Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 104

سورة آل عمران

وَلۡتَکُنۡ مِّنۡکُمۡ اُمَّۃٌ یَّدۡعُوۡنَ اِلَی الۡخَیۡرِ وَ یَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۰۴﴾

And let there be [arising] from you a nation inviting to [all that is] good, enjoining what is right and forbidding what is wrong, and those will be the successful.

تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چائیے جو بھلائی کی طرف بُلائے اور نیک کاموں کا حکم کرے اور بُرے کاموں سے روکے ، اور یہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلۡتَکُنۡ
اور ضرور ہو
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
اُمَّۃٌ
ایک گروہ(کے لوگ)
یَّدۡعُوۡنَ
جو دعوت دیں
اِلَی الۡخَیۡرِ
طرف خیر کے
وَ یَاۡمُرُوۡنَ
اور جو حکم دیں
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
نیکی کا
وَ یَنۡہَوۡنَ
اور جو روکیں
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
برائی سے
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ
ہُمُ
وہ
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
جو فلاح پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلۡتَکُنۡ
اور لا ز م ہے كہ ہو
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
اُمَّۃٌ
ایك جما عت
یَّدۡعُوۡنَ
وه دعو ت دیں
اِلَی الۡخَیۡرِ
نیكی كی طر ف
وَ یَاۡمُرُوۡنَ
اور وه حكم دیں
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
بھلا ئی كا
وَ یَنۡہَوۡنَ
اور وه رو كیں
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
بر ائی سے
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لو گ
ہُمُ
وہ
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
فلاح پانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And let there be [arising] from you a nation inviting to [all that is] good, enjoining what is right and forbidding what is wrong, and those will be the successful.

تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چائیے جو بھلائی کی طرف بُلائے اور نیک کاموں کا حکم کرے اور بُرے کاموں سے روکے ، اور یہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہونا چاہئیں جو نیکی کی طرف بلاتے رہیں۔ وہ اچھے کاموں کا حکم دیں اور برے کاموں سے روکتے رہیں اور ایسے ہی لوگ مراد پانے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور لازم ہے کہ تم میں سے ایک جماعت ہوجونیکی کی طرف دعوت دیں اور بھلائی کاحکم دیں اوربرائی سے روکیں اوریہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there has to be a group of people from among you who call towards the good, and bid the Fair and forbid the Unfair. And it is these who are successful.

اور چاہئے کہ رہے تم میں ایک جماعت ایسی جو بلاتی رہے نیک کام کی طرف اور حکم کرتی رہے اچھے کاموں کا اور منع کریں برائی سے اور وہی پہنچے اپنی مراد کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم میں سے ایک جماعت ایسی ضرور ہونی چاہیے جو خیر کی طرف دعوت دے نیکی کا حکم دیتی رہے اور بدی سے روکتی رہے اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And from among you there must be a party who invite people to all that is good and enjoin the doing of all that is right and forbid the doing of all that is wrong. It is they who will attain true success.

تم میں کچھ لوگ تو ایسے ضرور ہی ہونے چاہیں جو نیکی کی طرف بلائیں ، بھلائی کا حکم دیں ، اور برائیوں سے روکتے رہیں ۔ جو لوگ یہ کام کریں گے وہی فلاح پائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے درمیان ایک جماعت ایسی ہونی چاہئیے جس کے افراد ( لوگوں کو ) بھلائی کی طرف بلائیں ، نیکی کی تلقین کریں ، اور برائی سے روکیں ۔ ایسے ہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم میں کچھ لوگ ایسے بھی ہونے چاہیں جو بھلائی کیطرف لوگوں کو بلائیں اور اچھی بات کا حکم کریں اور برے کام سے منع کریں اور یہی لوگ آخرت میں ؛ بامراد ہو گے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جو نیکی کی طرف دعوت دے اور اچھے کاموں کا حکم کرے اور برے کاموں سے منع کرے اور ایسے لوگ ہی کامیاب ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم میں سے ایک ایسی جماعت ہونی چاہئے جو نیکی کی طرف بلائے، بھلائی کا حکم دے اور برائیوں سے روکتی رہے۔ یہی لوگ کامیاب و بامراد ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہیئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائے اور اچھے کام کرنے کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے یہی لوگ ہیں جو نجات پانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And let there be of you a community calling others to good and commanding that which is reputable and prohibiting that which is disreputable. And these they are the blissful.

