Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 18

سورة العنكبوت

وَ اِنۡ تُکَذِّبُوۡا فَقَدۡ کَذَّبَ اُمَمٌ مِّنۡ قَبۡلِکُمۡ ؕ وَ مَا عَلَی الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ ﴿۱۸﴾

And if you [people] deny [the message] - already nations before you have denied. And there is not upon the Messenger except [the duty of] clear notification.

اور اگر تم جھٹلاؤ تو تم سے پہلے کی امتوں نے بھی جھٹلایا ہے رسول کے ذمہ تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
تُکَذِّبُوۡا
تم جھٹلاتے ہو
فَقَدۡ
پس تحقیق
کَذَّبَ
جھٹلایا
اُمَمٌ
امتوں نے
مِّنۡ قَبۡلِکُمۡ
جو تم سے پہلے تھیں
وَمَا
اور نہیں
عَلَی الرَّسُوۡلِ
رسول پر
اِلَّا
مگر
الۡبَلٰغُ
پہنچا دینا
الۡمُبِیۡنُ
واضح طور پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
تُکَذِّبُوۡا
تم جھٹلاتے ہو
فَقَدۡ
تو یقیناً
کَذَّبَ
جھٹلا چکیں
اُمَمٌ
بہت سی قومیں
مِّنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
وَمَا
اور نہیں
عَلَی
اوپر
الرَّسُوۡلِ
رسول کے
اِلَّا
سوائے
الۡبَلٰغُ
پہنچا دینے کے
الۡمُبِیۡنُ
صاف صاف
Translated by

Juna Garhi

And if you [people] deny [the message] - already nations before you have denied. And there is not upon the Messenger except [the duty of] clear notification.

اور اگر تم جھٹلاؤ تو تم سے پہلے کی امتوں نے بھی جھٹلایا ہے رسول کے ذمہ تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم جھٹلاتے ہو تو تم سے پہلے بھی کئی امتیں (اپنے رسولوں کو) جھٹلا چکی ہیں اور رسول کے ذمہ تو صرف صاف صاف پیغام پہنچانا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرتم جھٹلاتے ہوتوتم سے پہلے بھی بہت سی قومیں جھٹلاچکی ہیں اوررسول پرصاف صاف پیغام پہنچادینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you belie me, then many nations have belied (their messengers) before you. And the messenger has no obligation but to convey the message clearly.|"

اور اگر تم جھٹلاؤ گے تو جھٹلا چکے ہیں بہت فرقے تم سے پہلے، اور رسول کا ذمہ تو بس یہی ہے پیغام پہنچا دینا کھول کر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تم جھٹلا رہے ہو تو (یاد رکھو کہ) تم سے پہلے بہت سی قومیں جھٹلا چکی ہیں اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے سوائے صاف صاف پہنچا دینے کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if you give the lie (to the Messenger), then many nations before you also gave the lie (to their Messengers). The Messenger is charged with no other duty than to deliver the Message in clear terms.”

اور اگر تم جھٹلاتے ہو تو تم سے پہلے بہت سی قومیں جھٹلا چکی ہیں ، 30 اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم مجھے جھٹلا رہے ہو تو تم سے پہلے بہت سی قومیں جھٹلانے کی روش اختیار کرچکی ہیں ، اور رسول پر اس کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی کہ وہ صاف صاف بات پہنچا دے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تم مجھ کو جھٹلائو تو کوئی نئی بات نہیں) تم سے پہلی کئی امتیں (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکی ہیں اور پیغمبر کا کام اور کچھ نہیں کھول کر اللہ کا پیغام پہنچا دینا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تم مجھے جھوٹا سمجھو تو یقینا تم سے پہلے بھی بہت سی امتیں (اپنے پیغمبروں کو) جھوٹا سمجھ چکی ہیں اور پیغمبر کے ذمہ تو صاف صاف پہنچا دینا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تمہیں جھٹلایا گیا تو بہت سے ان گروہوں نے جو تم سے پہلے گذرچکے ہیں وہ بھی جھٹلا چکے ہیں۔ رسول کے ذمے سوائے کھول کھول کر پہنچانے کے اور کچھ ذمہ داری نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم (میری) تکذیب کرو تو تم سے پہلے بھی اُمتیں (اپنے پیغمبروں کی) تکذیب کرچکی ہیں۔ اور پیغمبر کے ذمے کھول کر سنا دینے کے سوا اور کچھ نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if ye belie me, then communities before you have belied: and upon the apostle is naught but a preaching manifest.

