Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 66

سورة العنكبوت

لِیَکۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَیۡنٰہُمۡ ۚ ۙ وَ لِیَتَمَتَّعُوۡا ٝ فَسَوۡفَ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۶۶﴾

So that they will deny what We have granted them, and they will enjoy themselves. But they are going to know.

تاکہ ہماری دی ہوئی نعمتوں سے مکرتے رہیں اور برتتے رہیں ابھی ابھی پتہ چل جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِیَکۡفُرُوۡا
تاکہ وہ ناشکری کریں
بِمَاۤ
اس کی جو
اٰتَیۡنٰہُمۡ
دیا ہم نے انہیں
وَلِیَتَمَتَّعُوۡا
اور تاکہ وہ فائدہ اٹھائیں
فَسَوۡفَ
پس عنقریب
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جان لیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِیَکۡفُرُوۡا
تاکہ وہ ناشکری کریں
بِمَاۤ
ساتھ اس کے جو
اٰتَیۡنٰہُمۡ
دیاہم نے انہیں
وَلِیَتَمَتَّعُوۡا
اور تاکہ وہ فائدہ اُٹھالیں
فَسَوۡفَ
سو جلدہی
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جان لیں گے
Translated by

Juna Garhi

So that they will deny what We have granted them, and they will enjoy themselves. But they are going to know.

تاکہ ہماری دی ہوئی نعمتوں سے مکرتے رہیں اور برتتے رہیں ابھی ابھی پتہ چل جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ ہم نے جو کچھ انھیں دے رکھا ہے اس کی ناشکری کریں اور مزے اڑاتے رہیں۔ جلد ہی انھیں (اس کا انجام) معلوم ہوجائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ ہم نے جو انہیں دیاہے اُس کی وہ ناشکری کریں اورتاکہ فائدہ اٹھا لیں، سوجلدہی وہ جان لیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that they be ungrateful for what We gave to them, and so that they may have enjoyment. So, they will soon come to know (the ill-fate of their attitude).

تاکہ مکرتے رہیں ہمارے دیئے ہوئے سے اور مزے اڑاتے رہیں، سو عنقریب جان لیں گے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ نا شکری کریں ان (نعمتوں) کی جو ہم نے انہیں عطا کر رکھی ہیں اور تاکہ مزلے اڑا لیں تو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

that they may be ungrateful for the rescue that We granted them, and that they may revel in the pleasures (of the present life). Soon they shall come to know.

تا کہ اللہ کی دی ہوئی نجات پر اس کا کفر ان نعمت کریں اور ﴿حیات دنیا کے﴾ مزے لوٹیں ۔ 104 اچھا ، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کرلیں یہ لوگ ناشکری اس نعمت کی جو ہم نے ان کو دی ہے ، اور اڑالیں کچھ مزے ۔ پھر وہ وقت دور نہیں جب انہیں سب پتہ چل جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے جو ان کو دریا سے نجات دی اس کی ناشکری کریں اور دنیا کے چند روزہ مزے اڑائیں خیر آگے چل کر اس ناشکری کا انجام ان کو معلوم ہوجائیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم نے جو نعمت ان کو بخشی اس کی ناقدری کرتے ہیں اور (کچھ روز) فائدہ اٹھالیں سو بہت جلد ان کو معلوم ہوجائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ جو احسان ہم نے ان پر کیا ہے اس کی ناشکری کریں اور مزے اڑاتے رہیں۔ پس بہت جلد ان کو سب کچھ معلوم ہوجائے گا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ جو ہم نے اُن کو بخشا ہے اُس کی ناشکری کریں اور فائدہ اٹھائیں (سو خیر) عنقریب اُن کو معلوم ہوجائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So that they become ingrate for that which We have vouchsafed unto them, and that they enjoy themselves; but presently they shall know.

