Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 4

سورة العنكبوت

اَمۡ حَسِبَ الَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ السَّیِّاٰتِ اَنۡ یَّسۡبِقُوۡنَا ؕ سَآءَ مَا یَحۡکُمُوۡنَ ﴿۴﴾

Or do those who do evil deeds think they can outrun Us? Evil is what they judge.

کیا جو لوگ برائیاں کر رہے ہیں انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہمارے قابو سے باہر ہوجائیں گے یہ لوگ کیسی بری تجویزیں کر رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
حَسِبَ
سمجھ لیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے ہیں
السَّیِّاٰتِ
برے
اَنۡ
کہ
یَّسۡبِقُوۡنَا
وہ سبقت لے جائیں گے ہم پر
سَآءَ
کتنا برا ہے
مَا
جو
یَحۡکُمُوۡنَ
وہ فیصلہ کر رہے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
حَسِبَ
گمان کیا ہے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
یَعۡمَلُوۡنَ
کرتے ہیں
السَّیِّاٰتِ
برے کام
اَنۡ
یہ کہ
یَّسۡبِقُوۡنَا
وہ ہم سے آگے نکل جا ئیں گے
سَآءَ
بہت برا ہے
مَا
جو
یَحۡکُمُوۡنَ
وہ فیصلہ کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Or do those who do evil deeds think they can outrun Us? Evil is what they judge.

کیا جو لوگ برائیاں کر رہے ہیں انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہمارے قابو سے باہر ہوجائیں گے یہ لوگ کیسی بری تجویزیں کر رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا جو لوگ برے کام کر رہے ہیں وہ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے ؟ وہ کیسا برا فیصلہ کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یااُن لوگوں نے جو برے کام کرتے ہیں یہ گمان کیاہے کہ وہ ہم سے آگے نکل جائیں گے؟بہت بُرا فیصلہ ہے جووہ کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it that those who are committing evils think that they will escape from Us? Evil is what they decide.

کیا یہ سمجھتے ہیں جو لوگ کہ کرتے ہیں برائیاں کہ ہم سے بچ جائیں، بری بات طے کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا سمجھ رکھا ہے ان لوگوں نے جو برائیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں کہ وہ ہماری پکڑ سے بچ کر نکل جائیں گے ؟ بہت ہی برا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do the evil-doers suppose that they will get the better of Us? How evil is their judgement!

اور کیا وہ لوگ جو بری حرکتیں کر رہے ہیں 4 یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے؟ 5 بڑا غلط حکم ہے جو وہ لگا رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے برے برے کام کیے ہیں ، کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے؟ بہت برااندازہ ہے جو وہ لگا رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا جو لوگ برے کام کر رہے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہم سے بچ کر نکل جائیں گے ہمارے قابو سے باہر ہوجائیں گے 9 ان کا برا خیال ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا جو برے کام کرتے ہیں یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے۔ ان کی یہ بات بہت ہی بےہودہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ان لوگوں نے جو برائیاں (گناہ) کرتے رہتے ہیں یہ سمجھ لیا ہے کہ کہیں وہ ہم سے نکل بھاگیں گے (آگے بڑھ جائیں گے) ۔ جو کررہے ہیں وہ ایک برا فیصلہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ یہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے۔ جو خیال یہ کرتے ہیں برا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or bethink those who work ill deeds that they shall outstrip Us? lll do they judge!

ہاں تو کیا جو لوگ برے برے کام کررہے ہیں وہ یہ بھی خیال کررہے ہیں کہ ہم سے نکل بھاگیں گے کیسی بیہودہ ان کی (یہ) تجویز ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا جو لوگ برائیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں ، وہ گمان رکھتے ہیں کہ ہمارے قابو سے باہر نکل جائیں گے؟ بہت ہی برا فیصلہ ہے جو وہ کر رہے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے جو گناہ کرتے ہیں سمجھ رکھا ہے کہ ہم سے جیت جائیں گے ، برا ہے جو فیصلہ وہ لوگ کررہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں یہ سمجھتے ہوئے ہیں کہ یہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے جو خیال یہ کرتے ہیں برا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں نے جو برائیاں کرتے جا رہے ہیں یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے ؟ بڑا برا ہے وہ فیصلہ جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

یاجو لوگ برے کام کررہے ہیں وہ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ وہ ہماری گرفت سے آگے بڑھ جائیں گے؟وہ کیسا برافیصلہ کررہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا یہ سمجھے ہوئے ہیں وہ جو برے کام کرتے ہیں ( ف۵ ) کہ ہم سے کہیں نکل جائیں گے ( ف٦ ) کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا جو لوگ برے کام کرتے ہیں یہ گمان کئے ہوئے ہیں کہ وہ ہمارے ( قابو ) سے باہر نکل جائیں گے؟ کیا ہی برا ہے جو وہ ( اپنے ذہنوں میں ) فیصلہ کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ برے کام کرتے ہیں کیا انہوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ وہ ہم سے آگے نکل جائیں گے؟ وہ کتنا برا حکم لگاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do those who practise evil think that they will get the better of Us? Evil is their judgment!

Translated by

Muhammad Sarwar

Do the evil-doers think they can escape Us? How terrible is their judgment?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or think those who do evil deeds that they can outstrip Us Evil is that which they judge!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or do they who work evil think that they will escape Us? Evil is it that they judge!

Translated by

William Pickthall

Or do those who do ill-deeds imagine that they can outstrip Us? Evil (for them) is that which they decide.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या उन लोगों ने, जो बुरे कर्म करते हैं, यह समझ रखा है कि वे हमारे क़ाबू से बाहर निकल जाएँगे? बहुत बुरा है जो फ़ैसला वे कर रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں کیا جو لوگ (برے) برے کام کر رہے ہیں وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم سے کہیں نکل بھاگیں گے ان کی یہ تجویز نہایت ہی بیہودہ ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کیا وہ لوگ جو برے کام کر رہے ہیں وہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے وہ بہت ہی غلط سمجھ بیٹھے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا وہ لوگ جو بری حرکتیں کر رہے ہیں ، یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے ؟ بڑا غلط حکم ہے جو وہ لگا رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ برے کام کرتے ہیں کیا یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم سے چھوٹ کر کہیں بھاگ جائیں گے، برا فیصلہ ہے جو وہ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا یہ سمجھتے ہیں جو لوگ کہ کرتے ہیں برائیاں کہ ہم سے بچ جائیں بری بات طے کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا جو لوگ برے کام کرتے رہتے ہیں انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہم سے کہیں بھاگ کر آگے بڑھ جائیں گے وہ فیصلہ بہت برا ہے جو یہ کرتے ہیں