہیں پس تمہیں چاہیے کہ تم اللہ تعالٰی ہی سے روزیاں طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کی شکر گزاری کرو اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اَوۡثَانًا
کچھ بتوں کی
وَّتَخۡلُقُوۡنَ
اور تم گھڑتے ہو
اِفۡکًا
جھوٹ
اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جن کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
لَایَمۡلِکُوۡنَ
نہیں وہ مالک ہو سکتے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
رِزۡقًا
رزق کے
فَابۡتَغُوۡا
پس تلاش کرو
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے پاس
الرِّزۡقَ
رزق
وَاعۡبُدُوۡہُ
اور عبادت کرو اس کی
وَاشۡکُرُوۡا
اور شکر ادا کرو
لَہٗ
اس کا جو
اِلَیۡہِ
طرف اسی کے
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
بلاشبہ
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالی کے سوا
اَوۡثَانًا
بتوں کی
وَّتَخۡلُقُوۡنَ
اور تم گھڑتے ہو
اِفۡکًا
جھوٹ
اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جن کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
لَایَمۡلِکُوۡنَ
نہیں وہ اختیار رکھتے
لَکُمۡ
تمہارے لئے
رِزۡقًا
رزق کا
فَابۡتَغُوۡا
سو تلاش کرو
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالی کے پاس
الرِّزۡقَ
رزق
وَاعۡبُدُوۡہُ
اور عبادت کرو اسی کی
وَاشۡکُرُوۡا
اور شکر ادا کرو
لَہٗ
اس کا
اِلَیۡہِ
طرف اسی کی
تُرۡجَعُوۡنَ
تم واپس لائے جاؤ گے
Translated by

Juna Garhi

You only worship, besides Allah , idols, and you produce a falsehood. Indeed, those you worship besides Allah do not possess for you [the power of] provision. So seek from Allah provision and worship Him and be grateful to Him. To Him you will be returned."

تم تو اللہ تعا لٰی کے سوا بتوں کی پوجا پاٹ کر رہے ہو اور جھوٹی باتیں دل سے گھڑ لیتے ہو سنو! جن جنکی تم اللہ تعالٰی کے سوا پوجا پاٹ کر رہے ہو وہ تمہاری روزی کے مالک نہیں پس تمہیں چاہیے کہ تم اللہ تعالٰی ہی سے روزیاں طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کی شکر گزاری کرو اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کے سوا جنہیں تم پوجتے ہو وہ تو محض بتوں کے تھان ہیں اور تم جھوٹ گھڑتے ہو اور جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو وہ تمہیں رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتے۔ لہذا اللہ سے رزق مانگو، اس کی عبادت کرو اور اسی کا شکر کرو تم اسی کی طرف ہی لوٹائے جاؤ گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کی بجائے تم بتوں کی عبادت کرتے ہواورتم جھوٹ گھڑتے ہو،یقیناًاﷲ تعالیٰ کے سوا جن کی تم عبادت کرتے ہووہ تمہیں رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتے سواﷲ تعالیٰ کے پاس سے رزق تلاش کرو اور اُس کی عبادت کرواوراُسی کا شکراداکرواُسی کی طرف تم واپس لائے جاؤ گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You only worship idols beside Allah and you invent a lie. In fact those whom you worship beside Allah do not have power to give you provision. So seek provision near Allah and worship Him and be grateful to Him. To Him you are to be returned.

تم تو پوجتے ہو اللہ کے سوائے یہی بتوں کے تھان اور بناتے ہو جھوٹی باتیں، بیشک جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے وہ مالک نہیں تمہاری روزی کے سو تم ڈھونڈو اللہ کے یہاں روزی اور اس کی بندگی کرو اور اس کا حق مانو اسی کی طرف پھر جاؤ گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جن کو تم پوج رہے ہو اللہ کو چھوڑ کر یہ تو محض بت ہیں اور تم ایک جھوٹ گھڑ رہے ہو جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوا وہ تمہیں رزق دینے کا کچھ اختیار نہیں رکھتے پس تم اللہ ہی کے پاس رزق کے طالب بنو اور اسی کی بندگی کرو اور اسی کا شکر ادا کرو۔ اسی کی طرف تم لوٹا دیے جاؤ گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those that you worship instead of Allah are merely idols, and you are simply inventing lies (about them). Indeed those whom you worship beside Allah have no power to provide you with any sustenance. So seek your sustenance from Allah and serve only Him and give thanks to Him alone. It is to Him that you will be sent back.

