Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 28

سورة العنكبوت

وَ لُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِہٖۤ اِنَّکُمۡ لَتَاۡتُوۡنَ الۡفَاحِشَۃَ ۫ مَا سَبَقَکُمۡ بِہَا مِنۡ اَحَدٍ مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۲۸﴾

And [mention] Lot, when he said to his people, "Indeed, you commit such immorality as no one has preceded you with from among the worlds.

اور حضرت لوط ( علیہ السلام ) کا بھی ذکر کرو جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم تو اس بدکاری پر اتر آئے ہو جسے تم سے پہلے دنیا بھر میں سے کسی نے نہیں کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلُوۡطًا
اور لوط کو
اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِقَوۡمِہٖۤ
اپنی قوم سے
اِنَّکُمۡ
بےشک تم
لَتَاۡتُوۡنَ
البتہ تم آتے ہو
الۡفَاحِشَۃَ
بےحیائی کو
مَا
نہیں
سَبَقَکُمۡ
سبقت کی تم پر
بِہَا
ساتھ اس کے
مِنۡ اَحَدٍ
کسی ایک نے
مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہان والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلُوۡطًا
اور لوط (کو بھیجا)
اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِقَوۡمِہٖۤ
اپنی قوم سے
اِنَّکُمۡ
یقینا ً
لَتَاۡتُوۡنَ
واقعی تم آتے ہو
الۡفَاحِشَۃَ
اس بے حیائی کو
مَا
نہیں
سَبَقَکُمۡ
پہلے کیا تم سے
بِہَا
اس کو
مِنۡ اَحَدٍ
کسی ایک نے
مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And [mention] Lot, when he said to his people, "Indeed, you commit such immorality as no one has preceded you with from among the worlds.

اور حضرت لوط ( علیہ السلام ) کا بھی ذکر کرو جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم تو اس بدکاری پر اتر آئے ہو جسے تم سے پہلے دنیا بھر میں سے کسی نے نہیں کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور لوط ( کا واقعہ یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا : تم ایسی بدکاری کے مرتکب ہو رہے ہو جو تم سے پہلے دنیا والوں میں سے کسی نے نہیں کی تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور لُوط (کو بھیجا)جب اُس نے اپنی قوم سے کہا: ’’یقیناًتم واقعی اُس بے حیائی کوآتے ہو جوتم سے پہلے جہانوں میں سے کسی نے نہیں کی؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (We sent) Sayyidna Lut (علیہ السلام) when he said to his people, |"Indeed you commit the shameful act that no one in the worlds has ever preceded you in it.

اور بھیجا لوط کو جب کہا اپنی قوم کو تم آتے ہو بےحیائی کے کام پر تم سے پہلے نہیں کیا وہ کسی نے جہان میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (ہم نے بھیجا) لوط ( علیہ السلام) کو جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ ایسی بےحیائی کا ارتکاب کر رہے ہو جو تم سے پہلے تمام جہان والوں میں سے کسی نے نہیں کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We sent Lot and he said to his people: “You commit the abomination that none in the world ever committed before you.

اور ہم نے لوط ( علیہ السلام ) کو بھیجا 50 جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا ” تم تو وہ فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا والوں میں سے کسی نے نہیں کیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے لو ط کو بھیجا جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا : حقیقت یہ ہے کہ تم ایسی بے حیائی کا کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا جہان والوں میں سے کسی نے نہیں کیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوط کو بھی بھیجا جب اس نے اپنی قوم والوں سے کہا تم تو ایسی بےشرمی کا کام کرتے ہو جو تم سے پہلے سارے جہان میں کسی نے نہیں کیا (لواطت اور لونڈے بازی)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور لوط (علیہ السلام) جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم عجب بےحیائی کے مرتکب ہوتے ہو کہ تم سے پہلے کسی نے دنیا جہان والوں میں سے ایسا نہیں کیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو (نبی بنا کر) بھیجا۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ایسے بےحیائی کے کام کرتے ہو جو تم سے پہلے ساری دنیا میں کسی نے نہیں کئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور لوط (کو یاد کرو) جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم (عجب) بےحیائی کے مرتکب ہوتے ہو۔ تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے ایسا کام نہیں کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Lut: Recall what time he said unto his people: verily ye commit an indecency wherein none hath preceded you in the Worlds.

