Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 53

سورة العنكبوت

وَ یَسۡتَعۡجِلُوۡنَکَ بِالۡعَذَابِ ؕ وَ لَوۡ لَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّی لَّجَآءَہُمُ الۡعَذَابُ ؕ وَ لَیَاۡتِیَنَّہُمۡ بَغۡتَۃً وَّ ہُمۡ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۵۳﴾

And they urge you to hasten the punishment. And if not for [the decree of] a specified term, punishment would have reached them. But it will surely come to them suddenly while they perceive not.

یہ لوگ آپ سے عذاب کی جلدی کر رہے ہیں اگر میری طرف سے مقرر کیا ہوا وقت نہ ہوتا تو ابھی تک ان کے پاس عذاب آچکا ہوتا یہ یقینی بات ہے کہ اچانک ان کی بے خبری میں ان کے پاس عذاب آپہنچے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَسۡتَعۡجِلُوۡنَکَ
اور وہ جلدی مانگتے ہیں آپ سے
بِالۡعَذَابِ
عذاب
وَلَوۡلَاۤ
اور اگر نہ ہوتی
اَجَلٌ
مدت
مُّسَمًّی
مقرر
لَّجَآءَہُمُ
البتہ آ جاتا ان کے پاس
الۡعَذَابُ
عذاب
وَلَیَاۡتِیَنَّہُمۡ
اور البتہ وہ ضرور آئے گا ان کے پاس
بَغۡتَۃً
اچانک
وَّہُمۡ
اس حال میں کہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
وہ شعور نہ رکھتے ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَسۡتَعۡجِلُوۡنَکَ
اور جلد مانگتے ہیں آپ سے
بِالۡعَذَابِ
عذاب
وَلَوۡلَاۤ
اور اگر نہ ہوتی
اَجَلٌ
ایک مدت
مُّسَمًّی
مقررہ
لَّجَآءَہُمُ
ضرور آ جاتا ان پر
الۡعَذَابُ
عذاب
وَلَیَاۡتِیَنَّہُمۡ
اور یقیناًوہ ضرور آئے گا ان پر
بَغۡتَۃً
اچانک
وَّہُمۡ
حالانکہ وہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
نہیں شعور رکھتے ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

And they urge you to hasten the punishment. And if not for [the decree of] a specified term, punishment would have reached them. But it will surely come to them suddenly while they perceive not.

یہ لوگ آپ سے عذاب کی جلدی کر رہے ہیں اگر میری طرف سے مقرر کیا ہوا وقت نہ ہوتا تو ابھی تک ان کے پاس عذاب آچکا ہوتا یہ یقینی بات ہے کہ اچانک ان کی بے خبری میں ان کے پاس عذاب آپہنچے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ آپ سے جلد عذاب لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور اگر عذاب کا وقت مقرر نہ ہوتا تو وہ ان پر آچکا ہوتا اور وہ ان پر اس طرح اچانک آجائے گا کہ انہیں خبر تک نہ ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ آپ سے جلدعذاب مانگتے ہیں اوراگرایک مدت مقررہ نہ ہوتی تواُن پر عذاب ضرور آجاتا اوریقیناًوہ اُن پراچانک آئے گاحالانکہ وہ شعوربھی نہ رکھتے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they ask you to bring the punishment soon. And had there not been an appointed time, the punishment would have come to them. And it will surely come to them suddenly while they will not be aware.

اور جلدی مانگتے ہیں تجھ سے آفت، اور اگر نہ ہوتا ایک وعدہ مقررہ تو آپہنچتی ان پر آفت، اور البتہ آئے گی ان پر اچانک اور ان کو خبر نہ ہوگی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ لوگ جلدی مچا رہے ہیں عذاب کی۔ اور اگر (پہلے سے ) ایک وقت معینّ طے نہ ہوچکا ہوتا تو ضرور ان پر عذاب آچکا ہوتا اور وہ ان پر اچانک آجائے گا اور انہیں پتا بھی نہیں چلے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They ask you to hasten in bringing chastisement upon them. Had there not been an appointed term for it, the chastisement would have already visited them; in fact it will come down upon them all of a sudden (at its appointed time) while they will not be aware of it.

