Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 40

سورة العنكبوت

فَکُلًّا اَخَذۡنَا بِذَنۡۢبِہٖ ۚ فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ اَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِ حَاصِبًا ۚ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ اَخَذَتۡہُ الصَّیۡحَۃُ ۚ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ خَسَفۡنَا بِہِ الۡاَرۡضَ ۚ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ اَغۡرَقۡنَا ۚ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیَظۡلِمَہُمۡ وَ لٰکِنۡ کَانُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۴۰﴾

So each We seized for his sin; and among them were those upon whom We sent a storm of stones, and among them were those who were seized by the blast [from the sky], and among them were those whom We caused the earth to swallow, and among them were those whom We drowned. And Allah would not have wronged them, but it was they who were wronging themselves.

پھر تو ہر ایک کو ہم نے اس کے گناہ کے وبال میں گرفتار کر لیا ان میں سے بعض پر ہم نے پتھروں کا مینہ برسایا اور ان میں سے بعض کو زور دار سخت آواز نے دبوچ لیا اور ان میں سے بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور ان میں سے بعض کو ہم نے ڈبو دیا اللہ تعالٰی ایسا نہیں کہ ان پر ظلم کرے بلکہ یہی لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَکُلًّا
تو ہر ایک کو
اَخَذۡنَا
پکڑ لیا ہم نے
بِذَنۡۢبِہٖ
بوجہ اس کے گناہ کے
فَمِنۡہُمۡ
تو ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
اَرۡسَلۡنَا
بھیجی ہم نے
عَلَیۡہِ
جس پر
حَاصِبًا
پتھروں کی آندھی
وَ مِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
اَخَذَتۡہُ
پکڑ لیا اس کو
الصَّیۡحَۃُ
چنگھاڑ نے
وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
خَسَفۡنَا
دھنسا دیا ہم نے
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جسے
اَغۡرَقۡنَا
غرق کر دیا ہم نے
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ
لِیَظۡلِمَہُمۡ
کہ وہ ظلم کرے ان پر
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی ہی جانوں پر
یَظۡلِمُوۡنَ
وہ ظلم کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَکُلًّا
تو ہر ایک کو
اَخَذۡنَا
پکڑا ہم نے
بِذَنۡۢبِہٖ
اس کے گناہ میں
فَمِنۡہُمۡ
پھر ان میں سے
مَّنۡ
وہ ہے کہ
اَرۡسَلۡنَا
بھیجی ہم نے
عَلَیۡہِ
اُس پر
حَاصِبًا
پتھر زدہ ہوا
وَ مِنۡہُمۡ
اور ان میں سے
مَّنۡ
وہ ہے کہ
اَخَذَتۡہُ
آپکڑا اُس کو
الصَّیۡحَۃُ
زبردست چنگھاڑ نے
وَمِنۡہُمۡ
اور اُن میں سے
مَّنۡ
وہ ہے کہ
خَسَفۡنَا
دھنسا دیا ہم نے
بِہِ
اُس کو
الۡاَرۡضَ
زمین میں
وَمِنۡہُمۡ
اور اُن میں سے
مَّنۡ
وہ ہے کہ
اَغۡرَقۡنَا
غرق کیا ہم نے
وَمَا
اور نہ
کَانَ
تھا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِیَظۡلِمَہُمۡ
کہ وہ ظلم کرتا اُن پر
وَلٰکِنۡ
اور مگر
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں پر
یَظۡلِمُوۡنَ
خود ہی ظلم کرتے
Translated by

Juna Garhi

So each We seized for his sin; and among them were those upon whom We sent a storm of stones, and among them were those who were seized by the blast [from the sky], and among them were those whom We caused the earth to swallow, and among them were those whom We drowned. And Allah would not have wronged them, but it was they who were wronging themselves.

پھر تو ہر ایک کو ہم نے اس کے گناہ کے وبال میں گرفتار کر لیا ان میں سے بعض پر ہم نے پتھروں کا مینہ برسایا اور ان میں سے بعض کو زور دار سخت آواز نے دبوچ لیا اور ان میں سے بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور ان میں سے بعض کو ہم نے ڈبو دیا اللہ تعالٰی ایسا نہیں کہ ان پر ظلم کرے بلکہ یہی لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان میں سے ہر ایک کو ہم نے اس کے گناہ کی پاداش میں دھر لیا۔ پھر ان ہلاک ہونے والوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جن پر ہم نے پتھراؤ کیا اور کچھ ایسے جنہیں زبردست چیخ نے آلیا اور کچھ ایسے جنہیں ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور کچھ ایسے جنہیں ہم نے غرق کردیا۔ اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہیں تھا بلکہ یہ لوگ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کر رہے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توہرایک کوہم نے اُس کے گناہ میں پکڑاپھراُن میں سے بعض پر ہم نے پتھرزدہ ہوابھیجی اوراُن میں سے بعض کوزبردست چنگھاڑسے پکڑلیا۔ اور اُن میں سے بعض کوہم نے زمین میں دھنسادیااوراُن میں سے بعض کوہم نے غرق کردیا اوراﷲ تعالیٰ ایسانہ تھاکہ ان پرظلم کرتامگراپنی جانوں پروہ خودہی ظلم کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thus each one of them We seized for his sin. So to some of them We sent a violent wind; and some of them were seized by a Cry; and some of them We made to sink in the earth; and some of them We drowned. And Allah was not to do injustice to them, but they used to do injustice to their own selves.