اور لوط کو (بھی ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا) جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ بیشک تم تو ایسی بےحیائی کا کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا جہان والوں میں کسی نے نہیں کیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوط کو بھی ہم نے رسول بنایا جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ ایک کھلی ہوئی بدکاری کا ارتکاب کرتے ہو ، تم سے پہلے دنیا میں کسی قوم نے بھی اس کا ارتکاب نہیں کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( حضرت ) لوط ( علیہ السلام ) کو ( یاد کیجیے ) جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا بلاشبہ تم لوگ بے حیائی کے کام کرتے ہو جس کی طرف دنیا بھر میں کسی ( قوم ) نے بھی تم لوگوں سے پہل نہیں کی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور لوط کو یاد کرو جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ ” تم عجیب بےحیائی کا کام کرتے ہو ‘ تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے ایسا کام نہیں کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور لوط کو بھی ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا اور یاد کرو کہ جب انہوں نے کہا اپنی قوم سے کہ تم لوگ تو ایسی بےحیائی کا ارتکاف کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا جہاں والوں میں سے کسی نے نہیں کی

Translated by

Noor ul Amin

اور لوط ( کاواقعہ یاد کرو ) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا:تم ایسی بدکاری میں مرتکب ہورہے ہوجوتم سے پہلے دنیا والوں میں سے کسی نے نہیں کی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور لوط کو نجات دی جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا تم بیشک بےحیائی کا کام کرتے ہو ، کہ تم سے پہلے دنیا بھر میں کسی نے نہ کیا ( ف۷۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور لوط ( علیہ السلام ) کو ( یاد کریں ) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: بیشک تم بڑی بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو ، اقوامِ عالم میں سے کسی ایک ( قوم ) نے ( بھی ) اس ( بے حیائی ) میں تم سے پہل نہیں کی

Translated by

Hussain Najfi

اور ( ہم نے ) لوط کو ( بھیجا ) جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم بے حیائی کا وہ کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا جہان والوں میں سے کسی نے نہیں کیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And (remember) Lut: behold, he said to his people: "Ye do commit lewdness, such as no people in Creation (ever) committed before you.

Translated by

Muhammad Sarwar

Lot told his people, "You are certainly committing the kind of indecency which no one in the world has committed before".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) Lut, when he said to his people: "You commit immoral sins which none has preceded you in (committing) it in all creatures."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (We sent) Lut when he said to his people: Most surely you are guilty of an indecency which none of the nations has ever done before you;

Translated by

William Pickthall

And Lot! (Remember) when he said unto his folk: Lo! ye commit lewdness such as no creature did before you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने लूत को भेजा, जबकि उस ने अपनी क़ौम के लोगों से कहा, "तुम जो वह अश्लील कर्म करते हो, जिसे तुम से पहले सारे संसार में किसी ने नहीं किया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو پیغمبر بنا کر بھیجا جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم ایسی بےحیائی کا کام کرتے ہو کہ تم سے پہلے کسی نے دنیا جہاں والوں میں نہیں کیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے لوط کو بھیجا اس نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم ایسی بےحیائی کرتے ہو جو دنیا میں تم سے پہلے کسی نے نہیں کی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم نے لوط کو بھیجا جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہا : تم تو وہ فحش کام کرتے ہو ، جو تم سے پہلے دنیا والوں میں سے کسی نے نہیں کیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے لوط کو بھیجا جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ بلاشبہ تم بےحیائی کا کام کرتے ہو تم سے پہلے اس کام کو دنیا جہان والوں میں سے کسی نے نہیں کیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بھیجا لوط کو جب کہا اپنی قوم کو تم آتے ہو بےحیائی کے کام پر تم سے پہلے نہیں کیا وہ کسی نے جہان میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو پیغمبر بنا کر بھیجا جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا یقینا تم لوگ ایسی بےحیائی کا ارتکاب کرتے ہو کہ تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے بھی اس کا ارتکاب نہیں کیا