اور ضرور ہے کہ تم میں ایک ایسی جماعت رہے جو نیکی کی طرف بلایا کرے اور بھلائی کا حکم دیا کرے اور بدی سے روکا کرو اور پورے کامیاب یہی تو ہیں۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور چاہئے کہ تم میں ایک گروہ ایسا ہو ، جو نیکی کی دعوت دے ، معروف کا حکم کرے اور منکر سے روکے ۔ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم میں سے ضرور ایک ایسی جماعت ہونی چاہیے جو نیکی کی طرف بلایا کرے اور بھلائی کاحکم دیا کرے اور برائی سے روکا کرے اور یہی لوگ پورے کامیاب ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم میں کچھ لوگ تو ایسے ضرور ہونے چاہئیں جو نیکی کی طرف بلائیں، بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے روکتے رہیں (جو لوگ یہ کام کریں گے) وہی فلاح پائیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تمہارے اندر ضرور ایسے لوگوں کی ایک جماعت رہنی چاہیے، جو (دنیا کو) نیکی کی طرف بلائے، بھلائی کا حکم کرے، اور برائی سے روکے، اور یہی لوگ ہیں فلاح (اور حقیقی کامیابی) سے سرفراز ہونے والے

Translated by

Noor ul Amin

اور تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہونے چاہئیںجو نیکی کی طرف بلاتے رہیں وہ اچھے کاموں کاحکم دیتے رہیں اور برے کاموں سے روکتے رہیں اور ایسے ہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم میں ایک گروہ ایسا ہونا چاہئے کہ بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور بری سے منع کریں ( ف۱۹۱ ) اور یہی لوگ مراد کو پہنچے ( ف۱۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم میں سے ایسے لوگوں کی ایک جماعت ضرور ہونی چاہئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائیں اور بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے روکیں ، اور وہی لوگ بامراد ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہیے جو نیکی کی دعوت دے اور اچھے کاموں کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے یہی وہ لوگ ہیں ( جو دین و دنیا کے امتحان میں ) کامیاب و کامران ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good, enjoining what is right, and forbidding what is wrong: They are the ones to attain felicity.

Translated by

Muhammad Sarwar

Let there be a group among you who will invite others to do good deeds, command them to obey the Law, and prohibit them from committing sins. These people will have eternal happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Let there arise out of you a group of people inviting to all that is good (Islam), enjoining Al-Ma`ruf (all that Islam orders) and forbidding Al-Munkar (all that Islam has forbidden). And it is they who are the successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And from among you there should be a party who invite to good and enjoin what is right and forbid the wrong, and these it is that shall be successful.

Translated by

William Pickthall

And there may spring from you a nation who invite to goodness, and enjoin right conduct and forbid indecency. Such are they who are successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ज़रूरी है कि तुम में से एक गिरोह ऐसा हो जो नेकी की तरफ़ बुलाए, भलाई का हुक्म दे और बुराई से रोके, और ऐसे ही लोग कामयाब होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم میں ایک جماعت ایسی ہونا ضرور ہے کہ خیر کی طرف بلایا کریں اور نیک کام کے کرنے کو کہا کریں اور برے کاموں سے روکا کریں اور ایسے لوگ پورے کامیاب ہونگے۔ (3) (104)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جو خیر کی طرف بلائے ‘ نیک کاموں کا حکم کرے اور برے کاموں سے روکے اور یہی لوگ نجات پانے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم میں کچھ لوگ ضرور ایسے رہنے چاہئیں جو نیکی کی طرف بلائیں ‘ بھلائی کا حکم دیں ‘ اور برائیوں سے روکتے رہیں ۔ جو لوگ یہ کام کریں گے وہی فلاح پائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم میں سے ایک ایسا گروہ ہونا ضروری ہے جو دعوت دیتے ہوں خیر کی طرف اور حکم کرتے ہوں اچھے کاموں کا اور منع کرتے ہوں برے کاموں سے اور یہ لوگ پورے پورے کامیاب ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چاہیے کہ رہے تم میں ایک جماعت ایسی جو بلاتی رہے نیک کام کی طرف اور حکم کرتی رہے اچھے کاموں کا اور منع کریں برائی سے اور وہی پہنچے اپنی مراد کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم میں ایک گروہ ضرور ایسا ہونا چاہئے جو بھالئی کی طرف لوگوں کو دعوت دیا کریں اور نیک کاموں کا حکم کیا کریں اور برے کاموں سے روکا کریں اور ایسے ہی لوگ مراد کو پہونچنے والے ہیں۔