Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 8

سورة العنكبوت

وَ وَصَّیۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَیۡہِ حُسۡنًا ؕ وَ اِنۡ جَاہَدٰکَ لِتُشۡرِکَ بِیۡ مَا لَیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلۡمٌ فَلَا تُطِعۡہُمَا ؕ اِلَیَّ مَرۡجِعُکُمۡ فَاُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۸﴾

And We have enjoined upon man goodness to parents. But if they endeavor to make you associate with Me that of which you have no knowledge, do not obey them. To Me is your return, and I will inform you about what you used to do.

ہم نے ہر انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی نصیحت کی ہے ہاں اگر وہ یہ کوشش کریں کہ آپ میرے ساتھ اسے شریک کرلیں جس کا آپ کو علم نہیں تو ان کا کہنا نہ مانیئے تم سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے پھر میں ہر اس چیز سے جو تم کرتے تھے تمہیں خبر دوں گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَوَصَّیۡنَا
اور تاکید کی ہم نے
الۡاِنۡسَانَ
انسان کو
بِوَالِدَیۡہِ
اپنے والدین کے ساتھ
حُسۡنًا
بھلائی(کرنے)کی
وَاِنۡ
اور اگر
جَاہَدٰکَ
وہ دونوں زور ڈالیں تم پر
لِتُشۡرِکَ
تا کہ تم شریک کرو
بِیۡ
میرے ساتھ
مَا
اس کو جو
لَیۡسَ
نہیں؎
لَکَ
تمہیں
بِہٖ
جس کا
عِلۡمٌ
کوئی علم
فَلَا
تو نہ
تُطِعۡہُمَا
تم اطاعت کرو ان دونوں کی
اِلَیَّ
میری ہی طرف
مَرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تمہارا
فَاُنَبِّئُکُمۡ
تو میں بتاؤں گا تمہیں
بِمَا
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کیا کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَوَصَّیۡنَا
اور تاکید کی ہم نے
الۡاِنۡسَانَ
انسان کو
بِوَالِدَیۡہِ
اپنے والدین کے ساتھ
حُسۡنًا
حسن سلوک کی
وَاِنۡ
اور اگر
جَاہَدٰکَ
وہ دونوں دباؤ ڈالیں تجھ پر
لِتُشۡرِکَ
کہ تو شریک ٹھہرائے
بِیۡ
ساتھ میرے
مَا
جس کا
لَیۡسَ
نہیں
لَکَ
تجھے
بِہٖ
ساتھ اس کا
عِلۡمٌ
کوئی علم
فَلَا تُطِعۡہُمَا
تو نہ اطاعت کرنا ان دونوں کی
اِلَیَّ
میری طرف
مَرۡجِعُکُمۡ
لوٹ کر آنا ہے تم سب کو
فَاُنَبِّئُکُمۡ
پھر میں بتا دوں گا تمہیں
بِمَا
اس کو جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے
Translated by

Juna Garhi

And We have enjoined upon man goodness to parents. But if they endeavor to make you associate with Me that of which you have no knowledge, do not obey them. To Me is your return, and I will inform you about what you used to do.

ہم نے ہر انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی نصیحت کی ہے ہاں اگر وہ یہ کوشش کریں کہ آپ میرے ساتھ اسے شریک کرلیں جس کا آپ کو علم نہیں تو ان کا کہنا نہ مانیئے تم سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے پھر میں ہر اس چیز سے جو تم کرتے تھے تمہیں خبر دوں گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے انسان کو تاکیدی حکم دیا کہ وہ اپنے والدین سے نیک سلوک کرے اور اگر وہ اس بات پر زور دیں کہ تو کسی کو میرا شریک ٹھہرائے جس کا تجھے علم نہیں تو ان کا کہنا نہ مان ۔ میری طرف ہی تمہیں لوٹ کر آنا ہے تو میں تمہیں بتادوں گا کہ جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے انسان کواپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکیدکی ہے اوراگروہ دونوں تجھ پر دباؤڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے جس کاتجھے کوئی علم نہیں تواُن کی اطاعت نہ کرنا،تم سب کو میرے پاس ہی لوٹ کرآناہے،پھر میں تمہیں بتادوں گاجو تم عمل کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have instructed man to do good to his parents. And if they insist upon you that you should ascribe partners to Me, then do not obey them. To Me is your return; then I shall tell you about what you used to do.

اور ہم نے تاکید کردی انسان کو اپنے ماں باپ سے بھلائی سے رہنے کی، اور اگر وہ تجھ سے زور کریں کہ تو شریک کرے میرا جس کی تجھ کو خبر نہیں تو ان کا کہنا مت مان، مجھی تک پھر آنا ہے تم کو سو میں بتلا دوں گا تم کو جو کچھ تم کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے ہدایت کی ہے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کی اور اگر وہ تم پر دباؤ ڈالیں کہ تم میرے ساتھ شریک ٹھہراؤ ایسی چیزوں کو جن کے بارے میں تمہیں کوئی علم نہیں تو ان کا کہنا مت مانو میری ہی طرف تمہیں لوٹ کر آنا ہے پھر میں تمہیں بتادوں گا جو کچھ تم کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have enjoined upon man kindness to his parents, but if they exert pressure on you to associate with Me in My Divinity any that you do not know (to be My associate), do not obey them. To Me is your return, and I shall let you know all that you have done.

