Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 58

سورة العنكبوت

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّہُمۡ مِّنَ الۡجَنَّۃِ غُرَفًا تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ نِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِیۡنَ ﴿٭ۖ۵۸﴾

And those who have believed and done righteous deeds - We will surely assign to them of Paradise [elevated] chambers beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. Excellent is the reward of the [righteous] workers

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے انہیں ہم یقیناً جنت کے ان بالا خانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے چشمے بہہ رہے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے نیک کام کرنے والوں کا کیا ہی اچھا اجر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
لَنُبَوِّئَنَّہُمۡ
البتہ ہم ضرور ٹھکانہ دیں گے انہیں
مِّنَ الۡجَنَّۃِ
جنت کے
غُرَفًا
بالا خانے
تَجۡرِیۡ
بہتی ہوں گی
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
نِعۡمَ
کتنا اچھا ہے
اَجۡرُ
اجر
الۡعٰمِلِیۡنَ
عمل کرنے والوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے کیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
لَنُبَوِّئَنَّہُمۡ
ہم ضرور جگہ دیں گے ان کو
مِّنَ الۡجَنَّۃِ
جنت میں
غُرَفًا
اونچے گھروں میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہوں گی
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہوں گے
فِیۡہَا
اس میں
نِعۡمَ
اچھا ہے
اَجۡرُ
اجر
الۡعٰمِلِیۡنَ
عمل کرنے والوں کا
Translated by

Juna Garhi

And those who have believed and done righteous deeds - We will surely assign to them of Paradise [elevated] chambers beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. Excellent is the reward of the [righteous] workers

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے انہیں ہم یقیناً جنت کے ان بالا خانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے چشمے بہہ رہے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے نیک کام کرنے والوں کا کیا ہی اچھا اجر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے ہم انھیں جنت کے بالا خانوں میں جگہ دینگے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ عمل کرنے والوں کے لئے کیا ہی اچھا اجر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ورجولوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کیں،اُنہیں ہم ضرور جنت کے اونچے گھروں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی،اُن میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔ کیاہی اچھا اجرہے عمل کرنے والوں کا!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who believe and do righteous deeds, We shall accommodate them in mansions of the Paradise beneath which rivers flow, where they will live forever. Excellent is the reward of the workers,

اور جو لوگ یقین لائے اور کئے بھلے کام ان کو ہم جگہ دیں گے بہشت میں جھروکے نیچے بہتی ہیں ان کے نہریں سدا رہیں ان میں، خوب ثواب ملا کام والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے اعمال کیے ہم انہیں ضرور جگہ دیں گے جنت کے بالا خانوں میں جس کے نیچے ندیاں بہتی ہوں گی اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ کیا ہی اچھا اجر ہوگا عمل کرنے والوں کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We shall house those who believed and acted righteously in the lofty mansions of Paradise beneath which rivers flow. There they shall remain for ever. How excellent a reward it is for those who acted (in obedience to Allah),

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کو ہم جنت کی بلند و بالا عمارتوں میں رکھیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ، کیا ہی عمدہ اجر ہے عمل کرنے والوں کےلیے ۔ ۔ ۔ ۔ 96

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ان کو ہم ضرور جنت کے ایسے بالاخانوں میں آباد کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ بہترین اجر ہے ان عمل کرنے والوں کا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اپنے اعمال کا جواب دینا) اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کو ہم بہشت کے بالاخانوں ماڑیوں میں جگہ دیں گے ان کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہوں گی ہمیشہ ان میں رہیں گے (نیک) عمل کرنیوالوں کا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ہم پرور ان کو جنت کے بالاخانوں میں جگہ دیں گے جن کے تابع نہریں چلتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے (نیک) کام کرنے والوں کیا کیا خوب بدلہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے ہم یقینا ایسے لوگوں کو جنت کے ایسے بالا خانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ ان (نیک) کام کرنے والوں کا یہ بہترین صلہ ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کو ہم بہشت کے اُونچے اُونچے محلوں میں جگہ دیں گے۔ جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ (نیک) عمل کرنے والوں کا (یہ) خوب بدلہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who believe and work righteous works--them We shall surely settle in lofty dwellins of the; they shall be of the Garden whereunder the rivers flow; they shall be abiders therein. Excellent is the hire of the Workers.

