Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 36

سورة العنكبوت

وَ اِلٰی مَدۡیَنَ اَخَاہُمۡ شُعَیۡبًا ۙ فَقَالَ یٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ وَ ارۡجُوا الۡیَوۡمَ الۡاٰخِرَ وَ لَا تَعۡثَوۡا فِی الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِیۡنَ ﴿۳۶﴾

And to Madyan [We sent] their brother Shu'ayb, and he said, "O my people, worship Allah and expect the Last Day and do not commit abuse on the earth, spreading corruption."

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو بھیجا انہوں نے کہا اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو قیامت کے دن کی توقع رکھو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِلٰی
اور طرف
مَدۡیَنَ
مدین کے
اَخَاہُمۡ
ان کے بھائی
شُعَیۡبًا
شعیب کو(بھیجا)
فَقَالَ
تو اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
وَارۡجُوا
اور امید رکھو
الۡیَوۡمَ الۡاٰخِرَ
آخری د ن کی
وَلَا
اور نہ
تَعۡثَوۡا
تم فساد کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُفۡسِدِیۡنَ
مفسد بن کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِلٰی مَدۡیَنَ
اور مدین کی طرف
اَخَاہُمۡ
ان کے بھائی
شُعَیۡبًا
شعیب کو
فَقَالَ
تو کہا اس نے
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَارۡجُوا
اور امید رکھو
الۡیَوۡمَ
دن کی
الۡاٰخِرَ
آخرت کے
وَلَا تَعۡثَوۡا
اور نہ تم دنگا کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والے بن کر
Translated by

Juna Garhi

And to Madyan [We sent] their brother Shu'ayb, and he said, "O my people, worship Allah and expect the Last Day and do not commit abuse on the earth, spreading corruption."

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو بھیجا انہوں نے کہا اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو قیامت کے دن کی توقع رکھو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا۔ انہوں نے کہا : اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو اور آخرت کے دن کی توقع رکھو اور ملک میں فساد نہ مچاتے پھرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب کو(بھیجا)۔تواُس نے کہا: ’’اے میری قوم! اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرواور آخرت کے دن کی اُمیدرکھواورزمین میں فسادبرپاکرنے والے بن کر دنگانہ کرو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (We sent) to Madyan their brother Shu` aib. So he said, |"O my people, worship Allah and expect the Last Day and do not roam about in the land as mischief makers.|"

اور بھیجا مدین کے پاس اس کے بھائی شعیب کو پھر بولا اے قوم بندگی کرو اللہ کی اور توقع رکھو پچھلے دن کی اور مت پھرو زمین میں خرابی مچاتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مدین کی طرف بھیجا ہم نے ان کے بھائی شعیب ( علیہ السلام) کو تو اس نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی بندگی کرو اور آخرت کے دن کی امید رکھو اور زمین میں فساد مت مچاتے پھرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We sent to Midian their brother Shuayb. He said: “My people, serve Allah and look forward to the Last Day and do not go about the earth committing mischief.”

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو بھیجا ۔ 61 اس نے کہا ” اے میری قوم کے لوگو ، اللہ کی بندگی کرو اور روز آخر کے امیدوار رہو 62 اور زمین میں مفسد بن کر زیادتیاں نہ کرتے پھرو ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا ۔ چنانچہ انہوں نے کہا : میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو ، اور آخرت والے دن کی امید رکھو ، اور زمین میں فساد پھیلاتے مت پھرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے مدین والوں کی طرف ان کے بھائی شعیب پیغمبر کو بھیجا اس نے کہا بھائیو اللہ کو پوجو اور آخرت کے دن کا خیال رکھو اور ملک میں اتنا بہت دھند اندھیر مت مچائو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور مدین کی طرف ان کے (قومی) بھائی شعیب (علیہ السلام) کو بھیجا تو انہوں نے فرمایا اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو اور آخرت کے دن (کے آنے) کی امید رکھو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور مدین والوں کے پاس ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا۔ پھر انہوں نے کہا اے میری قوم ! تم اللہ کی عبادت و بندگی کرو۔ اور قیامت کے دن سے ڈرو۔ اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب کو (بھیجا) تو اُنہوں نے کہا (اے قوم) خدا کی عبادت کرو اور پچھلے دن کے آنے کی اُمید رکھو اور ملک میں فساد نہ مچاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto Madyan We sent their brother, Shu'aib. He said: my people! worship Allah, and fear the Last Day, and commit not evil on the earth as corrupters.