ہم نے انسان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرے ۔ لیکن اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسے ﴿معبود﴾ کو شریک ٹھہرا ئے جسے تو ﴿میرے شریک کی حیثیت سے ﴾ نہیں جانتا تو ان کی اطاعت 11 نہ کر ۔ میری ہی طرف تم سب کو پلٹ کر آنا ہے ، پھر میں تم کو بتا دوں گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔ 12

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے انسان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرے ۔ اور اگر وہ تم پر زور ڈالیں کہ تم میرے ساتھ کسی ایسے ( معبود ) کو شریک ٹھہراؤ جس کے بارے میں تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے ، تو ان کا کہنا مت مانو ( ٣ ) میری ہی طرف تم سب کو لوٹ کر آنا ہے ، اس وقت میں تمہیں بتاؤں گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے آدمی کو یہ حکم دیا ہے کہ اپنے ماں باپ سے اچھا برتائو کر 3 اور یہ بھی کہہ دیا اگر وہ زبردستی یہ چاہیں کہ تو میرا شریک بنائے اس کو جس کو تو نہیں جانتا 4 تو ان کا کہنا مت مان 5 تم سب کو میرے پاس ایک دن لوٹ کر آنا ہے پھر جو کچھ تم دنیا میں کرتے رہے میں تم کو بتلا دوں گا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور اگر وہ دونوں تم سے اس بات کی کوشش کریں کہ تم ایسی چیز کو میرا شریک ٹھہراؤ جس کی تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں (نہ ہوسکتی ہے) تو ان کا کہنا نہ ماننا تم سب کو لوگ کر میرے پاس ہی آنا ہے سو میں تم سب کو تمہارے سارے کام (نیک اور بد) بتادوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے انسان کو والدین سے حسن سلوک کرنے کی تاکید کی ہے۔ اور اگر وہ اس بات کی کوشش کریں کہ تو کسی کو میرا شریک بنالے جس کا تجھے علم نہیں ہے تو ان کا کہنا مت مان۔ تم سب کو میری طرف ہی پلٹ کر آنا ہے۔ پھر میں تمہیں ضرور بتائوں گا جو کچھ تم کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔ (اے مخاطب) اگر تیرے ماں باپ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک بنائے جس کی حقیقت کی تجھے واقفیت نہیں۔ تو ان کا کہنا نہ مانیو۔ تم (سب) کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ پھر جو کچھ تم کرتے تھے میں تم کو جتا دوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have enjoined on man kindness unto parents. But if the twain strive to make thee associate with Me that of which thou hast no knowledge, obey them not. Unto Me is your return, and I shall declare unto you that which ye have been working.

اور ہم نے حکم دیا ہے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ سلوک نیک کا لیکن اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو کسی چیز کو میرا شریک بنا جس کی کوئی دلیل تیرے پاس نہیں تو تو ان کا کہا نہ ماننا تو سب کو میرے ہی پاس آنا ہے میں تمہیں جتلا دوں گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے ساتھ نیک سلوک کی ہدایت کی اور اگر وہ تجھ پر دباؤ ڈالیں کہ تو کسی چیز کو میرا شریک ٹھہرا ، جس کے بارے میں تجھے کوئی علم نہیں ، تو ان کی بات نہ مان ۔ میری ہی طرف تم سب کی واپسی ہے تو جو کچھ تم کرتے رہے ہو ، میں اس سے تمہیں آگاہ کروں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے انسانوں کو اس کے والدین سے بھلائی کا تاکیدی حکم دیا اور اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ ایسی چیز کو شریک کر جس کا تجھے علم نہیں پس ان دونوں کی ( ایسے کاموں میں ) فرماں برداری نہ کر ، میری ہی طرف تم لوگوں کا لوٹنا ہے پس میں تمہیں تمہارے اعمال ( کے بدلے ) سے تم لوگوں کو آگاہ کروں گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے جس کی حقیقت کی تمہیں خبر نہیں تو ان کا کہا نہ مانو۔ تم سب کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کچھ تم کرتے تھے میں تمہیں خبر دوں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

