Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 33

سورة العنكبوت

وَ لَمَّاۤ اَنۡ جَآءَتۡ رُسُلُنَا لُوۡطًا سِیۡٓءَ بِہِمۡ وَ ضَاقَ بِہِمۡ ذَرۡعًا وَّ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ وَ لَا تَحۡزَنۡ ۟ اِنَّا مُنَجُّوۡکَ وَ اَہۡلَکَ اِلَّا امۡرَاَتَکَ کَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِیۡنَ ﴿۳۳﴾

And when Our messengers came to Lot, he was distressed for them and felt for them great discomfort. They said, "Fear not, nor grieve. Indeed, we will save you and your family, except your wife; she is to be of those who remain behind.

پھر جب ہمارے قاصد لوط ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو وہ ان کی وجہ سے غمگین ہوئے اور دل ہی دل میں رنج کرنے لگے قاصدوں نے کہا آپ نہ خوف کھائیے نہ آ زردہ ہوں ، ہم آپ کو مع آپ کے متعلقین کے بچا لیں گے مگر آپ کی بیوی کہ وہ عذاب کے لئے باقی رہ جانے والوں میں سے ہوگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّاۤ
اور جب
اَنۡ
یہ کہ
جَآءَتۡ
آگئے
رُسُلُنَا
ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)
لُوۡطًا
لوط کے پاس
سِیۡٓءَ
وہ پریشان ہوا
بِہِمۡ
ان سے
وَضَاقَ
اور وہ تنگ ہوا
بِہِمۡ
ان سے
ذَرۡعًا
دل میں
وَّقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لَاتَخَفۡ
نہ تم ڈرو
وَلَا
اور نہ
تَحۡزَنۡ
تم غم کرو
اِنَّا
بےشک ہم
مُنَجُّوۡکَ
نجات دینے والے ہیں تجھے
وَاَہۡلَکَ
اور تیرے گھر والوں کو
اِلَّا
سوائے
امۡرَاَتَکَ
تیری بیوی کے
کَانَتۡ
ہے وہ
مِنَ الۡغٰبِرِیۡنَ
پیچھے رہنے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّاۤ
اور جب
اَنۡ
یہ کہ
جَآءَتۡ
آئے
رُسُلُنَا
ہمارے فرشتے
لُوۡطًا
لوط کے پاس
سِیۡٓءَ بِہِمۡ
وہ پریشان ہوا ان سے
وَضَاقَ
اور تنگ ہوا
بِہِمۡ
ان سے
ذَرۡعًا
اس کا دل
وَّقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لَاتَخَفۡ
ڈرو نہیں
وَلَا تَحۡزَنۡ
اور نہ ہی غم کرو
اِنَّا
یقیناًہم
مُنَجُّوۡکَ
نجات دیں گے تمہیں
وَاَہۡلَکَ
اور تمہارے گھر والوں کو
اِلَّا
مگر
امۡرَاَتَکَ
تمہاری بیوی
کَانَتۡ
ہے وہ
مِنَ الۡغٰبِرِیۡنَ
پیچھے رہ جا نے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And when Our messengers came to Lot, he was distressed for them and felt for them great discomfort. They said, "Fear not, nor grieve. Indeed, we will save you and your family, except your wife; she is to be of those who remain behind.

پھر جب ہمارے قاصد لوط ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو وہ ان کی وجہ سے غمگین ہوئے اور دل ہی دل میں رنج کرنے لگے قاصدوں نے کہا آپ نہ خوف کھائیے نہ آ زردہ ہوں ، ہم آپ کو مع آپ کے متعلقین کے بچا لیں گے مگر آپ کی بیوی کہ وہ عذاب کے لئے باقی رہ جانے والوں میں سے ہوگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ہمارے یہ رسول (فرشتے) لوط کے پاس آئے تو ان کی آمد پر انھیں دکھ ہوا اور دل میں گھٹن پیدا ہوگئی۔ انہوں نے کہا : نہ ڈرو اور نہ غمزدہ ہو۔ ہم تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو بچا لیں گے بجز تمہاری بیوی کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں سے ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تووہ اُن سے پریشان ہوااوراُس کادل تنگ ہوااوراُنہوں نے کہاکہ ڈرو نہیں اور نہ ہی غم کرو یقیناہم تمہیں اورتمہارے گھروالوں کونجات دیں گے مگر تمہاری بیوی جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Our messengers came to Lut, he grieved for them and his heart was straitened because of them, but they said, &We are going to save you and your family, except your wife who will be among those remaining behind.

جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس ناخوش ہوا ان کو دیکھ کر اور تنگ ہوا دل میں اور وہ بولے مت ڈر اور غم نہ کھا، ہم بچائیں گے تجھ کو اور تیرے گھر کو مگر عورت تیری رہ گئی وہ جانے والوں میں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہمارے فرستادے لوط ( علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو وہ ان کی وجہ سے بہت پریشان اور دل تنگ ہوا انہوں نے کہا کہ آپ ( علیہ السلام) خوف نہ کھائیں اور نہ آپ ( علیہ السلام) رنجیدہ ہوں ہم تو نجات دینے والے ہیں آپ ( علیہ السلام) کو بھی اور آپ ( علیہ السلام) کے اہل خانہ کو بھی سوائے آپ ( علیہ السلام) کی بیوی کے وہ ہوگی پیچھے رہ جانے والوں میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When Our emissaries came to Lot he was distressed and embarrassed on their account. They said: “Do not fear nor be distressed. We shall save you and all your household except your wife who is among those that will stay behind.

