Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 100

سورة آل عمران

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تُطِیۡعُوۡا فَرِیۡقًا مِّنَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ یَرُدُّوۡکُمۡ بَعۡدَ اِیۡمَانِکُمۡ کٰفِرِیۡنَ ﴿۱۰۰﴾

O you who have believed, if you obey a party of those who were given the Scripture, they would turn you back, after your belief, [to being] unbelievers.

اے ایمان والو! اگر تم اہلِ کتاب کی کسی جماعت کی باتیں مانو گے تو وہ تمہیں تمہارے ایمان لانے کے بعد مُرتد کافر بنا دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِنۡ
اگر
تُطِیۡعُوۡا
تم اطاعت کرو گے
فَرِیۡقًا
ایک گروہ کی
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان میں سے
اُوۡتُوا
دییے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَرُدُّوۡکُمۡ
وہ پھیر دیں گے تمہیں
بَعۡدَ
بعد
اِیۡمَانِکُمۡ
تمہارے ایمان کے
کٰفِرِیۡنَ
کافر (بنا کر)
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِنۡ
اگر
تُطِیۡعُوۡا
تم اطاعت کرو گے
فَرِیۡقًا
ایک گروہ کی
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں سے جنہیں
اُوۡتُوا
دی گئی
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَرُدُّوۡکُمۡ
وہ لوٹا دیں گے تمہیں
بَعۡدَ
بعد
اِیۡمَانِکُمۡ
تمہارے ایمان کے
کٰفِرِیۡنَ
کافر بنا کر
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, if you obey a party of those who were given the Scripture, they would turn you back, after your belief, [to being] unbelievers.

اے ایمان والو! اگر تم اہلِ کتاب کی کسی جماعت کی باتیں مانو گے تو وہ تمہیں تمہارے ایمان لانے کے بعد مُرتد کافر بنا دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اگر تم اہل کتاب کے ایک گروہ کی بات مان لو گے تو یہ تمہارے ایمان لانے کے بعد تمہیں کافر بنا کے چھوڑیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!اگرتم ان لوگوں میں سے ایک گروہ کی اطاعت کروگے جنہیں کتاب دی گئی تووہ تمہارے ایمان کے بعدتمہیں کافربنا کرلوٹا دیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

G those who believe, if you obey a group from those who have been given the Book, (before you) they will turn you infidels after your having believed.

اے ایمان والوں اگر تم کہا مانو گے بعضے اہل کتاب کا تو پھر کردیں گے وہ تم کو ایمان لائے پیچھے کافر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ! اگر تم ان اہل کتاب کے کسی گروہ کی بات مان لو گے تو یہ تم کو تمہارے ایمان کے بعد پھر کفر کی حالت میں لوٹا کرلے جائیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Were you to obey a party of those who were given the Book, they might cause you to renounce the Truth after you have attained to faith.

اے لوگو! جو ایمان لائے ہو ، اگر تم نے ان اہل کتاب میں سے ایک گروہ کی بات مانی تو یہ تمہیں ایمان سے پھر کفر کی طرف پھیر لے جائیں گے ۔ تمہارے لیے کفر کی طرف جانے کا اب کیا موقع باقی ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اگر تم اہل کتاب کے ایک گروہ کی بات مان لو گے تو وہ تمہارے ایمان لانے کے بعد تم کو دوبارہ کافر بنا کر چھوڑیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو اگر تم کتاب والوں میں سے کسی گروہ کا کہنا سنو گے تو وہ ایما لانے پیچھے پھر تم کافربنا دیں گے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اگر تم ان کے کچھ لوگوں کا کہا مانو گے جن لوگوں کو (پہلے) کتاب دی گئی تو و ہ تمہیں ایمان لانے کے بعد کافر بنادیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! اگر تم نے ان اہل کتاب میں سے ایک جماعت کی بات مان لی تو یہ تمہیں ایمان سے پھر کفر کی طرف لے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! اگر تم اہلِ کتاب کے کسی فریق کا کہا مان لو گے تو وہ تمھیں ایمان لانے کے بعد کافر بنا دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! were ye to obey any party amongst those that have been vouchsafed the Book, they would, after your having believed, render you Infidels.

