Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 64

سورة العنكبوت

وَ مَا ہٰذِہِ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا لَہۡوٌ وَّ لَعِبٌ ؕ وَ اِنَّ الدَّارَ الۡاٰخِرَۃَ لَہِیَ الۡحَیَوَانُ ۘ لَوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۶۴﴾

And this worldly life is not but diversion and amusement. And indeed, the home of the Hereafter - that is the [eternal] life, if only they knew.

اور دنیا کی یہ زندگانی تو محض کھیل تماشا ہے البتہ آخرت کے گھر کی زندگی ہی حقیقی زندگی ہے کاش! یہ جانتے ہوتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
ہٰذِہِ
یہ
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَاۤ
دنیا کی
اِلَّا
مگر
لَہۡوٌ
شغل
وَّلَعِبٌ
اور کھیل
وَاِنَّ
اور بےشک
الدَّارَ
گھر
الۡاٰخِرَۃَ
آخرت کا
لَہِیَ
البتہ وہی
الۡحَیَوَانُ
زندگی ہے
لَوۡ
کاش
کَانُوۡا
ہوتے وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اورنہیں
ہٰذِہِ
یہ
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَاۤ
دنیاکی
اِلَّا
مگر
لَہۡوٌ
دل لگی
وَّلَعِبٌ
اور کھیل
وَاِنَّ
اور یقیناً
الدَّارَ
گھر
الۡاٰخِرَۃَ
آخرت کا
لَہِیَ
یقیناًوہی
الۡحَیَوَانُ
اصلی زندگی ہے
لَوۡ
کاش
کَانُوۡا
وہ ہوتے
یَعۡلَمُوۡنَ
جانتے
Translated by

Juna Garhi

And this worldly life is not but diversion and amusement. And indeed, the home of the Hereafter - that is the [eternal] life, if only they knew.

اور دنیا کی یہ زندگانی تو محض کھیل تماشا ہے البتہ آخرت کے گھر کی زندگی ہی حقیقی زندگی ہے کاش! یہ جانتے ہوتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ دنیا کی زندگی ایک کھیل تماشے کے سوا کچھ نہیں ۔ اصل زندگی تو آخرت کا گھر ہے۔ کاش ! وہ لوگ یہ بات جانتے ہوتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یہ دنیاکی زندگی کچھ نہیں ہے مگرایک دل لگی اور کھیل ہے اوریقیناًآخرت کاگھرہی یقیناًاصلی زندگی ہے،کاش وہ جانتے ہوتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And this worldly life is nothing but an amusement and play, and the Last Abode is the real life indeed. Only if they know!

اور یہ دنیا کا جینا تو بس جی بہلانا اور کھیلنا ہے اور پچھلا گھر جو ہے سو وہی ہے زندہ رہنا اگر ان کو سمجھ ہوتی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ دنیا کی زندگی تو کھیل اور تماشے کے سوا کچھ نہیں اور آخرت کا گھر ہی یقیناً اصل زندگی ہے۔ کاش کہ انہیں معلوم ہوتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The present life is nothing but sport and amusement. The true life is in the Abode of the Hereafter; if only they knew.

اور یہ دنیا کی زندگی کچھ نہیں ہے مگر ایک کھیل اور دل کا بہلاوا ۔ 102 اصل زندگی کا گھر تو دار آخرت ہے ، کاش یہ لوگ جانتے ۔ 103

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ دنیوی زندگی کھیل کود کے سوا کچھ بھی نہیں ( ٣٥ ) اور حقیقت یہ ہے کہ دار آخرت ہی اصل زندگی ہے ، اگر یہ لوگ جانتے ہوتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ دنیا کی زندگی کیا ہے کچھ نہیں مگر بہلاوا اور کھیل کود اور اگر سچ پوچھو تو آخرت کا ہی گھر زندگی ہے 9 کاش یہ لوگ اس بات کو جانتے ہوتے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ دنیا کی زندگی کیا ہے یہ تو صرف کھیل اور تماشا ہے۔ اور بیشک اصل زندگی (کا مقام) تو آخرت کا گھر ہے۔ کاش یہ لوگ جانتے ہوتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ دنیا کی زندگی سوائے کھیل کود کے کچھ بھی نہیں ہے۔ اور بیشک آخرت کا گھر ہی (اصل ) زندگی ہے۔ کاش وہ جانتے ہوتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشہ ہے اور (ہمیشہ کی) زندگی (کا مقام) تو آخرت کا گھر ہے۔ کاش یہ (لوگ) سمجھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And this life of the world is but: sport and play. Verily the home of the Hereafter--that is life indeed, if they but knew!

