11 According to Muslim, Tirmidhi, Ahmad, Abu Da'ud and Nasa`i, this verse was Sent down in respect of Hadrat Sa`d bin Abi Waqqas. He was 18 or 19 years old when he embraced Islam. When his mother, Hamnah, daughter of Sufyan bin Umayyah (neice of Abu Sufyan), came to know that her son had become a Muslim, she said, "I will neither eat nor drink nor sit in shade unless you disown Muhammad. The rights of the mother are supermost even according to Allah's Command. Therefore if you disobey me, you will be disobeying Allah too." Hadrat Sa'd was perplexed and came before the Holy Prophet and told his whole story. At this, this verse was revealed. Possibly other young men who embraced Islam in the initial stage at Makkah were also confronted with similar situations. Therefore, the same theme has been repeated forcefully in Surah Luqman: 15 also. What the verse means to impress is this: The rights of the parents, among the creation of Allah, are to be held as the supreme, but even if the parents force a person to adopt shirk, they should not be obeyed. The words, "If both of them force you to associate..." imply that a lesser pressure, or a pressure by either of them, deserves to be set aside much more promptly. The next sentence, ".... whom you do not know (as such)," is also noteworthy. This gives a sound reason for not obeying the parents in this regard. The parents certainly have the right that the children should serve them, respect them, and obey them in lawful things. But they do not have the right that one should obey them blindly against one's knowledge of the reality. Therefore, there is no reason why a person should go on following his parents' religion just because it is their religion. If the children come to know that their parents are following a false religion, they should give it up and adopt the right religion. and should not follow the wrong way whose falsehood has become clear to them even if the parents use every kind of pressure for it. When this is so in the case of even the parents, it should be so with every other person, too. No one deserves to be followed and obeyed unless one is sure that the person being followed is on the right path.
12 That is, "The relationships of the world and their obligations are confined to the world. At last, the parents as well as the children have to return to their Creator, and before Him everybody will be held answerable only on the basis of his personal responsibility. If the parents have misled the children, they will be called to account . If the children have accepted deviation for the sake of the parents, they will be punished. And if the children adopted the right way, and showed no slackness in rendering the parents' lawful rights either, but the parents ill-treated them only for the reason that they did not join them in their deviation, they will not be able to escape Allah's punishment."
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 11
اس آیت کے متعلق مسلم ، ترمذی ، احمد ، ابوداؤد اور نسائی کی روایت ہے کہ یہ حضرت سعد بن ابی وقاص کے بارے میں نازل ہوئی ہے ۔ وہ 18 ۔ 19 سال کے تھے جب انہوں نے اسلام قبول کیا ، ان کی ماں حمنہ بنت سفیان بن امیہ ( ابو سفیان کی بھتیجی ) کو جب معلوم ہوا کہ بیٹا مسلمان ہوگیا ہے تو اس نے کہا کہ جب تک تو محمد کا انکار نہ کرے گا میں نہ کھاؤں گی نہ پیوں گی ، نہ سائے میں بیٹھوں گی ، ماں کا حق ادا کرنا تو اللہ کا حکم ہے ، تو میری بات نہ مانے گا تو اللہ کی بھی نافرمانی کرے گا ۔ حضرت سعد اس پر سخت پریشان ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر ماجرا عرض کیا ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ ممکن ہے کہ ایسے ہی حالات سے دوسرے وہ نوجوان بھی دوچار ہوئے جو مکہ معظمہ کے ابتدائی دور میں مسلمان ہوئے تھے ۔ اسی لیے اس مضمون کو سورہ لقمان میں بھی پورے زور کے ساتھ دوہرایا گیا ہے ۔ ( ملاحظہ ہو آیت 15 )
آیت کا منشا یہ ہے کہ انسان پر مخلوقات میں سے کسی کا حق سب سے بڑھ کر ہے تو وہ اس کے ماں باپ ہیں ۔ لیکن ماں باپ بھی اگر انسان کو شرک پر مجبور کریں تو ان کی بات قبول نہ کرنی چاہیے ، کجا کہ کسی اور کے کہنے پر آدمی ایسا کرے ۔ پھر الفاط یہ ہیں کہ وَاِنْ جَاهَدٰكَ اگر وہ دونوں تجھے مجبور کرنے کے لیے اپنا پورا زور بھی لگا دیں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ کم تر درجے کا دباؤ ، یا ماں باپ میں سے کسی ایک کا زور دینا تو بدرجہ اولی رد کردینے کے لائق ہے ۔ اس کے ساتھ مَا لَيْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ ( جسے تو میرے شریک کی حیثیت سے نہیں جانتا ) کا فقرہ بھی قابل غور ہے ۔ اس میں ان کی بات نہ ماننے کے لیے ایک معقول دلیل دی گئی ہے ۔ ماں باپ کا یہ حق تو بے شک ہے کہ اولاد ان کی خدمت کرے ، ان کا ادب و احترام کرے ، ان کی جائز باتوں میں ان کی اطاعت بھی کرے ۔ لیکن یہ حق ان کو نہیں پہنچتا کہ آدمی اپنے علم کے خلاف ان کی اندھی تقلید کرے ۔ کوئی وجہ نہیں ہے کہ ایک بیٹا یا بیٹی صرف اس بنا پر ایک مذہب کی پیروی کیے جائے کہ یہ اس کے ماں باپ کا مذہب ہے ۔ اگر اولاد کو یہ علم حاصل ہوجائے کہ والدین کا مذہب غلط ہے تو اسے اس مذہب کو چھوڑ کر صحیح مذہب اختیار کرنا چاہیے اور ان کے دباؤ ڈالنے پر بھی اس طریقے کی پیروی نہ کرنی چاہیے جس کی گمراہی اس پر کھل چکی ہو ۔ اور یہ معاملہ جب والدین کے ساتھ ہے تو پھر دنیا کے ہر شخص کے ساتھ بھی یہی ہونا چاہیے ۔ کسی شخص کی تقلید بھی جائز نہیں ہے جب تک آدمی یہ نہ جان لے کہ وہ شخص حق پر ہے ۔
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 12
یعنی یہ دنیا کی رشتہ داریاں اور ان کے حقوق تو بس اسی دنیا کی حد تک ہیں ۔ آخر کار ماں باپ کو بھی اور اولاد کو بھی اپنے خالق کے حضور پلٹ کر جانا ہے ، اور وہاں ہر ایک کی باز پرس اس کی شخصی ذمہ داری کی بنیاد پر ہونی ہے ۔ اگر ماں باپ نے اولاد کو گمراہ کیا ہے تو وہ پکڑے جائیں گے ، اگر اولاد نے ماں باپ کی خاطر گمراہی قبول کی ہے تو اسے سزا ملے گی ۔ اور اگر اولاد نے راہ راست اختیار کی اور ماں باپ کے جائز حقوق ادا کرنے میں بھی کوتاہی نہ کی ، لیکن ماں باپ نے صرف اس قصور پر اسے ستایا کہ اس نے گمراہی میں ان کا ساتھ کیوں نہ دیا ، تو وہ اللہ کے مواخذے سے بچ نہ سکیں گے ۔