تم اللہ کو چھوڑ کر جنہیں پوج رہے ہو وہ تو محض بت ہیں اور تم ایک جھوٹ گھڑ رہے ہو ۔ 28 درحقیقت اللہ کے سوا جن کی تم پرستش کرتے ہو وہ تمہیں کوئی رزق بھی دینے کا اختیار نہیں رکھتے ۔ اللہ سے رزق مانگو اور اسی کی بندگی کرو اور اس کا شکر ادا کرو ، اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہو ۔ 29

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو کچھ تم کرتے ہو وہ یہ ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر تم بتوں کو پوجتے ہو ، اور جھوٹی باتیں گھڑتے ہو ، یقین جانو کہ اللہ کو چھوڑ کر جن جن کی تم عبادت کرتے ہو ، وہ تمہیں رزق دینے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے ، اس لیے رزق اللہ کے پاس تلاش کرو ، اور اس کی عبادت کرو ، اور اس کا شکر ادا کرو ۔ اسی کے پاس تمہیں واپس لوٹایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ کے سوا بس بتوں کو پوجتے ہو اور آپ ہی ان کو تراش کر بنا لیتے ہو یا جھوٹی 8 باتیں بناتے ہو) جن دیوتائوں کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو وہ تم کو روزی دینے کا کچھ اختیار نہیں رکھتے اگر تم کو روزی مانگنا ہے تو اللہ تعالیٰ سے روزی مانگو اور اسی کو پوجو اور اسی کا شکر کرو اور اسی کی طرف تم کو لوٹ جانا ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم اللہ کو چھوڑ کر محض بتوں کو پوج رہے ہو اور (اس کے بارے) جھوٹی باتیں تراشتے ہو۔ بیشک تم اللہ کو چھوڑ کر جن کو پوج رہے ہو وہ تم کو رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتے۔ پس اللہ کے ہاں سے رزق تلاش کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر ادا کرو ، (کہ) تم کو اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر بتوں کی عبادت کرتے ہو حالانکہ تم ان کو خود ( اپنے ہاتھوں سے) گھڑتے ہو۔ بیشک تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر جن دوسروں کی عبادت کرتے ہو وہ تمہارے رزق کے مالک نہیں ہیں۔ تم اللہ کے پاس سے رزق تلاش کرو۔ اسی کی بندگی کرو۔ اسی کا شکرادا کرو اور اسی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو تم خدا کو چھوڑ کر بتوں کو پوجتے اور طوفان باندھتے ہو تو جن لوگوں کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو وہ تم کو رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتے پس خدا ہی کے ہاں سے رزق طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر کرو اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ye only worship images instead of Allah, and ye create a falsehood. Verily those whom ye worship instead of Allah own no provision for you. Wherefore seek with Allah provision, and worship Him, and give thanks unto Him: unto Him ye shall be returned.

تم تو اللہ کو چھوڑ کر محض بتوں کو پوج رہے ہو اور جھوٹ تراشتے ہو۔ جنہیں تو اللہ کو چھوڑکرپوج رہے ہو وہ تمہیں رزق دینے کا کچھ اختیار نہیں رکھتے ۔ سو تم لوگ رزق اللہ کے ہاں سے تلاش کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر ادا کرو ۔ اسی کے پاس تم سب کو لوٹ کر جانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم اللہ کے سوا بس بتوں کی پوجا کر رہے ہو اور بہتان گھڑ رہے ہو ۔ جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ، یہ تمہارے لئے رزق پر کوئی اختیار نہیں رکھتے تو اللہ ہی کے پاس رزق کے طالب بنو اور اسی کی بندگی کرو اور اسی کے شکر گذار رہو ۔ اس کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تم لوگ تو بس اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا بتوں کی عبادت کرتے ہو اور خالص جھوٹ گَھڑتے ہو ، بلاشبہ جن کی تم عبادت کرتے ہو وہ تمہارے لیے رزق ( دینے ) کا ( بھی ) اختیار نہیں رکھتے پس اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس ( سے ) رزق تلاش کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اس کا شکر کرو اسی کی طرف تم لوگ لوٹائے جاؤگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یقینا تم اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو پوجتے اور جھوٹ باندھتے ہو تو جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو وہ تم کو رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتے پس اللہ سے ہی رزق مانگو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر کرو اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یاد رکھو کہ جن کی پوجا تم لوگ کرتے ہو اللہ کو چھوڑ کر تو یہ محض کچھ بت ہیں تمہارے خود تراشیدہ اور تم جھوٹ گھڑتے ہو بیشک جن کو تم لوگ پوجتے پکارتے ہو اللہ کے سوا وہ تو تمہارے لئے کسی رزق کا بھی کوئی اختیار نہیں رکھتے پس تم لوگ اللہ ہی سے رزق مانگو اسی کی بندگی کرو اور اسیکا شکر بجا لاؤ اور یہ یاد رکھو کہ اسی کی طر لوٹایا جائے گا آخرکار تم سب کو

