Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 49

سورة العنكبوت

بَلۡ ہُوَ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ فِیۡ صُدُوۡرِ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ ؕ وَ مَا یَجۡحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۴۹﴾

Rather, the Qur'an is distinct verses [preserved] within the breasts of those who have been given knowledge. And none reject Our verses except the wrongdoers.

بلکہ یہ قرآن تو روشن آیتیں ہیں اہل علم کے سینوں میں محفوظ ہیں ہماری آیتوں کا منکر بجز ظالموں کے اور کوئی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
وہ
اٰیٰتٌۢ
آیات ہیں
بَیِّنٰتٌ
واضح
فِیۡ صُدُوۡرِ
سینوں میں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
اُوۡتُوا
دیئے گئے
الۡعِلۡمَ
علم
وَمَا
اور نہیں
یَجۡحَدُ
انکار کرتے
بِاٰیٰتِنَاۤ
ہماری آیات کا
اِلَّا
مگر
الظّٰلِمُوۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
وہ
اٰیٰتٌۢ
آیات ہیں
بَیِّنٰتٌ
واضح
فِیۡ صُدُوۡرِ
سینوں میں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے
اُوۡتُوا
جنہیں دیاگیا
الۡعِلۡمَ
علم
وَمَا
اورنہیں
یَجۡحَدُ
انکارکرتے
بِاٰیٰتِنَاۤ
ہماری آیات کا
اِلَّا
سوائے
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالموں کے
Translated by

Juna Garhi

Rather, the Qur'an is distinct verses [preserved] within the breasts of those who have been given knowledge. And none reject Our verses except the wrongdoers.

بلکہ یہ قرآن تو روشن آیتیں ہیں اہل علم کے سینوں میں محفوظ ہیں ہماری آیتوں کا منکر بجز ظالموں کے اور کوئی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلکہ وہ (قرآن) تو واضح آیات ہیں جو ان لوگوں کے سینوں میں محفوظ ہیں جنہیں علم دیا گیا ہے۔ اور ہماری آیات سے بےانصاف لوگوں کے سوا کوئی انکار نہیں کرتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلکہ یہ اُن لوگوں کے سینوں میں واضح آیات ہیں جنہیں علم دیا گیااور ہماری آیات کاانکار ظالموں کے سواکوئی نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But it (the Qur&an) is clear verses in the hearts of those who are given knowledge. And no one rejects our verses except the wrongdoers.

بلکہ یہ (قرآن) تو آیتیں ہیں صاف ان لوگوں کے سینوں میں جن کو ملی ہے سمجھ، اور منکر نہیں ہماری باتوں سے مگر وہی جو بےانصاف ہیں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بلکہ یہ تو روشن آیات ہیں ان لوگوں کے سینوں میں جنہیں علم دیا گیا ہے اور ہماری آیات کا انکار نہیں کرتے مگر وہی لوگ جو ظالم ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But it is a set of Clear Signs in the hearts of those who have been endowed with knowledge. None except the utterly unjust will deny Our Signs.

دراصل یہ روشن نشانیاں ہیں ان لوگوں کے دلوں میں جنہیں علم بخشا گیا ہے ، 89 اور ہماری آیات کا انکار نہیں کرتے مگر وہ جو ظالم ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت تو یہ ہے کہ یہ قرآن ایسی نشانیوں کا مجموعہ ہے جو ان لوگوں کے سینوں میں بالکل واضح ہیں جنہیں علم عطا کیا گیا ہے اور ہماری آیتوں کا انکار صرف وہی لوگ کرتے ہیں جو ظالم ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بات یہ ہے کہ یہ قرآن کیا ہے کھلی کھلی آیتیں ہیں ان لوگوں کے سینوں میں 9 جن کو (خدا کی طرف سے ملا دیا گیا ہے اور ہماری آیتوں کو وہی نہیں مانتے جو بےانصاف ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ یہ بہت روشن دلیلیں ہیں ، جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے ان کے سینوں میں (محفوظ) ہیں اور ہماری آیات کا صرف ظالم لوگ ہی (ضد سے) انکار کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلکہ یہ واضح آیتیں ان لوگوں کے سینے میں (محفوظ) ہیں جنہیں علم دیا گیا ہے۔ اور ہماری آیتوں کا انکار وہی کرتے ہیں جو ظالم ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بلکہ یہ روشن آیتیں ہیں۔ جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے اُن کے سینوں میں (محفوظ) اور ہماری آیتوں سے وہی لوگ انکار کرتے ہیں جو بےانصاف ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye! it in itself manifest signs in the breasts of those who have been vouchsafed knowledge, and none gainsay Our signs save the wrong-doers.