پھر جب ہمارے فرستادے لوط ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو ان کی آمد پر وہ سخت پریشان اور دل تنگ ہوا57 ۔ انہوں نے کہا ” نہ ڈرو اور نہ رنج کرو ۔ 58 ہم تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو بچا لیں گے ، سوائے تمہاری بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے لوط کے پاس پہنچے تو لوط ان کی وجہ سے سخت پریشان ہوئے ، اور ان کی وجہ سے ان کا دل تنگ ہونے لگا ، ان فرشتوں نے کہا : آپ نہ ڈریے ، اور نہ غم کیجیے ۔ ہم آپ کو اور آپ کے متعلقین کو بچالیں گے ، سوائے آپ کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس پہنچے تو وہ ان (کے آنے) سے ناخوش ہوا اور اس کا دل تنگ ہوگیا 2 اور فرشتے کہنے لگے تو ڈر نہیں اور رنج نہ کر 3 ہم تجھ کو اور تیرے گھر والوں کو (عذاب سے) بچا دیں گے البتہ تیری جو رو رہنے والوں میں شریک ہے (وہ عذاب میں مبتلا ہوگی)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو وہ ان (کے آنے) کی وجہ سے ناخوش اور ان کے سبب تنگ دل ہوئے اور انہوں نے عرض کیا آپ کوئی خوف اور رنج نہ کریں یقینا ہم آپ کو اور آپ کے متعلقین کو بچا لیں گے سوائے آپ کی بیوی کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو وہ رنجیدہ ہوگئے اور وہ دل میں گھٹن محسوس کرنے لگے۔ (فرشتوں نے ) کہا تم خوف نہ کرو اور نہ رنجیدہ ہو۔ بیشک ہم آپ کو بچا لیں گے اور آپ کے گھر والوں کو بھی سوائے آپ کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ اُن (کی وجہ) سے ناخوش اور تنگ دل ہوئے۔ فرشتوں نے کہا کچھ خوف نہ کیجئے۔ اور نہ رنج کیجئے ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچالیں گے مگر آپ کی بیوی کہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when Our messengers came unto Lut, he was distressed on their account and felt straitened on their account. And they said: fear not, nor grieve: verily we are to deliver thee and thy household, save thy wife: she is to be of the lingerers.

اور پھر جب ہمارے (وہ) قاصد لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو وہ ان (کے آنے) سے مغموم ہوگئے اور ان کے سبب سے بہت کڑھے ۔ (اس پر ان فرستادوں نے) کہا آپ اندیشہ نہ کریں اور مغموم نہ ہوں ہم بچا لیں گے آپ کو اور آپ کے گھروالوں کو بجز آپ کی بیوی کے کہ وہ (عذاب میں) رہ جانے والوں میں ہوگی

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب یوں ہوا کہ آئے ہمارے فرستادے لوط کے پاس تو وہ ان سے آزردہ اور دل تنگ ہوا اور وہ بولے کہ تم نہ کوئی اندیشہ کرو نہ غم ، ہم تم کو اور تمہارے متعلقین کو بچالیں گے بجز تمہاری بیوی کے ، وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس وقت ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) ( حضرت ) لوط ( علیہ السلام ) کے پاس آئے ( تو ) وہ ان کی وجہ سے بہت پریشان ہوئے اور ان کی وجہ سے تنگ دل ہوئے اور انہوں ( فرشتوں ) نے کہا نہ ڈرئیے اور نہ ہی غم کیجیے ، بلاشبہ ، ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو نجات دینے ( بچانے ) والے ہیں ، سوائے آپ کی بیوی کی وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ ان کی وجہ سے تنگ دل اور ناخوش ہوئے۔ فرشتوں نے کہا ” کچھ خوف نہ کیجئے ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچا لیں گے مگر آپ کی بیوی کہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے یہ فرشتے پہنچ گئے لوط کے پاس تو وہ سخت پریشان ہوگئے ان کے آنے کی وجہ سے اور ان کی وجہ سے ان کا دل تنگ ہوگیا اور فرشتوں نے جو یہ دیکھا تو انہوں نے کہا کہ آپ نہ کوئی خوف کھائیں نہ غم کریں ہم کوئی آدمی نہیں بلکہ عذاب کے فرشتے ہیں سو ہم نے بچانا ہے آپ کو بھی اور آپ کے گھر والوں کو بھی بجز آپ کی بیوی کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی

Translated by

Noor ul Amin

اور جب یہ رسول ( فرشتے ) لوط کے پاس آئے توان کی آمدپر انہیں دکھ ہوا اور دل میں گھٹن پیداہوگئی ، انہوں نے کہا: خوف نہ کرو اور غمزدہ نہ ہوہم تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو بچا لیں گے سوائے تمہاری بیوی کے وہ پیچھے رہ جانے والوں سے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس ( ف۸۲ ) آئے ان کا آنا اسے ناگوار ہوا اور ان کے سبب دل تنگ ہوا ( ف۸۳ ) اور انہوں نے کہا نہ ڈریے ( ف۸٤ ) اور نہ غم کیجئے ( ف۸۵ ) بیشک ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو نجات دیں گے مگر آپ کی عورت وہ رہ جانے والوں میں ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) لوط ( علیہ السلام ) کے پاس آئے تو وہ ان ( کے آنے ) سے رنجیدہ ہوئے اور ان کے ( ارادۂ عذاب کے ) باعث نڈھال سے ہوگئے اور ( فرشتوں نے ) کہا: آپ نہ خوفزدہ ہوں اور نہ غم زدہ ہوں ، بیشک ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچانے والے ہیں سوائے آپ کی عورت کے وہ ( عذاب کے لئے ) پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ( وہ ) ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) لوط کے پاس آئے تو وہ ان کی آمد سے رنجیدہ اور دل تنگ ہوئے اور فرشتوں نے ( ان کی حالت دیکھ کر ) کہا کہ نہ ڈرو اور نہ رنج کرو ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچا لیں گے سوائے آپ کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when Our Messengers came to Lut, he was grieved on their account, and felt himself powerless (to protect) them: but they said: "Fear thou not, nor grieve: we are (here) to save thee and thy following, except thy wife: she is of those who lag behind.

Translated by

Muhammad Sarwar

When Our angelic Messengers came to Lot, he was grieved and depressed to see them. They told him, "Do not be afraid or grieved. We will rescue you and your family except your wife who will remain behind.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Our messengers came to Lut, he was grieved because of them, and felt straitened on their account. They said: "Have no fear, and do not grieve! Truly, we shall save you and your family except your wife: she will be of those who remain behind."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Our apostles came to Lut he was grieved on account of them, and he felt powerless (to protect) them; and they said: Fear not, nor grieve; surely we will deliver you and your followers, except your wife; she shall be of those who remain behind.

Translated by

William Pickthall

And when Our messengers came unto Lot, he was troubled upon their account, for he could not protect them; but they said: Fear not, nor grieve! Lo! we are to deliver thee and thy household, (all) save thy wife, who is of those who stay behind.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब यह हुआ कि हमारे भेजे हुए लूत के पास आए तो उन का आना उसे नागवार हुआ और उन के प्रति दिल को तंग पाया। किन्तु उन्होंने कहा, "डरो मत और न शोकाकुल हो। हम तुम्हें और तुम्हारे घर वालों को बचा लेंगे सिवाय तुम्हारी स्त्री के। वह पीछे रह जाने वालों में से है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(یہ گفتگو تو ابراہیم (علیہ السلام) سے ہوئی) اور (پھر وہاں سے فارغ ہو کر) جب ہمارے وہ فرستادے لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو لوط (علیہ السلام) انکی وجہ سے مغموم ہوئے (1) اور ان کے سبب تنگدل ہوئے اور وہ فرشتے کہنے لگے کہ آپ اندیشہ نہ کریں اور نہ مغموم ہوں ہم آپ کو اور آپ کے خاص متعلقین کو بچا لیں گے بجز آپ کی بی بی کے کہ وہ عذاب میں رہ جانے والوں میں ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب ہمارے فرشتے لوط کے ہاں پہنچے ان کی آمد پر لوط سخت پریشان اور دل گرفتہ ہوئے۔ ملائکہ نے کہا ڈرو اور نہ غم کھاؤ ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچا لیں گے۔ سوائے آپ کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب ہمارے فرستادے لوط کے پاس پہنچے تو ان کی آمد پر وہ سخت پریشان اور تنگ دل ہوا انہوں نے کہا ، نہ ڈرو اور نہ رنج کرو۔ ہم تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو بچالیں گے ، سوائے تمہاری بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

۔ اور جب ہمارے فرستادے لوط کے پاس آئے تو وہ ان کی وجہ سے رنجیدہ ہوئے اور تنگ دل ہوئے، اور قاصدوں نے کہا کہ آپ ڈرئیے نہیں اور رنج نہ کیجیے، بلاشبہ ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو نجات دینے والے ہیں سوائے آپ کی بیوی کے وہ رہ جانے والوں میں سے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس ناخوش ہوا انکو دیکھ کر، اور تنگ ہوا دل میں اور وہ بولے مت ڈر اور غم نہ کھا ہم بچائیں گے تجھ کو اور تیرے گھر کو مگر عورت تیری رہ گئی رہ جانے والوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب کہ ہمارے وہ فرشتے لوط (علیہ السلام) کے پاس آئے تو لوط (علیہ السلام) ان کے آنے سے غم گین اور ان کی وجہ سے تنگ دل ہوا فرشتوں نے کہا آپ ڈریں نہیں اور نہ غمگین ہوں ہم آپ کو اور آپ کے متعلقین کو بچا لیں گے مگر ہاں آپ کی بیوی کو کہ وہ رہے گی رہ جانے والوں میں