یہ لوگ تم سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ 93 اگر ایک وقت مقرر نہ کر دیا گیا ہوتا تو ان پر عذاب آچکا ہوتا ۔ اور یقینا ( اپنے وقت پر ) وہ آکر رہے گا اچانک ، اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہوگی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ تم سے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں ، اگر ( عذاب کا ) ایک معین وقت نہ ہوتا تو ان پر ضرور عذاب آجاتا اور وہ آئے گا ضرور ( مگر ) اتنا اچانک کہ ان کو پتہ بھی نہیں چلے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) یہ لوگ تجھ سے عذا اب کی جلدی کرتے ہیں 2 اور اگر اللہ تعالیٰ کے پاس عذاب کی ایک ٹھیری ہوئی مدت نہ ہوتی تو کب کا ان پر عذاب آچکتا اور ایک نہ ایک دن ایک ہی ایکا ان پر عذاب آجائیگا اور وہ بیخبر ہوں گیف 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ آپ سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اور اگر ایک وقت مقرر نہ (ہوچکا) ہوتا تو ان پر عذاب آچکا ہوتا اور وہ (عذاب) ان پر اچانک آپہنچے گا اور ان کو خبر بھی نہ ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ آپ سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں۔ اور اگر عذاب کا ایک وقت مقرر نہ ہوتا تو ان پر کبھی کا عذاب آچکا ہوتا۔ اور یقیناوہ عذاب ان پر ایسا اچانک آئے گا کہ ان کو (اس کی) خبر بھی نہ ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اگر ایک وقت مقرر نہ (ہو چکا) ہوتا تو اُن پر عذاب آبھی گیا ہوتا۔ اور وہ (کسی وقت میں) اُن پر ضرور ناگہاں آکر رہے گا اور اُن کو معلوم بھی نہ ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they ask thee to hasten on the torment. And had not there been a term appointed, the torment would surely have come unto them. And surely it shall come upon them of a sudden while they perceive not.

اور یہ لوگ آپ سے جلدی کررہے ہیں۔ عذاب کی ۔ اور اگر یہ میعاد متعین نہ ہوتی تو ان پر عذاب آچکا ہوتا اور (وہ عذاب) ان پر اچانک آپڑے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ لوگ تم سے عذاب کیلئے جلدی مچائے ہوئے ہیں اور اگر اس کیلئے ایک مدت مقرر نہ ہوتی تو ان پر عذاب آدھمکتا اور وہ ان کے اوپر اچانک آجائے گا اور ان کو اس کی خبر بھی نہ ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) وہ لوگ آپ سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں اور اگر ایک مدت مقرر نہ ہوتی تو البتہ ان پر عذاب آجاتا اور البتہ وہ ان پر اچانک آئے گا اور ان کو خبر بھی نہ ہوگی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ لوگ آپ سے عذاب کے لیے جلدی کر رہے ہیں اگر ایک وقت مقرر نہ ہوچکا ہوتا تو ان پر عذاب آبھی چکا ہوتا۔ اور وہ کسی وقت بھی ضرور اچانک ان پر آکر رہے گا اور ان کو معلوم بھی نہ ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ آپ سے (اے پیغمبر ! ) جلد عذاب لانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر (اس کے لئے) ایک مدت مقرر نہ ہوتی تو یقینا وہ عذاب ان پر کبھی کا آگیا ہوتا اور (وقت آنے پر) وہ یقینا ان پر ایسا اچانک آکر رہے گا کہ ان کو خبر تک نہ ہوگی

