Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 2

سورة العنكبوت

اَحَسِبَ النَّاسُ اَنۡ یُّتۡرَکُوۡۤا اَنۡ یَّقُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا وَ ہُمۡ لَا یُفۡتَنُوۡنَ ﴿۲﴾

Do the people think that they will be left to say, "We believe" and they will not be tried?

کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ان کے صرف اس دعوے پر کہ ہم ایمان لائے ہیں ہم انہیں بغیر آزمائے ہوئے ہی چھوڑ دیں گے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَحَسِبَ
کیا سمجھ لیا ہے
النَّاسُ
لوگوں نے
اَنۡ
کہ
یُّتۡرَکُوۡۤا
وہ چھوڑ دیئے جائیں گے
اَنۡ
یہ کہ
یَّقُوۡلُوۡۤا
وہ کہہ دیں
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
وَہُمۡ
اور وہ
لَایُفۡتَنُوۡنَ
نہ وہ آزمائے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَحَسِبَ
کیا گمان کیا
النَّاسُ
لوگوں نے
اَنۡ
یہ کہ
یُّتۡرَکُوۡۤا
وہ چھو ڑ دیے جائیں گے
اَنۡ
یہ کہ
یَّقُوۡلُوۡۤا
وہ کہہ دیں
اٰمَنَّا
ہم ایمان لا ئےہیں
وَہُمۡ
اور انہیں
لَایُفۡتَنُوۡنَ
نہیں آزمایا جائے گا
Translated by

Juna Garhi

Do the people think that they will be left to say, "We believe" and they will not be tried?

کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ان کے صرف اس دعوے پر کہ ہم ایمان لائے ہیں ہم انہیں بغیر آزمائے ہوئے ہی چھوڑ دیں گے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اگر انہوں نے ہم ایمان لائے کہہ دیا ہے تو انھیں چھوڑ دیا جائے گا اور ان کی آزمائش نہ کی جائے گی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیالوگوں نے یہ گمان کیاہے کہ وہ اس پر چھوڑدیے جائیں گے کہ وہ کہہ دیں ہم ایمان لائے ہیں اوراُنہیں آزمایانہیں جائے گا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do people think that they will be left (at ease) only on their saying, |"We believe|" and will not be put to test?

کیا یہ سمجھتے ہیں لوگ کہ چھوٹ جائیں گے اتنا کہہ کر کہ ہم یقین لائے اور ان کو جانچ نہ لیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا لوگوں نے یہ سمجھا تھا کہ وہ چھوڑ دیے جائیں گے صرف یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے اور انہیں آزمایا نہ جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do people think that they will be let go merely by saying: “We believe,” and that they will not be tested,

کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ بس اتنا کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ ” ہم ایمان لائے ” اور ان کو آزمایا نہ جائے گا ؟ 1

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ انہیں یونہی چھوڑ دیا جائے گا کہ بس وہ یہ کہہ دیں کہ : ہم ایمان لے آئے ۔ اور ان کو آزمایا نہ جائے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا لوگوں نے یہ سمجھ لیا ہے زبان سے ہم کہہ دیں گے ایمان لائے تو چھوڑ دیئے جائیں گے اور ان کی جانچ نہ ہوگی 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا لوگوں نے یہ سوچ رکھا ہے کہ (صرف) یہ کہنے سے کہ وہ ایمان لے آئے ان کو چھوڑ دیا جائے گا اور ان کو آزمایا نہ جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یہ کہنے پر چھوڑ دیئے جائیں گے کہ ہم ایمان لے آئے۔ اور وہ آزمائے نہ جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا لوگ یہ خیال کئے ہوئے ہیں کہ صرف یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے چھوڑ دیئے جائیں گے اور اُن کی آزمائش نہیں کی جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bethink men that they shall be left alone because they say: we believe; and that they shall not be tempted?

کیا لوگوں نے یہ خیال کیا ہے کہ محض یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے چھوٹ جائیں گے اور وہ آزمائے نہ جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ محض یہ کہہ دینے سے چھوڑ دیے جائیں گے ہم ایمان لائے اور وہ آزمائے نہیں جائیں گے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا لوگوں نے ( یہ ) سمجھ رکھا ہیکہ ان کو ( صرف اتنی بات پر ) چھوڑدیا جائے گا کہ وہ کہیں ہم ایمان لے آئے اور انہیں آزمایا نہ جائے گا؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا لوگ یہ خیال کیے ہوئے ہیں کہ صرف یہ کہنے سے کہ ” ہم ایمان لے آئے، چھوڑ دیے جائیں گے اور ان کی آزمائش نہیں کی جائے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ان کو یونہی چھوڑ دیا جائے گا ؟ محض اتنا کہہ دینے پر کہ ہم ایمان لائے اور ان کی کوئی آزمائش نہیں ہوگی ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ان کے صرف اتناکہہ دینے سے کہ ہم ایمان لے آئے توانہیں چھوڑدیاجائے گا اور وہ آزمائش میں نہیں ڈالے جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا لوگ اس گھمنڈ میں ہیں کہ اتنی بات پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ کہیں ہم ایمان لائے ، اور ان کی آزمائش نہ ہوگی ( ف۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ( صرف ) ان کے ( اتنا ) کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے ہیں چھوڑ دیئے جائیں گے اور ان کی آزمائش نہ کی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ان کے ( زبانی ) کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے ہیں چھوڑ دیئے جائیں گے اور ان کی آزمائش نہیں کی جائیگی؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do men think that they will be left alone on saying, "We believe", and that they will not be tested?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do people think they will not be tested because they say, "We have faith?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do people think that they will be left alone because they say: "We believe," and will not be tested.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do men think that they will be left alone on saying, We believe, and not be tried?

Translated by

William Pickthall

Do men imagine that they will be left (at ease) because they say, We believe, and will not be tested with affliction?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या लोगों ने यह समझ रखा है कि वे इतना कह देने मात्र से छोड़ दिए जाएँगे कि "हम ईमान लाए" और उन की परीक्षा न की जाएगी?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(بعضے مسلمان جو کفار کی ایذاؤں سے گھبرا جاتے ہیں تو) کیا ان لوگوں نے یہ خیال کر رکھا ہے کہ وہ اتنا کہنے پر چھوٹ جاویں گے کہ ہم ایمان لے آئے اور ان کو آزمایا نہ جاوے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ بس اتنا کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے ہیں اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ بس اتنا کہنے پر چھوڑ دئیے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے اور ان کو آزمایا نہ جائے گا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا لوگوں نے یہ خیال کیا ہے کہ وہ اتناکہنے سے چھوڑدئیے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے اور ان کو آزمایانہ جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا یہ سمجھتے ہیں لوگ کہ چھوٹ جائیں گے اتنا کہہ کر کہ ہم یقین لائے اور ان کو جانچ نہ لیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ صرف اتنا کہہ دینے پر کہ ہم ایمان لے آئے چھوڑ دیئے گئے اور وہ کسی آزمائش میں نہ ڈالے جائیں گے