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کئے ۔ ہم ان کو جنت میں جگہ دیں گے بالا خانوں پر جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے کیا اچھا اجر ہے نیک کام کرنے والوں کا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ، ہم ان کو جنت کے بالا خانوں میں متمکن کریں گے ۔ اس کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے ۔ کیا ہی خوب صلہ ہے کارگذاروں کا!

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ہم البتہ ضرور ضرور ان لوگوں کو جنت میں ایسے بالاخانوں میں ٹھکانا دیں گے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی ( وہ ) ہمیشہ اس میں رہیں گے عمل کرنے والوں کا کیا ہی خوب بدلہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو ہم بہشت کے اونچے اونچے محلوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے ‘ نیک عمل کرنے والوں کا یہ خوب بدلہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے تو ہم ان کو جنت کی ایسی عالی شان عمارتوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی (عظیم الشان) نہریں جہاں ان (خوش نصیبوں) کو ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا کیا ہی عمدہ (اور خوب) بدلہ ہے ان عمل کرنے والوں کا

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرینگے ہم انہیں جنت کے بالا خانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، ا س میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، عمل کرنے والوں کے لئے کیا ہی اچھااجر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ضرور ہم انھیں جنت کے بالا خانوں پر جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ہمیشہ ان میں رہیں گے ، کیا ہی اچھا اجر کام والوں کا ( ف۱۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ہم انہیں ضرور جنت کے بالائی محلّات میں جگہ دیں گے جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ، یہ عملِ ( صالح ) کرنے والوں کا کیا ہی اچھا اجر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ہم ان کو جنت کے بالا خانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ( اور ) وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے کیا اچھا اجر ہے ( نیک ) عمل کرنے والوں کا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those who believe and work deeds of righteousness - to them shall We give a Home in Heaven,- lofty mansions beneath which flow rivers,- to dwell therein for aye;- an excellent reward for those who do (good)!-

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall give mansions in Paradise wherein streams flow to the righteously striving believers and therein they will live forever. How blessed is the reward of the hard working people

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who believe and do righteous good deeds, to them We shall surely give lofty dwellings in Paradise, beneath which rivers flow, to live therein forever. Excellent is the reward for the workers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who believe and do good, We will certainly give them abode in the high places in gardens beneath which rivers flow, abiding therein; how good the reward of the workers:

Translated by

William Pickthall

Those who believe and do good works, them verily We shall house in lofty dwellings of the Garden underneath which rivers flow. There they will dwell secure. How sweet the guerdon of the toilers,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए उन्हें हम जन्नत की ऊपरी मंज़िल के कक्षों में जगह देंगे, जिन के नीचे नहरें बह रही होंगी। वे उस में सदैव रहेंगे। क्या ही अच्छा प्रतिदान है कर्म करने वालों का!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کیے ہم ان کو جنت کے بالا خانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں چلتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے کام کرنے والوں کا کیا اچھا اجر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ہم انہیں جنت کے بلندو بالا محلاّت میں رکھیں گے۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، وہاں ہمیشہ رہیں گے۔ عمل کرنے والوں کے لیے یہ بہتر اجر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کو ہم جنت کی بلند وبالا عمارتوں میں رکھیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ، کیا ہی عمدہ اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ہم انہیں ضرور ضرور جنت کے بالاخانوں میں ٹھکانہ دیں گے ان کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، اچھا اجر ہے عمل کرنے والوں کا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ یقین لائے اور کیے بھلے کام ان کو ہم جگہ دیں گے بہشت میں جھروکے نیچے بہتی ہیں ان کے نہریں سدا رہیں ان میں خوب ثواب ملا کام والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ہم ان کو یقینا جنت کے ایسے بالا خانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ان بالا خانوں میں ہمیشہ رہیں گے کیا خوب صلہ ہے کام کرنے والوں کا