پھر سب کو پکڑا ہم نے اپنے اپنے گناہ پر، پھر کوئی تھا کہ اس پر ہم نے بھیجا پتھراؤ ہوا سے اور کوئی تھا کہ اس کو پکڑا چنگھاڑ نے، اور کوئی تھا کہ اس کو دھنسا دیا ہم نے زمین میں، اور کوئی تھا کہ اس کو ڈبا دیا ہم نے، اور اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرے پر تھے وہ اپنا آپ ہی برا کرتے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

چناچہ ہم نے ان میں سے ہر ایک کو اس کے گناہ کی پاداش میں پکڑا تو ان میں وہ بھی تھے جن پر ہم نے زور دار آندھی بھیجی اور ان میں وہ بھی تھے جنہیں چنگھاڑ نے آپکڑا اور ان میں وہ بھی تھے جنہیں ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور وہ بھی تھے جن کو ہم نے غرق کردیا اور اللہ ایسا نہیں تھا کہ ان پر ظلم کرتا بلکہ وہ لوگ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So We seized each for their sin. We let loose upon some a violent tornado with showers of stones; some were overtaken by a mighty Cry; some were caused to be swallowed up by the earth, and some We drowned. Allah would not wrong them, but it is they who wronged themselves.

آخرکار ہر ایک کو ہم نے اس کے گناہ میں پکڑا ، پھر ان میں سے کسی پر ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیجی ، 68 اور کسی کو ایک زبردست دھماکے نے آلیا ، 69 اور کسی کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا 70 ، اور کسی کو غرق کر دیا ۔ 71 اللہ ان پر ظلم کر نے والا نہ تھا ، مگر وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے ۔ 72

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم نے ان سب کو ان کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ میں لیا ، چنانچہ ان میں سے کچھ وہ تھے جن پر ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیجی ( ٢٠ ) اور کچھ وہ تھے جن کو ایک چنگھاڑ نے آپکڑا ، ( ٢١ ) اور کچھ وہ تھے جن کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا ، ( ٢٢ ) اور کچھ وہ جنہیں ہم نے پانی میں غرق کردیا ۔ ( ٢٣ ) اور اللہ ایسا نہیں تھا کہ ان پر ظلم کرتا ، لیکن یہ لوگ خود اپنی جانوں پر ظلم کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے ان کو پکڑ لیا اور مار ڈالا تو ہم نے ان لوگوں میں سے جن کا ذکر اوپر ہوا ہر ایک کو اس کے قصور کی سزا میں پکڑ لیا ان میں سے بعضوں پر تو ہم نے پتھرائو کیا (لوط کی قوم پر) اور بعضوں کو چنگاڑنے نے آدابا ثمود اور مدین والوں کو اور بعضوں کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا قارون اور اس کے ساتھیوں کو بعضوں کو ہم نے پانی میں ڈبو دیا 1 اور بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پر کیوں ظلم کرنے لگا تھا کہ ناحق ان کو برباد کرتا مگر وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ کی سزائیں پکڑ لیا۔ سو ان میں سے بعضوں پر تو ہم نے تیز ہوا بھیجی اور بعض کو ہولناک آواز نے آدبوچا اور بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور بعض کو ہم نے (پانی میں) غرق کردیا اور اللہ کو شایان نہ تھا کہ ان پر زیادتی کرتے و لیکن وہ (گناہ کرکے) اپنے آپ پر ظلم کیا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے (ان میں سے) ہر ایک کو اس کے گناہ کی سزا دی۔ پس کوئی تو ان میں سے وہ تھے جن پر ہم نے تیز آندھی کا طوفان بھیجا۔ ان میں سے بعضوں کو ہیبت ناک آواز نے آدبایا۔ اور بعض وہ تھے جن کو زمین میں دھنسا دیا۔ اور بعض وہ تھے جن کو ہم نے غرق کردیا۔ اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود اپنے آپ پر ظلم کرنے والے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے سب کو اُن کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا۔ سو ان میں کچھ تو ایسے تھے جن پر ہم نے پتھروں کا مینھہ برسایا۔ اور کچھ ایسے تھے جن کو چنگھاڑ نے آپکڑا اور کچھ ایسے تھے جن کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا۔ اور کچھ ایسے تھے جن کو غرق کر دیا اور خدا ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا لیکن وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore each We laid hold of for his sin. Of them were some on whom We sent a violent wind; and of them were some - who were overtaken by a shout; and of them were some - with whom We sank the earth; and of them were some - whom We drowned. Allah was not such as to wrong them, but themselves they were wont to wrong.

