Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 31

سورة العنكبوت

وَ لَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَاۤ اِبۡرٰہِیۡمَ بِالۡبُشۡرٰی ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا مُہۡلِکُوۡۤا اَہۡلِ ہٰذِہِ الۡقَرۡیَۃِ ۚ اِنَّ اَہۡلَہَا کَانُوۡا ظٰلِمِیۡنَ ﴿۳۱﴾ۚ ۖ

And when Our messengers came to Abraham with the good tidings, they said, "Indeed, we will destroy the people of that Lot's city. Indeed, its people have been wrongdoers."

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے حضرت ابراہیم ( علیہ السلام ) کے پاس بشارت لے کر پہنچے کہنے لگے کہ اس بستی والوں کو ہم ہلاک کرنے والے ہیں یقیناً یہاں کے رہنے والے گنہگار ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَتۡ
آئے
رُسُلُنَاۤ
ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کے پاس
بِالۡبُشۡرٰی
خوش خبری لے کر
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنَّا
بےشک ہم
مُہۡلِکُوۡۤا
ہلاک کرنے والے ہیں
اَہۡلِ
رہنے والوں کو
ہٰذِہِ
اس
الۡقَرۡیَۃِ
بستی کے
اِنَّ
بےشک
اَہۡلَہَا
اس کے رہنے والے
کَانُوۡا
ہیں وہ
ظٰلِمِیۡنَ
ظالم
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَتۡ
آئے
رُسُلُنَاۤ
ہما رے فرشتے
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کے پاس
بِالۡبُشۡرٰی
بشارت لے کر
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنَّا
یقینًا ہم
مُہۡلِکُوۡۤا
ہلاک کرنے والے ہیں
اَہۡلِ
لوگوں کو
ہٰذِہِ
اس
الۡقَرۡیَۃِ
بستی کے
اِنَّ
یقیناً
اَہۡلَہَا
اس کے باشندے
کَانُوۡا
ہیں
ظٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And when Our messengers came to Abraham with the good tidings, they said, "Indeed, we will destroy the people of that Lot's city. Indeed, its people have been wrongdoers."

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے حضرت ابراہیم ( علیہ السلام ) کے پاس بشارت لے کر پہنچے کہنے لگے کہ اس بستی والوں کو ہم ہلاک کرنے والے ہیں یقیناً یہاں کے رہنے والے گنہگار ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے اسحاق کی) بشارت لے کر ابراہیم کے پاس آئے تو کہنے لگے کہ : ہم اس بستی (سدوم) کو ہلاک کرنے والے ہیں۔ کیونکہ اس کے باشندے ظالم ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لائے تواُنہوں نے کہا: ’’ہم اس بستی کے لوگوں کو یقیناًہلاک کرنے والے ہیں،اُس کے باشندے یقیناظالم ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Our messengers came to Ibrahim with the good news, they said, |"We are going to destroy the people of this town. Surely its people have been transgressors.|"

اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر، بولے ہم کو غارت کرنا ہے اس بستی والوں کو بیشک اس بستی کے لوگ ہو رہے ہیں گنہگار،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہمارے فرستادے ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس بشارت لے کر آئے انہوں نے کہا کہ ہم اس بستی والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں۔ یقیناً اس کے باسی بڑے ظالم ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When Our emissaries brought the good news to Abraham, and said (to him): “We are surely going to destroy the inhabitants of this city; its inhabitants are immersed in wrong-doing.”

اور جب ہمارے فرستادے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے پاس بشارت لے کر پہنچے 53 تو انہوں نے اس سے کہا ” ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کرنے والے ہیں ، 54 اس کے لوگ سخت ظالم ہو چکے ہیں ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم کے پاس ( ان کے بیٹا ہونے کی ) خوشخبری لے کر پہنچے ( ١٤ ) تو انہوں نے کہا کہ : ہم اس بستی والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کے باشندے بڑے ظالم بنے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایسا ہوا کہ جب ہمارے فرشتے ابراہیم کو لڑکا پیدا ہونے کی خوشخبری دینے آئے تو انہوں نے ذکر کیا ہم خدا کے حکم سے اس بستی سدوم والوں کو تباہ کریں گے یہ بستی والے بڑے شر پر ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس خوشخبری لے کر آئے تو انہوں (فرشتوں) نے کہا کہ ہم یقینا اس بستی والوں کو ہلا کرنے والے ہیں کیونکہ وہاں کے رہنے والے بڑے ظالم ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس ( حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی پیدائش کی) خوش خبری لے کر آئے اور کہا ہم اس (قوم لوط (علیہ السلام) ) کی بستی کو ہلاک کرنے بھی آئے ہیں کیونکہ اس بستی کے رہنے والے ظالم (گناہ گار) ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشی کی خبر لے کر آئے تو کہنے لگے کہ ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کر دینے والے ہیں کہ یہاں کے رہنے والے نافرمان ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when Our messengers came unto Ibrahim with the glad tidings, they said: verily we are about to destroy the inhabitants of that city: verily the inhabitants thereof have been wrong-doers.

اور جب ہمارے قاصد ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس بشارت لے کر آئے ۔ تو کہنے لگے ہم اس بستی والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں بیشک اس کے پاشندے بڑے بدکار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ہمارے فرستادے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے ، انہوں نے کہا: ہم اس بستی والوں کو ہلاک کردینے والے ہیں ، اس کے باشندے بڑے ہی ناہنجار ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے بیٹے کی ) خوشخبری لے کر ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کے پاس آئے اس وقت انہوں نے ( یہ بھی ) کہا بے شک ہم اس بستی کو ہلاک کرنے والے ہیں ( کیونکہ ) بلاشبہ اس کے باشندے ظالم ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشی کی خبر لے کر آئے تو کہنے لگے کہ ” ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کردینے والے ہیں کیونکہ یہاں کے رہنے والے نافرمان ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب پہنچ گئے ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم کے پاس عطاء فرزند کی خوشخبری کے ساتھ تو ابتدائی گفتگو کے بعد کہا کہ بیشک ہم نے ہلاک کرنا ہے اس بشتی کے باشندوں کو کہ بیشک اس کے باشندے بڑے ہی ظالم ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے اسحق کے پیدا ہونے کی ) خوشخبری لے کر ابراہیم کے پا س آ ئے توکہنے لگے:ہم اس بستی ( سدوم ) کوہلاک کرنے والے ہیں کیونکہ اس کے باشندے ظالم ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس مژدہ لے کر آئے ( ف۷٦ ) بولے ہم ضرور اس شہر والوں کو ہلاک کریں گے ( ف۷۷ ) بیشک اس کے بسنے والے ستمگاروں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کے پاس خوشخبری لے کر آئے ( تو ) انہوں نے ( ساتھ ) یہ ( بھی ) کہا کہ ہم اس بستی کے مکینوں کو ہلاک کرنے والے ہیں کیونکہ یہاں کے باشندے ظالم ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے ۔ تو انہوں نے ( اثنائے گفتگو میں یہ بھی ) کہا کہ ہم اس ( لوط کی ) بستی والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں ( کیونکہ ) اس بستی کے لوگ ( بڑے ) ظالم ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Our Messengers came to Abraham with the good news, they said: "We are indeed going to destroy the people of this township: for truly they are (addicted to) crime."

Translated by

Muhammad Sarwar

When Our angelic Messengers brought glad news to Abraham, they told him, "We are about to destroy the people of this town for their injustice".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Our messengers came to Ibrahim with the glad tidings they said: "Verily, we are going to destroy the people of this town; truly, its people have been wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Our apostles came to Ibrahim with the good news, they said: Surely we are going to destroy the people of this town, for its people are unjust.

Translated by

William Pickthall

And when Our messengers brought Abraham the good news, they said: Lo! we are about to destroy the people of that township, for its people are wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हमारे भेजे हुए जब इबराहीम के पास शुभ सूचना लेकर आए तो उन्होंने कहा, "हम इस बस्ती के लोगों को विनष्ट करने वाले हैं। निस्संदेह इस बस्ती के लोग ज़ालिम हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہمارے (وہ) بھیجے ہوئے فرشتے جب ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس بشارت لے کر پہنچے تو (اثناء گفتگو میں) ان فرشتوں نے (ابراھیم (علیہ السلام) سے) کہا کہ ہم بت پرستی والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں کیوں کہ وہاں کے باشندے بڑے شریر ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے۔ انہوں نے ابراہیم سے کہا ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کرنے والے ہیں کیونکہ یہاں کے لوگ بڑے ظالم ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب ہمارے فرستادے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر پہنچے تو انہوں نے اس سے کہا ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کرنے والے ہیں ، اس کے لوگ سخت ظالم ہوچکے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہمارے فرشتے خوشخبری لے کر ابراہیم کے پاس آئے تو انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہم اس بستی کو ہلاک کرنے والے ہیں بلاشبہ اس بستی کے لوگ ظالم ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر بولے ہم کو غارت کرنا ہے اس بستی والوں کو بیشک اس کے لوگ ہو رہے ہیں گناہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہمارے فرستادہ ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس خوش خبری لے کر آئے ان فرشتوں نے کہا ہم اس بستی یعنی سدوم کے رہنے والوں کو ہلاک کرنیوالے ہیں کیوں کہ یہاں کے باشندے بڑے ظالم اور شریر ہیں