دنیا میں اور ہم نے انسان کو تاکیدی حکم دیا ہے اس کے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اگر ہو تجھے اس بات پر مجبور کریں کہ تو میرے ساتھ شریک ٹھہرائے کسی ایسی چیز کو جس کے بارے میں تجھے کوئی علم نہیں تو ان کا کہنا نہیں ماننا تم سب کو آخرکار لوٹ کر میری ہی طرف آنا ہے تب میں بتادوں گا تم کو وہ سب کچھ جو تم لوگ زندگی بھر کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے انسان کو تاکیدی حکم دیاکہ وہ اپنے والدین سے نیک سلوک کرے اور اگروہ دونوں اس بات پر زوردیں تاکہ تم میرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائو جس کاتجھے علم نہیں توان کی بات نہ مانناتم سب کو میری ہی طرف لوٹ کرآنا ہے تو پھر میں تمہیں بتلا دونگاجو کچھ تم کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے آدمی کو تاکید کی اپنے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کی ( ف۱۵ ) اور اگر تو وہ تجھ سے کوشش کریں کہ تو میرا شریک ٹھہرائے جس کا تجھے علم نہیں تو تو ان کا کہا نہ مان ( ف۱٦ ) میری ہی طرف تمہارا پھرنا ہے تو میں بتادوں گا تمہیں جو تم کرتے تھے ( ف۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے انسان کو اس کے والدین سے نیک سلوک کا حکم فرمایا اور اگر وہ تجھ پر ( یہ ) کوشش کریں کہ تو میرے ساتھ اس چیز کو شریک ٹھہرائے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کی اطاعت مت کر ، میری ہی طرف تم ( سب ) کو پلٹنا ہے سو میں تمہیں ان ( کاموں ) سے آگاہ کردوں گا جو تم ( دنیا میں ) کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے انسان کو وصیت کی ہے یعنی حکم دیا ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور ( یہ بھی کہ ) اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو کسی ایسی چیز کو میرا شریک بنا جس کا تجھے کوئی علم نہیں ہے تو پھر ان کی اطاعت نہ کر تم سب کی بازگشت میری ہی طرف ہے تو میں تمہیں بتاؤں گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have enjoined on man kindness to parents: but if they (either of them) strive (to force) thee to join with Me (in worship) anything of which thou hast no knowledge, obey them not. Ye have (all) to return to me, and I will tell you (the truth) of all that ye did.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have advised the human being, "Be kind to your parents. Do not obey them if they force you to consider equal to Me things which you do not know are such." You will all return (to Me) and I shall show all that you have done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have enjoined on man to be dutiful to his parents; but if they strive to make you associate with Me, which you have no knowledge of, then obey them not. Unto Me is your return and I shall tell you what you used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have enjoined on man goodness to his parents, and if they contend with you that you should associate (others) with Me, of which you have no knowledge, do not obey them, to Me is your return, so I will inform you of what you did.

Translated by

William Pickthall

We have enjoined on man kindness to parents; but if they strive to make thee join with Me that of which thou hast no knowledge, then obey them not. Unto Me is your return and I shall tell you what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने मनुष्यों को अपने माँ-बाप के साथ अच्छा व्यवहार करने की ताकीद की है। किन्तु यदि वे तुम पर ज़ोर डालें कि तू किसी ऐसी चीज़ को मेरा साक्षी ठहराए, जिस का तुझे कोई ज्ञान नहीं, तो उन की बात न मान। मेरी ही ओर तुम सबको पलटकर आना है, फिर मैं तुम्हें बता दूँगा जो कुछ तुम करते रहे होगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات کا زور ڈالیں کہ تو ایسی چیز کو میرا شریک ٹھیرائے جس کی کوئی دلیل تیرے پاس نہیں تو ان کا کہنا نہ ماننا تم سب کو لوٹ کر میرے پاس آنا ہے سو میں تم کو تمہارے سب کام (نیک ہوں یا بد) جتلا دوں گا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے انسان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرے اگر وہ مجبور کریں کہ تو میرے ساتھ شریک ٹھہرائے جسے تو نہیں جانتا۔ تو ان کی اطاعت نہیں کرنا۔ میری طرف ہی تم نے پلٹ کر آنا ہے میں تمہیں بتاؤں گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے انسان کو ہدایت کی کہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرے لیکن اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسے (معبود) کو شریک ٹھہرائے جسے تو (میرے شریک کی حیثیت سے) نہیں جانتا تو ان کی اطاعت نہ کر۔ میری ہی طرف تم سب کو پلٹ کر آنا ہے ، پھر میں تم کو بتا دوں گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے انسان کو تاکیدی حکم دیا کہ اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کا برتاؤ کر اور اگر وہ تجھ پر اس بات کا زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک ٹھہرا جس کی دلیل تیرے پاس نہیں ہے سو تو ان کی فرمانبرداری نہ کرنا، میری طرف تم لوگوں کو واپس ہوتا ہے سو میں تمہیں ان کاموں سے باخبر کردوں گا جو تم کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے تاکید کردی انسان کو اپنے ماں باپ سے بھلائی سے رہنے کی اور اگر وہ تجھ سے زور کریں کہ تو شریک کرے میرا جس کی تجھ کو خبر نہیں تو ان کا کہنا مت مان   مجھی تک پھر آنا ہے تم کو سو میں بتلا دوں گا تم کو جو کچھ تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ سلوک کرنے کا حکم دیا ہے اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات کا زور ڈالیں کہ تو ایسی چیز کو میرا شریک بنا جسکے معبود ہو نیکی کوئی دلیل تیرے پاس نہیں ہے تو تو ان دونوں کا کہنا نہ مان تم سب کو میری ہی طرف واپس آنا ہے پھر میں تم کو ان سب کاموں کی حقیقت سے آگاہ کردوں گا جو تم کیا کرتے تھے