اور اگر تم لوگ (مجھے) جھٹلا رہے ہو تو تم سے پہلے بھی امتیں (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکی ہیں اور پیغمبر کے ذمہ تو صرف صاف صاف پہنچا دینا ہوتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم جھٹلاؤ گے تو یاد رکھو کہ تم سے پہلے بھی بہت سی قوموں نے جھٹلایا اور رسول پر واضح طور پر پہنچا دینے کے سوا اور کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم لوگ جھٹلاتے ہو پس تحقیق تم سے پہلی امتوں نے ( بھی ) ( اپنے نبیوں کو ) جھٹلایا ہے اور رسول پر تو صرف واضح طور پر پہنچادینا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم میری تکذیب کرو تو تم سے پہلے بھی امتیں اپنے پیغمبروں کو جھٹلا چکی ہیں۔ اور پیغمبر کے ذمے کھول کر سنا دینے کے سوا اور کچھ نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم جھٹلاتے ہی گئے تو حق کی جھٹلانے کی یہ کوئی نئی اور انوکھی مثال نہیں بلکہ تم سے پہلے بھی بہت سی قومیں جھٹلا چکی ہیں حق اور رسول کے ذمے تو بس پہنچا دینا ہے کھول کر حق اور حقیقت کو

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرتم جھٹلاتے ہوتوتم سے پہلے بھی کئی امتیں ( اپنے رسولوں کو ) جھٹلاچکی ہیں اور رسول کے ذمے توصرف صاف صاف پیغام پہنچاناہی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تم جھٹلاؤ ( ف۳۹ ) تو تم سے پہلے کتنے ہی گروہ جھٹلا چکے ہیں ( ف٤۰ ) اور رسول کے ذمہ نہیں مگر صاف پہنچا دینا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم نے ( میری باتوں کو ) جھٹلایا تو یقیناً تم سے پہلے ( بھی ) کئی امتیں ( حق کو ) جھٹلا چکی ہیں ، اور رسول پر واضح طریق سے ( احکام ) پہنچا دینے کے سوا ( کچھ لازم ) نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم ( مجھے ) جھٹلاتے ہو ( تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ) تم سے پہلے بھی کئی امتیں ( اپنے پیغمبروں کو ) جھٹلا چکی ہیں اور رسول کی ذمہ داری صرف واضح تبلیغ کرنا ہے ۔ و بس ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And if ye reject (the Message), so did generations before you: and the duty of the messenger is only to preach publicly (and clearly)."

Translated by

Muhammad Sarwar

If you, (pagans), call our (revelations) lies, certainly many generations living before you have also done the same thing. The duty of a Messenger is only to preach clearly.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you deny, then nations before you have denied. And the duty of the Messenger is only to convey plainly."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you reject (the truth), nations before you did indeed reject (the truth); and nothing is incumbent on the apostle but a plain delivering (of the message).

Translated by

William Pickthall

But if ye deny, then nations have denied before you. The messenger is only to convey (the message) plainly.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि तुम झुठलाते हो तो तुम से पहले कितने ही समुदाय झुठला चुके हैं। रसूल पर तो बस केवल स्पष्ट रूप से (सत्य संदेश) पहुँचा देने की ज़िम्मेदारी है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم لوگ مجھ کو جھوٹا سمجھو تو تم سے پہلے بہت سی امتیں (اپنے پیغمبروں کو) جھوٹا سمجھ چکی ہیں اور (ان کا کچھ نقصان نہیں ہوا وجہ اس کی یہ ہے کہ) پیغمبر کے ذمہ تو صرف (بات کا) صاف طور پر پہنچا دینا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر تم جھٹلادو تو تم سے پہلے بہت سی قومیں جھٹلا چکی ہیں اور رسول پر واضح طور پر پیغام پہنچا دینا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر تم جھٹلاتے ہو تو تم سے پہلے بہت سی قومیں جھٹلا چکی ہیں ، اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر جھٹلاؤ گے تو تم سے پہلی امتیں جھٹلا چکی ہیں، اور رسول کے ذمہ واضح طور پر پیغام پہنچانے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تم تو پوجتے ہو اللہ کے سوائے اور اگر تم جھٹلاؤ گے تو جھٹلا چکے ہیں بہت فرقے تم سے پہلے اور رسول کا ذمہ تو بس یہی ہے پیغام پہنچا دینا کھول کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم لوگ تکذیب کرو گے تو تم سے پہلے بھی مختلف قومیں اپنے پیغمبروں کو جھٹلا چکی ہیں اور رسول پر تو میں اس سے زیادہ کوئی ذمہ داری نہیں کہ بس صاف طور پر پہنچا دینا