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کے سواتم جن کی عبادت کرتے ہو وہ تمہیں رزق دینے کا اختیارنہیں رکھتے لہٰذااللہ سے رزق مانگو ، اسی کی عبادت کرواوراسی کا شکر کر وتم اسی کی طرف ہی لوٹا ئے جائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم تو اللہ کے سوا بتوں کو پوجتے ہو اور نرا جھوٹ گڑ ھتے ہو ( ف۳٦ ) بیشک وه جنھیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو تمہاری روزی کے کچھ مالک نہیں تو اللہ کے پاس رزق ڈھونڈو ( ف۳۷ ) اور اس کی بندگی کرو اور اس کا احسان مانو ، تمہیں اسی کی طرف پھرنا ہے ( ف۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تم تو اللہ کے سوا بتوں کی پوجا کرتے ہو اور محض جھوٹ گھڑتے ہو ، بیشک تم اللہ کے سوا جن کی پوجا کرتے ہو وہ تمہارے لئے رزق کے مالک نہیں ہیں پس تم اللہ کی بارگاہ سے رزق طلب کیا کرو اور اسی کی عبادت کیا کرو اور اسی کا شکر بجا لایا کرو ، تم اسی کی طرف پلٹائے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

تم اللہ کو چھوڑ کر محض بتوں کی پرستش کرتے ہو اور تم ایک جھوٹ گھڑتے ہو ۔ بےشک یہ جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو وہ تمہاری روزی کے مالک و مختار نہیں ہیں ۔ پس تم اللہ سے روزی طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر ادا کرو ۔ اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"For ye do worship idols besides Allah, and ye invent falsehood. The things that ye worship besides Allah have no power to give you sustenance: then seek ye sustenance from Allah, serve Him, and be grateful to Him: to Him will be your return.

Translated by

Muhammad Sarwar

You worship idols besides God and you create falsehood. Whatever you worship besides Him cannot provide you with anything for your sustenance. Seek your sustenance from the bounties of God. Worship Him. Give Him thanks. To Him you will all return."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You worship besides Allah only idols, and you only invent falsehood. Verily, those whom you worship besides Allah have no power to give you provision, so seek from Allah your provision, and worship Him, and be grateful to Him. To Him you will be brought back.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You only worship idols besides Allah and you create a lie surely they whom you serve besides Allah do not control for you any sustenance, therefore seek the sustenance from Allah and serve Him and be grateful to Him; to Him you shall be brought back.

Translated by

William Pickthall

Ye serve instead of Allah only idols, and ye only invent a lie. Lo! those whom ye serve instead of Allah own no provision for you. So seek your provision from Allah, and serve Him, and give thanks unto Him, (for) unto Him ye will be brought back.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम तो अल्लाह से हटकर बस मूर्तियों को पूज रहे हो और झूठ घड़ रहे हो। तुम अल्लाह से हटकर जिन को पूजते हो वे तुम्हारे लिए रोज़ी का भी अधिकार नहीं रखते। अतः तुम अल्लाह ही के यहाँ रोज़ी तलाश करो और उसी की बन्दगी करो और उस के आभारी बनो। तुम्हें उसी की ओर लौटकर जाना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم لوگ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر محض بتوں کو پوج رہے ہو اور (اس کے متعلق) جھوٹی باتیں تراشتے ہو تم خدا کو چھوڑ کر جن کو پوج رہے ہو وہ تم کو کچھ رزق بھی دینے کا اختیار نہیں رکھتے سو تم لوگ رزق خدا کے پاس سے تلاش کرو (2) اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر کرو اور تم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم اللہ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہو وہ تو محض بت ہیں اور تم جھوٹ گھڑ رہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے سوا جن کی تم عبادت کرتے ہو وہ تمہیں رز ق دینے کا اختیار نہیں رکھتے اللہ سے رزق مانگو اور اسی کی بندگی کرو اور اسی کا شکر ادا کرو۔ اسی کی طرف تم پلٹ کرجانے والے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم اللہ کو چھوڑ کر جنہیں پوج رہے ہو وہ تو محض بت ہیں اور تم ایک جھوٹ گھڑ رہے ہو۔ در حقیقت اللہ کے سوا جن کی تم پرستش کرتے ہو وہ تمہیں کوئی رزق بھی دینے کا اختیار نہیں رکھتے۔ اللہ سے رزق مانگو ، اور اسی کی بندگی کرو اور اس کا شکر ادا کرو ، اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کو چھوڑ کر تم بتوں ہی کی عبادت کرتے ہو اور جھوٹی باتیں تراشتے ہو یہ تمہارے لیے رزق کے مالک نہیں ہیں سو تم اللہ کے پاس رزق تلاش کرو اور باس کی عبادت کرو اور اس کا شکر ادا کرو، تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہی بتوں کے تھان اور بناتے ہو جھوٹی باتیں بیشک جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے وہ مالک نہیں تمہاری روزی کے سو تم ڈھونڈو اللہ کے یہاں روزی اور اس کی بندگی کرو اور اس کا حق مانو اسی کی طرف پھر جاؤ گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم لوگ خدا کو چھوڑ کر محض بتوں کی پرستش کرتے ہو اور تم جھوٹی باتیں گھڑا کرتے ہو یہ واقعہ ہے کہ خدا کو چھوڑ کر تم جن کی پرستش کر رہے ہو وہ تم کو روزی دینے کا ذرا بھی اختیار نہیں رکھتے سو تم لوگ اپنی روزی خدا ہی سے طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر بجا لائو تم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے