Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 67

سورة العنكبوت

اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اَنَّا جَعَلۡنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّ یُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنۡ حَوۡلِہِمۡ ؕ اَفَبِالۡبَاطِلِ یُؤۡمِنُوۡنَ وَ بِنِعۡمَۃِ اللّٰہِ یَکۡفُرُوۡنَ ﴿۶۷﴾

Have they not seen that We made [Makkah] a safe sanctuary, while people are being taken away all around them? Then in falsehood do they believe, and in the favor of Allah they disbelieve?

کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے حرم کو با امن بنا دیا ہے حالانکہ ان کے ارد گرد سے لوگ اچک لئے جاتے ہیں کیا یہ باطل پر تو یقین رکھتے ہیں اور اللہ تعالٰی کی نعمتوں پر ناشکری کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اَنَّا
بےشک ہم
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
حَرَمًا
حرم کو
اٰمِنًا
امن والا
وَّیُتَخَطَّفُ
اور اچک لیے جاتے ہیں
النَّاسُ
لوگ
مِنۡ حَوۡلِہِمۡ
ان کے اردگرد سے
اَفَبِالۡبَاطِلِ
کیا پھر باطل پر
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
وَبِنِعۡمَۃِ
اور نعمت کا
اللّٰہِ
اللہ کی
یَکۡفُرُوۡنَ
وہ انکار کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیانہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اَنَّا
یقیناًہم
جَعَلۡنَا
بنایاہم نے
حَرَمًا
حرم کو
اٰمِنًا
پر امن
وَّیُتَخَطَّفُ
حالانکہ اچک لیے جاتے ہیں
النَّاسُ
لوگ
مِنۡ حَوۡلِہِمۡ
اس کے ارد گرد سے
اَفَبِالۡبَاطِلِ
تو کیا باطل پر
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
وَبِنِعۡمَۃِ
اور ساتھ نعمت کے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
یَکۡفُرُوۡنَ
وہ ناشکری کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Have they not seen that We made [Makkah] a safe sanctuary, while people are being taken away all around them? Then in falsehood do they believe, and in the favor of Allah they disbelieve?

کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے حرم کو با امن بنا دیا ہے حالانکہ ان کے ارد گرد سے لوگ اچک لئے جاتے ہیں کیا یہ باطل پر تو یقین رکھتے ہیں اور اللہ تعالٰی کی نعمتوں پر ناشکری کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے حرم کو پرامن بنادیا ہے جبکہ ان کے ارد گرد کے لوگ اچک لئے جاتے ہیں کیا پھر بھی یہ لوگ باطل کو مانتے اور اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ یقیناہم نے حرم کو پُرامن بنایاہے؟حالانکہ لوگ اُن کے اردگردسے اُچک لیے جاتے ہیں تو کیاوہ باطل پرایمان لاتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ کی نعمت کی ناشکری کرتے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did they not see that We have made a peaceful sanctuary ( حرَم haram) while (other) people around them are being snatched away? Do they, then, believe in falsity and reject Allah&s grace?

کیا نہیں دیکھتے کہ ہم نے رکھ دی ہے پناہ کی جگہ امن کی، اور لوگ اچکے جاتے ہیں ان کے آس پاس سے کیا جھوٹ پر یقین رکھتے ہیں اور اللہ کا احسان نہیں مانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ ہم نے حرم کو امن کی جگہ بنا دیا ہے اور لوگ اچک لیے جاتے ہیں ان کے ارد گرد سے تو کیا یہ لوگ باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they not see that We have given them a sanctuary of safety whereas people around them are being snatched away? So, do they believe in falsehood and ungratefully deny Allah's bounties?

کیا یہ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم نے ایک پر امن حرم بنا دیا ہے حالانکہ ان کے گرد وپیش لوگ اچک لیے جاتے ہیں؟105 کیا پھر بھی یہ لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کی نعمت کا کفران کرتے ہیں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے ( ان کے شہر کو ) ایک پرامن حرم بنا دیا ہے ، جبکہ ان کے اردگرد لوگوں کا حال یہ ہے کہ انہیں اچک لیا جاتا ہے ۔ ( ٣٧ ) کیا پھر بھی یہ باطل پر ایمان لاتے ہیں ، اور اللہ کی نعمت کی ناشکری کرتے ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لیا ان لوگوں نے قریش کے کافروں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے انکا شہر مکہ) امن 13 والا حرم بنایا اور ان کے آس پاس حرم کے باہر لوگ لٹ جاتے ہیں یا اچک لئے جاتے تک کیا یہ لوگ جھوٹی بات کا تو یقین کرتے ہیں شرک اور بت پرستی کا اور اللہ کی سچی نعمت آنحضرت کی نبوت کو نہیں مانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے حرم کو امن والا بنایا ہے اور اس کے گردونواح سے لوگ اچک لئے جاتے ہیں۔ تو کیا یہ لوگ باطل (جھوٹ) پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم (مکہ مکرمہ) کو امن کی جگہ بنا دیا۔ حالانکہ ان کے آس پاس کے لوگ اچک لئے (لوٹ لئے) جاتے ہیں۔ کیا پھر یہ لوگ باطل پر یقین رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمت کی ناشکری کرتے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم کو مقام امن بنایا ہے اور لوگ اس کے گرد ونواح سے اُچک لئے جاتے ہیں۔ کیا یہ لوگ باطل پر اعتقاد رکھتے ہیں اور خدا کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Behold they not that We have appointed an inviolable sanctuary, while men are being snatched away round about them? in falsehood then believe they, and unto the favour of Allah will they be ingrate?