سو ہم نے (ان میں سے) ہر ایک کو اس کے گناہ کی پاداش میں پکڑلیا سو ان میں سے کسی پر تو ہم نے تند ہوا بھیجی اور ان میں سے کسی کو ہولناک آواز نے آ دبایا ۔ اور ان میں سے کسی کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور ان میں سے کسی کو ہم نے غرق کردیا اور اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا البتہ یہ خود اپنے اوپر ظلم کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ہم نے ان میں سے ہر ایک کو اس کے گناہ کی پاداش میں پکڑا ۔ ان میں سے بعض پر ہم نے گرد باد کا طوفان بھیجا اور ان میں سے بعض کو کڑک نے پکڑا اور ان میں سے بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور ان میں سے بعض کو ہم نے غرق کردیا اور اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہ تھا ، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس سب ( ہر ایک ) کو اہم نے اس کے گناہ کی وجہ سے ( عذاب میں ) پکڑا ، پس ان میں کچھ وہ ہیں جن پر ہم نے پتھر برسانے والی ہوا بھیجی اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جن کو ایک زبردست چیخ ( چنگھاڑ ) نے آپکڑا اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جن کو ہم نے زمین میں دھنسادیا اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جن کو ہم نے غرق کردیا اور اللہ ( تعالیٰ ) ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہ لوگ خود اپنے اوپر ظلم کررہے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے سب کو ان کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا ‘ سو ان میں کچھ تو ایسے تھے جن پر ہم نے پتھروں کا مینہ برسایا۔ اور کچھ ایسے تھے جن کو چنگھاڑ نے آپکڑا اور کچھ ایسے تھے جن کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا ‘ اور کچھ ایسے تھے جن کو غرق کردیا اور اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سے آخرکار ہم نے ان میں سے ہر ایک کو پکڑا اس کے گناہ کی بناء پر پھر ان میں سے کسی پر تو ہمنے پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیجی کسی کو آدبوچا ہولناک آواز نے اور کسی کو ہم نے دھنسا دیا زمین میں اور کسی کو ہم نے غرق کر ڈالا اور اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر کوئی ظلم کرتا مگر وہ بدبخت اپنی جانوں پر خود ہی ظلم کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

ہرایک کو ہم نے اس کے گناہ کے جرم میں دھرلیا پھر ان میں سے کچھ پر ہم نے پتھرائو کیا اور کچھ ایسے جنہیں زبردست چیخ نے آلیا اور کچھ ایسے جنہیں ہم نے زمین میں دھنسادیا اور کچھ ایسے جنہیں ہم نے غرق کردیااللہ ان پر ظلم کرنے والا نہیں تھالیکن یہ لوگ خوداپنے آپ پر ظلم کررہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان میں ہر ایک کو ہم نے اس کے گناہ پر پکڑا تو ان میں کسی پر ہم نے پتھراؤ بھیجا ( ف۹۵ ) اور ان میں کسی کو چنگھاڑ نے آلیا ( ف۹٦ ) اور ان میں کسی کو زمین میں دھنسادیا ( ف۹۷ ) اور ان میں کسی کو ڈبو دیا ( ف۹۸ ) اور اللہ کی شان نہ تھی کہ ان پر ظلم کرے ( ف۹۹ ) ہاں وہ خود ہی ( ف۱۰۰ ) اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو ہم نے ( ان میں سے ) ہر ایک کو اس کے گناہ کے باعث پکڑ لیا ، اور ان میں سے وہ ( طبقہ بھی ) تھا جس پر ہم نے پتھر برسانے والی آندھی بھیجی اوران میں سے وہ ( طبقہ بھی ) تھا جسے دہشت ناک آواز نے آپکڑا اور ان میں سے وہ ( طبقہ بھی ) تھا جسے ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور ان میں سے ( ایک ) وہ ( طبقہ بھی ) تھا جسے ہم نے غرق کر دیا اور ہرگز ایسا نہ تھا کہ اللہ ان پر ظلم کرے بلکہ وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

پس ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ کی پاداش میں پکڑا ۔ سو ان میں سے بعض پر ( پتھراؤ کرنے والی ) تیز آندھی بھیجی اور بعض کو ہولناک چنگھاڑ نے آدبایا اور بعض کو ہم نے زمین میں دھنسایا اور بعض کو ( دریا میں ) غرق کر دیا اور اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا بلکہ وہ خود اپنے اوپر ظلم کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Each one of them We seized for his crime: of them, against some We sent a violent tornado (with showers of stones); some were caught by a (mighty) Blast; some We caused the earth to swallow up; and some We drowned (in the waters): It was not Allah Who injured (or oppressed) them:" They injured (and oppressed) their own souls.