بات یہ ہے کہ یہ (کتاب خود ہی بہت ہی) کھلی ہوئی نشانیاں ہے ان لوگوں کے ذہن میں جنہیں علم عطا ہوا ہے ۔ اور ہماری آیتوں سے تو بس ضدی ہی لوگ انکار کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بلکہ یہ تو کھلی ہوئی آیات ہیں ان لوگوں کے سینوں میں ، جن کو علم عطا ہوا ہے اور ہماری آیات کا بس وہی لوگ انکار کر رہے ہیں ، جو اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( نہیں ) بلکہ یہ تو جن لوگوں کو علم دیا گیا ان کے سینوں میں واضح ( روشن ) آیات میں اور ہماری آیات کا انکار تو بس صرف ظالم لوگ ہی کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بلکہ یہ روشن آیتیں ہیں ‘ جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے ان کے سینوں میں محفوظ اور ہماری آیتوں سے وہی لوگ انکار کرتے ہیں جو بےانصاف ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلکہ یہ (قرآن) تو کھلی آیتیں ہیں ان لوگوں کے سینوں میں جنہیں علم دیا گیا ہے اور ہماری آیتوں کا انکار نہیں کرتے مگر وہی لوگ جو ظالم ہیں

Translated by

Noor ul Amin

بلکہ وہ تو واضح آیات ہیںجو ان کے سینوں میں محفوظ ہیں جنہیں علم دیاگیا ہے اور ہماری آیات سے بے انصاف کے سواکوئی انکارنہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ وہ روشن آیتیں ہیں ان کے سینوں میں جن کو علم دیا گیا ( ۱۲۳ ) اور ہماری آیتوں کا انکار نہیں کرتے مگر ظالم ( ف۱۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ وہ ( قرآن ہی کی ) واضح آیتیں ہیں جو ان لوگوں کے سینوں میں ( محفوظ ) ہیں جنہیں ( صحیح ) علم عطا کیا گیا ہے ، اور ظالموں کے سوا ہماری آیتوں کا کوئی انکار نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

بلکہ وہ ( قرآن ) کھلی ہوئی آیتیں ہیں جو ان لوگوں کے سینہ میں ہیں جنہیں علم دیا گیا ہے اور ہماری آیتوں کا ظالموں کے سوا اور کوئی انکار نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay, here are Signs self-evident in the hearts of those endowed with knowledge: and none but the unjust reject Our Signs.

Translated by

Muhammad Sarwar

In fact, the Quran consists of illustrious verses that exist in the hearts of those who have knowledge. No one rejects Our revelations except the unjust ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, but it is clear Ayat, (preserved) in the breasts of those who have been given knowledge. And none but the wrongdoers deny Our Ayat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! these are clear communications in the breasts of those who are granted knowledge; and none deny Our communications except the unjust.

Translated by

William Pickthall

But it is clear revelations in the hearts of those who have been given knowledge, and none deny Our revelations save wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नहीं, बल्कि वे तो उन लोगों के सीनों में विद्यमान खुली निशानियाँ हैं, जिन्हें ज्ञान प्राप्त हुआ है। हमारी आयतों का इनकार तो केवल ज़ालिम ही करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ یہ کتاب خود بہت سی واضح دلیلیں ہیں ان لوگوں کے ذہن میں جن کو علم عطا ہوا ہے اور ہماری آیتوں سے بس ضدی لوگ انکار کیے جاتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ تو روشن دلائل ہیں۔ ان لوگوں کے دلوں کے لیے جنہیں علم دیا گیا ہے اور ہماری آیات کا انکار صرف ظالم ہی کیا کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دراصل یہ روشن نشانیاں ہیں ان لوگوں کے دلوں میں جنہیں علم بخشا گیا ہے ، اور ہماری آیات کا انکار نہیں کرتے مگر وہ جو ظالم ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ یہ قرآن بذات خود بہت سے واضح دلائل کا مجموعہ ہے ان لوگوں کے سینوں میں جنہیں علم دیا گیا، اور ہماری آیتوں کا انکار بےانصاف لوگ ہی کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بلکہ یہ قرآن تو آیتیں ہیں صاف ان لوگوں کے سینوں میں جن کو ملی ہے سمجھ اور منکر نہیں ہماری باتوں سے مگر وہی جو بےانصاف ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلکہ یہ قرآن ایسی صاف اور واضح آیات کا مجموعہ ہے جو ان لوگوں کے سینوں میں محفوظ ہے جن کو علم دیا گیا ہے اور ہماری آیتوں کو ماننے سے وہی انکار کرتے ہیں جو ضدی اور ہٹ دھرم ہیں