Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 61

سورة العنكبوت

وَ لَئِنۡ سَاَلۡتَہُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ سَخَّرَ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ لَیَقُوۡلُنَّ اللّٰہُ ۚ فَاَنّٰی یُؤۡفَکُوۡنَ ﴿۶۱﴾

If you asked them, "Who created the heavens and earth and subjected the sun and the moon?" they would surely say, " Allah ." Then how are they deluded?

اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ زمین و آسمان کا خالق اور سورج چاند کو کام میں لگانے والا کون ہے؟ تو ان کا جواب یہی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ پھر کدھر الٹے جا رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
سَاَلۡتَہُمۡ
پوچھیں آپ ان سے
مَّنۡ
کس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَسَخَّرَ
اور ا س نے مسخر کیا
الشَّمۡسَ
سورج
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
لَیَقُوۡلُنَّ
البتہ وہ ضرور کہیں گے
اللّٰہُ
اللہ نے
فَاَنّٰی
تو کہاں سے
یُؤۡفَکُوۡنَ
وہ پھیرے جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور یقیناًاگر
سَاَلۡتَہُمۡ
آپ پوچھیں ان لوگوں سے
مَّنۡ
کس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَسَخَّرَ
اور مسخرکیا
الشَّمۡسَ
سورج کو
وَالۡقَمَرَ
اور چاندکو
لَیَقُوۡلُنَّ
تویقیناًوہ ضرور کہیں گے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
فَاَنّٰی
پھرکہاں سے
یُؤۡفَکُوۡنَ
وہ بہکائے جا رہے ہیں
Translated by

Juna Garhi

If you asked them, "Who created the heavens and earth and subjected the sun and the moon?" they would surely say, " Allah ." Then how are they deluded?

اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ زمین و آسمان کا خالق اور سورج چاند کو کام میں لگانے والا کون ہے؟ تو ان کا جواب یہی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ پھر کدھر الٹے جا رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا اور سورج اور چاند کو کس نے مسخر کر رکھا ہے تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے۔ پھر یہ کہاں سے دھوکہ کھا جاتے ہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یقیناًاگرآپ اُن لوگوں سے پوچھیں کہ آسمانوں اورزمین کوکس نے پیدا کیا؟ اورسورج اور چاند کو کس نے مسخر کیا؟تو یقیناًوہ ضرورکہیں گے کہ اﷲ تعالیٰ نے۔پھروہ کہاں بہکائے جا رہے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you ask them as to who has created the heavens and the earth and has subjugated the sun and the moon, they will certainly say, |"Allah|". How then are they driven aback?

اور اگر تو لوگوں سے پوچھے کہ کس نے بنایا ہے آسمان اور زمین کو اور کام میں لگایا سورج اور چاند کو تو کہیں اللہ نے، پھر کہاں سے الٹ جاتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو اور کس نے مسخر کیا ہے سورج اور چاند کو ؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے تو پھر یہ لوگ کہاں سے لوٹا دیے جاتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you were to ask them: “Who created the heavens and the earth and Who has kept the sun and the moon in subjection?” they will certainly say: “Allah.” How come, then, they are being deluded from the Truth?

اگر 100 تم ان لوگوں سے پوچھوں کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے اور چاند اور سورج کو کس نے مسخر کر رکھا ہے تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے ، پھر یہ کدھر سے دھوکا کھا رہے ہیں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ : کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، اور سورج اور چاند کو کام پر لگایا؟ تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : اللہ ! پھر آخر یہ لوگ کہاں سے اوندھے چل پڑتے ہیں؟ ( ٣٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر اگر تو ان کافروں سے پوچھے کس نے آسمان اور زمین پیدا کئے اور سورج اور چاند کو کام میں لگایا تو ضرور یہی کہیں گے اللہ نے۔ پھر کہاں بہکے جا رہے ہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا فرمایا اور سورج اور چاند کو کس نے کام میں لگا رکھا ہے تو یہی کہیں گے کہ وہ اللہ ہے تو پھر یہ کہاں الٹے جا رہے ہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور البتہ اگر آپ ان کافروں سے یہ پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا اور کس نے سورج اور چاند کو مسخر کیا تو وہ یقینا یہی کہیں گے کہ اللہ نے۔ (آپ پوچھئے) پھر یہ لوگ کہاں الٹے چلے جا رہے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا۔ اور سورج اور چاند کو کس نے (تمہارے) زیر فرمان کیا تو کہہ دیں گے خدا نے۔ تو پھر یہ کہاں اُلٹے جا رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And wert thou to ask them.: who hath created the heavens and the earth and subjected the sun and the moon they would surely say: Allah. How then are they deviating?

اور اگر آپ ان سے دریافت کرے کہ وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور سورج و چاند کو کام میں لگا دیا تو وہ یہی کہیں گے کہ اللہ نے تو پھر یہ ادھر الٹے چلے جارہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو اور کس نے مسخر کیا ہے سورج اور چاند کو؟ تو وہ جواب دیں گے کہ اللہ نے! تو وہ کہاں اوندھے ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے مخاطب ) البتہ اگر تو ان لوگوں سے پوچھے کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا اور ( کس نے ) سورج اور چاند کو کام میں لگایا ( مسخر کیا ) ہے تو البتہ وہ ضرور کہیں گے اللہ ( تعالیٰ نے ) پس یہ لوگ کس طرف سے دھوکا دیے جارہے ہیں؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ؟ سورج اور چاند کو کس نے تمہارے زیر فرمان کیا ؟ تو ضرور کہیں گے ” اللہ نے “ تو پھر یہ کہاں الٹے جا رہے ہیں ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین (کی اس کائنات) کو ؟ اور (تمہارے) کام میں لگا دیا سورج اور چاند (عظیم الشان کروں) کو ؟ تو (اس کے جواب میں) یہ سب کے سب ضرور بالضرور یہی کہیں گے کہ اللہ ہی نے پھر کہاں اوندھے کئے جاتے ہیں یہ لوگ ؟

Translated by

Noor ul Amin

اگرآپ ا ن سے پوچھیں کہ زمین وآسمان کو کس نے پیدا کیا اور سورج اور چاندکوکس نے اپنے حکم کاتابع بنا رکھا ہے تو ضرورکہیں گے کہ اللہ نے پھریہ کہاں سے دھوکاکھاجاتے ہیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تم ان سے پوچھو ( ف۱٤۵ ) کس نے بنائے آسمان اور زمین اور کام میں لگائے سورج اور چاند تو ضرور کہیں گے اللہ نے ، تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ( ف۱٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ اِن ( کفّار ) سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا اور سورج اور چاند کو کس نے تابع فرمان بنا دیا ، تو وہ ضرور کہہ دیں گے: اﷲ نے ، پھر وہ کدھر الٹے جا رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر آپ ان ( مشرکوں ) سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ اور سورج اور چاند کو کس نے مسخر کیا ہے؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے ۔ تو پھر وہ کدھر جا رہے ہیں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If indeed thou ask them who has created the heavens and the earth and subjected the sun and the moon (to his Law), they will certainly reply, "Allah". How are they then deluded away (from the truth)?

Translated by

Muhammad Sarwar

If you ask them, "Who has created the heavens and the earth and has subdued the sun and moon?" They will say, "God has done it." So why are they wandering about!?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you were to ask them: "Who has created the heavens and the earth and subjected the sun and the moon" They will surely reply: "Allah." How then are they deviating

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you ask them, Who created the heavens and the earth and made the sun and the moon subservient, they will certainly say, Allah. Whence are they then turned away?

Translated by

William Pickthall

And if thou wert to ask them: Who created the heavens and the earth, and constrained the sun and the moon (to their appointed work)? they would say: Allah. How then are they turned away?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि तुम उन से पूछो कि "किसने आकाशों और धरती को पैदा किया और सूर्य और चन्द्रमा को काम में लगाया?" तो वे बोल पड़ेंगे, "अल्लाह ने!" फिर वे किधर उलटे फिरे जाते हैं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ وہ کون ہیں جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور جس نے سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے تو وہ لوگ یہی کہیں گے کہ وہ اللہ ہے پھر کدھر الٹے چلے جا رہے ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر آپ ان لوگوں سے پوچھیں کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا اور چاند اور سورج کو کس نے مسخر کیا ؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے پھر یہ کہاں سے دھوکا کھا رہے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم ان لوگوں سے پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے اور چاند اور سورج کو کس نے مسخر کر رکھا ہے تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے پھر یہ کدھر سے دھوکا کھا رہے ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر آپ ان سے سوال کریں کہ آسمانوں کو اور زمین کو کس نے پیدا کیا اور چاند اور سورج کو کس نے مسخر کیا تو ضرور جواب دیں گے کہ اللہ نے، سو وہ پھر کہاں الٹے جا رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تو لوگوں سے پوچھے کہ کس نے بنایا ہے آسمان اور زمین کو اور کام میں لگایا سورج اور چاند کو تو کہیں اللہ نے پھر کہاں سے الٹ جاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر اگر آپ ان کافروں سے دریافت کریں کہ وہ کون ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا ہے اور جس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے تو وہ لوگ یہی جواب دیں گے کہ وہ اللہ ہے پھر یہ لوگ کہاں الٹے پھرے جا رہے ہیں