اے ایمان والو اگر تم ان لوگوں میں سے کسی گروہ کا کہا مان لو گے جنہیں کتاب دی جاچکی ہے تو وہ تمہارے ایمان لانے کے پیچھے تمہیں کافر بنا چھوڑے گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اگر تم اہلِ کتاب کے ایک گروہ کی بات مان لو گے تو یہ تم کو تمہارے ایمان کے بعد پھر کفر کی طرف پلٹا دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اگر تم جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے ان میں سے کسی جماعت کا کہنا مانو گے تو وہ تمہیں تمہارے ایمان لانے کے بعد کافر بنا دیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو، اگر تم نے اہل کتاب میں سے ایک گروہ کی بات مانی تو یہ تمہیں تمہارے ایمان سے پھر (دوبارہ) کفر کی طرف پھیر لے جائیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو، جو ایمان لائے ہو، اگر تم نے بات مان لی ان لوگوں میں سے ایک گروہ کی جن کو کتاب دی گئی ہے، تو وہ یقینا تمہیں تمہارے ایمان کے بعد (راہ حق سے) پھیر کر کافر بنادیں گے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! اگر تم اہل کتاب کے ایک فریق کی بات مان لوگے تو یہ تمہارے ایمان لانے کے بعد تمہیں کافر بناکر چھوڑیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! اگر تم کچھ کتابیوں کے کہے پر چلے تو وہ تمہارے ایمان کے بعد کافر کر چھوڑیں گے ( ف۱۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اگر تم اہلِ کتاب میں سے کسی گروہ کا بھی کہنا مانو گے تو وہ تمہارے ایمان ( لانے ) کے بعد پھر تمہیں کفر کی طرف لوٹا دیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اگر تم نے اہل کتاب میں سے کسی گروہ کی بات مان لی تو یہ تمہیں ایمان کے بعد کفر کی طرف پلٹا دیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! If ye listen to a faction among the People of the Book, they would (indeed) render you apostates after ye have believed!

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, if you obey a certain group among the People of the Book, they will turn you back to disbelief.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! If you obey a group of those who were given the Scripture (Jews and Christians), they would (indeed) render you disbelievers after you have believed!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! if you obey a party from among those who have been given the Book, they will turn you back as unbelievers after you have believed.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! If ye obey a party of those who have received the Scripture they will make you disbelievers after your belief.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! अगर तुम अहले-किताब में से एक गिरोह की बात मान लोगे तो वह तुमको ईमान लाने के बाद फिर मुनकिर बना देंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو اگر تم کہنا مانو گے کسی فرقہ کا ان لوگوں میں سے جن کو کتاب دی گئی ہے تو وہ لوگ تم کو تمہارے ایمان لائے پیچھے کافر بنادیں گے۔ (100)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! اگر تم اہل کتاب کے کسی گروہ کی اتباع کرو گے تو وہ تمہارے ایمان کے بعد تمہیں مرتد بنادیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے ایمان والو ! اگر تم نے ان اہل کتاب میں سے ایک گروہ کی بات مانی تو یہ تمہیں ایمان سے پھر کفر کی طرف پھیر لے جائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! اگر تم کہنامانو گے ایک جماعت کا ان لوگوں میں سے جن کو کتاب دی گئی تو وہ تمہارے ایمان کے بعد تمہیں واپس کافر بنا دیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو اگر تم کہا مانو گے بعضے اہل کتاب کا تو پھر کر دینگے وہ تم کو ایمان لائے پیچھے کافر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو اگر تم اہل کتاب میں سے کسی گروہ کا کہنا مانو گے تو وہ لوگ تم کو تمہاری ایمان لانے کے بعد پھر کافر بنادیں گے ۔