Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 37

سورة العنكبوت

فَکَذَّبُوۡہُ فَاَخَذَتۡہُمُ الرَّجۡفَۃُ فَاَصۡبَحُوۡا فِیۡ دَارِہِمۡ جٰثِمِیۡنَ ﴿۫۳۷﴾

But they denied him, so the earthquake seized them, and they became within their home [corpses] fallen prone.

پھر بھی انہوں نے انہیں جھٹلایا آخر انہیں زلزلے نے پکڑ لیا اور وہ اپنے گھروں میں بیٹھے کے بیٹھے مردہ ہو کر رہ گئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَکَذَّبُوۡہُ
تو انہوں نے جھٹلا دیا اسے
فَاَخَذَتۡہُمُ
تو پکڑ لیا انہیں
الرَّجۡفَۃُ
ایک زلزلے نے
فَاَصۡبَحُوۡا
تو صبح کی انہوں نے
فِیۡ دَارِہِمۡ
اپنے گھروں میں
جٰثِمِیۡنَ
گھنٹوں کے بل گرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَکَذَّبُوۡہُ
تو انہو ں نے جھٹلا دیا اسے
فَاَخَذَتۡہُمُ
پس پکڑ لیا انہیں
الرَّجۡفَۃُ
زلزلے نے
فَاَصۡبَحُوۡا
تو وہ ہو گئے
فِیۡ دَارِہِمۡ
اپنے گھروں میں
جٰثِمِیۡنَ
اوندھے پڑے ہوئے
Translated by

Juna Garhi

But they denied him, so the earthquake seized them, and they became within their home [corpses] fallen prone.

پھر بھی انہوں نے انہیں جھٹلایا آخر انہیں زلزلے نے پکڑ لیا اور وہ اپنے گھروں میں بیٹھے کے بیٹھے مردہ ہو کر رہ گئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں نے شعیب کو جھٹلا دیا تو آخر انھیں ایک سخت زلزلہ نے آلیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تواُنہوں نے اُسے جھٹلادیاتوایک زلزلے نے اُنہیں پکڑلیاتووہ اپنے گھروں میں ہی اوندھے پڑے رہ گئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So they belied him, then they were seized by the earthquake and they remained in their homes lying on their faces.

پھر اس کو جھٹلایا تو پکڑ لیا ان کو زلزلہ نے پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھروں میں اوندھے پڑے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو انہوں نے اسے جھٹلا دیا چناچہ انہیں آپکڑا زلزلے نے تو وہ رہ گئے اپنے گھروں کے اندر اوندھے گرے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But they denounced him as a liar. So a mighty earthquake overtook them, and by the morning they lay overturned in their houses.

مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا ۔ 63آخرکار ایک سخت زلزلے نے انہیں آلیا اور وہ اپنے گھروں میں 64 پڑے کے پڑے رہ گئے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہوا یہ کہ ان لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا ، چنانچہ زلزلے نے ان کو آپکڑا ، اور وہ اپنے گھر میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔ ( ١٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں نے شعیب کو جھٹلایا آخر بھونچال نے ان کو آدبایا تو اپنے گھروں میں مر کر اوندھے رہ گئے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر انہوں نے ان کو جھوٹا سمجھا سو ان کو زلزلے نے آپکڑا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر انہوں نے (شعیب (علیہ السلام) کو) جھٹلایا تو انہیں ایک زلزلے نے آپکڑا کہ وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر اُنہوں نے اُن کو جھوٹا سمجھا سو اُن کو زلزلے (کے عذاب) نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then they belied him; wherefore an earthquake laid hold of them, and they lay in their dwellings, crouching.

سو ان لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا بس انہیں زلزلہ نے آپکڑا وہ اپنے گھروں میں اوندھے گر کر رہ گئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو انہوں نے اس کو جھٹلادیا تو ان کو زلزلہ نے آ پکڑا ، پس وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا پس ( انجامِ کار ) انہیں سخت زلزلے نے آپکڑا پس وہ لوگ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر انہوں نے ان کو جھوٹا سمجھا سو ان کو زلزلے کے عذاب نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر ان لوگوں نے جھٹلا دیا شعیب کو سو آپکڑا ان کو اپنے وقت پر اس زلزلے نے جو ان کے لئے مقرر کردیا گیا تھا جس سے وہ سب کے سب اوندھے منہ پڑے رہ گئے

Translated by

Noor ul Amin

مگران لوگوں نے شعیب کو جھٹلادیاتو آخر انہیں ایک سخت زلزلہ نے آلیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انھیں زلزلے نے آلیا تو صبح اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے ( ف۸۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو انہوں نے شعیب ( علیہ السلام ) کو جھٹلا ڈالا پس انہیں ( بھی ) زلزلہ ( کے عذاب ) نے آپکڑا ، سو انہوں نے صبح اس حال میں کی کہ اپنے گھروں میں اوندھے منہ ( مُردہ ) پڑے تھے

Translated by

Hussain Najfi

پس ان لوگوں نے آپ کو جھٹلایا تو ( انجام کار ) ایک ( سخت ) زلزلے نے انہیں آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل ( مردہ ہوکر ) گر گئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But they rejected him: Then the mighty Blast seized them, and they lay prostrate in their homes by the morning.

Translated by

Muhammad Sarwar

They rejected him so We jolted them with a violent earthquake and they were left motionless in their houses.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they denied him; so the earthquake seized them, and they lay, prostrate in their dwellings.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But they rejected him, so a severe earthquake overtook them, and they became motionless bodies in their abode.

Translated by

William Pickthall

But they denied him, and the dreadful earthquake took them, and morning found them prostrate in their dwelling place.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु उन्होंने उसे झुठला दिया। अन्ततः भूकम्प ने उन्हें आ लिया। और वे अपने घरों में औंधे पड़े रह गए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ان لوگوں نے شعیب (علیہ السلام) کو جھٹلایا پس زلزلے نے ان کو آن پکڑا پھر وہ اپنے گھروں میں اوندھے گر کر رہ گئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لیکن انہوں نے شعیب کو جھٹلادیا آخرکار ایک سخت زلزلے نے انہیں آلیا اور وہ اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا۔ آخر کار ایک سخت زلزلے نے انہیں آلیا اور وہ اپنے گھروں میں پڑے کے پڑے رہ گئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا لہٰذا انہیں زلزلہ نے پکڑ لیا اور وہ صبح کے وقت اپنے گھروں میں اوندھے منہ گرے ہوئے رہ گئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اس کو جھٹلایا تو پکڑ لیا ان کو زلزلے نے پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھروں میں اوندھے پڑے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان لوگوں نے شعیب کی تکذیب کی لہٰذا زلزلے نے ان کو آپکڑا پھر وہ اپنے گھر میں منہ کے بل پرے کے پڑے رہ گئے