یعنی جو (نعمت) ہم نے انہیں دی ہے اس کی ناشکری کرنے لگتے ہیں یہ لوگ چندے اور حظ اٹھا لیں پھر تو انہیں عنقریب معلوم ہی ہوا جاتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہ ہم نے جو نعمت بخشی ، اس کی ناشکری کریں اور چند دن اور بہرہ مند ہولیں ، پس وہ عنقریب جانیں گے!

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ جو ہم نے انہیں ( نجات یا نعمت ) عطا فرمائی اس کا کفر ( ناشکری ) کریں اور تاکہ مزے اُڑاتے رہیں پس عنقریب وہ لوگ جان لیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تاکہ جو ہم نے ان کو بخشا ہے اس کی ناشکری کریں اور فائدہ اٹھائیں۔ تو خیر عنقریب ان کو معلوم ہوجائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ (اس طرح) یہ لوگ ناشکری کریں ہماری ان نعمتوں کی جن سے ہم نے ان کو نوازا ہوتا ہے اور تاکہ کچھ اور مزے اڑا سکیں یہ لوگ (دنیائے دوں کے) سو عنقریب ان کو خود ہی معلوم ہوجائے گا

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ ہم نےجو انہیں نعمتیں دیں ہیں ان کی ناشکری کریں اور کچھ اور دن مزے اڑالیں ، جلد ہی انہیں معلوم ہوجائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہ ناشکری کریں ہماری دی ہوئی نعمت کی ( ف۱۵٦ ) اور برتیں ۔ ( ف۱۵۷ ) تو اب جانا چاہتے ہیں ، ( ف۱۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ اس ( نعمتِ نجات ) کی ناشکری کریں جو ہم نے انہیں عطا کی اور ( کفر کی زندگی کے حرام ) فائدے اٹھاتے رہیں ۔ پس وہ عنقریب ( اپنا انجام ) جان لیں گے

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ جو نعمت ہم نے انہیں عطا کی ہے وہ اس کا کفران کریں اور تاکہ وہ لطف اٹھا لیں سو انہیں ( اس کا انجام ) عنقریب معلوم ہو جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Disdaining ungratefully Our gifts, and giving themselves up to (worldly) enjoyment! But soon will they know.

Translated by

Muhammad Sarwar

Let them be ungrateful to what We have granted them. Let them enjoy themselves, but they will soon know (the consequences of their deeds).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So that they become ingrate for that which We have given them, and that they take their enjoyment, but they will come to know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Thus they become ungrateful for what We have given them, so that they may enjoy; but they shall soon know.

Translated by

William Pickthall

That they may disbelieve in that which We have given them, and that they may take their ease. But they will come to know.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि जो कुछ हम ने उन्हें दिया है उस के प्रति वे इस तरह कृतघ्नता दिखाएँ, और ताकि इस तरह से मज़े उड़ा ले। अच्छा तो वे शीघ्र ही जान लेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس کا حاصل یہ ہے کہ ہم نے جو نعمت ان کو دی ہے اس کی ناقدری کرتے ہیں اور یہ لوگ چندے اور حظ حاصل کرلیں پھر قریب ہی ان سب کو خبر ہوجاتی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ اللہ کی دی ہوئی نجات پر اس کی ناشکری کریں اور مزے لوٹیں۔ عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تاکہ اللہ کی دی ہوئی نجات پر ان کا کفران نعمت کریں اور حیات دنیا کے مزے لوٹیں۔ اچھا عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ ان چیزوں کی ناشکری کریں جو ہم نے انہیں دی ہیں اور تاکہ مزے اڑالیں، سو وہ عنقریب جان لیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ مکرتے رہیں ہمارے دئیے ہوئے سے اور مزے اڑاتے رہیں سو عنقریب جان لیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تا کہ جو احسان ہم نے ان پر کیا ہے اس کی نا شکری کریں تا کہ چند دن اور فائدہ اٹھا لیں سو ان لوگوں کو عنقریب سب معلوم ہوجائے گا