اور یہ دنیوی زندگی بجز کھیل تماشہ کے کچھ ہے ہی نہیں ۔ اور عالم اخرت ہی اصل زندگی ہے ۔ کاش انہیں (اس کا) علم ہوتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ دنیا کی زندگی تو بس لہو ولعب ہے اور دارِ آخرت ہی ہے جو اصل زندگی کی جگہ ہے ، اگر وہ اس کو جانتے!

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ دنیا کی زندگی تو بس ایک کھیل کود ہے اور بے شک آخرت کا گھر البتہ وہ اصل زندگی ( کا گھر ) ہے ، کاش کہ یہ لوگ جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشہ ہے اور ہمیشہ کی زندگی کا مقام تو آخرت کا گھر ہے ‘ کاش یہ لوگ سمجھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس دنیا کی زندگی کی حقیقت تو ایک تماشا اور کھیل کے سوا کچھ نہیں اور یہ ایک قطعی حقیقت ہے کہ آخرت کا جو گھر ہے وہی حقیقی زندگی ہے کاش کہ یہ لوگ جان لیتے

Translated by

Noor ul Amin

یہ دنیاکی زندگی کھیل تماشے کے سواکچھ نہیں اصل ہمیشہ باقی رہنے والی زندگی آخرت کا گھر ہے ، کاش!وہ لوگ بھی یہ بات جانتے ہوتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ دنیا کی زندگی تو نہیں مگر کھیل کود ( ف۱٤۹ ) اور بیشک آخرت کا گھر ضرور وہی سچی زندگی ہے ( ف۱۵۰ ) کیا اچھا تھا اگر جانتے ( ف۱۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے لوگو! ) یہ دنیا کی زندگی کھیل اور تماشے کے سوا کچھ نہیں ہے ، اور حقیقت میں آخرت کا گھر ہی ( صحیح ) زندگی ہے ۔ کاش! وہ لوگ ( یہ راز ) جانتے ہوتے

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ دنیاوی زندگی تو محض کھیل تماشہ ہے اور حقیقی زندگی تو آخرت والی ہے ۔ کاش لوگوں کو اس ( حقیقت ) کا علم ہوتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What is the life of this world but amusement and play? but verily the Home in the Hereafter,- that is life indeed, if they but knew.

Translated by

Muhammad Sarwar

The worldly life is not more than a childish game. It is the life hereafter which will be the real life, if only they knew it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And this life of the world is only an amusement and a play! Verily, the home of the Hereafter -- that is the life indeed, if they but knew.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And this life of the world is nothing but a sport and a play; and as for the next abode, that most surely is the life-- did they but know!

Translated by

William Pickthall

This life of the world is but a pastime and a game. Lo! the home of the Hereafter - that is Life, if they but knew.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह सांसारिक जीवन तो केवल दिल का बहलावा और खेल है। निस्संदेह पश्चात्वर्ती घर (का जीवन) ही वास्तविक जीवन है। क्या ही अच्छा होता कि वे जानते!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ دنیوی زندگی (فی نفسہ) بجز لہو و لعب کے اور کچھ بھی نہیں اور اصل ذندگی عالم آخرت ہے اگر ان کو اس کا علم ہوتا تو ایسا نہ کرتے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یہ دنیا کی زندگی کھیل اور دل کے بہلاوے کے علاوہ کچھ نہیں ہے اصل گھر تو آخرت کا گھر ہے۔ کاش یہ لوگ جان جائیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ دنیا کی زندگی کچھ نہیں ہے مگر ایک کھیل اور دل کا بہلاوا ۔ اصل زندگی کا گھر تو دار آخرت ہے ، کاش یہ لوگ جانتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ دنیا والی زندگی نہیں ہے مگر لہو و لعب، اور بلاشبہ آخرت والا گھر ہی زندگی ہے، کاش لوگ جانتے ہوتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ دنیا کا جینا تو بس جی بہلانا اور کھیلنا ہے اور پچھلا گھر جو ہے سو وہی ہے زندہ رہنا اگر ان کو سمجھ ہوتی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ دنیا کی زندگی تو محض جی کا بہلانا اور ایک کھیل ہے اور بیشک حقیقی زندگی تو عالم آخرت ہی کی زندگی ہے کاش یہ لوگ اتنی بات سمجھتے