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ ( مشرکینِ مکہ ) آپ سے جلدعذاب لانے کامطالبہ کرتے ہیں ، اور اگر عذاب کاوقت مقررنہ ہوتا تو وہ ان پر آچکاہوتا اور وہ ان پر اچانک آجائے گاکہ انہیں خبرتک نہ ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم سے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ( ف۱۳۱ ) اور اگر ایک ٹھہرائی مدت نہ ہوتی ( ف۱۳۲ ) تو ضرور ان پر عذاب آجاتا ( ف۱۳۳ ) اور ضرور ان پر اچانک آئے گا جب وہ بےخبر ہوں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ لوگ آپ سے عذاب میں جلدی چاہتے ہیں ، اور اگر ( عذاب کا ) وقت مقرر نہ ہوتا تو ان پر عذاب آچکا ہوتا ، اور وہ ( عذاب یا وقتِ عذاب ) ضرور انہیں اچانک آپہنچے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ لوگ آپ سے جلدی عذاب لانے کا مطالبہ کرتے ہیں حالانکہ اگر ( اس کیلئے ) ایک وقتِ مقرر نہ ہوتا تو ان پر ( کبھی کا ) عذاب آچکا ہوتا ۔ اور وہ اس طرح ان پر اچانک آپڑے گا کہ انہیں خبر بھی نہ ہوگی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They ask thee to hasten on the Punishment (for them): had it not been for a term (of respite) appointed, the Punishment would certainly have come to them: and it will certainly reach them,- of a sudden, while they perceive not!

Translated by

Muhammad Sarwar

They demand you to bring upon them torment immediately. Had not the time been fixed, the torment would certainly have approached them. It would have come to them suddenly and they would not have even realized how it came.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they ask you to hasten on the torment, and had it not been for a term appointed, the torment would certainly have come to them. And surely, it will come upon them suddenly while they perceive not!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they ask you to hasten on the chastisement; and had not a term been appointed, the chastisement would certainly have come to them; and most certainly it will come to them all of a sudden while they will not perceive.

Translated by

William Pickthall

They bid thee hasten on the doom (of Allah). And if a term had not been appointed, the doom would assuredly have come unto them (ere now). And verily it will come upon them suddenly when they perceive not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे तुम से यातना के लिए जल्दी मचा रहे हैं। यदि इसका एक नियत समय न होता तो उन पर अवश्य ही यातना आ जाती। वह तो अचानक उन पर आकर रहेगी कि उन्हें ख़बर भी न होगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ آپ سے عذاب کا تقاضا کرتے ہیں اور اگر (علم الہیٰ میں عذاب آنے کی) معیاد معین نہ ہوتی تو ان پر عذاب آ چکا ہوتا اور عذاب ان پر دفعتہً آپہنچے گا اور ان کو خبر بھی نہ ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ آپ سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر ایک وقت مقرر نہ کردیا گیا ہوتا تو ان پر عذاب آچکا ہوتا۔ اور یقیناً عذاب اپنے وقت پر اچانک آئے گا۔ جس کی انہیں خبر بھی نہ ہوگی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ تم سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ایک وقت مقرر نہ کردیا گیا ہوتا تو ان پر عذاب آچکا ہوتا۔ اور یقینا (اپنے وقت پر ) وہ آکر رہے گا ۔ اچا نک ، اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہوگی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ آپ سے عذاب کا تقاضا کرتے ہیں اور اگر مقررہ اجل نہ ہوتی تو ضرور ان کے پاس عذاب آجاتا، اور البتہ ان پر اچانک عذاب آپہنچے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جلدی مانگتے ہیں تجھ سے آفت اور اگر نہ ہوتا ایک وعدہ مقرر) ٹھہرا ہوا (تو آپہنچتی ان پر آفت اور البتہ آئے گی ان پر اچانک اور ان کو خبر نہ ہوگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ لوگ آپ سے عذاب کی جلدی کرتے ہیں اور اگر عذاب کا ایک وقت مقرر نہ ہوتا تو ان پر کبھی کا عذاب آچکا ہوتا اور یقینا وہ عذاب ان پر اچانک آجائے گا اور ان کو اس کے آنے کی خبر بھی نہ ہوگی