Translated by

Muhammad Sarwar

We punished all of these people because of their sin. Some of them were struck by a violent sand-storm, some by a blast of sound, others were swallowed up by the earth, and some were drowned (in the sea). God did not do injustice to them, but they had wronged themselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, We punished each for his sins, of them were some on whom We sent a Hasib, and of them were some who were overtaken by As-Sayhah, and of them were some whom We caused the earth to swallow, and of them were some whom We drowned. It was not Allah Who wronged them, but they wronged themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So each We punished for his sin; of them was he on whom We sent down a violent storm, and of them was he whom the rumbling overtook, and of them was he whom We made to be swallowed up by the earth, and of them was he whom We drowned; and it did not beseem Allah that He should be unjust to them, but they were unjust to their own souls.

Translated by

William Pickthall

So We took each one in his sin; of them was he on whom We sent a hurricane, and of them was he who was overtaken by the (Awful) Cry, and of them was he whom We caused the earth to swallow, and of them was he whom We drowned. It was not for Allah to wrong them, but they wronged themselves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अन्ततः हम ने हरेक को उस के अपने गुनाह के कारण पकड़ लिया। फिर उन में से कुछ पर तो हम ने पथराव करने वाली वायु भेजी और उन में से कुछ को एक प्रचंड चीत्कार ने आ लिया। और उन में से कुछ को हम ने धरती में धँसा दिया। और उन में से कुछ को हम ने डूबो दिया। अल्लाह तो ऐसा न था कि उन पर ज़ुल्म करता, किन्तु वे स्वयं अपने आप पर ज़ुल्म कर रहे थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ کی سزا میں پکڑ لیا سو ان میں بعضوں پر ہم نے تند ہوا بھیجی (6) اور ان میں بعضوں کو ہولناک آواز نے آ دبا لیا (7) اور ان میں بعضوں کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا (8) اور ان میں بعضوں کو ہم نے (پانی میں) ڈبو دیا (9) اور اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن یہی لوگ (شرارتیں کر کے) اپنے اوپر ظلم کیا کرتے تھے۔ (10)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آخر کار ہر ایک کو ہم نے اس کے گناہوں کی وجہ سے پکڑا۔ ان میں سے کسی پر ہم نے پتھر برسانے والی آندھی بھیجی اور کسی کو ایک زبردست دھماکے نے آلیا اور کسی کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور کسی کو ہم نے غرق کردیا۔ اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کرنے والے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار ہر ایک کو ہم نے اس کے گناہ میں پکڑا۔ پھر ان میں سے کسی پر ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیجی ، اور کسی کو ایک زبردست دھماکے نے آلیا ، اور کسی کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا ، اور کسی کو غرق کردیا۔ اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہ تھا ، مگر وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ کی وجہ سے پکڑ لیا، سو بعض پر ہم نے سخت ہوا بھیج دی اور بعض کو چیخ نے پکڑلیا اور بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور بعض کو غرق کردیا، اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ ان پر ظلم فرماتا اور لیکن وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر سب کو پکڑا ہم نے اپنے اپنے گناہ پر پھر کوئی تھا کہ اس پر ہم نے بھیجا پتھراؤ ہوا سے اور کوئی تھا کہ اس کو پکڑا چنگھاڑ نے اور کوئی تھا کہ اس کو دھنسا دیا ہم نے زمین پر اور کوئی تھا کہ اس کو ڈبا دیا ہم نے اور اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرے پر تھے وہ اپنا آپ ہی برا کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم نے ان سب کو ان کے جرائم کے باعث پکڑ لیا سو ان میں سے بعضوں پر تو ہم نے پتھر برسانے والی آندھی بھیجی اور بعض کو ان میں سے ایک ہولناک آواز نے آپکڑا اور ان میں سے بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور بعض کو ان میں سے ہم نے غرض کردیا اور اللہ کی یہ شان نہ تھی کہ وہ ان پر ظلم کرتا بلکہ یہ لوگ خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا کرتے تھے