کیا ان لوگوں نے اس پر نظر نہیں کی کہ ہم نے (ان کے شہر کو) امن والاحرام بنایا ہے۔ اور ان کے گرد وپیش لوگوں کو نکالا جارہا ہے تو کیا یہ لوگ جھوٹے معبودوں پر ایمان رکھیں گے اور اللہ کی نعمتوں کی ناشکری ہی کرتے رہے گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کیلئے ایک مامون حرم بنایا اور حال یہ ہے کہ لوگ ان کے گرد وپیش سے اچک لیے جاتے ہیں! تو کیا وہ باطل پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ کی نعمت کی ناشکری کرتے ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ( ان کے لیے ) حرم کو امن والا بنایا ہے حالانکہ ان کے آس پاس میں لوگ اُچک لیے جاتے ہیں ، کیا پھر بھی وہ لوگ باطل پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) کی نعمت کا کفر ( ناشکری ) کرتے ہیں؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم کو مقام امن بنایا ہے ؟ اور لوگ ان کے گردونواح سے اچک لیے جاتے ہیں (دنگا فساد کا شکار ہوجاتے ہیں) کیا یہ لوگ باطل پر اعتقاد رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا ان لوگوں نے کبھی اس پر غور نہیں کیا کہ ہم نے (ان کے اس شہر کو) ایک عظیم الشان حرم (اور) امن کا گہوارہ بنادیا جب کہ ان کے آس پاس کے لوگوں کو (ان کے سامنے) اچک لیا جاتا ہے کیا پھر بھی یہ لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کا کفر (و انکار) کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے حرم کو پرامن بنایاجبکہ اس کے اردگردکے لوگ اُچک لئے جاتے ہیں ( یعنی قتل اور لوٹ مار وغیرہ ان کا آئے دن کامعمول بن گیا ہے ) ، کیا پھربھی یہ لوگ باطل کو مانتے اور اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا انہوں نے ( ف۱۵۹ ) یہ نہ دیکھا کہ ہم نے ( ف۱٦۰ ) حرمت والی زمین پناہ بنائی ( ف۱٦۱ ) اور ان کے آس پاس والے لوگ اچک لیے جاتے ہیں ( ف۱٦۲ ) تو کیا باطل پر یقین لاتے ہیں ( ف۱٦۳ ) اور اللہ کی دی ہوئی نعمت سے ( ف۱٦٤ ) ناشکری کرتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرمِ ( کعبہ ) کو جائے امان بنا دیا ہے اور اِن کے اِردگرِد کے لوگ اُچک لئے جاتے ہیں ، تو کیا ( پھر بھی ) وہ باطل پر ایمان رکھتے اور اﷲ کے احسان کی ناشکری کرتے رہیں گے

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ ہم نے ( ان کے شہر کو ) امن والا حرم بنا دیا ہے ۔ حالانکہ ان کے گرد و پیش کے لوگوں کو اچک لیا جاتا ہے ( پھر بھی ) یہ لوگ باطل پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ کی نعمت کا کفران ( ناشکری ) کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not then see that We have made a sanctuary secure, and that men are being snatched away from all around them? Then, do they believe in that which is vain, and reject the Grace of Allah?

Translated by

Muhammad Sarwar

Have the (pagans) not seen that We have made the holy precinct a safe place while all the people around are suffering terror. Do they believe in falsehood and disbelieve in God's bounties?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have they not seen that We have made a secure sanctuary, while men are being snatched away from all around them Then do they believe in falsehood, and deny the graces of Allah

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not see that We have made a sacred territory secure, while men are carried off by force from around them? Will they still believe in the falsehood and disbelieve in the favour of Allah?

Translated by

William Pickthall

Have they not seen that We have appointed a sanctuary immune (from violence), while mankind are ravaged all around them? Do they then believe in falsehood and disbelieve in the bounty of Allah?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्होंने देखा नही कि हम ने एक शान्तिमय हरम बनाया, हालाँकि उन के आसपास से लोग उचक लिए जाते हैं, तो क्या फिर भी वे असत्य पर ईमान रखते हैं और अल्लाह की अनुकम्पा के प्रति कृतघ्नता दिखलाते हैं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان لوگوں نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ ہم نے امن و الاحرم بنادیا ہے (5) اور ان کے گرد و پیش میں لوگوں کو نکالا جارہا ہے پھر کیا یہ لوگ جھوٹے معبود پر تو ایمان لاتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا یہ دیکھتے نہیں کہ ہم نے حرم کو پُر امن بنا دیا ہے حالانکہ ان کے گردوپیش لوگ اچک لیے جاتے ہیں۔ کیا پھر بھی باطل پر ایمان لاتے اور اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ دیکھتے ہیں کہ ہم نے ایک پرامن حرم بنایا ہے حالانکہ ان کے گردوپیش لوگ اچک لیے جاتے ہیں۔ پھر بھی یہ لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کا کفران کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم کو امن کی جگہ بنایا ہے اور ان کے گردو پیش کے لوگ اچک لیے جاتے ہیں، کیا وہ باطل پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہیں دیکھتے کہ ہم نے رکھ دی ہے پناہ کی جگہ امن کی اور لوگ اچکے جاتے ہیں ان کے آس پاس سے کیا جھوٹ پر یقین رکھتے ہیں اور اللہ کا احسان نہیں مانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان کفار مکہ نے اس بات کو نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم کو پناہ کی جگہ بنایا ہے حالانکہ انہی حرم والوں کے قرب و جوار کے لوگ لوٹے اور مارے جاتے ہیں تو کیا اس پر بھی یہ لوگ باطل اور بےاصل معبودوں پر ایمان لاتے ہیں اور خدا کے احسان کی نا شکری کرتے ہیں