اور مدین (والوں) کی طرف (ہم نے) ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو (پیغمبر بنا کر بھیجا) انہوں نے کہا کہ اے میری قوم والو اللہ کی عبادت کرو اور روز قیامت سے ڈرو اور ملک میں فساد مت پھیلاؤ

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے مدین والوں کے پاس ان کے بھائی شعیب کو بھیجا تو اس نے دعوت دی: اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی بندگی کرو اور یوم آخرت کے منتظر رہو اور زمین میں فساد مچانے والے بن کر نہ بڑھو!

Translated by

Mufti Naeem

اور مدین کی طرف ان لوگوں کے بھائی ( حضرت ) شعیب ( علیہ السلام ) کو ( بھیجا ) پس انہوں نے فرمایا اے میری قوم! اللہ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو اور آخرت کے دن کی امید ( یقین ) رکھو اور زمین میں فساد پھیلاتے ہوئے مت پھرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا تو انہوں نے کہا ” اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو اور آخرت کے دن کے آنے کی امید رکھو اور ملک میں فساد نہ مچائو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھی ہم نے رسول بنا کر بھیجا تو انہوں نے بھی اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو ! تم بندگی کرو صرف اللہ کی اور امید رکھو قیامت کے دن کی اور مت پھرو تم زمین میں فساد مچاتے ہوے

Translated by

Noor ul Amin

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا انہوں نے کہا:اے میری قوم!اللہ کی عبادت کرواور آخرت کے دن کی توقع رکھو اور ملک میں فسادنہ پھیلاتے پھرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مدین کی طرف ان کے ہم قوم شعیب کو بھیجا تو اس نے فرمایا ، اے میری قوم! اللہ کی بندگی کرو اور پچھلے دن کی امید رکھو ( ف۸۷ ) اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور مَدیَن کی طرف ان کے ( قومی ) بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو ( بھیجا ) ، سو انہوں نے کہا: اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اور یومِ آخرت کی امید رکھو اور زمین میں فساد انگیزی نہ کرتے پھرو

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے مدین ( والوں ) کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا ۔ تو انہوں نے کہا: اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اور روز آخرت کی امید رکھو ۔ اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To the Madyan (people) (We sent) their brother Shu'aib. Then he said: "O my people! serve Allah, and fear the Last Day: nor commit evil on the earth, with intent to do mischief."

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent to the people of Midian their brother Shu`ayb. He told them, "Worship God. Have hope in the life to come. Do not spread evil in the land".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to Madyan, We sent their brother Shu`ayb. He said: "O my people! Worship Allah and hope for the last Day, and commit no mischief on the earth as mischief-makers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to Madyan (We sent) their brother Shuaib, so he said: O my people! serve Allah and fear the latter day and do not act corruptly in the land, making mischief.

Translated by

William Pickthall

And unto Midian We sent Shu'eyb, their brother. He said: O my people! Serve Allah, and look forward to the Last Day, and do not evil, making mischief, in the earth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मदयन की ओर उन के भाई शुऐब को भेजा। उस ने कहा, "ऐ मेरी क़ौम के लोगो, अल्लाह की बन्दगी करो। और अंतिम दिन की आशा रखो और धरती में बिगाड़ फैलाते मत फिरो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور مدین والوں کے پاس ہم نے شعیب (علیہ السلام) کو بھیجا سو انہوں نے فرمایا کہ اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو (اور شرک چھوڑ دو ) اور روز قیامت سے ڈرو اور سزمین میں فساد مت پھیلاؤ۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا اس نے فرمایا اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو اور آخرت کے دن کی امید رکھو اور زمین میں فسادی بن کر نہ رہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا۔ اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو ، اللہ کی بندگی کرو اور روز آخر کے امیدوار رہو اور زمین میں مفسدبن کر زیادتیاں نہ کرتے پھرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے مدین والوں کے پاس ان کے بھائی شعیب کو بھیجا، سو انہوں نے کہا کہ اے میرے قوم اللہ کی عبادت کرو اور آخرت کے دن کی توقع رکھو، اور زمین میں فساد مت پھیلاؤ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بھیجا مدین کے پاس ان کے بھائی شعیب کو پھر بولا اے قوم بندگی کرو اللہ کی اور توقع رکھو پچھلے دن کی اور مت پھرو زمین میں خرابی مچاتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مدین والوں کے پاس ہم نے ان کے بھائی شعیب کو پیغمبر بنا کر بھیجا سو شعیب نے کہا اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اور یوم آخرت کو ملحوظ خاطر رکھو اور زمین میں فساد نہ برپا کرتے پھرو